🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ فِي ثَوْبِ الشُّهْرَةِ .
شہرت کے لباس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8601
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ لُبْسَتَيْنِ: الْمَشْهُورَةِ فِي حُسْنِهَا وَالْمَشْهُورَةِ فِي قُبْحِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَزِيعٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے کپڑوں سے منع کیا ہے، وہ جس کی خوبصورتی مشہور ہو اور وہ جس کا برا ہونا مشہور ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بزیج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8601]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8602
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ التَّمِيمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَقُولَانِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا مَشْهُورًا مِنَ الثِّيَابِ أَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوسعید تمیمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے ”جو شخص مشہور لباس پہنے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس سے منہ موڑ لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2906)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8603
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يَلْبَسُ ثَوْبًا لِيُبَاهِيَ بِهِ، فَيَنْظُرُ النَّاسُ إِلَيْهِ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ، حَتَّى يَنْزِعَهُ مَتَى مَا نَزَعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کپڑا پہنے جس کے ذریعے وہ فخر کا اظہار کرے اور لوگ اس کی طرف دیکھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، جب تک وہ اس کو اتار نہیں دیتا خواہ اس کو جب بھی اتارے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8604
وَعَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَسْأَلُهُ رَجُلٌ: مَا أَلْبَسُ مِنَ الثِّيَابِ؟ قَالَ: مَا لَا يَزْدَرِيكَ فِيهِ السُّفَهَاءُ وَلَا يَعِيبُكَ بِهِ الْحُلَمَاءُ. قَالَ: مَا هُوَ؟ قَالَ: مَا بَيْنَ الْخَمْسَةِ دَرَاهِمَ إِلَى الْعِشْرِينَ دِرْهَمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویعفور بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: میں کون سا کپڑا پہنوں؟ انہوں نے فرمایا: وہ جس کی وجہ سے بے وقوف لوگ تمہیں پرے نہ کریں، اور بردبار لوگ اس کی وجہ سے تم پر اعتراض نہ کریں، اس نے دریافت کیا: وہ کون سا کپڑا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ جو پانچ دراہم سے لے کر بیس درہم میں آ جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1351)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابٌ فِي الثِّيَابِ الرِّقَاقِ .
پتلے کپڑے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8605
عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ حُلَّتَانِ مَنْ حُلَلِ الْيَمَنِ فَقَالَ:" يَا ضَمْرَةُ أَتَرَى ثَوْبَيْكَ هَذَيْنِ مُدْخِلِيكَ الْجَنَّةَ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَئِنِ اسْتَغْفَرْتَ لِي لَا أَقْعُدُ حَتَّى أَنْزِعَهُمَا عَنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِضَمْرَةَ". فَانْطَلَقَ سَرِيعًا حَتَّى نَزَعَهُمَا عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے جسم پر دو یمنی حلے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ضمرہ! کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ تمہارے یہ دو کپڑے تمہیں جنت میں داخل کروا دیں گے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ میرے لئے دعائے مغفرت کر دیں، تو میں انہیں اتارنے سے پہلے نہیں بیٹھوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ضمرہ کی مغفرت کر دے، تو وہ تیزی سے گئے، اور انہوں نے انہیں اتار دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8158) اخرجه احمد فى المسند (338/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8606
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لِيَلْبَسُ وَهُوَ عَارٍ. يَعْنِي: الثِّيَابَ الرِّقَاقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص لباس پہنے گا، اور وہ برہنہ ہو گا (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد یہ تھی کہ اس نے پتلے کپڑے پہنے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8606]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2215)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ اللِّبَاسَ تَوَاضُعًا .
جو شخص، تواضع کی وجہ سے عمدہ لباس ترک کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8607
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ عَقَدَ عُقْدَةً بَيْنَ كَتِفَيْهِ فَقَالَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَيْحَكَ يَا أَعْرَابِيُّ إِنَّمَا أَلْبَسُهَا لِأَقْمَعَ بِهَا الْكِبْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ نے دونوں کندھوں کے درمیان گرہ لگائی ہوئی تھی ایک دیہاتی نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کس وجہ سے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے دیہاتی! تمہارا ستیاناس ہو میں نے اسے اس لئے پہنا ہے تاکہ تکبر کو ختم کر دوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8607]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7323»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8608
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا، وَعَلَيْهِ نَمِرَةٌ فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ:" أَعْطِنِي نَمِرَتَكَ وَخُذْ نَمِرَتِي". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَمِرَتُكَ أَجْوَدُ مِنْ نَمِرَتِي. فَقَالَ:" أَجَلْ وَلَكِنَّ فِيهَا خَيْطٌ أَحْمَرُ فَخَشِيتُ أَنْ أَنْظُرَ إِلَيْهَا فَيَفْتِنَنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُوسَى بْنِ طَارِقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی آپ کے جسم پر ایک چادر تھی آپ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے یہ کہا: تم اپنی چادر مجھے دیدو اور میری چادر تم لو لے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی چادر میری چادر سے عمدہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اس میں سرخ کڑھائی ہوئی ہے مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میں اس کی طرف دیکھوں گا، اور یہ میری، توجہ منتشر کر دے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن طارق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8608]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1711»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ تَرْكُ الرَّفَاهِيَةِ .
آرام (یا سہولت) کو ترک کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8609
عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَضِلُوا، وَاخْشَوْشِنُوا، وَامْشُوا حُفَاةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" تَمَعْدَدُوا" بَدَلَ" انْتَضِلُوا".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا وَقَالَ فِيهِ:" تَمَعْدَدُوا".
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تیر اندازی کرو، اور موٹا کپڑا پہنو اور برہنہ پاؤں چلو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے لفظ ”انتضلوا“ کی جگہ لفظ ”تمعد دوا“ (مشقت پسندی اختیار کرو) نقل کیا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید مقبری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ انہوں نے
یہ روایت معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے۔ اور اس میں انہوں نے لفظ ”تمعددوا“ (مشقت پسندی اختیار کرو) نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8609]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6058»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8610
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَضِلُوا، وَاخْشَوْشِنُوا، وَامْشُوا حُفَاةً". وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ:" تَمَعْدَدُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابوحدرد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تیراندازی کرو، اور موٹا کپڑا پہنو اور برہنہ پاؤں چلو“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”مشقت پسندی اختیار کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8610]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6058»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں