الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا .
کھڑے ہو کر پینا
حدیث نمبر: 8245
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَفِي الْبَيْتِ قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ، فَاخْتَنَثَهَا، فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں تشریف لے گئے گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منہ لگایا اور کھڑے ہو کر پی لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8245]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8245]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (161/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8246
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَفِي بَيْتِهَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ، قَالَ: فَشَرِبَ مِنَ الْقِرْبَةِ قَائِمًا قَالَ: فَعَمَدَتْ إِلَى فَمِ الْقِرْبَةِ فَقَطَعَتْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے ان کے ہاں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اس مشکیزے میں سے پی لیا، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا مشکیزے کے منہ کی طرف بڑھیں اور انہوں نے اس کو کاٹ لیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی براء بن زید ہے اسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8246]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (658) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/25) اخرجه احمد فى المسند (119/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8247
وَعَنْ مُسْلِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَلَ رَاحِلَتَهُ، وَهِيَ مُنَاخَةٌ وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا أَوْ بِزِمَامِهَا، وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری کو باندھ دیا، جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں نے اس کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، اور میں نے اپنا ایک پاؤں اس کے بازو پر رکھا ہوا تھا، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا برتن لایا گیا، آپ نے اسے پی لیا حالانکہ آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، پھر آپ نے اسے اپنے دائیں طرف موجود فرد کی طرف بڑھایا، تو اس نے کھڑے ہو کر اسے پی لیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے اسے کھڑے ہو کر پیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ مسلم نامی اس راوی کی توثیق کرتے ہوئے، یا اس پر جرح کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8247]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3701/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8248
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: شَرِبَ لَبَنًا.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ مَسْجِدَهُمْ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا۔ امام ابویعلیٰ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8248]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2899) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3560)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8249
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ قَائِمًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8249]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8249]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار في المسند (2898) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (332)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8250
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8250]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2904)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2904، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6845»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8251
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ قَائِمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر آب زمزم پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8251]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (357)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 331»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8252
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر (دونوں حالتوں میں) پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8252]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8252]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1235»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
20. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَشْرَبُ فِي مِعَاءٍ وَاحِدٍ .
مومن ایک آنت میں پیتا ہے
حدیث نمبر: 8253
عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْكَافِرَ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک کافر سات آنتوں میں پیتا ہے، اور مومن ایک آنت میں پیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8253]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8253]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18483، 22625»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8254
وَعَنْ نَضْلَةَ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَرِبَّيْنِ فَهَجَمَ عَلَيْهِ شَوَائِلُ لَهُ، فَسَقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ شَرِبَ فَضْلَةَ إِنَائِهِ فَامْتَلَأَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لِأَشْرَبُ السَّبْعَةَ فَمَا أَمْتَلِئُ؟! قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْكَافِرَ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كَمَا ذَكَرَهُ السَّيِّدُ الْحُسَيْنِيُّ عَنِ ابْنِ حِبَّانَ.
وَقَدْ ذَكَرَ شَيْخُنَا لِلشَّيْخِ صَلَاحِ الدِّينِ الْعَلَائِيِّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ لَمْ يَذْكُرْ بَعْضَهُمْ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَأَمَّا أَبُو يَعْلَى فَإِنَّهُ قَالَ: عَنْ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ: أَنَّ نَضْلَةَ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ كَانَ مَعْنٌ صَحَابَيًّا وَإِلَّا فَهُوَ مُرْسَلٌ عِنْدَهُ.

سیدنا نضلہ بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مرمین“ کے مقام پر، ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، ان کی اونٹنیاں اچانک ان کے پاس آ گئیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی پلایا پھر برتن میں بچا ہوا پی لیا، اور اس سے سیر ہو گئے، پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے، تو میں سات (گلاس، یا برتن) پی کر بھی سیر نہیں ہوتا تھا، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مومن ایک آنت میں پیتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں جیسا کہ سید حسینی نے ابن حبان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ ہمارے شیخ نے صلاح الدین علائی کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ ابن حبان نے ان میں سے بعض کا ذکر نہیں کیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ جہاں تک امام ابویعلیٰ کا تعلق ہے، تو انہوں نے یہ کہا: ہے کہ معن بن نضلہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا نضلہ رضی اللہ عنہ کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، اگر تو سیدنا معن رضی اللہ عنہ صحابی ہیں، تو ٹھیک ہے، ورنہ
یہ روایت ان کے نزدیک مرسل ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8254]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2905) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1584 و 1585) اخرجه احمد فى المسند (336/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18483»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل