الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَنْ يَشْرَبُ مِنَ الْعَصِيرِ الْحُلْوِ وَنَحْوِهِ .
اس شخص کا بیان، جو (پھل کا) میٹھا رس، یا اس کی مانند کوئی چیز پیتا ہے
حدیث نمبر: 8165
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اللَّيْلِ فَيَشْرَبُهُ الْغَدَ، وَلَيْلَةَ الْغَدِ، وَلَيْلَتَهُ إِلَى الْيَوْمِ الثَّالِثِ، ثُمَّ يُمْسِكُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَوْنُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَوْنُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رات کے وقت نبیذ تیار کی جاتی تھی، آپ اگلے دن صبح اسے پی لیتے تھے، اگلے دن اور اس کی رات کو پی لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے دن کی رات تک اس کو پی لیتے تھے، پھر اس کے بعد رک جاتے تھے (یعنی اس کے بعد وہ نبیذ استعمال نہیں کرتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جون بن بشیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8165]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جون بن بشیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (298/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8166
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَيْتِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَعَطِشَ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَنَا شَرَابٌ مِنْ هَذَا الزَّبِيبِ قَالَ:" بَلَى" فَبَعَثَ الرَّجُلُ إِلَى بَيْتِهِ، فَأَتَى بِقَدَحٍ عَظِيمٍ فَأَدْنَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ، فَوَجَدَ لَهُ رِيحًا شَدِيدًا فَكَرِهَهُ فَرَدَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ.
سیدنا مطلب بن ابوداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک گرم دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا، آپ کو پیاس لگی ہوئی تھی آپ نے پینے کے لئے کچھ مانگا، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کشمش کا مشروب ہے، آپ نے فرمایا: ٹھیک ہے ان صاحب نے اپنے گھر پیغام بھیجا اور وہاں سے ایک بڑا پیالہ لے آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے منہ کے قریب کیا، تو آپ کو اس میں سے تیز بو محسوس ہوئی، آپ نے اسے ناپسند کیا اور اسے واپس کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8166]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8167
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا صُحَارُ أَطِبْ شَرَابَكَ وَاسْقِ جَارَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمُثَنَّى جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمُثَنَّى جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا صحار بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے صحار! تم اپنے مشروب کو پاکیزہ رکھو اور اپنے پڑوسی کو بھی پلاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مثنی ہے، جسے امام ذہبی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8167]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مثنی ہے، جسے امام ذہبی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7406)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7406»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8168
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ مُوَلَّاةِ قَرَظَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَسْقِي أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سید ام معبد رضی اللہ عنہ، جو قرظہ کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو (مشروب) پلایا کرتی تھی، ان میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8168]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8169
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ شُعْبَةَ بْنِ الْحَجَّاجِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَشْرَبُ الطِّلَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَعِيدٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا مَنْ فَوْقَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَعِيدٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا مَنْ فَوْقَهُ.
سعید بن شعبہ بن حجاج بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو طلاء پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید نامی اس شخص سے، اور اس کے اوپر والے راوی سے، میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8169]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید نامی اس شخص سے، اور اس کے اوپر والے راوی سے، میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8169]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (672)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8170
وَعَنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ نَبِيذُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حُلْوًا تُلْصَقُ مِنْهُ الشَّفَتَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی نبیذ میٹھی ہوتی تھی، جس سے ہونٹ چپچپا جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8170]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (671)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8171
وَعَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: صَحِبْتُ جَدِّي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ثَلَاثِينَ سَنَةً، فَمَا رَأَيْتُهُ يَشْرَبُ نَبِيذًا قَطُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
ثمامہ بن عبداللہ بن انس بیان کرتے ہیں: میں اپنے دادا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تیس سال رہا ہوں، میں نے انہیں کبھی بھی نبیذ پیتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد اور ابراہیم بن حجاج شامی کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8171]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (670)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8172
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَمْرُ أُمُّ الْفَوَاحِشِ، وَأَكْبَرُ الْكَبَائِرِ، مَنْ شَرِبَهَا وَقَعَ عَلَى أُمِّهِ، وَخَالَتِهِ، وَعَمَّتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے، جو شخص اسے پی لیتا ہے، وہ اپنی ماں کے ساتھ، یا اپنی خالہ کے ساتھ، یا اپنی پھوپھی کے ساتھ زنا کر سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8172]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3285) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11498, 11372)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11372، 11498، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3158»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8173
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيِهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا أَعْظَمَ الْكَبَائِرِ، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُمْ فِيهَا عِلْمٌ، فَأَرْسَلُونِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ أَعْظَمَ الْكَبَائِرِ شُرْبُ الْخَمْرِ، فَأَتَيْتُهُمْ فَأَخْبَرْتُهُمْ فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ، وَوَثَبُوا إِلَيْهِ جَمِيعًا فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مَلِكًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَخَذَ رَجُلًا فَخَيَّرَهُ بَيْنَ أَنْ يَشْرَبَ الْخَمْرَ، أَوْ يَقْتُلَ صَبِيًّا، أَوْ يَأْكُلَ لَحْمَ خِنْزِيرٍ، أَوْ يَقْتُلُوهُ إِنْ أَبَى فَاخْتَارَ أَنْ يَشْرَبَ الْخَمْرَ، وَأَنَّهُ لَمَّا شَرِبَ لَمْ يَمْتَنِعْ مِنْ شَيْءٍ أَرَادُوهُ مِنْهُ". وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَنَا حِينَئِذٍ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يَشْرَبُهَا فَتُقْبَلَ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَلَا يَمُوتُ وَفِي مَثَانَتِهِ مِنْهَا شَيْءٌ، إِلَّا حُرِّمَتْ عَلَيْهِ الْجَنَّةُ، وَإِنْ مَاتَ فِي الْأَرْبَعِينَ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ التَّمَّارِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ التَّمَّارِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بیٹھے، انہوں نے سب سے بڑے کبیرہ گناہ کا ذکر کیا، لیکن ان کے پاس اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا ان لوگوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، تاکہ میں ان سے اس بارے میں دریافت کروں، تو انہوں نے یہ بتایا کہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ، شراب پینا ہے، میں ان حضرات کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، وہ سب لوگ اکٹھے ہو کر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل کا ایک بادشاہ تھا، اس نے ایک شخص کو پکڑ لیا اور اسے یہ اختیار دیا کہ یا تو وہ شراب پی لے، یا بچے کو قتل کر دے یا خنزیر کا گوشت کھا لے، اگر اس نے یہ (یعنی ان میں سے کوئی) بات نہیں مانی، تو وہ لوگ اسے قتل کر دیں گے، تو اس شخص نے شراب پینے کو اختیار کر لیا، جب اس نے شراب پی لی، تو اس نے کوئی ایسا کام نہیں چھوڑا جو وہ لوگ اس سے کروانا چاہ رہے تھے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو بھی شخص اسے پیے گا، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ شراب کا کچھ حصہ اس کے مثانے میں موجود ہو، تو اس شخص پر جنت حرام ہو گی، اور اگر وہ اُن چالیس دنوں کے درمیان مر جاتا ہے، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف داؤد بن صالح تمار کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8173]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف داؤد بن صالح تمار کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8173]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 365»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8174
وَعَنْ عَتَّابِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْحِجْرِ بِمَكَّةَ، فَسُئِلَ عَنِ الْخَمْرِ فَقَالَ: سَأَلَنِي رَجُلٌ فَقُلْتُ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاذْهَبْ فَاسْأَلْهُ ثُمَّ ارْجِعْ إِلَيَّ فَأَخْبَرَنِي، فَسَأَلَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَأَلَهُ فَقَالَ:" هِيَ أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ، وَأُمُّ الْفَوَاحِشِ، وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ تَرَكَ الصَّلَاةَ، وَوَقَعَ عَلَى أُمِّهِ وَخَالَتِهِ وَعَمَّتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَتَّابٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَابْنُ لَهِيعَةَ حَدِيثُهُ حَسُنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَتَّابٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَابْنُ لَهِيعَةَ حَدِيثُهُ حَسُنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عتاب بن عامر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس مکہ میں حطیم میں موجود تھا، اُن سے شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: ایک شخص نے مجھ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو میں نے کہا: یہ اللہ کے رسول موجود ہیں، تم ان کے پاس جا کر اُن سے دریافت کرو! اور پھر میرے پاس واپس آ کر مجھے بتانا، اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: پھر وہ واپس میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا: اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ اور تمام برائیوں کی جڑ ہے، جو شخص شراب پی لے گا، وہ اپنی نماز ترک کر دے گا، وہ اپنی ماں یا خالہ، یا پھوپھی کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عتاب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، ابن لہیعہ نامی راوی کی حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8174]