🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالطِّيَرَةِ مِنْ ذَلِكَ وَنَحْوِهُ
گھر، عورت، گھوڑے اور شگون وغیرہ کے بارے میں، جو کچھ نقل کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8405
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَتْ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:
" كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ: الطِّيَرَةُ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ". ثُمَّ قَرَأَتْ عَائِشَةَ: مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ الْآيَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”زمانہ جاہلیت کے لوگ یہ کہا: کرتے تھے: بدشگونی (یا نحوست) گھر میں، یا عورت میں، یا گھوڑے میں ہوتی ہے“۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ آیت تلاوت کی: ”زمین میں، یا تمہارے وجودوں میں، جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ تحریر (یعنی تقدیر کے فیصلے) کے مطابق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8405]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (246/8)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّؤْمُ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ".
وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ بِلَالٍ الْأَوِدَيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نحوست، یا گھر میں ہوتی ہے، یا عورت میں، یا گھوڑے میں (ہوتی ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نحوست کسی چیز میں ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی داؤد بن بلال اودی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8406]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3050)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7493»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8407
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ: فِي الدَّابَّةِ وَالْمَسْكَنِ وَالْمَرْأَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَدِيلِ بْنِ وَرْقَاءَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّ أَبَا هِشَامٍ الرِّفَاعِيَّ قَالَ: إِنَّهُ خَطَّاءٌ. وَهُوَ شَيْخُ أَبِي يَعْلَى فِيهِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے، سواری میں، رہائش گاہ میں اور عورت میں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن بدیل بن ورقاء کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن ابوہاشم رفاعی کہتے ہیں: یہ بہت زیادہ غلطیاں کرنے والا ہے، اس روایت میں یہ امام ابویعلیٰ کا استاد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8407]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (229)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8408
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: ذَكَرْتُ الطِّيَرَةَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ، فَقَالُوا: فِي الْمَرْأَةِ وَالدَّارِ وَالدَّابَّةِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنْ كَانَ مِنْهَا فِي شَيْءٍ فَفِي الْفَأْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْوَاسِطِيَّ فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ مَقَالٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نحوست (یا بدشگونی) کا ذکر کیا، تو لوگوں نے کہا: یا وہ جانور میں ہوتی ہے یا عورت میں، یا گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ چیز کسی میں ہو سکتی ہے، تو وہ فال میں ہو سکتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان ہے، اگر وہ واسطی ہے، تو ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8408]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7364»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8409
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنْ قَوْمًا جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا دَخَلْنَا هَذِهِ الدَّارَ وَنَحْنُ ذَوُوا وَفْرٍ فَافْتَقَرْنَا، وَكَثِيرٌ عَدَدُنَا فَقَلَّ عَدَدُنَا، وَحُسْنُ ذَاتِ بَيْنِنَا فَسَاءَ ذَاتُ بَيْنِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهَا وَهِيَ ذَمِيمَةٌ". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَدَعُهَا؟ قَالَ:" بِيعُوهَا أَوْ هَبُوهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: أَخْطَأَ فِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَالصَّوَابُ أَنَّهُ مِنْ مُرْسِلَاتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قُلْتُ: وَصَالِحٌ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَفِيهِ أَيْضًا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ، ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَنَقَلَ تَضْعِيفَ ابْنِ الْمَدِينِيِّ لَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم جب اس گھر میں منتقل ہوئے تھے، تو ہم خوشحال تھے، پھر ہم غریب ہو گئے، پہلے ہماری تعداد زیادہ تھی، پھر ہماری تعداد کم ہو گئی، پہلے ہمارے درمیان حسن سلوک تھا، پھر ہمارے درمیان اختلافات آ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُسے چھوڑ دو! کیونکہ وہ برا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کیسے اسے چھوڑ دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے فروخت کرو یا اسے ہبہ کر دو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: اس میں صالح ابواخضر نے غلطی ہے، درست یہ ہے کہ یہ عبداللہ بن شداد کی نقل کردہ ”مرسل“ روایات میں سے ایک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صالح نامی راوی ضعیف ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سفیان ہے، جسے علی بن مدینی نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی نقل کی کہ علی بن مدینی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8409]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3051)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8410
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَارِثَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: اشْتَكَى قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمْ سَكَنُوا دَارًا وَهُمْ عَدَدٌ فَقَلُّوا، فَقَالَ:
" فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهَا وَهِيَ ذَمِيمَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حَمِيدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا سہل بن حارثہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت کی کہ وہ ایک ایسے گھر میں رہتے ہیں کہ جہاں اُن کی تعداد پہلے زیادہ تھی اور پھر وہ لوگ کم ہو گئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے اُسے چھوڑ کیوں نہیں دیا؟ وہ برا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کا سب ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8410]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5639)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5639»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8411
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ مِنْ شَقَاءِ الْمَرْءِ فِي الدُّنْيَا ثَلَاثَةً: سُوءَ الدَّارِ، وَسُوءَ الْمَرْأَةِ، وَسُوءَ الدَّابَّةِ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا سُوءُ الدَّارِ؟ قَالَ:" ضِيقُ سَاحَتِهَا وَخُبْثُ جِيرَانِهَا".
قِيلَ: فَمَا سُوءُ الدَّابَّةِ؟ قَالَ:" مَنْعُهَا ظَهْرَهَا، وَسُوءُ خُلُقِهَا".
قِيلَ: فَمَا سُوءُ الْمَرْأَةِ؟ قَالَ:" عُقْمُ رَحِمِهَا، وَسُوءُ خُلُقِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں آدمی کی بدنصیبی میں تین چیزیں شامل ہیں، گھر کا برا ہونا، عورت کا برا ہونا، یا سواری کا برا ہونا، انہوں نے عرض کی: گھر کے برے ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ تنگ ہو اور اس کے پڑوسی برے ہوں، عرض کی گئی: جانور کے برے ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ اپنی پشت پر سواری نہ کرنے دے اور اس کا اخلاق برا ہو، عرض کی گئی: عورت کی برائی کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا رحم بانجھ ہو اور اس کا اخلاق برا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8411]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (153/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا تَطَيَّرَ
جب آدمی فال لے، تو کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8412
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ رَدَّتْهُ الطِّيَرَةُ مِنْ حَاجَةٍ فَقَدْ أَشْرَكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا كَفَّارَةُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَقُولُ أَحَدُهُمْ: اللَّهُمَّ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ، وَلَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو فال (یا بد شگونی) کسی کام سے روک دے، تو اس نے شرک کا ارتکاب کیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا کفارہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی یہ پڑھے: ”اے اللہ! بھلائی صرف وہ ہے، جو تیری عطا کردہ بھلائی ہے، اور شگون صرف وہ ہے، جو تیرا عطا کردہ ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8412]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7045)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7005»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8413
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: ذُكِرَتِ الطِّيَرَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ أَصَابَهُ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ وَلَا بُدَّ" - وَكَانَ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَلَا بُدَّ" أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ كَذَا -" فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ لَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ، وَلَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: صَدُوقٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں شنگون لینے کا ذکر کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو اس میں سے کوئی چیز لاحق ہو جائے، اور اس کے بغیر چارہ نہ ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اور اس کے بغیر چارہ نہ ہو“ یہ ہمارے نزدیک ان چیزوں سے زیادہ پسندیدہ ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:) ”اے اللہ! شگون صرف وہ ہے، جو تیرا عطا کردہ ہو، اور بھلائی صرف وہ ہے، جو تیری (عطا کردہ) بھلائی ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: وہ صدوق ہے، اور منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8413]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3048)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8414
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا طَائِرَ إِلَّا طَائِرُكَ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شگون، صرف تیرا ہے“۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ابوسلمہ ہے، جسے ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8414]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3049)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں