🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا فِي عَبْدٍ .
جو شخص کسی غلام میں ایک حصے کو آزاد کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7288
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: حَفِظْنَا عَنْ ثَلَاثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا فِي مَمْلُوكٍ ضَمِنَ لَهُمْ بَقِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: ہم نے تیس صحابہ کرام کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات یاد رکھی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام میں، اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو وہ اس کی بقیہ قیمت کا (دوسرے مالکان) کے لئے ضامن ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7288]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7289
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا فِي مَمْلُوكٍ ضَمِنَ لَهُمْ نَصِيبَهَمْ مِنْ مَالِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں (اپنے) حصے کو آزاد کرتا ہے، تو وہ (دیگر شراکت داروں) کے لئے، ان کے حصے کے حوالے سے، اپنے مال میں سے ضامن ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7289]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1395)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7290
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا [ لَهُ ] مِنْ رَقِيقٍ، فَإِنَّ عَلَيْهِ أَنْ يُعْتِقَ بَقِيَّتَهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں، اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو اس پر یہ لازم ہے کہ اس کے بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس مال نہیں ہوتا، تو غلام اپنی قیمت کے حوالے سے مزدوری کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق مروزی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7290]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7291
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ الْعَبْدُ بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ بَعْضُهُمْ قُوِّمَ عَلَيْهِ بِأَغْلَى الْقِيمَةِ فَيَغْرَمُ ثَمَنَهُ وَيُعْتَقُ الْعَبْدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی غلام مختلف لوگوں کے درمیان مشترکہ ملکیت ہو اور ان میں سے کوئی ایک اس کو آزاد کر دے، تو غلام کی سب سے زیادہ قیمت لگائی جائے گی، پھر وہ اس کی قیمت کا تاوان (جرمانہ) ادا کرے گا اور غلام کو آزاد کر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7291]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7292
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَهُوَ ضَامِنٌ بَقِيَّتَهُ".
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں سے، ایک حصے کو آزاد کر دے، تو وہ اس کے بقیہ حصے کا ضامن ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7292]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7293
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَعَلَيْهِ جَوَازُ عِتْقِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تو اس پر یہ لازم ہو گا کہ اس کو مکمل آزاد کروائے، اگر اس شخص کے پاس مال موجود ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7293]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَجُلَانِ مِنْ جُهَيْنَةَ بَيْنَهُمَا غُلَامٌ فَأَعْتَقَهُ أَحَدُهُمَا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَمَّنَهُ إِيَّاهُ، وَكَانَتْ لَهُ غُنَيْمَةٌ قَرِيبٌ مِنْ مِائَةِ شَاةٍ فَبَاعَهَا فَأَعْطَى صَاحِبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں کے درمیان ایک غلام مشترکہ ملکیت تھا، ان دونوں میں سے ایک شخص نے اسے آزاد کر دیا، وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے ضمان کا پابند کیا، اس شخص کے پاس کچھ بکریاں تھیں، جو ایک سو کے قریب تھیں، اس نے انہیں فروخت کیا اور اپنے ساتھی کو اس کو اس کی قیمت دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7294]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10364)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابٌ فِي أُمِّ الْوَلَدِ .
ام ولد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7295
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ وَأَوْصَى إِلَيَّ، فَكَانَ فِيمَا أَوْصَى بِهِ أُمُّ وَلَدِهِ وَامْرَأَةٌ حُرَّةٌ، فَوَقَعَ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَأُمِّ الْوَلَدِ كَلَامٌ، فَقَالَتْ لَهَا الْمَرْأَةُ: يَا لَكْعَاءُ غَدًا يُؤْخَذُ بِأُذُنِكِ فَتُبَاعِينَ فِي السُّوقِ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تُبَاعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أُمِّ الْوَلَدِ غَيْرُ هَذَا.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا، اس نے مجھے وصیت کی اس نے مجھے جو وصیت کی تھی، اس میں اس کی اُم ولد بھی شامل تھی، اور آزاد بیوی بھی شامل تھی، ایک مرتبہ اس عورت اور ام ولد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، تو عورت نے اس سے کہا: اے نالائق عورت! کل تجھے تمہارے کان سے پکڑا جائے گا اور بازار میں فروخت کر دیا جائے گا، میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اُم ولد کے بارے میں، اس کے علاوہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4147)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4147»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ فِي الْمُدَبَّرِ .
مدبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7296
عَنْ عَمْرَةَ أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَكَتْ فَطَالَتْ شَكْوَاهَا فَقَدِمَ إِنْسَانٌ الْمَدِينَةَ يَتَطَبَّبُ فَذَهَبَ بَنُو أَخِيهَا يَسْأَلُونَهُ عَنْ وَجَعِهَا، قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّكُمْ لَتَنْعِتُونَ نَعْتَ امْرَأَةٍ مَطْبُوبَةٍ. قَالُوا: هَذِهِ امْرَأَةٌ [ مَسْحُورَةٌ ] سَحَرَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا. قَالَتْ: نَعَمْ أَرَدْتُ أَنْ تَمُوتِي فَأُعْتَقُ. قَالَتْ: وَكَانَتْ مُدَبَّرَةً، فَقَالَتْ: بِيعُوهَا مِنْ أَشَدِّ الْعَرَبِ مَلَكَةً وَاجْعَلُوا ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار ہو گئیں، ان کی بیماری طویل ہو گئی، ایک شخص مدینہ منورہ آیا، جو علاج معالجہ کیا کرتا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے گئے، اور اس سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا: تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! تم اس خاتون کی جو صورت حال بیان کر رہے ہو، اس سے لگتا ہے کہ ان پر جادو ہوا ہے، لوگوں نے کہا: اس خاتون پر جادو ہوا ہے، ان کی ایک کنیز نے ان پر جادو کیا ہے، تو اس کنیز نے یہ بتایا: جی ہاں! میں یہ چاہتی تھی کہ آپ مر جائیں اور میں آزاد ہو جاؤں، راوی بیان کرتی ہیں: وہ کنیز مدبرہ کے طور پر آزاد ہونی تھی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اسے کسی ایسے شخص کے ہاتھ فروخت کر دو، جو عربوں میں سب سے زیادہ سخت مالک ہو، اور پھر اس کی قیمت کو، اس جیسی کسی کنیز (کو خرید کر آزاد کرنے) میں خرچ کر دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7296]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (40/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں