الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي آنِيَةِ الْخَمْرِ .
شراب کے برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 8085
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمِرْبَدِ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ فَكُنْتُ عَنْ يَمِينِهِ فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَتَأَخَّرْتُ لَهُ وَكَانَ عَنْ يَمِينِهِ وَكُنْتُ عَنْ يَسَارِهِ، ثُمَّ أَقْبَلُ عُمَرُ فَتَنَحَّيْتُ لَهُ وَكَانَ عَنْ يَسَارِهِ فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِرْبَدَ فَإِذَا أَنَا بِزِقَاقٍ فِيهَا خَمْرٌ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُدْيَةِ قَالَ: وَمَا عَرَفْتُ الْمُدْيَةَ، إِلَّا يَوْمَئِذٍ، فَأَمَرَ بِالزِّقَاقِ فَشُقَّتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا: أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَفِي الْآخِرِ أَبُو طُعْمَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، وَضَعَّفَهُ مَكْحُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مربد کی طرف تشریف لے گئے میں بھی آپ کے ساتھ نکلا میں آپ کی دائیں طرف تھا اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، تو میں ان کی خاطر پیچھے ہٹ گیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف آ گئے، اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، تو میں ان کے لئے پیچھے ہٹ گیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مربد تشریف لائے، تو وہاں کچھ مشکیزے موجود تھے جن میں شراب تھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چھری منگوائی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے لفظ مدیہ کا اس دن پتہ چلا (کہ یہ چھری کے لئے استعمال ہوتا ہے) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کے بارے حکم دیا تو انہیں چیر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی ابوطعمہ ہے، جسے محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی نے ثقہ قرار دیا ہے مکحول نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8085]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5390)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8086
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَرَاقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَمْرَ، وَكَسَرَ جِرَارَهُ.
كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَكَسَرَ جِرَارَهَا. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَكَسَرَ جِرَارَهَا. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مکہ کی فتح کا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب بہا دی اور اس کے گھڑے تڑوا دیے۔ امام أحمد نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاط نقل کیے ہیں: ”آپ نے اس کے گھڑے تڑوا دیے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8086]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (340/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14246»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8087
وَعَنْ جَابِرٍ أَنْ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ بَعْدَ مَا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشُقَّتْ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبَيْعِ فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبَيْعِ فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب کا مشکیزہ پیش کیا یہ شراب کی حرمت کا حکم نازل ہونے کے بعد کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس مشکیزے کو چیر دیا گیا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے شراب کی قیمت سے متعلق باب میں خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8087]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8087]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9044»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
3. بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ، وَالْفَضِيخِ، وَالْخَلِيطَيْنِ، وَالطِّلَاءِ .
غبیراء، فضیخ، دو مختلف چیزوں سے ملا کر بنائی گئی شراب اور طلاء کا حکم
حدیث نمبر: 8088
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ عَلَيَّ الْخَمْرَ، وَالْكُوبَةَ، وَالْقِنِّينِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ فَإِنَّهَا ثُلْثُ خَمْرِ الْعَالَمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ، وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ، وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے پروردگار نے مجھ پر شراب کو حرام قرار دیا ہے، اور کوبہ (طبل) قنین (جوئے کا مخصوص رومی کھیل) کو حرام قرار دیا ہے، اور تم لوگ غبیراء سے بچ کے رہنا کیونکہ وہ تمام جہان کی شرابوں کا ایک تہائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے۔ امام ابوزرعہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8088]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/18) اخرجه احمد فى المسند (422/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15055»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8089
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ: أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ، وَالسُّنَنَ، وَالْفَرَائِضَ ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ؟ قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا فَسَأَلُوهُ عَنْهُ قَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ" قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری ایک شراب ہے، جسے ہم گندم اور جو کے ذریعے تیار کرتے ہیں راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو اس کے دو دن بعد پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر جب ان لوگوں نے روانگی کا ارادہ کیا، تو انہوں نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو انہوں نے عرض کی: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اسے نہیں چھوڑے گا اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8089]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7147) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23، 246) اخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5367، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3767/1»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8090
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ خَمْرُنَا يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ، وَحُرِّمَتْ يَوْمَ حُرِّمَتْ وَمَا هِيَ إِلَّا فَضِيخُكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ان دنوں ہماری شراب فضیخ ہوتی تھی اور جس دن اسے حرام قرار دیا گیا اس دن فضیخ ہی استعمال ہو رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11985)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8091
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" مَنْ مَاتَ وَفِي بَطْنِهِ رِيحُ الْفَضِيخِ فَضَحَهُ اللَّهُ عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص مر جائے، اور اس کے پیٹ میں فضیخ کی بو موجود ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اسے رسوائی کا شکار کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوعمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8091]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوعمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8091]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11940)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11940، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 280»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8092
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّرَابِ فَقَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَكَانَتْ كَثِيرَةَ التَّمْرِ فَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ مدینہ منورہ میں ہوتے تھے وہاں کھجوریں زیادہ ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فضیخ کو حرام قرار دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19788»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8093
وَفِي رِوَايَةٍ فَجَعَلْتُ أُرِيقُهَا وَأَقُولُ: هَذَا آخِرُ الْعَهْدِ بِالْخَمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تو میں نے اسے بہانا شروع کیا اور ساتھ یہ کہنا شروع کیا: یہ شراب کے ساتھ آخری واسطہ تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8093]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (224/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8094
وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ رُدَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ رُدَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی شراب ملانے (یا دو قسم کی چیزوں کو ملا کر شراب تیار کرنے) سے منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ردیح ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8094]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4715)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4715، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1547»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن