🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِي الشُّونِيزِ وَالْعَسَلِ وَالْكَمْأَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
کلونجی، شہد، کھنبی اور دیگر چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8295
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اشْتَكَى تَقَمَّحَ كَفًّا مِنْ شُونِيزَ، وَيَشْرَبُ عَلَيْهِ مَاءً وَعَسَلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تھے، تو مٹھی بھر کلونجی لے کر، اس پر شہد اور پانی پی لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (109)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 109»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8296
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اثْنَيْنِ وَأَرْبَعِينَ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِلَى الْمَقَامِ، وَهُمْ خَلْفَهُ جُلُوسٌ يَنْتَظِرُونَهُ، فَلَمَّا صَلَّى أَهْوَى بِيَدِهِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَةِ كَأَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ شَيْئًا، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَثَارُوا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا، فَجَلَسُوا، فَقَالَ:
" رَأَيْتُمُونِي حِينَ فَرَغْتُ مِنْ صَلَاتِي أَهْوَيْتُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ الْكَعْبَةِ كَأَنِّي أُرِيدُ أَنْ آخُذَ شَيْئًا؟". قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنَّ الْجَنَّةَ عُرِضَتْ عَلَيَّ فَلَمْ أَرَ مِثْلَ مَا فِيهَا، وَإِنَّهَا مَرَّتْ بِي خُصْلَةٌ مِنْ عِنَبٍ فَأَعْجَبَتْنِي، فَأَهْوَيْتُ إِلَيْهَا لِآخُذَهَا، فَسَبَقَتْنِي، وَلَوْ أَخَذْتُهَا لَغَرَزْتُهَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْكُمْ حَتَّى تَأْكُلُوا مِنْ فَاكِهَةِ الْجَنَّةِ، وَاعْلَمُوا أَنَّ الْكَمْأَةَ دَوَاءُ الْعَيْنِ، وَأَنَّ الْعَجْوَةَ مِنْ فَاكِهَةِ الْجَنَّةِ، وَأَنَّ هَذِهِ الْحَبَّةَ السَّوْدَاءَ الْتِي تَكُونُ فِي الْمِلْحِ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا الْمَوْتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْإِمَامَ أَحْمَدَ قَالَ: سَمِعَ زُهَيْرَ عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ، وَصَالِحَ بْنَ حَيَّانَ فَجَعَلَهُمَا وَاحِدًا. قُلْتُ: وَاصِلٌ ثِقَةٌ، وَصَالِحُ بْنُ حَيَّانَ ضَعِيفٌ، وَهَذَا الْحَدِيثُ مِنْ رِوَايَةِ وَاصِلٍ فِي الظَّاهِرِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَقَدْ رَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ مِنْ رِوَايَةِ صَالِحٍ أَيْضًا.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیالیس افراد موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے یہ لوگ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے آپ کا انتظار کر رہے تھے جب آپ نے نماز مکمل کر لی، تو آپ نے اپنا ہاتھ اپنے اور خانہ کعبہ کے درمیان موجود جگہ کی طرف بڑھایا یوں جیسے آپ کچھ پکڑنا چاہ رہے ہوں جب آپ اپنے اصحاب کی طرف مڑے، تو وہ لوگ اٹھنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے ان کی طرف اشارہ کیا کہ تم لوگ بیٹھے رہو وہ لوگ بیٹھے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگوں نے مجھے دیکھا کہ میں نماز سے فارغ ہوا تو میں نے اپنا ہاتھ خانہ کعبہ کی طرف بڑھایا یوں جیسے میں کچھ پکڑنا چاہتا ہوں لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کو میرے سامنے پیش کیا گیا میں نے اس میں موجود چیزوں جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی پھر میرے سامنے انگوروں کا ایک گچھہ آیا وہ مجھے اچھا لگا میں نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا تاکہ میں اسے پکڑ لوں لیکن وہ میرے ہاتھ نہیں آیا اگر میں اسے پکڑ لیتا اور اسے تمہارے درمیان گاڑ دیتا تو تم جنت کے پھل کھاتے رہتے تم لوگ یہ بات جان لو کہ کھنبی آنکھ کے لئے دواء ہے، اور عجوہ جنت کے پھلوں میں سے ہے، اور یہ سیاہ دانہ (کلونجی) جو نمک میں ہو، یہ موت کے علاوہ ہر بیماری کی دواء ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام أحمد بن حنبل فرماتے ہیں: زہیر نے واصل بن حیان سے سماع کیا ہے، اور صالح بن حیان سے سماع کیا ہے، تو انہوں نے ان دونوں کو ایک ہی فرد قرار دیدیا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں واصل ثقہ ہے، اور صالح بن حیان ضعیف ہے، اور
یہ روایت واصل کی ہے، بظاہر یہی لگتا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے
یہ روایت اختصار کے ساتھ صالح کی ساتھ صالح کی نقل کردہ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8296]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8297
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْحَبَّةُ السَّوْدَاءُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّامَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیاہ دانہ، موت کے علاوہ ہر بیماری کے لئے شفاء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (491)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8298
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الْكَمْأَةُ مِنَ السَّلْوَى، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مِنَ الْمَنِّ". وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ فِي الْأَطْعِمَةِ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”کھنبی، سلوی کا حصہ ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”من کا حصہ ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سعید بن زید کے حوالے سے منقول حدیث کھانے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8298]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5381، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2049، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1630، وأخرجه مسند البزار برقم: 1250، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3470»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ دَوَاءِ الْفُؤَادِ بِأَلْبَانِ الْإِبِلِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
اونٹ کے دودھ اور دیگر چیزوں کے ذریعے، دل کی دوا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8299
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ فِي أَلْبَانِ الْإِبِلِ وَأَبْوَالِهَا شِفَاءً لِلذَّرِبَةِ بُطُونُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اونٹ کے دودھ اور ان کے پیشاب میں، لوگوں کے پیٹ کی بیماری کے لئے شفاء ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12986) اخرجه احمد فى المسند (2677)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8300
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي، فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي، قَالَ:
" أَنْتَ رَجُلٌ مَفْؤُودٌ، فَأْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلِدَةَ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ، فَلْيَأْخُذْ خَمْسَ ثَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ، فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ فَلْيَدْلِكْ بِهِنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَجَّاجِ الثَّقَفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے آپ نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا یہاں تک کہ مجھے اس کی ٹھنڈک دل پر محسوس ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک ایسے شخص ہو جسے دل کی شکایت ہے تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ ایک ایسا شخص ہے جو طب کا کام کرتا ہے، اور اسے چاہیے کہ مدینہ کی عجوہ کھجوروں میں سے پانچ لے کر، انہیں ان کی گٹھلیوں سمیت پیس لے، پھر ان کے ذریعے (تمہاری) مالش کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حجاج ثقفی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5479)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5479»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِي عِرْقِ النَّسَا
عرق النساء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8301
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعَتَ مِنْ عِرْقِ النَّسَا:" أَنْ تُؤْخَذَ أَلْيَةُ كَبْشٍ عَرَبِيٍّ لَيْسَتْ بِصَغِيرَةٍ وَلَا عَظِيمَةٍ، فَتُذَابُ ثُمَّ تُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، فَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى رِيقِ النَّفَسِ جُزْءًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک انصاری شخص، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرق النساء کی بیماری میں یہ دوا تجویز کی ہے کہ عربی دنبے کی چکی لے کر، جو نہ چھوٹی ہو نہ بڑی ہو، اسے پگھلا دیا جائے، اور اس کے تین حصے کیے جائیں، تو روزانہ ایک حصہ نہار منہ پی لیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8301]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (78/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20218، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7537، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 226، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3883/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8302
وَعَنْ أَنْسِ بْنِ مَالِكٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصِفُ فِي عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ عَرَبِيٍّ لَيْسَ بِالْعَظِيمِ وَلَا بِالصَّغِيرِ، يُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، فَيُذَابُ وَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرق النساء کی بیماری میں عربی دنبے کی چکی منتخب کرتے تھے جو نہ چھوٹی ہو اور نہ بڑی ہو اس کے تین حصے کیے جائیں اسے پگھلا کر روزانہ ایک حصہ پی لیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8302]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (219/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12882، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7535، 7536، 8297، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2088»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8303
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى أَوْ أُهْدِيَ لَهُ كَبْشٌ، فَلْيُقَسِّمْهُ عَلَى ثَلَاثَةِ أَجْزَاءَ، فَلْيَطْعِمْ كُلُّ يَوْمٍ جُزْءًا عَلَى الرِّيقِ، إِنْ شَاءَ أَسَلَاهُ، وَإِنْ شَاءَ أَكْلَهُ أَكْلًا". - يَعْنِي: أَلْيَةُ كَبْشٍ - يُتَدَاوَى بِهِ مِنْ عِرْقِ النَّسَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: أَسَلَاهُ يَعْنِي: أَذَابَهُ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنبہ خریدے یا جس شخص کو دنبہ تحفے کے طور پر دیا جائے وہ اس کے تین حصے کر لے اور روزانہ ایک حصہ نہار منہ کھائے اگر وہ چاہے، تو اسے پگھلا لے اور اگر وہ چاہے، تو ویسے کھا لے“۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ دنبے کی چکی کے ساتھ ایسا کرے اور اسے عرق النساء کی بیماری میں دواء کے طور پر استعمال کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں: لفظ اسلاہ سے مراد اسے پگھلا دینا ہے اس روایت کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8303]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8304
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ".
قَالَ: وَنَعَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ، تُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ يُذَابُ، فَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا عَلَى الرِّيقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھنبی، من کا حصہ ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفا ہے، اور عجوہ جنت میں سے ہے، اور یہ زہر کے لئے شفاء ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرق النساء کی بیماری میں دنبے کی چکی تجویز کی ہے کہ اس کے تین حصے کیے جائیں پھر اسے پگھلا لیا جائے، اور روزانہ ایک حصہ پی لیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مہدی بن جعفر رملی ہے، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير“ (344) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12481)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3430، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 318»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں