🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيِّ وَالشُّهُودِ .
ولی اور گواہوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7526
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْسَ لِلنِّسَاءِ مِنْ عُقْدَةِ النِّكَاحِ شَيْءٌ جَعَلَتْ مَيْمُونَةُ أَمْرَهَا إِلَى أُمِّ الْفَضْلِ فَجَعَلَتْهُ أُمُّ الْفَضْلَ إِلَى الْعَبَّاسِ فَأَنْكَحَهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ مَيْمُونَةَ فَجُعِلَ أَمْرُهَا إِلَى الْعَبَّاسِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: خواتین کو نکاح کروانے کے معاملے میں کوئی حق نہیں ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما نے اپنا معاملہ (اپنی بہن) سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے سپرد کیا تھا، اور سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے (اپنے شوہر) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا تھا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی شادی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کروائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کا سب ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو شادی کا پیغام دیا، تو ان کی شادی کا معاملہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا گیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7526]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2481) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1011) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10728)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10728، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابٌ فِي النِّكَاحِ بِغَيْرِ شُهُودٍ .
گواہوں کے بغیر نکاح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7527
عَنْ كَرْدَمِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي يُقَالُ لَهُ أَبُو ثَعْلَبَةَ فِي يَوْمٍ حَارٍّ وَعَلَيَّ حِذَاءٌ، وَلَا حِذَاءَ لَهُ فَقَالَ: أَعْطِنِي نَعْلَكَ. فَقُلْتُ: لَا إِلَّا أَنْ تُزَوِّجَنِي ابْنَتَكَ! قَالَ: أَعْطِنِي، فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا. فَلَمَّا انْصَرَفْنَا بَعَثَ إِلَيَّ بِنَعْلِي وَقَالَ: لَا زَوْجَةَ لَكَ عِنْدِي. فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" دَعْهَا لَا خَيْرَ لَكَ فِيهَا" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ لَأَنْحَرَنَّ ذَوْدًا مِنْ ذَوْدِي بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ لَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کردم بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے چچازاد جن کا نام ابوثعلبہ تھا، ہم ایک گرم دن میں (سفر پر) نکلے میں نے جوتے پہنے ہوئے تھے اور ان کے پاس جوتے نہیں تھے، انہوں نے کہا: تم اپنے جوتے مجھے دے دو! میں نے کہا: جی نہیں! البتہ اگر آپ اپنی بیٹی کے ساتھ میری شادی کریں گے (تو میں دے دوں گا) انہوں نے کہا: تم مجھے دے دو! میں نے تمہاری شادی اس کے ساتھ کر دی، جب ہم واپس آئے، تو انہوں نے میرے جوتے مجھے بھجوا دیے اور کہا: تمہاری کوئی بیوی ہمارے پاس نہیں ہے، اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس عورت کو چھوڑ دو! تمہارے لئے اس میں بہتری نہیں ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک نذر مانی تھی کہ میں فلاں، فلاں جگہ پر اپنا اونٹ قربان کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی نذر کو پورا کر دو! قطع رحمی کے بارے میں اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اس کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7528
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ وَلَقِيتُهُ، وَكَلَّمْتُهُ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" نُوَيْبِتَةٌ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ أَمْ نُوَيْبِتَةُ شَرٍّ؟ قَالَ:" لَا بَلْ نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَرَجْتُ مَعَ عَمٍّ لِي فِي سَفَرٍ فَأَدْرَكَهُ الْحَفَاءُ فَقَالَ: أَعِرْنِي حِذَاءَكَ فَقُلْتُ: لَا أُعِيرُكَهَا أَوْ تُزَوِّجُنِي ابْنَتَكَ قَالَ: قَدْ زَوَّجْتُكَهَا فَلَمَّا أَتَيْنَا أَهْلَنَا بَعَثَ إِلَيَّ بِحِذَائِي وَقَالَ: لَا امْرَأَةَ لَكَ عِنْدَنَا. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا خَيْرَ لَكَ فِيهَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ فِي اللُّقَطَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عروہ بن رویم لخمی، سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: میں نے ان سے ملاقات بھی کی ہے اور ان سے بات چیت بھی کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ سے سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: چھوٹا معاملہ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بھلائی کا چھوٹا معاملہ یا خرابی کا چھوٹا معاملہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ بھلائی کا چھوٹا معاملہ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک مرتبہ میں سفر پر اپنے چچا کے ساتھ روانہ ہوا، انہیں جوتوں کی ضرورت پیش آئی، تو انہوں نے مجھے کہا: تم جو تے عاریت کے طور پر مجھے دے دو، میں نے کہا: میں یہ آپ کو عاریت کے طور پر نہیں دوں گا، اگر آپ اپنی بیٹی کے ساتھ میری شادی کرتے ہیں (تو پھر دے دوں گا) انہوں نے کہا: میں نے تمہاری شادی اس کے ساتھ کر دی جب ہم اپنے گھر واپس پہنچے، تو انہوں نے مجھے میرے جوتے بھجوا دیے اور بولے: تمہاری کوئی بیوی ہمارے پاس نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے اس عورت میں بھلائی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے گمشدہ چیز سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوفروہ یزید بن سنان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7528]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابٌ فِيمَنْ نَكَحَ أَوْ أَعْتَقَ أَوْ طَلَّقَ لَاعِبًا .
اس شخص کا بیان، جو مذاق میں نکاح کرتا ہے، یا غلام آزاد کرتا ہے یا طلاق دے دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7529
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُطَلِّقُ، ثُمَّ يُرَاجِعُ وَيَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا. وَيَعْتِقُ، ثُمَّ يُرَاجِعُ وَيَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا) فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ طَلَّقَ أَوْ حَرَّمَ أَوْ نَكَحَ أَوْ أَنْكَحَ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ لَاعِبًا فَهُوَ جَادٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مِنْ أَعْدَاءِ اللَّهِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي الطَّلَاقِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں کوئی شخص طلاق دیتا تھا، پھر رجوع کر لیتا تھا اور کہتا تھا: میں نے تو مذاق کیا تھا اسی طرح غلام آزاد کرتا تھا اور پھر رجوع کر لیتا تھا اور یہ کہتا تھا: میں نے تو مذاق کیا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کو مذاق نہ بناؤ“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص طلاق دے، یا حرام قرار دے، یا نکاح کرے، یا نکاح کروائے اور پھر یہ کہے: میں تو مذاق کر رہا تھا، تو وہ سنجیدہ شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ اللہ کے دشمنوں میں سے ایک ہے، میں یہ کہتا ہوں: اس طرح کی ایک حدیث ”طلاق“ سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7529]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3139/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7530
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ نَكَحَ لَاعِبًا أَوْ طَلَّقَ لَاعِبًا، فَقَدْ جَازَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعْضِلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِي فِي الطَّلَاقِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَقَدْ مَضَى فِي الْعِتْقِ بَعْضُهَا.
عبدالکریم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص مذاق کے طور پر نکاح کر دے، یا مذاق کے طور پر طلاق دے، تو یہ درست ہو گا (یعنی ثابت شمار ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں ”معضل“ ہونا پایا جاتا ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ”طلاق“ سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا، اور اس نوعیت کی دیگر احادیث ”غلام آزاد کرنے“ سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9707)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ خُطْبَةِ الْحَاجَةِ .
خطبہ نکاح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7531
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا خُطْبَةَ الْحَاجَةِ فَيَقُولُ:" إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: وَسَمِعْتُ مِنْ أَبِي مُوسَى يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَصِلَ آتِيكَ بِآيٍ مِنَ الْقُرْآنِ تَقُولُ: (اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ) ، (وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا) ، (اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا) أَمَّا بَعْدُ. ثُمَّ تَكَلَّمْ بِحَاجَتِكَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ خَلَا حَدِيثَ أَبِي مُوسَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَحَدِيثُ أَبِي مُوسَى مُتَّصِلٌ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ نکاح کی تعلیم دی تھی آپ نے یہ پڑھا: ”بے شک ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں، اور ہم اس سے مدد مانگتے ہیں اور ہم اپنی ذات کے شر سے اور اپنے اعمال کی خرابی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ ہدایت عطا کر دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے، اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ ابوعبیدہ نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے وہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”اگر تم چاہو تو تم اس میں قرآن کی کچھ آیات بھی شامل کر لو! تم یہ پڑھو: ”تم لوگ اللہ سے (یوں) ڈرو جو اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور تم مرتے وقت صرف مسلمان ہی ہونا“ ”اور تم اس اللہ سے ڈرو! جس کے وسیلے سے تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے داری کے حقوقی کا خیال رکھو بے شک اللہ تعالیٰ تمہارا نگہبان ہے“۔ ”اور تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو وہ تمہارے اعمال کو درست کر دے گا، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے گا، جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے، تو وہ عظیم کامیابی حاصل کر لیتا ہے“۔ اما بعد! پھر تم اپنی حاجت کے بارے میں کلام کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے۔ تا ہم انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت نہیں نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر میں انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث متصل ہے۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7531]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7221)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3712، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2202، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3162/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ لَفْظِ النِّكَاحِ .
لفظ ”نکاح“ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7532
عَنْ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنْكِحُكَ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ:" قَدْ أُنْكِحْتَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُعْلَمُ رَوَى عَلِيٌّ السُّلَمِيُّ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہارا نکاح امیمہ بنت ربیعہ بن حارث کے ساتھ نہ کروا دوں؟ تو میں نے عرض کی جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارا نکاح اس کے ساتھ کروا دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں: سیدنا علی سلمی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف یہ حدیث منقول ہے اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7532]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1431)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7533
عَنْ أَبِي حَسَنٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ نِكَاحَ السِّرِّ حَتَّى يُضْرَبَ بِدُفٍّ وَيُقَالَ:" أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ".
رَوَاهُ ابْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوحسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوشیدہ نکاح کو ناپسند کرتے تھے (آپ کو یہ پسند تھا کہ نکاح کے موقعہ پر) دف بجائی جائے، اور یہ گایا جائے: ہم تمہارے پاس آئے ہیں ہم تمہارے پاس آئے تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7533]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (77/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16271»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7534
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَعْلِنُوا النِّكَاحَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نکاح کا اعلان کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7534]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1433) اخرجه احمد فى المسند (5/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15697، وأخرجه مسند البزار برقم: 2214، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5141»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7535
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" أَهْدَيْتُمُ الْجَارِيَةَ إِلَى بَيْتِهَا؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَهَلَّا بَعَثْتُمْ مَعَهَا مَنْ يُغْنِيهِمْ يَقُولُ: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ، فَإِنَّ الْأَنْصَارَ قَوْمٌ فِيهِمْ غَزَلٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا تم نے لڑکی کی اس کے گھر رخصتی کروا دی ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ساتھ ان کو کیوں نہیں بھیجا جو (شادی کا) گانا گاتے اور یہ کہتے ہیں: ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں، انصار ایسے لوگ ہیں جنہیں گانے میں دلچسپی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7535]
تخریج الحدیث: «اخر. فى المسند (391/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14787»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں