🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ أَدَبِ الْجِمَاعِ .
صحبت کرنے کے آداب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7566
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا جَامَعَ أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ فَلْيَصْدُقْهَا فَإِذَا قَضَى حَاجَتَهُ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَ حَاجَتَهَا فَلَا يُعَجِّلْهَا حَتَّى تَقْضِيَ حَاجَتَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرے، تو اسے اُس کا خیال کرنا چاہیے، جب وہ اپنی حاجت پوری کر لے اور عورت کی حاجت ابھی پوری نہ ہوئی ہو، تو وہ شخص جلدی نہ کرے، جب تک عورت کی حاجت پوری نہیں ہو جاتی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7566]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4200)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. بَابٌ فِيمَنْ يَأْتِي أَهْلَهُ، ثُمَّ يُرِيدُ أَنْ يَعُودَ .
جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے، اور پھر وہ دوبارہ یہ عمل کرنے کا ارادہ کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7567
عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ فَلْيَغْسِلْ فَرْجَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرے اور پھر اگر وہ یہ کام دوبارہ کرنے کا ارادہ کرے، تو اسے اپنی شرمگاہ کو دھو لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7567]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10843»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ لَهُ إِلَى أَهْلِهِ حَاجَةٌ .
اس شخص کا بیان، جسے اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7568
عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ مِنْ أَهْلِهِ حَاجَةً فَلْيَأْتِهَا، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ:" إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَهُ لِحَاجَتِهِ فَلْتَأْتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کو اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو، تو وہ اس کے پاس چلا جائے خواہ وہ عورت تندور پر موجود ہو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو صحبت کرنے کے لئے بلائے، تو اسے اس کے پاس چلے جانا چاہیے اگرچہ وہ اس وقت تندور پر موجود ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7568]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8235) اخرجه فى المسند (23/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 935/2، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1160، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8235، 8240، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9231»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الْجِمَاعَ .
اس شخص کا بیان، جو بکثرت صحبت کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7569
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ أَكَّارًا لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ كَانَ يَعْمَلُ عَلَى زُرْنُوقٍ فَاسْتَعْدَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ أَنَسًا أَنَّهُ كَانَ لَا يَدَعُهَا لَيْلًا وَلَا نَهَارًا، فَأَصْلَحَ أَنَسٌ بَيْنَهُمَا فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عَلَى سِتَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک مزدور جو ”زرنوق“ (پانی نکالنے کا مخصوص آلہ) پر کام کرتا تھا، اس کی بیوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ شکایت کی کہ وہ رات اور دن میں کسی بھی وقت اسے نہیں چھوڑتا ہے، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان یہ طے کروایا کہ وہ ایک دن اور ایک رات میں چھ مرتبہ (اس کے ساتھ صحبت کر لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (701)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابُ فِيمَنْ يَدْعُوهَا زَوْجُهَا فَتَعْتَلُّ .
اس عورت کا بیان، جسے اس کا شوہر بلاتا ہے، اور وہ کوئی عذر بیان کر دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7570
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُسَوِّفَةَ وَالْمُفَسِّلَةَ.
فَأَمَّا الْمُسَوِّفَةُ: فَالَّتِي إِذَا أَرَادَهَا زَوْجُهَا قَالَتْ: سَوْفَ، الْآنَ.
وَأَمَّا الْمُفَسِّلَةُ: الَّتِي إِذَا أَرَادَهَا زَوْجُهَا قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ. وَلَيْسَتْ بِحَائِضٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسوفہ اور مفسلہ پر لعنت کی ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) جہاں تک مسوفہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ شوہر نے اس کے ساتھ صحبت کا ارادہ کیا ہو اور وہ یہ کہے: تھوڑی دیر بعد کر لیں گے۔ جہاں تک لفظ مفسلہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جس کے ساتھ اس کے شوہر نے صحبت کا ارادہ کیا ہو، تو وہ یہ کہہ دے کہ مجھے حیض آیا ہوا ہے حالانکہ اسے حیض نہ آیا ہوا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلا ہے، اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7570]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6467)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7571
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْمُسَوِّفَاتِ" قِيلَ: وَمَا الْمُسَوِّفَاتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" الَّتِي يَدْعُوهَا زَوْجُهَا إِلَى فِرَاشِهَا فَتَقُولُ: سَوْفَ. حَتَّى تَغْلِبَهُ عَيْنَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ جَعْفَرِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ وَمَيْسَرَةُ ضَعِيفٌ، وَلَمْ أَرَ لِأَبِيهِ مِنِ ابْنِ عُمَرَ سَمَاعًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مسوفات پر لعنت کرے عرض کی گئی: اے اللہ کے نبی! مسوفات کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت جس کا شوہر اسے بستر کی طرف بلائے، اور وہ یہ کہے کہ تھوڑی دیر بعد، یہاں تک کہ شوہر کی آنکھ لگ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر جعفر بن میسرہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ اور میسرہ نامی راوی ضعیف ہے میں نے ان کے والد کے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سماع کے بارے میں کچھ نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7571]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3171»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7572
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنِ امْرَأَةٍ يَطْلُبُ زَوْجُهَا مِنْهَا حَاجَةً فَتَأْبَى فَيَبِيتُ وَهُوَ عَلَيْهَا غَضْبَانٌ إِلَّا بَاتَتْ تَلْعَنُهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُصْبِحَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس عورت سے اس کا شوہر قربت کی خواہش ظاہر کرے اور وہ انکار کر دے اور شوہر اس عورت پر غصے کے عالم میں رات گزارے، تو وہ عورت ایسی حالت میں رات گزارتی ہے کہ صبح ہونے تک فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7572]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ .
عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7573
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ الْمَاءَ الَّذِي يَكُونُ مِنْهُ الْوَلَدُ أَهْرَقْتَهُ عَلَى صَخْرَةٍ لَأَخْرَجَ اللَّهُ مِنْهَا وَلَدًا - أَوْ لَخَرَجَ مِنْهَا - وَلَيَخْلُقَنَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى نَفْسًا هُوَ خَالِقُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عزل کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نطفے سے بچے نے پیدا ہونا ہے اگر اسے کسی چٹان پر ڈال دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ اس میں سے بھی بچے کو نکال دے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس میں سے بھی بچہ نکل آئے گا اللہ تعالیٰ نے جس جان کو پیدا کرنا ہے وہ اسے پیدا کر ہی دے گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7573]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (140/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12012، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7574
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ عَزَلَ نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّ نَفَرًا مِنَ الْأَنْصَارِ يَعْزِلُونَ. فَفَزِعَ وَقَالَ:" إِنِ النَّفْسَ الْمَخْلُوقَةَ كَائِنَةٌ فَلَا آمُرُ، وَلَا أَنْهَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جن لوگوں نے سب سے پہلے عزل کا آغاز کیا وہ انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ تھے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ عزل کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشان ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا: جس جان نے پیدا ہونا ہے اس نے پیدا ہو کے رہنا ہے، تو میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں، اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (168/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7575
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ النُّطْفَةَ الَّتِي أَخَذَ اللَّهُ عَلَيْهَا الْمِيثَاقَ أُلْقِيَتْ عَلَى صَخْرَةٍ لَخَلَقَ اللَّهُ مِنْهَا إِنْسَانًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جس نطفے سے اللہ تعالیٰ نے میثاق لیا ہے اگر اسے کسی چٹان پر ڈالا جائے، تو اللہ تعالیٰ اس میں سے بھی انسان کو پیدا کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7575]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6880»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں