الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ .
اس چیز کا بیان، جو نشہ کر دے
حدیث نمبر: 8105
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد جصاص ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور یہ کہا: ہے: یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8105]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2914)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8106
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نشہ آور چیز، خمر ہے، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، (اور اس میں) ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8106]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1436) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/18) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ [ فِي آخِرِ الزَّمَانِ] ] يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری زمانے میں میری امت کے لوگ شراب پییئں گے، اور وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11228)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11228، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 105»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8108
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْجَرِّ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَكُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الْأَوْعِيَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیده میمونہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم، دباء، مٹکے اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو اور جو مشروب نشہ کر دے، وہ حرام ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس باب سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر، برتنوں سے متعلق باب، میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8108]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7103) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/23) اخرجه احمد فى المسند (332/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
5. بَابٌ فِيمَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ .
اس چیز کا بیان، جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے
حدیث نمبر: 8109
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ کر دے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8109]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4880)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4149، 4880، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1639، 6442»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8110
وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ مِنْهَا عَلَى شَيْءٍ، وَذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي بَابِ مَا يُسْكِرُ فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْوَرَقَةِ بِمَقْلُوبِهَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے، اُس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق ہاشمی ہے عقیلی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں، جن میں سے کسی نے اس کی متابعت نہیں کی گئی امام ذہبی نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے۔ اس سے پہلے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جو اس چیز سے متعلق باب میں ہے جو نشہ کر دے وہ اس ورق کے آغاز میں گزری ہے، جو پلٹا گیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8110]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (1639) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4149)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4149، 4880، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1639، 6442»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8111
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ. وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے، وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دیدیا۔ ایک شخص ان (یعنی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ) کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8111]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20) اخرجه احمد فى المسند (25/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19788، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3765/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8112
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقْرَنٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَبِيذِ جَرٍّ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَنَهَانِي عَنْهُ فَأَخَذْتُ الْجَرَّةَ فَكَسَرْتُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نبیذ کا مٹکا لے کر آیا، میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے مجھے اس سے منع کر دیا، میں نے وہ مٹکا پکڑا اور اسے توڑ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8112]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8112]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (447/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15277، 23231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8113
وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: يَا أَبَا أَيُّوبَ الْقَرْعُ يَنْتَبِذُ فِيهِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَرْعَ فَرَدَّ أَبُو دَاوُدَ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ابواسحاق، جو بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے ایک دن اُس چیز کا ذکر کیا، جس میں نبیذ تیار کی جاتی ہے، تو کدو کے بنے ہوئے برتن کے بارے میں اُن کے درمیان اختلاف ہو گیا، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس سے گزرے، اُن لوگوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: اے سیدنا ابوایوب! کدو میں نبیذ تیار کی جا سکتی ہے؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر مزفت چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جس میں نبیذ تیار کی جائے۔ تو انہوں نے کدو کے بارے میں (جواز کو) مسترد کر دیا، ابوداؤد نے ان کے پہلے قول کی مانند جواب نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابواسحاق جو بنو ہاشم کے غلام ہیں، وہ مستور ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8113]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4000) اخرجه احمد فى المسند (414/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23001، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8114
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ، فَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا:، اور دباء اور مزفت سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وقاء بن ایاس ہے، جسے ابوحاتم ابن حبان اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8114]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6758) اخرجه احمد فى المسند (17/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19673، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن