🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِدَامَيْنِ .
دو سالنوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7973
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ أَوْ بِقَعْبٍ فِيهِ لَبَنٌ وَعَسَلٌ فَقَالَ:" أُدْمَانِ فِي إِنَاءٍ لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنِ شُعَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک برتن میں یا ایک پیالے میں دودھ اور شہد لائے گئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: دو سالن ایک ہی برتن میں، نہ میں اسے کھاتا ہوں، اور نہ میں اسے حرام قرار دیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالکریم بن شعیب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7973]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7400»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابُ كَيْلِ الطَّعَامِ .
اناج کو ماپ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7974
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے اناج کو ماپ لو، اس میں تمہارے لئے برکت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7974]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ إِكْرَامِ الْخُبْزِ وَأَكْلِ مَا يَسْقُطُ .
روٹی کا احترام کرنا اور اس میں سے جو گر جائے اسے کھا لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7975
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ دَخَلَ الْمُتَوَضَّأَ فَأَصَابَ لُقْمَةً - أَوْ قَالَ: كِسْرَةً - فِي مَجْرَى الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَأَخَذَهَا، فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى، فَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعْمًا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ ذَكِّرْنِي بِهَا إِذَا تَوَضَّأْتُ. فَلَمَّا تَوَضَّأَ قَالَ لِلْغُلَامِ: يَا غُلَامُ نَاوِلْنِي اللُّقْمَةَ - أَوْ قَالَ: الْكِسْرَةَ - فَقَالَ: يَا مَوْلَايَ أَكَلْتُهَا. قَالَ: اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ. فَقَالَ لَهُ الْغُلَامُ: يَا مَوْلَايَ لِأَيِّ شَيْءٍ أَعْتَقْتَنِي؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ مِنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَذْكُرُ عَنْ أَبِيهَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَخَذَ لُقْمَةً - أَوْ كِسْرَةً - مِنْ مَجْرَى الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَأَخَذَهَا فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى وَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعْمًا ثُمَّ أَكَلَهَا لَمْ تَسْتَقِرَّ فِي بَطْنِهِ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ". فَمَا كُنْتُ لِأَسْتَخْدِمَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ ایک مرتبہ وضوخانہ میں داخل ہوئے، تو انہیں ایک لقمہ ملا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) روٹی کا ٹکڑا ملا جو پاخانے اور پیشاب کے گزرنے کی جگہ (یعنی نالی وغیرہ) میں پڑا ہوا تھا انہوں نے اسے لیا اس سے گندگی کو صاف کیا اور اسے اچھی طرح سے دھویا اور پھر وہ اپنے غلام کو پکڑا دیا اور اس سے فرمایا: اے غلام! جب میں وضو کر لوں، تو مجھے یہ یاد کروا دینا جب انہوں نے وضو کر لیا تو انہوں نے غلام سے کہا: اے غلام! وہ لقمہ مجھے پکڑاؤ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ ٹکڑا مجھے پکڑاؤ اس نے کہا: اے میرے آقا! وہ میں نے کھا لیا ہے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ تم اللہ کی رضا کے لئے آزاد ہو غلام نے ان سے دریافت کیا: اے میرے آقا! آپ نے مجھے کیوں آزاد کیا ہے؟ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ کو اپنے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) جو شخص لقمہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) روٹی کا ٹکڑا پاخانے یا پیشاب کی گزرگاہ میں سے پائے، اور پھر اسے لے کر اس سے گندگی کو دور کر کے اسے اچھی طرح دھو لے اور پھر اس کو کھا لے، تو اس کھانے کے اس شخص کے پیٹ میں جگہ بنانے سے پہلے اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ (سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں کسی ایسے شخص سے خدمت نہیں لوں گا، جو اہل جنت میں سے ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7975]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6750)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2426، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3595، 4978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7976
وَعَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللَّهَ أَكْرَمَهُ فَمَنْ أَكْرَمَ الْخُبْزَ أَكْرَمَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ يَحْيَى قَاضِي الرَّيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَأَبُو سُكَيْنَةَ قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: لَا صُحْبَةَ لَهُ.
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عزت دی ہے جو شخص روٹی کی عزت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عزت افزائی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف بن یحیی ہے جو ”رے“ کا قاضی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی ابوسکینہ ہے ابن مدینی کہتے ہیں: اس کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7977
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ حَرَامٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقِبْلَتَيْنِ، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْزَلَهُ مِنْ بَرَكَاتِ السَّمَاءِ وَسَخَّرَ لَهُ بَرَكَاتِ الْأَرْضِ وَمَنْ يَتْبَعْ مَا سَقَطَ مِنَ السُّفْرَةِ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّامِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَصَوَابُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ام حرام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آسمان کی برکات میں سے نازل کیا ہے، اور اس کے لئے زمین کی برکات کو مسخر کیا ہے جو شخص دستر خوان سے گر جانے والی روٹی کو اٹھا لیتا ہے (اور کھا لیتا ہے) اس کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن شامی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، درست یہ ہے کہ یہ عبدالملک بن عبدالرحمن شامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7977]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2877)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ قَوِّتُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكُ لَكُمْ فِيهِ .
اپنے اناج کے بقدر ضرورت خوراک تیار کرو تمہارے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7978
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَوِّتُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ".
قَالَ إِبْرَاهِيمُ: سَمِعْتُ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يُفَسِّرُهَا قَالَ: هُوَ تَصْغِيرُ الْأَرْغِفَةِ.
وَكَذَا نَقْلَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے اناج سے بقدر ضرورت خوراک (یعنی کھانا) تیار کرو تمہارے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی“۔ ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں: میں نے بعض اہل علم کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں: اس سے مراد چھوٹی روٹی بناتا ہے۔ ابن اثیر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7978]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2876)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4104»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ ادِّخَارِ الْقُوتِ .
خوراک ذخیرہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7979
عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَوْلَايَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ فِي السُّوقِ، فَمَرَّ عَلَيْنَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَقَدِ اشْتَرَى وَسْقًا مِنْ طَعَامٍ فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: إِنَّ النَّفْسَ إِذَا أَحْرَزَتْ رِزْقَهَا اطْمَأَنَّتْ وَتَفَرَّغَتْ لِلْعِبَادَةِ وَأَيِسَ مِنْهَا الْوَسْوَاسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَالِمٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَفِيهِ أَيْضًا الْهُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفُهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
زید بن صوحان کے غلام سالم بیان کرتے ہیں: میں اپنے آقا زید بن صوحان کے ساتھ بازار میں موجود تھا سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے اناج کا ایک وسق خریدا تھا زید نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ اللہ کے رسول کے صحابی ہو کے ایسا کر رہے ہیں (یعنی اتنا زیادہ اناج ذخیرہ کر رہے ہیں) تو انہوں نے فرمایا: جب نفس اپنا رزق محفوظ کر لیتا ہے، تو وہ مطمئن ہو جاتا ہے، اور عبادت کے لئے فارغ ہو جاتا ہے، اور وسوسے اس سے مایوس ہو جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ سالم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس کی سند میں ایک راوی ہذیل بن بلال ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6057)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7980
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَأَيْتُمْ عَمُودًا أَحْمَرَ قِبَلَ الْمَشْرِقِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَادَّخِرُوا طَعَامَ سَنَتِكُمْ فَإِنَّهَا سَنَةُ جُوعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم رمضان کے مہینے میں مشرق کی سمت میں سرخ ستون (یا عمودی لکیر) دیکھو تو سال بھر کا اناج ذخیرہ کر لو کیونکہ وہ بھوک کا سال ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اُم عبداللہ بنت خالد بن معدان ہیں میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيرانى فى المعجم الأوسط (373)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابُ لَيْسَ السَّنَةُ بِأَنْ لَا يَكُونَ فِيهَا مَطَرٌ .
قحط سالی یہ نہیں ہوتی کہ اس میں بارش نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7981
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ السَّنَةُ أَنْ لَا يَكُونَ فِيهَا مَطَرٌ وَلَكِنَّ السَّنَةَ أَنْ يُمْطَرَ النَّاسُ وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قحط سالی یہ نہیں ہوتی کہ اس سال میں بارش نہ ہو بلکہ قحط سالی یہ ہوتی ہے کہ لوگوں پر بارش ہو لیکن زمین (پیدوار) نہ اگائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7981]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2904، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ الْإِدَامِ .
سالن کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7982
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتَدِمُوا وَلَوْ بِالْمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ غُزَيِّلُ بْنُ سِنَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے) کوئی سالن رکھو خواہ پانی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غزیل بن سنان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1595)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1595»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں