🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ عِتْقِ الْأَخْيَارِ .
نیک لوگوں کو آزاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7248
عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، وَكَانَ يَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُعْجِبُهُ خِدْمَتَهُ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ أَعْتِقْ سَعْدًا". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَنَا مَاهِنٌ غَيْرُهُ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اعْتِقْ سَعْدًا أَتَتْكَ الرِّجَالُ أَعْتِقْ سَعْدًا أَتَتْكَ الرِّجَالُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے، ان کی خدمت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھی آپ نے فرمایا: ابوبکر! سعد کو آزاد کر دو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی خدمت گار نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سعد کو آزاد کر دو! تمہارے پاس اور لوگ آ جائیں گے، تم سعد کو آزاد کر دو تمہارے پاس اور لوگ (یعنی غلام) آ جائیں گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7248]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1573) اخرجه احمد المسند (1717)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7249
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: يَسَارٌ فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي الدِّيَاتِ فِي الْمُحَارِبِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا، جس کا نام یسار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھی طرح سے نماز ادا کرتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت ”محاربین“ سے متعلق باب میں، دیت سے متعلق باب میں ذکر ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم تیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7249]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6223)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6223»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7250
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ دَخَلَ الْمُتَوَضَّأَ فَأَصَابَ لُقْمَةً - أَوْ قَالَ: كِسْرَةً - فِي مَجْرَى الْغَائِطِ أَوِ الْبَوْلِ فَأَخَذَهَا فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى فَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعِمَّا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ: يَا غُلَامُ ذَكِّرْنِي بِهَا إِذَا تَوَضَّأْتُ، فَلَمَّا تَوَضَّأَ قَالَ لِلْغُلَامِ: يَا غُلَامُ نَاوِلْنِي اللُّقْمَةَ - أَوْ قَالَ: الْكِسْرَةَ -. قَالَ: يَا مَوْلَايَ أَكَلْتُهَا، قَالَ: اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ! فَقَالَ لَهُ الْغُلَامُ: يَا مَوْلَايَ لِأَيِّ شَيْءٍ أَعْتَقْتَنِي؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ مِنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَذْكُرُ عَنْ أَبِيهَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَخَذَ لُقْمَةً أَوْ كِسْرَةً مِنْ مَجْرَى الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَأَخَذَهَا فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى وَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعِمَّا، ثُمَّ أَكَلَهَا لَمْ تَسْتَقِرَّ فِي بَطْنِهِ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ". فَمَا كُنْتُ لِأَسْتَخْدِمَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ عِيسَى بْنِ سَالِمٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ وضو کی جگہ پر داخل ہوئے، وہاں انہیں ایک لقمہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک ٹکڑا ملا، جو پاخانے یا پیشاب کے بہنے کی جگہ پر پڑا ہوا تھا، انہوں نے اسے لیا اس سے گندگی کو صاف کیا، اسے اچھی طرح سے دھویا، پھر وہ اپنے غلام کو دیا اور فرمایا: اسے غلام! جب میں وضو کر لوں گا، تو یہ مجھے یاد کروا دینا، جب آپ نے وضو کر لیا، تو آپ نے غلام سے کہا: اے غلام! وہ لقمہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ ٹکڑا مجھے پکڑاؤ! تو اس نے عرض کی: اے میرے آقا! میں نے اسے کھا لیا ہے، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ! تم اللہ کی رضا کے لئے آزاد ہو، غلام نے ان سے کہا: اے میرے آقا! آپ نے مجھے کسی وجہ سے آزاد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے اپنے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص کوئی لقمہ، یا ٹکڑا، پاخانہ یا پیشاب کی جگہ پر پڑا ہوا پائے، پھر اسے لے کر اس سے گندگی کو صاف کر کے اسے اچھی طرح سے دھو لے، پھر اس کو کھا لے، تو وہ لقمہ اس کے پیٹ میں ٹھہرنے سے پہلے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ (امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) میں کسی جنتی شخص سے خدمت نہیں لوں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عیسیٰ بن سالم کے حوالے سے وہب بن عبدالرحمن قریشی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7250]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6750)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ الْعِتْقِ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ .
حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے (غلام) آزاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7251
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ كَانَ عَلَيْهَا رَقَبَةٌ مِنْ وَلِدِ إِسْمَاعِيلَ فَجَاءَ سَبْيٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ خَوْلَانَ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ فَنَهَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ جَاءَ سَبْيٌ مِنْ مُضَرَ مِنْ بَنِي الْعَنْبَرِ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
وَفِي الْمَنَاقِبِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کے ذمہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنا لازم تھا، یمن سے خولان قبیلے کے کچھ قیدی آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے کسی کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کر دیا، پھر مضر قبیلے میں سے بنو عنبر کے کچھ قیدی آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ اُن میں سے کسی کو آزاد کر دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ ”مناقب“ سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی دیگر احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7251]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (263/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً .
اس شخص کا بیان، جو کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7252
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا لِعِدَّةٍ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا لِوَجْهِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طلاق صرف عدت کے لئے ہوتی ہے، اور آزاد کرنا، صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سعید بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم! الكبير (10941)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10941»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7253
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً فَهِيَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا قَيْسًا الْجُذَامِيَّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس جذامی کا معاملہ مختلف ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7253]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1760) اخرجه احمد فى المسند (147/4 و150)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7254
وَعَنْ شُعْبَةَ الْكُوفِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
شعبہ کوفی بیان کرتے ہیں: میں ابوبردہ بن ابوموسیٰ کے پاس موجود تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں؟ جو میرے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں، اُس (آزاد کرنے والے) کے (ہر ایک) عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7254]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7255
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ أَبَوَيْنِ مُسْلِمَيْنِ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ، وَمَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا مالک بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص، مسلمان ماں باپ کے کسی یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں شریک کر لے، جب تک وہ اس سے بے نیاز نہیں ہو جاتا، اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جائے گی، اور جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کر دے، تو وہ آزاد ہونے والا غلام) اس شخص کے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گا، اس (آزاد ہونے والے غلام) کا ہر ایک عضو اس (آزاد کرنے والے شخص) کے ہر ایک عضو کا کفارہ بن جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7255]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7256
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ (عَمْرٍو) الْقُشَيْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً، فَهِيَ فِدَاؤُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَكَانُ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ مُحَرَّرَةُ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ أَطْوَلُ مِنْ هَذَا، وَهُوَ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا مالک بن عمرو قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی مسلمان گردن (یعنی غلام) کو آزاد کرے، تو وہ اس کے لئے جہنم سے فدیہ بن جائے گا، اُس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہڈی کی جگہ (جہنم سے) آزاد شمار ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور یہ اس سے زیادہ طویل روایت ہے، نہ نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں بھی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/19) اخرجه احمد فى المسند (344/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7257
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَإِنَّهُ يَجْرِي مِنْ كُلِّ عُضْوٍ أَوْ يُحَرِّرُ مِنْ كُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مومن گردن (یعنی غلام) کو آزاد کرتا ہے، تو یہ چیز اس کے ہر عضو میں جاری ہوتی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تو وہ اس کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کروا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے، جسے ابن حبان نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7257]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1393)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں