🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِثْمِدِ وَالِاكْتِحَالِ
اثمد اور سرمہ لگانے کے نارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8355
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْتَحِلُ وِتْرًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَضَّاحُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طاق تعداد میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وضاح بن یحیی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8355]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2982)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8356
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي الْعَيْنِ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَفِي الْعَيْنِ الْيُسْرَى مِرْوَدَيْنِ، فَجَعَلَهَا وِتْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سرمہ لگاتے تھے، تو دائیں آنکھ میں تین مرتبہ لگاتے تھے اور بائیں آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے آپ اسے طاق تعداد میں کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (881) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13353)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13353»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ كُحْلِ الشَّيْطَانِ
شیطان کا سرمہ لگانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8357
عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ لِلشَّيْطَانِ كُحْلًا وَلَعُوقًا، فَإِذَا كَحَّلَ الْإِنْسَانُ مِنْ كُحْلِهِ شَغَلَهُ عَنِ الصَّلَاةِ، وَإِذَا لَعِقَهُ مِنْ لَعْوَقِهِ ذَرِبَ لِسَانُهُ فِي الشَّرِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَشِيرٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان کا سرمہ لگانا بھی ہوتا ہے، اور چاٹنا بھی ہوتا ہے، جب انسان اس کے سرمہ میں سے سرمہ لگاتا ہے، تو یہ اسے نماز میں سے مشغول کر دیتا ہے (یعنی آدمی نماز کے وقت سویا رہ جاتا ہے) اور جب آدمی اس کے چاٹنے میں سے چاٹتا ہے، تو برائی میں اس کی زبان تیز ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بشیر کا معاملہ مختلف ہے، اسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8357]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3035 و 3036) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6855)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6855، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ غَمْزِ الظَّهْرِ مِنَ الْأَلَمِ
تکلیف کی وجہ سے کمر دبوانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8358
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غُلَامٌ أَسْوَدُ يَغْمِزُ ظَهْرَهُ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ النَّاقَةَ اقْتَحَمَتْ بِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ایک سیاہ فام غلام آپ کی کمر دبا رہا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اونٹنی نے مجھے گرا دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن زید بن اسلم کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے انہیں ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (226) أخرجه البزار فى المسند (3033)، أخرجه مسند البزار برقم: 282، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 91»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِيمَا يَشْتَهِيهِ الْمَرِيضُ
اس چیز کا بیان، جس کی مریض کو خواہش ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8359
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ أَطْعَمَ مَرِيضًا شَهْوَتَهُ أَطْعَمَهُ اللَّهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو خَالِدٍ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیمار کو اس کی پسند کی چیز کھلاتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوخالد عمرو بن خالد ہے، اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6107)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6107»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَيْظِ
غصہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8360
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ جَدَّتِهَا، قَالَتْ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَضُرُّ الْغَيْظُ؟ قَالَ:" نَعَمْ كَمَا يَضُرُّ الشَّجَرَ الْخَبْطُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
محمد بن سلیمان بن بلال بن ابودرداء بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کی: وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا غصہ کرنا بھی نقصان دیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جس طرح (ڈنڈا مار کر) پتے اتارنا، درخت کو نقصان دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8360]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (354/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8361
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ:
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكَيِّ، وَكَانَ يَكْرَهُ شُرْبَ الْحَمِيمِ، وَكَانَ إِذَا اكْتَحَلَ اكْتَحَلَ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ وِتْرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داغ لگوانے سے منع فرمایا ہے، اور آپ گرم پانی پینے کو ناپسند کرتے تھے، جب آپ سرمہ لگاتے تھے، تو طاق تعداد میں لگاتے تھے اور جب (استنجاء کرنے کے بعد) ڈھیلے استعمال کرتے تھے، تو طاق تعداد میں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8361]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8362
وَعَنْ سَعْدٍ الطَّفْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْكَيِّ وَقَالَ:" أَكْرَهُ شُرْبِ الْحَمِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد طفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داغ لگوانے سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: میں گرم پانی پینے کو ناپسند کرتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8363
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ النَّارَ لَا تَشْفِي أَحَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک آگ کسی کو شفاء نہیں دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8363]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8795»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8364
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:
أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَخُوهُ وَقَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي سُقِيَ بَطْنُهُ، فَأَتَيْنَا الْأَطِبَّاءَ فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكْوُوهُ، وَرَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ". فَمَرَّ بِهِ بِعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ، فَانْخَمَصَ بَطْنُهُ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھا، جس کے پیٹ میں استسقاء (پانی بھر جانے کی بیماری) تھی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بھائی کے پیٹ میں استسقاء ہے، ہم طبیبوں کے پاس گئے، انہوں نے داغ لگوانے کی ہدایت کی، کیا میں اسے داغ لگوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے داغ نہ لگواؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو اس کے گھر واپس بھجوا دیا ایک اونٹ اس شخص کے پاس سے گزرا اس نے اس شخص کے پیٹ پر مارا، تو اس کی وجہ سے اس کا پیٹ ٹھیک ہو گیا، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم طبیبوں کے پاس گئے ہوتے، تو تم نے یہ کہنا تھا کہ آگ نے اسے شفاء دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (691) اخرجه الطبراني في المعجم الكبير (153/18)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 662»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں