🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ التَّدَاوِي بِالْعَسَلِ وَالْحِجَامَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
شہد، پچھنے لگوانے اور دیگر چیزوں کو، دواء کے طور پر استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8315
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا بِالْحِجَامَةِ وَقَالَ:" مَا بَزَغَ النَّاسَ نَزْعَةٌ خَيْرٌ مِنْهُ أَوْ شَرْبَةٌ مِنْ عَسَلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقِيلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَاتِ: لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پچھنے لگانے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے کوئی بھی علاج اس سے بہتر نہیں کیا، یا شہد پینے سے (بہتر نہیں ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ متروک ہے ایک قول کے مطابق یحیی بن معین سے منقول مختلف روایات میں سے، ایک کے مطابق، اس راوی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8315]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7940»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8316
وَعَنِ ابْنِ عَمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَا مَرَرْتُ بِسَمَاءٍ مِنَ السَّمَاوَاتِ إِلَّا قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا مُحَمَّدُ مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ وَالْكُسْتِ وَالشُّونِيزِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَتُكُلِّمَ فِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(معراج کی رات) میں جس بھی آسمان سے گزرا، تو فرشتوں نے یہی کہا: اے سیدنا محمد! آپ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کی، قسط (نامی بوٹی) استعمال کرنے، اور شونیز استعمال کرنے کی ہدایت کریں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاف بن خالد ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8316]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11367، 11887، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5970»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8317
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" عَلَيْكُمْ بِالْحِجَامَةِ وَالْقُسْطِ الْبَحْرِيِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر پچھنے لگوانا اور قسط بحری استعمال کرنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8317]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3021)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8318
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسَرِيَ بِي عَلَى مَلَأٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، إِلَّا أَمَرُونِي بِالْحِجَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مالک بن صعصہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں فرشتوں کے جس بھی گروہ کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھے پچھنے لگوانے کا کہا:“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (274/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8319
وَعَنْ أَبِي الْحَكَمِ الْبَجَلِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَحْتَجِمُ فَقَالَ: يَا أَبَا حَكِيمٍ أَتَحْتَجِمُ؟ فَقُلْتُ: مَا احْتَجَمْتُ قَطُّ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنْبَأَ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْحِجَامَةَ أَنْفَعُ مَا تَدَاوَى بِهِ النَّاسُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، خَلَا ذِكْرَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ النَّخَعِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالحکم بجلی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ پچھنے لگوا رہے تھے، انہوں نے کہا: اے ابوالحکیم! کیا تم پچھنے لگواؤ گے؟ میں نے جواب دیا: میں نے کبھی پچھنے نہیں لگوائے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سیدنا جبرائیل نے آپ کو یہ بتایا تھا کہ پچھنے لگوانا، ان تمام چیزوں سے زیادہ فائدہ مند ہے، جو لوگ (مختلف طرح کے) علاج کرتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تا ہم انہوں نے اس میں سیدنا جبرائیل کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قیس نخعی ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8319]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 499، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 209»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8320
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَجَّمَ أَبُو طِيبَةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ عَلَيْهِ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ أَوِ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ:" هَذَا الْحَجْمُ وَهُوَ خَيْرُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوطیبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگا رہا تھا، عیینہ بن حصن یا اقرع بن حابس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پچھنے لگوانا ہے، اور یہ ان سب میں بہتر ہے، جو چیز تم دواء کے طور پر استعمال کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر بن حفص عمری ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8320]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5371، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1577، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12472، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1821، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2622، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2209، 3361، 3608، 8221»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8321
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
احْتَجَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَبَيْنَ الْكَتِفَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخدع (نامی دو رگوں) میں پچھنے لگوائے تھے اور دونوں کندھوں کے درمیان (پچھنے) لگوائے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8321]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2091)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8322
وَعَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْفَزَارِيِّ قَالَ:
رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْتَجِمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامیہ فزاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگواتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (360/22) اخرجه احمد فى المسند (310/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8323
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ، وَالْحُلْمُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالسِّوَاكُ، وَالتَّعَطُّرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْلَمِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، قَالَ: وَرَوَى لَهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ. وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا عبداللہ بن یزید خطمی، اپنے والد کے حوالے یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں مرسلین کی سنت میں سے ہیں حیاء، بردباری، پچھنے لگوانا، مسواک کرنا اور عطر لگانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن اسلمی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے مستدرک میں اس کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے۔ اس کے حوالے سے ایک سے زیادہ افراد نے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8323]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8324
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَجَّامًا فَحَجَّمَهُ بِقَرْنٍ وَشَرَطَ بِشَفْرَةٍ، فَرَآهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَازَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَامَ تَدَعُ هَذَا يَقْطَعُ لَحْمَكَ؟ فَقَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَا هَذَا؟ هَذَا الْحَجْمُ، وَهُوَ خَيْرُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا حُصَيْنَ بْنَ أَبِي الْحُرِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کو بلوایا اس نے سینگ اور چھری کے ذریعے آپ کو پچھنے لگائے، بنو فزارہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ کو دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس شخص کو کیوں موقع دے رہے ہیں کہ یہ آپ کا گوشت کاٹ دے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کام ہے یہ پچھنے لگوانا ہے، اور یہ ان سب میں بہتر ہے جو تم دواء (یعنی علاج) کے طور پر استعمال کرتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن ابوحر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6785)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19591»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں