🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَوَجَدَ بِهَا عَيْبًا .
اس عورت کا بیان، جو کسی عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے، اور پھر اس میں کوئی عیب پاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7606
عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: صَحِبْتُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ - ذَكَرَ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - يُقَالُ لَهُ: كَعْبُ بْنُ زَيْدٍ أَوْ زَيْدُ بْنُ كَعْبٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا فَوَضَعَ ثَوْبَهُ وَقَعَدَ عَلَى الْفِرَاشِ أَبْصَرَ بِكَشْحِهَا بَيَاضًا فَانْحَازَ عَنِ الْفِرَاشِ وَقَالَ:" خُذِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ" وَلَمْ يَأْخُذْ مِمَّا آتَاهَا شَيْئًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَجَمِيلٌ ضَعِيفٌ.
جمیل بن زید بیان کرتے ہیں: میں انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ رہا ہوں جمیل نے یہ بات ذکر کی ہے کہ انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا ان کا نام سیدنا کعب بن زید رضی اللہ عنہ تھا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا زید بن کعب تھا انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوغفار سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ساتھ شادی کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے آپ نے اضافی لباس اتارا اور بستر پر بیٹھ گئے، آپ نے اس کے پہلول میں (برص کا) سفید نشان ملاحظہ فرمایا، تو آپ بستر سے اُٹھ گئے، اور فرمایا: تم اپنے لباس کو سنبھالو! (راوی کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے جو دیا تھا، اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں جمیل نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7606]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (493/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7607
وَعَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ رَأَى بِكَشْحِهَا بَيَاضًا فَرَدَّهَا وَقَالَ:" دَلَّسْتُمْ عَلَيَّ".
وَجَمِيلٌ ضَعِيفٌ.
جمیل بن زید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوغفار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شادی کی جب آپ اس کے پاس تشریف لائے، تو آپ نے اس کے پہلو میں سفید داغ دیکھا تو آپ نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: تم لوگوں نے میرے ساتھ تدلیس کی ہے۔ جمیل نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7607]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5699)، أخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14147، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3133/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7608
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَوَجَدَ بِهَا بَيَاضًا فَفَارَقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی خاتون کے ساتھ شادی کی آپ نے اس میں سفید داغ دیکھا تو آپ نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی یہ اس کی رخصتی سے پہلے کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7608]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5855)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5855»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِي الْعِنِّينِ .
نامرد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7609
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يُؤَجَّلُ الْعِنِّينُ سَنَةً، فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَهَا الصَّدَاقُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نا مرد کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اگر وہ عورت کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اور عورت کو مہر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن قبیصہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7609]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابٌ حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ .
شوہر پر عورت کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7610
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى خُوَيْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ السُّلَمِيَّةِ، وَكَانَتْ عِنْدَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ: فَرَأَى بَذَاذَةَ هَيْئَتِهَا فَقَالَ لِي:" يَا عَائِشَةُ مَا أَبَذَّ هَيْئَةِ خُوَيْلَةَ" قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ امْرَأَةٌ لَا زَوْجَ لَهَا تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فَهِيَ كَمَنْ لَا زَوْجَ لَهَا فَتَرَكَتْ نَفْسَهَا وَأَضَاعَتْهَا. قَالَتْ: فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَجَاءَهُ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ أَرَغِبْتَ عَنْ سُنَّتِي؟" قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ سُنَّتَكَ أَطْلُبُ! قَالَ:" فَإِنِّي أَنَامُ وَأُصَلِّي وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَنْكِحُ النِّسَاءَ فَاتَّقِ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ، فَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِضَيْفِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَصَلِّ وَنَمْ".
قُلْتُ رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ: فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ إِنَّ لَكَ فِيَّ أُسْوَةً إِنَّ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَحْفَظَكُمْ لِحُدُودِهِ لَأَنَا".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: خویلہ بنت حکیم بن امیہ بن حارثہ بن اوقص سلمیہ میرے ہاں آئیں وہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی حالت کو خراب دیکھا تو مجھ سے کہا: اے عائشہ! خویلہ کی حالت کیوں خراب ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک ایسی عورت ہیں گویا ان کا شوہر ہی نہیں ہے، وہ دن کے وقت روزہ رکھ لیتا ہے، اور رات کو نفل پڑھتا رہتا ہے، تو یہ اس عورت کی طرح ہیں جس کا شوہر نہ ہو اس نے اپنے آپ کو چھوڑ دیا ہے، اور خود کو ضائع کر رہی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا وہ آپ کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان! کیا تم میری سنت سے منہ موڑ رہے ہو اس نے عرض کی: جی نہیں اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! میں، تو آپ کی سنت کی پیروی کرنا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر میں (رات کے وقت) سو بھی جاتا ہوں، اور نفل بھی پڑھتا ہوں، اور میں (دن کے وقت، نفلی) روزہ رکھ بھی لیتا ہوں، اور چھوڑ بھی دیتا ہوں، اور میں نے عورتوں کے ساتھ نکاح بھی کیا ہوا ہے اے عثمان تم اللہ سے ڈرو تمہاری بیوی کا تم پر حق ہے تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے تمہاری جان کا تم پر حق ہے تم (نفلی) روزہ رکھ بھی لیا کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو اور تم (رات کے وقت) نفل پڑھ بھی لیا کرو اور سو بھی جایا کرو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتاہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! تمہارے لئے میرے طریقے میں بہترین نمونہ ہے میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور اس کی حدود کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والا میں ہوں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7610]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1458 و 1457) أخرجه احمد فى المسند (268/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7611
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَحْمَدَ:" إِنَّ الرَّهْبَانِيَّةَ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْنَا إِنَّ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَحْفَظَكُمْ لِحُدُودِهِ لَأَنَا".
ایک روایت جو امام أحمد سے منقول ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: رہبانیت ہم پر لازم قرار نہیں دی گئی ہے تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور اس کی حدود کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والا ”میں“ ہوں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7611]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (226/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7611M
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ تَخْتَضِبُ وَتَطَيَّبُ فَتَرَكَتْهُ فَدَخَلَتْ عَلَيَّ فَقُلْتُ لَهَا: أَمُشْهِدٌ أَمْ مُغِيبٌ؟ فَقَالَتْ: مُشْهِدٌ كَمُغِيبٍ. فَقُلْتُ لَهَا: مَا لَكِ؟ فَقَالَتْ: عُثْمَانُ لَا يُرِيدُ الدُّنْيَا، وَلَا يُرِيدُ النِّسَاءَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ فَلَقِيَ عُثْمَانَ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ أَتُؤْمِنُ بِمَا نُؤْمِنُ بِهِ؟" قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَأُسْوَةٌ مَا لَكَ بِنَا؟".
وَأَسَانِيدُ أَحْمَدَ رِجَالُهَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ طَرِيقَ" إِنَّ أَخْشَاكُمْ" أَسْنَدَهَا أَحْمَدُ وَوَصَلَهَا الْبَزَّارُ بِرِجَالٍ ثِقَاتٍ.
مسندِ أحمد کی ایک روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ (خُولہ بنتِ حکیم) خضاب (مہندی) لگایا کرتی تھیں اور خوشبو استعمال کیا کرتی تھیں، پھر انہوں نے یہ سب چھوڑ دیا۔ چنانچہ وہ میرے پاس آئیں تو میں نے ان سے پوچھا: (کیا تمہارا شوہر) گھر پر موجود ہے یا سفر میں (غائب) ہے؟ انہوں نے کہا: وہ موجود ہو کر بھی غائب ہی کی طرح ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عثمان نہ دنیا کی خواہش رکھتے ہیں اور نہ عورتوں میں رغبت رکھتے ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ملے اور فرمایا: ”اے عثمان! کیا تم اس بات پر ایمان رکھتے ہو جس پر ہم ایمان لاتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تمہارے لیے ہمارے طریقہِ کار میں اسوہ (پیروی) کیوں نہیں ہے؟“۔
امام أحمد کی اسناد کے تمام راوی ثقہ ہیں، سوائے اس کے کہ ” «إِنَّ أَخْشَاكُمْ» “ یعنی تم میں سے سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والے والی سند کو امام أحمد نے مسند کیا ہے اور امام بزار نے اسے ثقہ راویوں کے ساتھ موصولاً روایت کیا ہے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7611M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7612
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْأَةِ فَقُلْنَ لَهَا: مَا لَكِ؟ مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ؟ قَالَتْ: مَا لَنَا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ. فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ. قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ أَمَا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟" قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي. فَقَالَ:" أَمَا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ،وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا فَصَلِّ وَنَمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ" قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ. قَالَتْ: أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَبَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس آئیں ان ازواج نے انہیں دیکھا کہ ان کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے دریافت کیا، تمہیں کیا ہوا ہے قریش میں کوئی بھی شخص تمہارے شوہر سے زیادہ خوشحال نہیں ہے اس خاتون نے کہا: میرا ان کے ساتھ کوئی واسطہ ہی نہیں ہے وہ دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہیں اور رات کے وقت نفل پڑھتے رہتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو ازواج نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، تو آپ نے فرمایا: اے عثمان! کیا تمہارے لئے میرے طریقے میں نمونہ نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہوا ہے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رات کو نفل پڑھتے رہتے ہو دن کو روزہ رکھ لیتے ہو؟ تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے تم نماز بھی پڑھا کرو اور سو بھی جایا کرو روزہ بھی رکھا کرو اور روزہ ترک بھی کر دیا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ خاتون ان ازواج کے پاس آئیں، تو انہوں نے عطر لگایا ہوا تھا یوں جیسے وہ دلہن ہوں ان ازواج نے ان سے دریافت کیا: اب کیا ہوا ہے، تو انہوں نے بتایا ہمیں بھی وہ چیز نصیب ہوئی ہے جو لوگوں کو ملتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی بعض اسانید کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7612]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7242)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3210/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7613
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ امْرَأَةً جَمِيلَةً عَطِرَةً تُحِبُّ اللِّبَاسَ وَالْهَيْئَةَ لِزَوْجِهَا فَرَأَتْهَا عَائِشَةُ وَهِيَ تَفِلَةٌ فَقَالَتْ: مَا حَالُكِ هَذِهِ؟ فَقَالَتْ: إِنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَدْ تَخَلَّوْا لِلْعِبَادَةِ وَامْتَنَعُوا مِنَ النِّسَاءِ وَأَكْلِ اللَّحْمِ وَصَامُوا النَّهَارَ وَقَامُوا اللَّيْلَ فَكَرِهْتُ أَنْ أُرِيَهُ مِنْ حَالِي مَا يَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدِي لَمَّا تَخَلَّى لَهُ. فَلَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلَهُ فَحَمَلَهَا بِالسَّبَّابَةِ مِنْ أُصْبُعِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَيْهِمْ جَمِيعًا حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَسَأَلَهُمْ عَنْ حَالِهِمْ قَالُوا: أَرَدْنَا الْخَيْرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي إِنَّمَا بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ، وَلَمْ أُبْعَثْ بِالرَّهْبَانِيَّةِ الْبِدْعَةِ، أَلَا وَإِنَّ أَقْوَامًا ابْتَدَعُوا الرَّهْبَانِيَّةَ فَكُتِبَتْ عَلَيْهِمْ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا أَلَا فَكُلُوا اللَّحْمَ وَائْتُوا النِّسَاءَ وَصُومُوا وَأَفْطِرُوا وَصَلُّوا وَنَامُوا، فَإِنِّي بِذَلِكَ أُمِرْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ خوبصورت عورت تھیں وہ عطر لگاتی تھیں وہ اپنے شوہر کے لئے عمدہ لباس اور تیار ہونے کو پسند کرتی تھیں، ایک مرتبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں دیکھا کہ ان کی حالت خراب ہے، تو دریافت کیا: آپ کی یہ حالت کیوں ہو گئی انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب جن میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ شامل ہیں ان حضرات نے عبادت کے لئے تخلیہ اختیار کر لیا ہے عورتوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے یہ دن کو روزہ رکھتے ہیں اور رات کو نفل پڑھتے رہتے ہیں، تو مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں انہیں وہ حالت دکھاؤں کہ وہ اس چیز کو چھوڑ دیں جس کے لئے انہوں نے خلوت اختیار کی ہے، اور میری طرف آ جائیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو اس بارے میں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا جوتا لیا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی کے ذریعے اٹھایا اور پھر تیزی سے ان افراد کی طرف چلے گئے آپ ان حضرات کے پاس تشریف لے گئے ان سے ان کی حالت کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے عرض کی: ہم نے بھلائی کا ارادہ کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نرم اور سیدھے دین کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے مجھے نو ایجاد شدہ رہبانیت کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا ہے کچھ لوگوں نے رہبانیت کو ایجاد کیا تھا وہ ان پر لازم قرار دیدی گئی، تو انہوں نے پھر اس کا اس طرح خیال نہیں رکھا جو اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا خبردار تم لوگ گوشت کھاؤ عورتوں کے پاس جاؤ (نفلی) روزہ رکھو اور چھوڑ بھی دو اور (نفل) نماز پڑھو اور سو بھی جایا کرو مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے علم سے متعلق باب میں اس روایت کی ایک سند گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7613]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7715»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7614
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُوصِيكُمْ بِالنِّسَاءِ خَيْرًا إِنَّ اللَّهَ يُوصِيكُمْ بِالنِّسَاءِ خَيْرًا، فَإِنَّهُنَّ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَمَا تُعَلِّقُ يَدَاهَا الْخَيْطَ فَمَا يَرْغَبُ وَاحِدٌ مِنْهُمَا عَنْ صَاحِبِهِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ:" إِنَّ اللَّهَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ إِنَّ اللَّهَ يُوصِيكُمْ بِآبَائِكُمْ إِنَّ اللَّهَ يُوصِيكُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ يَحْيَى بْنَ جَابِرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْمِقْدَامِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں خواتین کے بارے میں بھلائی کا حکم دیا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں خواتین کے بارے میں بھلائی کا حکم دیا ہے وہ تمہاری مائیں ہیں تمہاری بیٹیاں ہیں تمہاری خالائیں ہیں، اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ایک عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے، اس عورت کے ہاتھ دھاگے سے متعلق نہیں ہوتے، لیکن ان دونوں (میاں بیوی) میں سے کوئی بھی دوسرے سے بے رغبت نہیں ہوتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے ان کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں حکم دیا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے باپوں کے بارے میں حکم دیا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں درجہ بدرجہ قریبی عزیزوں کے بارے میں حکم دیا ہے“۔ اس میں صرف یہ الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم یحیی بن جابر نے سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (274/20)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3661»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں