🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَنْ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ، [ ثُمَّ ] يَتَزَوَّجُهَا أَوْ يَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا أَوْ يَتْبَعُ الْأُمَّ حَرَامًا .
اس شخص کا بیان، جو کسی عورت کے ساتھ زنا کر لیتا ہے اور پھر وہ اس عورت کے ساتھ شادی کر لیتا ہے، یا اس عورت کی بیٹی، یا اس کی ماں کے ساتھ شادی کر لیتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7417
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الرَّجُلِ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا؟ قَالَ: هُمَا زَانِيَانِ مَا اجْتَمَعَا. فَقِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ تَابَا وَأَصْلَحَا؟ فَقَالَ:، (وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ) . فَلَمْ يَزَلِ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرَدِّدُهَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ مُتَّصِلٍ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو شخص کسی عورت کے ساتھ زنا کر لیتا ہے، تو پھر وہ اس کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ دونوں جب تک اکٹھے رہیں گے، وہ زنا کرنے والے شمار ہوں گے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ دونوں توبہ کر لیں اور نیک ہو جائیں؟ تو انہوں نے فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہی وہ (معبود) ہے، جو اپنے بندوں سے توبہ کو قبول کرتا ہے اور گناہوں سے درگزر کرتا ہے، وہ یہ جانتا ہے کہ جو تم عمل کرتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسلسل اس آیت کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا، کہ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابن سیرین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اسے متصل سند کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، جو اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9670)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابٌ فِيمَا يَحْرُمُ مِنَ النِّسَاءِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
خواتین میں سے کون سی حرام ہیں، اور اس کے علاوہ دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7418
عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: سَلُونِي، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُوا مِثْلِي وَلَنْ تَسْأَلُوا مِثْلِي!! فَقَالَ ابْنُ الْكَوَّا: أَخْبِرْنَا عَنِ الْأُخْتَيْنِ الْمَمْلُوكَتَيْنِ، وَعَنْ بِنْتِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ. فَقَالَ: سَلْ عَنْ مَا يَعْنِيكَ، فَإِنَّكَ ذَاهِبٌ فِي التِّيهِ. فَقَالَ: إِنَّمَا أَسْأَلُ عَمَّا لَا نَعْلَمُ، فَأَمَّا مَا نَعْلَمُ فَإِنَّا لَا نَسْأَلُ عَنْهُ. قَالَ: أَمَّا الْأُخْتَانِ الْمَمْلُوكَتَانِ فَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ، وَلَا آمُرُ بِهِ، وَلَا أَنْهَى عَنْهُ، وَلَا أَفْعَلُهُ أَنَا، وَلَا أَهْلُ بَيْتِي. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
ابوصالح بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھ سے سوال کرو کیونکہ تم مجھ جیسے شخص سے سوال نہیں کرو گے، تم مجھ جیسے شخص سے سوال نہیں کرو گے، تو ابن الکوا نے کہا: آپ ہمیں دو بہنوں کے بارے میں بتائیے، جو دونوں کنیز ہوتی ہیں اور رضاعی بھائی کی بیٹی کے بارے میں بتائیے (کہ کیا ان کے ساتھ شادی، یا صحبت کی جا سکتی ہے؟) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھ سے وہ چیز دریافت کرو! جس کا تمہیں فائدہ ہو، تم پیچیدہ مسائل میں جا رہے ہو، اس نے کہا: میں آپ سے وہ سوال کر رہا ہوں، جس کے بارے میں، میں نہیں جانتا ہوں، جس چیز کے بارے میں، میں جانتا ہوں، میں اس کے بارے میں تو سوال نہیں کر رہا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک کنیز بہنوں کا تعلق ہے (کہ ان دونوں کے ساتھ آقا صحبت کر سکتا ہے؟) تو ایک آیت اُن دونوں کو حلال کرتی ہے اور ایک آیت ان دونوں کو حرام قرار دیتی ہے، میں اس کے بارے میں حکم بھی نہیں دوں گا اور اس سے منع بھی نہیں کروں گا، میں خود بھی یہ نہیں کروں گا اور میرے اہل بیت میں سے بھی کوئی یہ نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7418]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (383)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7419
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: وَرَاجَعَ رَجُلٌ ابْنَ مَسْعُودٍ فِي جَمْعٍ بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ لِي مَا مَلَكَتْ يَمِينِي. فَقَالَ: جَمَلُكَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُكَ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دو بہنوں کو اکٹھا کرنے کے بارے میں دریافت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لئے وہ چیز حلال قرار دی ہے، جو میری ملکیت میں ہو؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا اونٹ بھی تمہاری ملکیت ہے (یعنی تو کیا تم اس کے ساتھ جنسی فعل کر لو گے؟)۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، لیکن قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7419]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7420
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ النِّسَاءِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً، وَأَنَا أَكْرَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً: الْأَمَةَ، وَأُمَّهَا، وَالْأُخْتَيْنِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا أَبُوكَ، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا ابْنُكَ، وَالْأَمَةَ إِذَا زَنَتْ، وَالْأَمَةَ فِي عِدَّةِ غَيْرِكَ، وَالْأَمَةَ لَهَا زَوْجٌ، وَأَمَتَكَ مُشْرِكَةً، وَعَمَّتَكَ وَخَالَتَكَ مِنَ الرَّضَاعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِتْقِ فِيمَا يُكْرَهُ مِنْ حَبْسِ الرَّقِيقِ النَّهْيُ عَنِ الْمَجُوسِيَّاتِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے خواتین میں سے بارہ خواتین کو حرام قرار دیا ہے اور میں (مزید) بارہ خواتین کو مکروہ قرار دیتا ہوں، کنیز اور اس کی ماں، دو کنیز) بہنیں کہ ان دونوں کو (صحبت کرنے میں) اکٹھا کیا جائے، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے باپ نے صحبت کی ہو، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے بیٹے نے صحبت کی ہو، وہ کنیز جس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو، وہ کنیز جو تمہارے علاوہ کسی اور کی عدت گزار رہی ہو، وہ کنیز جس کا شوہر موجود ہو، تمہاری مشرک کنیز اور تمہاری رضاعی پھوپھی اور رضاعی خالہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس سے پہلے غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں یہ بات ذکر ہو چکی ہے کہ جن غلاموں (اور کنیزوں) کو رکھنا مکروہ ہے، ان میں مجوسی عورتوں سے منع کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9709)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِيمَا أُحِلَّ مِنْ نِكَاحِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ کون سے نکاح کو حلال قرار دیا گیا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7421
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَحَلَّ اللَّهُ مِنَ النِّسَاءِ ثَلَاثًا: نِكَاحٌ بِمُوَارَثَةٍ، وَنِكَاحٌ بِغَيْرِ مُوَارَثَةٍ، وَمِلْكُ الْيَمِينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے خواتین کے ساتھ تین قسم کے نکاح کو حلال قرار دیا ہے، وہ نکاح جو موارثت کے طور پر ہو، اور وہ نکاح جو بغیر موارثت کے ہو اور ملک یمین“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن زید ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7421]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8087»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَفَارَقَهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَ أُمَّهَا .
اس شخص کا بیان، جو کسی عورت کے ساتھ شادی کر لیتا ہے، پھر اس سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے اور پھر اس کی ماں سے شادی کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7422
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَيَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. فَتَزَوَّجَهَا فَوَلَدَتْ لَهُ فَقَدِمَ عَلَى عُمَرَ فَسَأَلَهُ قَالَ: فَرِّقْ بَيْنَهُمَا. فَقَالَ: إِنَّهَا وَلَدَتْ. قَالَ: وَإِنْ وَلَدَتْ لَهُ عَشَرَةً فَرِّقْ بَيْنَهُمَا.
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ایک شخص اپنی بیوی کی رخصتی کروانے سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے، تو کیا وہ اس عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اس شخص نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کر لی، اس عورت نے اس شخص کے بچے کو جنم دے دیا، پھر وہ (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: تم ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کرواؤ! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس عورت نے تو بچے کو جنم دے دیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگرچہ اس نے دس بچوں کو جنم دیا ہو، پھر بھی تم ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9624)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7423
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ رَخَّصَ فِي الصَّرْفِ، وَفِي الرَّجُلِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَيَتَزَوَّجُ بِأُمِّهَا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ”صرف“ کی رخصت دیتے تھے اور اس بات کی رخصت دیتے تھے کہ آدمی نے کسی عورت کے ساتھ شادی کی ہو، اور پھر اس عورت کی رخصتی ہونے سے پہلے عورت کا انتقال ہو جائے، تو آدمی اس کی ماں کے ساتھ شادی کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7423]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8576)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَهَا أَزْوَاجٌ .
اس عورت کا بیان، جو جنت میں داخل ہو گی اور (دنیا میں) اس کے ایک سے زیادہ شوہر رہے ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7424
عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَتْ أُمُّ الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ تُوَفِّي عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ فَهِيَ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا". وَمَا كُنْتُ لِأَخْتَارَ عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ.
فَكَتَبَ إِلَيْهَا مُعَاوِيَةُ: فَعَلَيْكِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهَا مَحْسَمَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
عطیہ بن قیس کلاعی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد سیده ام درداء رضی اللہ عنہ کو شادی کا پیغام بھیجا، تو سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس عورت کا شوہر انتقال کر جائے اور وہ عورت اس شوہر کے بعد کوئی اور شادی کر لے، تو وہ اپنے آخری شوہر کو ملے گی“۔ (پھر سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ پر کسی کو اختیار نہیں کروں گی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو خط لکھا کہ آپ پر روزے رکھنا لازم ہے، کیونکہ یہ جلا دیں گے (یعنی یہ نکاح کی خواہش کو ختم کر دیں گے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (175/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3154، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1718، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3264»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابٌ فِي نِسَاءِ قُرَيْشٍ .
قریش کی خواتین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7425
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ امْرَأَةً مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهَا: سَوْدَةُ -، وَكَانَتْ مُصْبِيَةً لَهَا خَمْسَةُ صِبْيَةٍ أَوْ سِتَّةٌ مِنْ بَعْلٍ مَاتَ - فَقَالَ [ لَهَا ] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَمْنَعُكِ مِنِّي؟". قَالَتْ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَمْنَعُنِي مِنْكَ أَنْ لَا تَكُونَ أَحَبَّ الْبَرِيَّةِ إِلَيَّ، وَلَكِنْ أُكْرِمُكَ أَنْ يَضْغُوَ هَؤُلَاءِ [ الصِّبْيَةُ ] عِنْدَ رَأْسِكَ بُكْرَةً وَعَشِيَّةً. قَالَ:" فَهَلْ مَنَعَكِ مِنِّي شَيْءٌ غَيْرُ ذَلِكَ؟". قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرْحَمُكِ اللَّهُ إِنَّ خَيْرَ نِسَاءٍ رَكِبْنَ أَعْجَازَ الْإِبِلِ صَالِحُ نِسَاءِ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ بِذَاتِ يَدِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کی ایک خاتون کو شادی کا پیغام بھیجا، جن کا نام سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ تھا، وہ خاتون بیوہ تھیں، اُن کے پانچ، یا شاید چھ بچے تھے، ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے کہا: تم میرے ساتھ شادی کیوں نہیں کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ شادی کرنے میں یہ چیز رکاوٹ نہیں ہے کہ آپ میرے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہیں، بلکہ میں اس چیز سے بچنا چاہ رہی ہوں کہ بچے صبح و شام آپ کے سرہانے موجود ہوں گے اور چیخ و پکار کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس کے علاوہ کوئی اور چیز رکاوٹ ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم پر رحمت کرے، خواتین جو اونٹوں کی پشت پر سوار ہوتی ہیں، ان میں سب سے بہتر قریش کی نیک عورتیں ہیں، جو اپنی اولاد کے لئے اُن کی کمسنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں، اور اپنے شوہر کے مال میں اس کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7425]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2686) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13014) اخرجه احمد فى المسند (319,318/1)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7426
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْأَفَهُ بِزَوْجٍ عَلَى قِلَّةِ ذَاتِ يَدِهِ".
ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَقَدْ عَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ ابْنَةَ عِمْرَانَ لَمْ تَرْكَبِ الْإِبِلَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَقَدْ عَلِمَ إِلَى آخِرِهِ. فَإِنَّهُ مَوْقُوفٌ فِي الصَّحِيحِ، وَهُنَا مَرْفُوعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں، سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو اپنی اولاد کے لئے ان کی کمسنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں، اور اپنے شوہر کی غربت کے باوجود اس پر سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں (یا اس سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں)“۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ عمران کی صاحبزادی کبھی اونٹ پر سوار نہیں ہوئیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ یہ بات جانتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے لے کر آخر تک کے کلمات نہیں ہیں ”صحیح“ میں
یہ روایت موقوف ہے اور یہاں ”مرفوع“ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7426]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں