🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8195
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَمْرُ أُمُّ الْفَوَاحِشِ، فَمَنْ شَرِبَهَا لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلَاتُهُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ وَهِيَ فِي بَطْنِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ شَبَّابِ بْنِ صَالِحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، جو شخص اسے پی لے گا، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اور اگر وہ ایسے عالم میں مر گیا کہ وہ شراب اس کے پیٹ میں موجود ہوئی، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد شباب بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8195]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3680»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8196
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ خَمْرًا خَرَجَ نُورُ الْإِيمَانِ مِنْ جَوْفِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، اس کے اندر سے ایمان کا نور نکل جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (343)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8197
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: السَّكْرَانُ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالزَّعْفَرَانِ، وَالْحَائِضُ أَوِ الْجُنُبُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَالْحَائِضُ وَالْجُنُبُ" مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ہیں، فرشتے جن کے قریب نہیں جاتے، نشے کا شکار شخص، زعفران میں لتھڑا ہوا شخص، اور حیض والی عورت یا جنبی شخص“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حکیم ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حیض والی عورت اور جنبی شخص“ یعنی کسی شک کے بغیر انہیں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8197]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2929) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5366)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5229، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4446»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8198
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: الْجُنُبُ وَالسَّكْرَانُ وَالْمُتَضَمِّخُ بِالْخَلُوقِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْعَبَّاسِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں، کہ فرشتے اُن کے قریب نہیں جاتے، جنبی شخص، نشے کا شکار شخص اور خلوق میں لتھڑا ہوا شخص“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباس بن ابوطالب نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8198]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2930)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8199
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنِ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِدْرُ الْوَجْهِ مِنَ النَّبِيذِ تَتَنَاثَرُ مِنْهُ الْحَسَنَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ.
عمر بن شیبہ بن ابوکثیر نے، اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نبیذ (پینے) کی وجہ سے، چہرے میں خرابی (یا جلد کا لٹکنا) آ جاتا ہے اور اُس (چہرے سے، یا نبیذ کو پینے کی وجہ) سے نیکیاں جھڑ جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7817»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8200
وَعَنِ ابْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَا تَسْقُوا أَوْلَادَكُمُ الْخَمْرَ، فَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ وُلِدُوا عَلَى الْفِطْرَةِ، أَتُسْقُونَهُمْ مَا لَا يَحِلُّ لَهُمْ؟ إِثْمُهُمْ عَلَى مَنْ سَقَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم لوگ اپنی اولاد کو شراب نہ پلاؤ! کیونکہ تمہاری اولاد فطرت پر پیدا ہوئی ہے، کیا تم انہیں وہ چیز پلاؤ گے، جو ان کے لئے حلال نہیں ہے؟ اس کا گناہ اس شخص پر ہو گا، جو انہیں یہ پلائے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفاء اس چیز میں نہیں رکھی ہے، جو اس نے تم پر حرام قرار دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8200]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8201
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا، وَعَاصَرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْخَيَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ فِي الْبَيْعِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر، اسے پینے والے، اسے پلانے والے، اسے نچوڑنے والے اسے نچڑوانے والے، اسے لاد کر کے جانے والے جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہے، اس پر، اسیخ فروخت کرنے والے پر، اسے خریدنے والے پر اور اس کی قیمت کھانے والے (ان سب لوگوں پر) لعنت کی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی خیاط ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ شراب کی قیمت کے بارے میں کچھ احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8201]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2937) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10056)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8202
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَعَنَ الْخَمْرَ، وَعَاصِرَهَا، وَشَارِبَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَمُسْقَاهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جبرائیل میرے پاس آئے، اور بولے: اے سیدنا محمد! بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اسے نچوڑنے والے پر، اسے پینے والے پر، اسے لاد کر لے جانے والے پر، جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہے اس پر، اسے فروخت کرنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اسے پلانے والے پر اور جسے وہ پلائی جا رہی ہے (ان سب لوگوں پر لعنت کی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8202]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12976) اخرجه احمد فى المسند (2899)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2892، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7311، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12976، 12977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8203
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ زَيْدِ الْخَوْلَانِيِّ أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنِ الْخَمْرِ، إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ فَبَيْنَا هُوَ مُحْتَبٍ حَلَّ حَبْوَتَهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَيْءٌ مِنَ الْخَمْرِ فَلْيُؤْذِنِّي بِهِ". فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ، يَقُولُ أَحَدُهُمْ: عِنْدِي رَاوِيَةُ خَمْرٍ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي رِوَايَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي زِقَاقٌ، وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْمَعُوهُ، بِبَقِيعِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ آذِنُونِي" فَفَعَلُوا، ثُمَّ آذَنُوهُ فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَمَشَيْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيَّ، فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَنِي عَنْ يَسَارِهِ، وَجَعَلَ أَبَا بَكْرٍ مَكَانِي، ثُمَّ لَحِقَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَخَذَهُ فَجَعَلَهُ عَنْ يَسَارِهِ فَمَشَى بَيْنَنَا حَتَّى إِذَا وَقَفَ عَلَى الْخَمْرِ، قَالَ لِلنَّاسِ:" أَتَعْرِفُونَ هَذَا؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ الْخَمْرُ، قَالَ:" صَدَقْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْخَمْرَ، وَعَاصِرَهَا، [وَمُعْتَصِرَهَا] ، وَشَارِبَهَا، [وَسَاقِيَهَا] ، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَائِعَهَا، وَمُشْتَرِيَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا" ثُمَّ دَعَا بِسِكِّينٍ فَقَالَ:" اشْحَذُوهَا" فَفَعَلُوا، ثُمَّ أَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخَرِّقُ الزِّقَاقَ فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّ فِي هَذِهِ الْأَزْقَاقِ مَنْفَعَةً؟! قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِكَ غَضَبًا لِلَّهِ لِمَا فِيهَا مِنْ سَخَطِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَخَالِدُ بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خالد بن یزید نے، ثابت بن زید خولانی کے حوالے سے نقل کیا ہے: وہ مدینہ منورہ آئے ان کی ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے ان سے شراب کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہیں شراب کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک مرتبہ میں مسجد میں آپ کے پاس موجود تھا، آپ احتباء کے طور پر تشریف فرما تھے آپ نے حبوہ کو کھولا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس شراب میں سے کچھ بھی ہو، وہ مجھے اس بارے میں بتا دے“ تو لوگ آپ کے پاس آنے لگے، ان میں سے کوئی یہ کہہ رہا تھا: میرے پاس شراب کا چھوٹا مشکیزہ ہے، دوسرا یہ کہہ رہا تھا: میرے پاس بڑا مشکیزہ ہے، کوئی کہہ رہا تھا: میرے پاس چمڑے کا برتن ہے، جو بھی اللہ کو منظور تھا کہ وہ اس شخص کے پاس ہو، (ان لوگوں نے اس بارے میں بتایا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ بقیع کے میدان میں فلاں، فلاں جگہ پر اسے اکٹھا کرو اور پھر مجھے اس بارے میں بتاؤ“ ان لوگوں نے ایسا کر لیا، اور پھر آپ کو بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ کے ساتھ میں بھی اُٹھا، میں آپ کے دائیں طرف چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمیں آ کے ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کر اپنے بائیں طرف کر لیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو میری جگہ کر دیا پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمیں آ کے ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے بائیں طرف کر لیا، آپ ہمارے درمیان چلتے ہوئے تشریف لے گئے یہاں تک کہ شراب کے پاس پہنچ کر آپ ٹھہر گئے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ اس سے واقف ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہ شراب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کہا: ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اسے نچوڑنے والے پر، اسے نچڑوانے والے پر، اسے پینے والے پر، اسے پلانے والے پر، اسے لاد کر لے جانے والے پر، جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہے اس پر، اسے فروخت کرنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر (ان سب لوگوں پر) لعنت کی ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری منگوائی اور پھر ارشاد فرمایا: اسے تیز کرو! لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا اور اس کے ذریعے چیرنا شروع کیا، لوگوں نے عرض کی: ان چمڑے کے برتنوں میں فائدہ پایا جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن میں ایسا اس لئے کر رہا ہوں، تاکہ اس کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ کی خاطر غضب کا اظہار کروں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور خالد بن یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8203]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12977)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7310، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12977، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 499، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3341، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7805»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8204
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَارِبَهَا وَبَائِعَهَا. يَعْنِي: الْخَمْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى الْعَطَّارُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ أَتَمُّ مِنْ هَذَا فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پینے والے اور اسے فروخت کرنے والے پر لعنت کی ہے، ان کی مراد شراب تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن موسیٰ عطار ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے شراب کی قیمت سے متعلق باب میں
یہ روایت اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8370)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8370»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال أبو حاتم: عبيد الله بن موسى العطار ۔ ثقة، صدوق، حسن الحديث.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں