🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ الْكَفَاءَةِ .
کفو (کفاءۃ) (نکاح میں فریقین یعنی شوہر اور بیوی کا برابری، ہمسری اور جوڑ ہونے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7447
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَنْكِحَ نِسَاءَ الْعَرَبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم (غیر عربوں) کو اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم عربوں کی عورتوں کے ساتھ نکاح کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7447]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (163/1)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا ¤ قال الهيثمي: في إسناد الأوسط السري بن إسماعيل وهو متروك ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 275)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7448
وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: نُفَضِّلُكُمْ بِفَضْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي الْعَرَبَ - لَا نَنْكِحُ نِسَاءَكُمْ.
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ان صحابی کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ بات منقول ہے: ”ہم تم لوگوں کو (یعنی عربوں کو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ فضیلت کی وجہ سے فضیلت دیتے ہیں“۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی مراد عرب لوگ تھے (انہوں نے فرمایا: ”ہم تمہاری خواتین کے ساتھ نکاح نہیں کریں گے“۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں، اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7448]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6158)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ طبرنی فی الکبیر : إسنادہ صحیح و الاوسط: ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7449
وَعَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ذَهَبَ مَعَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ يَخْطُبُ [ عَلَيْهِ ] امْرَأَةً مِنْ بَنِي لَيْثٍ فَدَخَلَ فَذَكَرَ فَضْلَ سَلْمَانَ وَسَابِقَتَهُ وَإِسْلَامَهُ وَذَكَرَ أَنَّهُ يَخْطُبُ إِلَيْهِمْ فَتَاتَهُمْ فُلَانَةَ فَقَالُوا: أَمَّا سَلْمَانُ فَلَا نُزَوِّجُهُ، وَلَكِنَّا نُزَوِّجُكَ. فَتَزَوَّجَهَا، ثُمَّ خَرَجَ. فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ كَانَ شَيْءٌ، وَإِنِّي أَسْتَحِي أَنْ أَذْكُرَ ذَلِكَ. قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَأَخْبَرَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ بِالْخَبَرِ فَقَالَ سَلْمَانُ: أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَسْتَحِيَ مِنْكَ أَنْ أَخْطُبَهَا، وَكَانَ اللَّهُ قَدْ قَضَاهَا لَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَانَ، وَلَا مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
ثابت بنانی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ گئے، تاکہ ان کے لئے بنولیث سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیں، وہ میزبان کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلات کا اُن کی سبقت کا ان کے اسلام کا ذکر کیا، اور یہ بات بیان کی: وہ ان لوگوں کے ہاں فلاں خاتون کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں، تو ان لوگوں نے کہا: جہاں تک سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے، تو ہم ان کے ساتھ شادی نہیں کروائیں گے، البتہ ہم آپ کے ساتھ شادی کروا دیتے ہیں تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اس (خاتون) کے ساتھ شادی کر لی، پھر وہ وہاں سے نکلے اور انہوں نے فرمایا: یہ ایسی صورت حال ہے کہ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے شرما رہا ہوں، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کیوں؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں پوری صورت حال بتائی تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ مجھے آپ سے شرم آنی چاہیے کہ میں نے اس عورت کو شادی کا پیغام دیا تھا، جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آپ کے مقدر میں لکھ دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ثابت نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے یا سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6050)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7450
وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: يَا بَنِيَّ لَا تُخْرِجُنَّ بَنَاتَكُمْ إِلَّا إِلَى الْأَكْفَاءِ. قَالُوا: يَا أَبَانَا وَمَنِ الْأَكْفَاءُ؟ قَالَ: وَلَدُ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے: اے میرے بیٹو! تم اپنی بیٹیوں کی شادیاں صرف کفو میں کرنا، انہوں نے عرض کی: اے ہمارے ابا جان! کفو کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی اولاد۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (235)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابٌ فِيمَنْ زَوَّجَ مَرْغُوبًا عَنْهُ .
جو شخص (اپنی رشتہ دار خاتون کی) ایسے شخص کے ساتھ شادی کروائے جس میں (خاتون کو) رغبت نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7451
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: جُلَيْبِيبٌ فِي وَجْهِهِ دَمَامَةٌ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّزْوِيجَ قَالَ: إِذَنْ تَجِدُنِي كَاسِدًا. فَقَالَ:" غَيْرُ أَنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب تھے، جن کا نام جلیبیب تھا، ان کا چہرہ خوبصورت نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شادی کی پیشکش کی، تو انہوں نے عرض کی: آپ مجھے اس بارے میں کھوٹا پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تا ہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئیں گے،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7451]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3343)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7452
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَظَمَ غَيْظًا، وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى إِنْفَاذِهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. وَمَنْ أَنْكَحَ عَبْدًا وَضَعَ اللَّهُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجَ الْمُلْكِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص غصے کو پی لے، جبکہ وہ اس کے اظہار پر قدرت بھی رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے حورعین کے بارے میں اختیار دے گا، اور جو شخص کسی بندے کی شادی کروا دے (یا کسی غلام کی شادی کروا دے) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے سر پر بادشاہ کا تاج رکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7452]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1112)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ .
شادی کا پیغام بھیجنے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7453
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا يَبِعْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص، اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر، شادی کا پیغام نہ بھیجے، اور اپنے بھائی کے سودے پر، سودا نہ کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران القطان ہے، جسے امام أحمد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7453]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1420) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6898)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19608، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابُ الْإِرْسَالِ فِي الْخُطْبَةِ وَالنَّظَرِ .
شادی کے پیغام کے لئے اور دیکھنے کے لئے کسی کو بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7454
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْسَلَ أُمَّ سُلَيْمٍ تَنْظُرُ إِلَى جَارِيَةٍ فَقَالَ:" شُمِّي عَوَارِضَهَا، وَانْظُرِي إِلَى عُرْقُوبَيْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي إِرْسَالُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَوْلَةَ فِي تَزْوِيجِ عَائِشَةَ، وَغَيْرُهَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ کو ایک لڑکی دیکھنے کے لئے بھیجا تھا، آپ نے فرمایا: تم اس کے رخسار کو سونگھ لیتا اور اس کی پنڈلیوں کو دیکھ لینا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے وقت بھیجا تھا، اس بارے میں دیگر روایات مناقب سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7454]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى السند (231/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا .
آدمی کا اس عورت کو دیکھنا، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7455
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا إِذَا كَانَ إِنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا لِخِطْبَتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ لَا تَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّ زُهَيْرًا شَكَّ فَقَالَ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي حُمَيْدَةَ. وَالْبَزَّارُ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی عورت کو شادی کا پیغام بھیجے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، اگر وہ اس عورت کو دیکھ لے، وہ اس شادی کے پیغام کے حوالے سے اسے دیکھے گا، خواہ اس عورت کو علم نہ بھی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، تاہم زہیر نامی راوی نے شک کیا ہے کہ
یہ روایت سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، یا سیدنا ابوحمیدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، امام بزار نے اسے کسی شک کے بغیر نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1418) اخرجه احمد فى المسند (424/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7456
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ الْعَبَّاسِ وَهِيَ فَوْقَ الْفَطِيمِ فَقَالَ:" لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ، وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقُبِضَ قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ فَتَزَوَّجَهَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فَوَلَدَتْ لَهُ رِزْقَ بْنَ الْأَسْوَدِ وَلُبَابَةَ بِنْتَ الْأَسْوَدِ سَمَّتْهَا بِاسْمِهَا أُمَّ الْفَضْلِ.
وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیده ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ بنت عباس رضی اللہ عنہا کو دیکھا، جن کی عمر دودھ چھڑانے سے کچھ زیادہ تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر سیدنا عباس کی یہ صاحبزادی بالغ ہو گئی، اور میں اس وقت زندہ ہوا، تو میں اس کے ساتھ ضرور شادی کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس لڑکی کے بالغ ہونے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو اسود بن عبداللہ نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس خاتون نے اُن کے بچے رزق بن اسود، اور لبابہ بنت اسود کو جنم دیا تھا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اس لڑکی کا نام اپنے نام پر ”لبابہ“ رکھا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عباس ہے اور وہ متروک ہے، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7075) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (92/25) اخرجه احمد فى المسند (338/6)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں