الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّطَبِ .
کھجور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8003
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" إِذَا جَاءَ الرُّطَبُ فَهَنِّئِينِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ سِيَاهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ سِيَاهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: جب کھجوریں آ جائیں، تو مجھے مبارک باد دینا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسان بن سیاہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8003]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسان بن سیاہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8003]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2880)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8004
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْرِمُوا عَمَّتَكُمِ النَّخْلَةَ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الطِّينِ الَّذِي خُلِقَ مِنْهُ آدَمُ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرِ يُلَقَّحُ غَيْرَهَا".
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی پھوپھی کھجور کے درخت کا احترام کرو کیونکہ یہ اس مٹی سے پیدا کی گئی ہے جس مٹی سے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور درختوں میں اس کے علاوہ کوئی اور ایسا نہیں ہے جس کی پیوند کاری کی جاتی ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8004]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2419»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 8005
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطْعِمُوا نِسَاءَكُمُ الْوُلَّدَ الرُّطَبَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ رُطَبٌ فَالتَّمْرَ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرَةِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَجَرَةٍ نَزَلَتْ تَحْتَهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَسْرُورُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَسْرُورُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنی زچہ خواتین کو تازہ کھجوریں کھلاؤ، اگر رطب نہ ہوں، تو تمر کھلاؤ، کیونکہ درختوں میں کوئی بھی درخت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس درخت سے زیادہ معزز نہیں ہے جس کے نیچے سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ٹھہری تھیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسرور بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8005]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسرور بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8005]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2419، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3632، 3919»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8006
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ بُسْرٌ وَرُطَبٌ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ وَيَتْرُكُ الْمُذَنِّبَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُعَاذِ بْنِ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُعَاذِ بْنِ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا، جس میں خشک اور تر کھجوریں تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تر کھجوریں کھانا شروع کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مذنب“ (جس میں تازہ ہونے کے آغاز اس کی دم کی طرف سے ہوتا ہے، اُن) کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد معاذ بن سہل سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8006]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد معاذ بن سہل سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8006]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2881)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7576»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
53. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمْرِ .
تمر (کھجوروں) کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 8007
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ مَنْ يُحِبُّ التَّمْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو تمر (کھجوروں) سے محبت کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8007]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8007]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (161)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 161»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8008
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ سَدُوسَ، فَأَهْدَيْنَا لَهُ تَمْرًا فَقَرَّبْنَاهُ إِلَيْهِ عَلَى نِطْعٍ فَأَخَذَ حَفْنَةً مِنَ التَّمْرِ فَقَالَ أَنَسٌ: أَيْشُ هَذَا؟ أَوْ مَا هَذَا؟ فَجَعَلْنَا نُسَمِّي حَتَّى ذَكَرْنَا تَمْرًا فَقُلْنَا: هَذَا الْجُذَامَى فَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِي الْجُذَامَى وَفِي حَدِيقَةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا أَوْ جَنَّةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ يَعْرِفْهُمُ الْعَلَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ يَعْرِفْهُمُ الْعَلَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سدوس قبیلے کے وفد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ہم نے آپ کی خدمت میں تمر (کھجوریں) پیش کیں ہم نے ایک دستر خوان پر رکھ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر کھجوریں لیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کون سی ہیں یا یہ کون سی ہیں، تو ہم نے ان کے نام بیان کرنا شروع کیے یہاں تک کہ ہم نے تمر کا ذکر کیا، تو ہم نے کہا: یہ جذامی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جذامی میں برکت دے اور اس باغ میں برکت دے جس میں سے یہ نکلی ہے (یہاں باغ کے لئے ایک روایت میں لفظ مختلف نقل ہوا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے علائی واقف نہیں ہے، اور میں بھی ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8008]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2882)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8009
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا هُمْ عِنْدَهُ قُعُودٌ، إِذْ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ لَهُمْ:" تَمْرَةٌ تَدْعُونَهَا كَذَا وَكَذَا وَتَمْرَةٌ تَدْعُونَهَا كَذَا" حَتَّى عَدَّ أَلْوَانَ تَمَرَاتِهِمْ أَجْمَعَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ كُنْتَ وُلِدْتَ فِي جَوْفِ هَجَرٍ مَا كُنْتَ أَعْلَمَ مِنْكَ السَّاعَةَ؟ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَرْضَكُمْ رُفِعَتْ لِي مُنْذُ قَعَدْتُمْ إِلَيَّ فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا مِنْ أَدْنَاهَا إِلَى أَقْصَاهَا، فَخَيْرُ تَمْرَاتِكُمُ الْبَرْنِيُّ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَلَا دَاءَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے آپ نے ان سے ارشاد فرمایا: ایک قسم کی کھجور وہ ہے، جسے تم یہ نام دیتے ہو ایک قسم کی کھجور وہ ہے، جسے تم یہ نام دیتے ہو یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی کھجوروں کی تمام قسموں کو شمار کروا دیا تو حاضرین میں سے ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اگرچہ میں حجر کے علاقے کے درمیان میں پیدا ہوا ہوں لیکن مجھے اس وقت تک کھجوروں کی ان قسموں کے بارے میں آپ سے زیادہ علم نہیں ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ میرے پاس آ کر بیٹھے، تو تمہاری زمین میرے سامنے پیش کی گئی میں نے اس کے قریبی حصے سے لے کے دور تک کے حصے کو دیکھ لیا تمہاری کھجوروں میں سب سے بہتر برنی ہے جو بیماری کو رخصت کر دیتی ہے، اور اس میں بیماری نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8009]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8009]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8010
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ تَمْرَاتِكُمُ الْبَرْنِيُّ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَلَا دَاءَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری کھجوروں میں سب سے بہتر ”برنی“ ہے جو بیماری کو ختم کر دیتی ہے، اور اس میں بیماری نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8010]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8010]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7402»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8011
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ قَالَ: أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي تَمْرًا فَقَالَ:" أَيُّ تَمْرٍ هَذَا؟" فَقَالَ: الْجُذَامَى فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْجُذَامَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَايِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَايِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ہرماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری قوم کے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر کھجوریں پیش کیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سی قسم کی کھجوریں ہیں؟ اس نے عرض کی: جذامی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! جذامی میں برکت رکھ دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8011]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (004/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
54. بَابُ أَكْلِ الْخُبْزِ بِالتَّمْرِ .
کھجور کے ساتھ روٹی کھانا
حدیث نمبر: 8012
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ ثُمَّ أَخَذَ تَمْرَةً فَوَضَعَهَا عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ:" هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا پکڑا پھر آپ نے ایک کھجور پکڑی اور اسے اس (ٹکڑے) پر رکھا پھر آپ نے فرمایا: یہ اس کا سالن ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8012]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8012]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (7494)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف