الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الْأَيْمَنِ فَالْأَيْمَنِ
پہلے دائیں طرف (کوئی چیز دینا)
حدیث نمبر: 8265
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَقِيلَ لَهُ: مَا تَذْكُرُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِنَا بِقُبَاءَ، فَجِئْتُ وَأَنَا غُلَامٌ حَدَثٌ حَتَّى جَلَسْتُ عَنْ يَمِينِهِ، وَجَلَسَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ يَسَارِهِ. قَالَ: ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ، فَشَرِبَ وَنَاوَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، ان سے دریافت کیا گیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا بات یاد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قباء میں ہماری مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے، میں آیا، اس وقت میں ایک کمسن لڑکا تھا، یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں طرف بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب منگوایا اور اسے پی لیا اور پھر اپنے دائیں طرف میری طرف بڑھا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ الفاظ ان کے ہیں، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8265]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
24. بَابٌ بِمَنْ يَبْدَأُ إِذَا فَرَغَ الشَّرَابُ ثُمَّ جِيءَ بِشَرَابٍ غَيْرِهِ
جب مشروب ختم ہو جائے، اور پھر دوسرا مشروب آئے، تو کس سے آغاز کیا جائے؟
حدیث نمبر: 8266
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، عَنْ أَبِيهِ بُسْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى بَغْلَةٍ، كُنَّا نَدْعُوهَا حِمَارَةً شَامِيَّةً، فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، فَقَامَتْ أُمِّي فَوَضَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطِيفَةً عَلَى حَصِيرٍ فِي الْبَيْتِ، جَعَلَتْ تُوَثِّرُهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَطَيَّبَ الْحَصِيرُ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: فَقَدَّمَ لَهُمْ أَبِي بُسْرٌ تَمْرًا لِيَشْغَلُهُمْ بِهِ، وَأَمَرَ أُمِّي فَصَنَعَتْ لَهُمْ جَشِيشًا.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَكُنْتُ أَنَا الْخَادِمَ فِيمَا بَيْنَ أَبِي وَأُمِّي، وَكَانَ أَبِي الْقَائِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا فَرَغَتْ أُمِّي مِنَ الْجَشِيشِ، جِئْتُ أَحْمِلُهُ حَتَّى وَضَعْتُهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، فَأَكَلُوا، ثُمَّ سَقَاهُمْ فَضِيخًا، فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَقَى الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ أَخَذْتُ الْقَدَحَ حِينَ نَفِدَ مَا فِيهِ، فَمَلَأْتُ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَعْطِهِ الَّذِي انْتَهَى الْقَدَحُ إِلَيْهِ". فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الطَّعَامِ دَعَا لَنَا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ، وَارْحَمْهُمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي رِزْقِهِمْ". فَمَا زِلْنَا نَتَعَرَّفُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - السِّعَةَ فِي الرِّزْقِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ نَفْسِهِ، وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.

سیدنا عبدالله بن بسر، اپنے والد سیدنا بسر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ خچر پر سوار تھے، ہم اسے شامی گدھا کہتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے میری والدہ اُٹھیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک مخملی چادر اس چٹائی پر بچھا دی، جو گھر میں موجود تھی وہ اس چادر کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نرم اور آرام دہ بنانے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوتے، تو اس چٹائی سے خوشبو آتی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا بسر رضی اللہ عنہ نے کھجوریں ان حضرات کے سامنے رکھیں، تاکہ وہ ان کو کھانا شروع کریں اور انہوں نے میری والدہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے جشیش تیار کر دیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اپنی والدہ اور والد کے لئے خدمت کا کام میں ہی کیا کرتا تھا، میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے پاس کھڑے ہو گئے، جب میری والدہ جشیش بنا کے فارغ ہوئیں، تو میں اسے اٹھا کر لایا اور ان حضرات کے سامنے رکھ دیا، ان حضرات نے اسے کھایا، پھر میرے والد نے انہیں فضیخ (نامی مشروب) پلایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، پھر اس شخص کو پینے کے لئے دیا جو آپ کے دائیں طرف موجود تھا، جب اس میں موجود مشروب ختم ہو گیا، تو میں نے وہ پیالہ پکڑ لیا، پھر میں نے اسے دوبارہ بھرا پھر وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کو دو، جس تک پیالہ پہنچا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے، تو آپ نے ہمیں دعا دیتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! تو ان کی مغفرت کر دے، ان پر رحم کر اور ان کے رزق میں ان کے لئے برکت رکھ دے“۔ تو اس کے بعد، ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے، مسلسل رزق میں گنجائش دیکھتے آ رہے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ، سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے، اور یہ روایت اُن کے والد کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن یا صحیح ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8266]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1192)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8267
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ جَدَّتِي تَمْرًا تُعَلِّلُهُ بِهِ، وَطَبَخَتْ لَهُ وَسَقَيْنَاهُمْ، فَنَفِدُ الْقَدَحُ، فَجِئْتُ بِقَدَحٍ آخَرَ، وَكُنْتُ أَنَا الْخَادِمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَعْطِ الْقَدَحَ الَّذِي انْتَهَى إِلَيْهِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
" أَعْطِ الْقَدَحَ الَّذِي انْتَهَى إِلَيْهِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، میری دادی نے آپ کی خدمت میں کھجوریں پیش کیں، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کی تھیں اور آپ کے لئے کھانا پکایا تھا، ہم نے ان حضرات کو پینے کے لئے بھی دیا، جب پیالے میں موجود شروب ختم ہو گیا، تو میں ایک اور پیالہ لے کے آیا، میں ہی خدمت گزار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیالہ اُس شخص کو دو! جس تک پیالہ پہنچا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8267]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8267]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (188/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17223»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
25. بَابُ سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ
لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں (خود پیئے گا)
حدیث نمبر: 8268
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ، فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، ثُمَّ هَجَمْنَا عَلَى الْمَاءِ بَعْدُ. قَالَ: فَجَعَلَ يَسْقُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُلَّمَا أَتَوْهُ بِالشَّرَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" [ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ] حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" فَقَطْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" فَقَطْ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سفر کر رہے تھے، ہمیں پانی نہیں ملا، کچھ دیر بعد ہم پانی تک پہنچے، تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی دینا شروع کیا، جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشروب لے کے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو پلانے والا آخر میں (خود پیتا ہے) یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، یہاں تک کہ اُن سب لوگوں نے پانی پی لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”لوگوں کو پلانے والا، اُن کے آخر میں (خود پیتا ہے)“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8268]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (354/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3725، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18642، وأخرجه مسند البزار برقم: 3352، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1196»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8269
وَفِي رِوَايَةٍ: أَصَابَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَطَشٌ، قَالَ: فَنَزَلَ مَنْزِلًا، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ، فَجَعَلَ يَسْقِي أَصْحَابَهُ، وَجَعَلُوا يَقُولُونَ: اشْرَبْ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پیاس لاحق ہو گئی، راوی کہتے ہیں: انہوں نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، وہاں ایک برتن لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو پانی دینا شروع کیا، تو وہ یہی کہنے لگے: پہلے آپ پی لیں! اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8269]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8270
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنْ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْمُغَيَّرَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنْ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْمُغَيَّرَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا، اُن سب سے آخر میں (خود پیے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ثابت نامی راوی نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8270]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1196)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1196»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8271
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ" فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ، ثُمَّ سَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ ثُمَّ شَرِبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ہاتھ آپ کی خدمت میں بکری بھیجی، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم یہ دودھ لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ! اس خاتون نے وہ دودھ پیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کے آیا، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ نے وہ دودھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پینے کے لئے دیا، پھر وہ ایک اور بکری لے کے آیا، تو آپ نے اس کا دودھ دوہ کر خود پیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ابن ابولیلی نامی راوی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8271]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ابن ابولیلی نامی راوی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8271]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (103)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2966، 3664»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
26. بَابُ الْمَجِّ فِي الْإِنَاءِ رَجَاءَ الْبَرَكَةِ
برکت کی امید رکھتے ہوئے، برتن میں کلی کر دینا
حدیث نمبر: 8272
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَنْزِلِنَا، فَنَاوَلْتُهُ دَلْوًا، فَشَرِبَ، ثُمَّ مَجَّ فِي الدَّلْوِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ہمارے گھر تشریف لائے، میں نے آپ کی خدمت میں ڈول پیش کیا، آپ نے اس میں سے پیا اور پھر آپ نے اس ڈول میں کلی کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8272]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8272]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2902)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
27. بَابُ شُرْبِ حَلْبِ النِّسَاءِ
عورتوں کے دوہے ہوئے دودھ کو پینا
حدیث نمبر: 8273
عَنِ ابْنِ أَبِي شَيْخٍ قَالَ: أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
" يَا مَعْشَرَ مُحَارِبٍ نَضَرَكُمُ اللَّهُ، لَا تُسْقُونِي حَلْبَ امْرَأَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
" يَا مَعْشَرَ مُحَارِبٍ نَضَرَكُمُ اللَّهُ، لَا تُسْقُونِي حَلْبَ امْرَأَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابن ابوشیخ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے محارب قبیلے کے لوگو! اللہ تعالیٰ تمہیں خوش رکھے، تم مجھے عورت کا دوہا ہوا دودھ پینے کے لئے نہ دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8273]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8273]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2903)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
28. بَابُ تَخْمِيرِ الْآنِيَةِ
برتن کو ڈھانپ دینا
حدیث نمبر: 8274
عَنْ جَابِرٍ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنْ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَبُو حُمَيْدٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ مِنَ النَّقِيعِ نَهَارًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ بِعُودٍ".
قُلْتُ: حَدِيثُ جَابِرٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي هَذَا الْمَعْنَى أَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ تَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام ابوحمید تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، نقیع (نامی جگہ سے) ایک برتن لے کے آیا، جس میں دودھ تھا، یہ دن کے وقت کی بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہیں دیا؟ خواہ اس پر کوئی لکڑی ہی رکھ دیتے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8274]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8274]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1774)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 31، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3678»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح