الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8661
وَعَنْ عُثْمَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ إِلَّا قَدْرَ إِصْبَعَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم سے منع کیا ہے، البتہ دو انگلیوں جتنے کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8661]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8661]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3004)، أخرجه مسند البزار برقم: 386»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8662
وَعَنْ أَمَةِ اللَّهِ بِنْتِ مَذْعُورٍ، عَنْ أُمِّهَا قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ تُصَلِّي فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ فَقَالَتْ: كُنَّا نَلْبَسُ مِثْلَ هَذَا الثَّوْبِ - لِثَوْبٍ عَلَيْهَا فِيهِ عَلَمٌ حَرِيرٌ - عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَمَةُ اللَّهِ وَأَمُّهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَمَةُ اللَّهِ وَأَمُّهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امتہ اللہ بنت مذعور، اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ ایک قمیص اور چادر میں نماز ادا کر رہی تھیں میں نے ان سے کپڑوں میں موجود نشانات (یعنی کشیدہ کاری) کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم خواتین اس طرح کے کپڑے پہن لیا کرتی تھیں انہوں نے اپنے جسم پر موجود کپڑے کے بارے میں یہ بات کہی، جس میں ریشم کی کشیدہ کاری تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امتہ اللہ نامی خاتون اور اس کی والدہ ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8662]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امتہ اللہ نامی خاتون اور اس کی والدہ ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8662]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (419/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
36. بَابُ لُبْسِ الصَّغِيرِ الْحَرِيرَ .
چھوٹے بچے کا ریشم پہننا
حدیث نمبر: 8663
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ عَلَيْهِ قَمِيصٌ مِنْ حَرِيرٍ قَالَ: مَنْ كَسَاكَ [ هَذَا ] ؟ قَالَ: أُمِّي. قَالَ: فَشَقَّهُ، قَالَ: قُلْ لِأُمِّكَ تَكْسُوكَ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیٹا ان کے پاس آیا جس نے ریشمی قمیص پہنی ہوئی تھی انہوں نے دریافت کیا: یہ تمہیں کس نے پہنائی ہے؟ اس نے جواب دیا: میری والدہ نے راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے پھاڑ دیا اور فرمایا اپنی ماں سے کہو کہ تمہیں اس کے علاوہ کچھ اور پہنائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8663]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني المعجم الكبير (8786,8787)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
37. بَابُ لُبْسِ الْحَرِيرَ فِي الْحَرْبِ .
جنگ کے دوران ریشم پہننا
حدیث نمبر: 8664
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: عِنْدِي لِلزُّبَيْرِ سَاعِدَانِ مِنْ دِيبَاجٍ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَاهُمَا إِيَّاهُ يُقَاتِلُ فِيهِمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میرے پاس سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے دیباج سے بنے ہوئے دو کرتے (یا بازو پر پہنی جانے والی چیز) ہیں، وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عطا کیے تھے، وہ ان دونوں کو پہن کر جنگ میں حصہ لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8664]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8664]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (352/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26435»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
38. بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ .
کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8665
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ شَكَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّوَابَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَلْبَسَ الْحَرِيرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جوؤں کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ریشم پہن لیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8665]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8665]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8666
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَ خَزٍّ أَغْبَرَ، وَأَشَارَ إِبْرَاهِيمُ بِيَدِهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے ان کے جسم پر خز (ریشم کی ایک قسم) کا کپڑا دیکھا جو غبار آلود تھا۔ ابراہیم نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے کندھوں کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8666]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8666]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3003)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8667
وَعَنْ فُضَيْلِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَزًّا أَصْفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فضیل بن کثیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر پیلاخز (ریشم کی ایک قسم) دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8667]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8667]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8668
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَتَكِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ، وَكِسَاءٌ، وَمِطْرَفُ خَزٍّ أَدْكَنُ، وَعِمَامَةٌ سَوْدَاءُ لَهُ ذُؤَابَةٌ مِنْ خَلْفِهِ يُخَضَّبُ بِالصُّفْرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَالِمٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَالِمٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سالم بن عبدالله عتکی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر خز (ریشم کی ایک قسم) کا جبہ دیکھا ہے، اور چادر دیکھی ہے، اور خز کا سیاہی مائل رومال دیکھا ہے، اور سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے، جس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا انہوں نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8668]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (665)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8669
وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَوَارِبَ خَزٍّ مِنْ صُوَرٍ وَرَأَيْتُهُمَا يَرْكَبَانِ الْبَرَاذِينَ التِّجَارِيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو خز کی جرابیں پہنے ہوئے دیکھا ہے، اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ وہ تجارتی خچروں پر سواری کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد ہلالی سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8669]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2794)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8670
وَعَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ كِسَاءَ خَزٍّ أَحْمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عیزار بن حریث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر، خز کی سرخ چادر دیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8670]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2795)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔