الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8435
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" ثَلَاثَةٌ مِنَ السِّحْرِ: الرُّقَى، وَالتِّوَلُ، وَالتَّمَائِمُ".
قَالَ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ: التِّوَلُ: الْمَرْأَةُ تُوجِدُ زَوْجَهَا حَتَّى يُحِبَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں جادو کا حصہ ہیں، دم کرنا (یعنی جھاڑ پھونک)، تول، اور تعویذ“۔ علی بن یزید کہتے ہیں: تول سے مراد یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر کے لئے کوئی ایسا عمل کرے کہ شوہر اس سے محبت کرنے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8435]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7823)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7823»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8436
وَعَنْ جَبَلَّةَ بْنِ الْأَزْرَقِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِأَصْحَابِهِ إِلَى جَنْبِ جِدَارٍ كَثِيرِ الْأَحْجِرَةِ صَلَاةَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، فَلَمَّا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، خَرَجَتْ عَقْرَبٌ فَلَدَغَتْهُ، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَرَّقَاهُ النَّاسُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ:" اللَّهُ شَفَانِي وَلَيْسَ بِرُقْيَتِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، وَكِلَاهُمَا قَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، وَكِلَاهُمَا قَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبلہ بن ازرق رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو ایک ایسی دیوار کے پہلو میں نماز پڑھائی، جس پر پتھر بہت زیادہ تھے، آپ نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی تھی، جب آپ دو رکعت کے بعد بیٹھ گئے، تو ایک بچھو نکلا، جس نے آپ ڈنک مارا، آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، لوگوں نے آپ کو دم کیا، جب آپ کو ہوش آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دی ہے، تمہارے دم نے شفاء نہیں دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے۔ جو لیث کا کاتب ہے، اور ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور ان کی توثیق بھی کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8436]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2196)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2196»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8437
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ:" مَا شَأْنُ أَجْسَامِ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً، أَتُصِيبُهُمْ حَاجَةٌ؟" قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ تُسْرِعُ إِلَيْهِمُ الْعَيْنُ، أَفَنَرْقِيهِمْ؟ قَالَ:" وَبِمَاذَا؟" فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ:" ارْقِيهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا وجہ ہے، میرے بھتیجوں کے جسم کمزور ہو گئے ہیں کیا انہیں بھوک لاحق ہوئی ہے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی: جی نہیں! انہیں نظر جلدی لگ جاتی ہے، کیا ہم انہیں دم کر دیا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کن کلمات کے ذریعے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے وہ (کلمات) آپ کے سامنے بیان کیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں دم کر دیا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8437]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8437]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (333/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8438
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:
كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَكَى رَقَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكُ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكُ، مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَكَى رَقَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكُ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكُ، مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوئے، تو سیدنا جبرائیل نے آپ کو دم کرتے ہوئے یہ پڑھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں آپ کو دم کرتا ہوں، جو ہر بیماری کے لئے ہے، کہ وہ آپ کو شفاء دے اور حسد کرنے والے کے شر سے، جب وہ حسد کرے، اور ہر نظر لگانے والے (کی نظر) کے شر سے (آپ کو محفوظ رکھے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8438]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8438]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2185، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24744»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8439
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعُودُهُ، وَبِهِ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - شِدَّةً، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعَشِيِّ وَقَدْ بَرِأَ أَحْسَنَ بَرْءٍ، فَقُلْتُ لَهُ: دَخَلْتُ عَلَيْكَ غَدْوَةً وَبِكَ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُ اللَّهُ شِدَّةً، وَدَخَلْتُ عَلَيْكَ الْعَشِيَّةَ وَقَدْ بَرِأْتَ؟ فَقَالَ:
" يَا ابْنَ الصَّامِتِ، إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَانِي بِرُقْيَةٍ بَرِأْتُ أَلَا أُعَلِّمُكَهَا؟" قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مَنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مَنْ حَسَدِ كُلِّ حَاسِدٍ وَعَيْنٍ وَسَمِّ اللَّهَ يَشْفِيكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، آپ کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوا آپ کو جو تکلیف تھی، اُس کی شدت اللہ بہتر جانتا ہے، پھر میں شام کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے تھے، میں نے عرض کی: میں صبح آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو آپ کو اتنی تکلیف تھی کہ جس کی شدت اللہ جانتا ہے، اور شام کو میں آپ کے پاس آیا ہوں، تو آپ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن صامت! جبرائیل نے مجھے دم کیا، جس کی وجہ سے میں ٹھیک ہو گیا، کیا میں تمہیں ان کلمات کی تعلیم دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی یہ کلمات پڑھے:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتا ہوں، جو اس چیز کے حوالے سے ہے، جو تمہیں اذیت دے اور ہر حسد کرنے والے کے حسد کے لئے، اور ہر نظر کے لئے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور تم اللہ کا نام لو (یا بسم اللہ پڑھ لو!) وہ تمہیں شفاء دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان ہے، جو اہل شام سے تعلق رکھنے والا فرد ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8439]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22253، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8318، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11068»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8440
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" هَذِهِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً، مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قِتْرَةَ وَمَا وَلَدَ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ، فَقَالُوا: وَصَبٌ وَصَبٌ مِنْ أَرْضِنَا، فَقَالَ: خُذُوا مِنْ أَرْضِكُمْ، فَامْسَحُوا بِوَصِيبِكُمْ رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صِفْدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا فَلَا يُفْلِحُ أَبَدًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ الَّذِي زَادَ:" بِأَرْضِنَا" وَقَالَ فِيهِ:" خُذُوا تُرْبَةً مِنْ أَرْضِكُمْ" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”یہ کلمات ہر بیماری کے لئے دواء ہیں: ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اور اس کے تمام اسماء کی عمومی پناہ مانگتا ہوں، سامہ اور ہامہ سے، اور لگنے والی نظر کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے، جب وہ حسد کرے اور تنگی کے باپ سے اور جس کو اس نے جنم دیا ہے، اُس کے شر سے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو تینتیس فرشتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں: ہماری زمین کی طرف سے بیماری ہے بیماری ہے، تو پروردگار فرماتا ہے: تم اپنی زمین سے حاصل کرو اور اپنے بیمار پر ہاتھ پھیرو! یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دم ہے، جو شخص اس پر کوئی معاوضہ لے، یا اسے کسی سے چھپائے، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور ہماری زمین میں سے“ اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اپنی زمین کی مٹی حاصل کرو“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8440]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار في المسند (3057) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2417)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3191، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2060، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4737، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3525، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2113، 2430، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4716، 5123، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3926/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8441
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: مَرِضْتُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُوذُنِي، فَعَوَّذَنِي يَوْمًا، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، أُعِيذُكَ بِاللَّهِ الْأَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، مِنْ شَرٍّ مَا تَجِدُ". فَلَمَّا اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا قَالَ:" يَا عُثْمَانُ تَعَوَّذْ بِهَا، فَمَا تَعَوَّذْتُمْ بِمِثْلِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ حَيَّانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ حَيَّانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے، تو آپ نے مجھے یہ پڑھ کر دم کیا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، ہر اس چیز کے شر سے، جو تم محسوس کرتے ہو (یا پاتے ہو، اس کے حوالے سے) میں تمہیں، اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں، جو بے نیاز ہے، یکتا ہے، جس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا، اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عثمان! تم اس کے ذریعے پناہ مانگو! تم اس کی مانند (کسی اور کلمے) کے ذریعے پناہ نہیں مانگو گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں اپنے استاد موسیٰ بن حیان سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8441]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں اپنے استاد موسیٰ بن حیان سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8441]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8442
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
" لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دم، صرف نظر لگنے پر، یا ڈنگ مارے جانے پر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8442]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8442]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3056)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8443
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي الرُّقْيَةِ مِنْ كُلِّ ذِي حُمَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر زہریلے جانور کے (ڈنک مارنے) پر دم کرنے کی رخصت دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8443]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1054)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1054، 3367»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8444
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كُنْتُ أَرَقِي مِنْ حُمَةِ الْعَيْنِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا أَسْلَمْتُ ذَكَرْتُهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اعْرِضْهَا عَلَيَّ"، فَعَرَضْتُهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" ارْقِ بِهَا فَلَا بَأْسَ بِهَا". وَلَوْلَا ذَلِكَ مَا رَقِيتُ بِهَا إِنْسَانًا أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں زمانہ جاہلیت میں نظر لگنے کا دم کیا کرتا تھا، جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا، آپ نے فرمایا: اس کے کلمات میرے سامنے پیش کرو! میں نے وہ پیش کیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے ذریعے دم کرو! ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر یہ نہ ہوتا، تو میں نے کبھی کسی انسان کو دم نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8444]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8444]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (830)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 433»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔