الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9247
وَعَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُرِيتُ بَنِي مَرْوَانَ يَتَعَاوَرُونَ مِنْبَرِي فَسَاءَنِي ذَلِكَ، وَرَأَيْتُ بَنِي الْعَبَّاسِ يَتَعَاوَرُونَ مِنْبَرِي فَسَرَّنِي ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے خواب میں، بنو مروان دکھائے گئے، جو میرے منبر پر اتر چڑھ رہے تھے، تو مجھے یہ بات بری لگی، پھر میں نے بنوعباس کو دیکھا کہ وہ میرے منبر پر چڑھ اور اتر رہے تھے، تو مجھے یہ بات اچھی لگی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن معاویہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9247]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن معاویہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1425)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1425»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9248
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ عَمْرِو بْنِ سِنَانٍ الْجَدَلِيَّةِ قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى عَلِيٍّ، فَرَدَّهُ قُنْبُرٌ فَأَدْمَى أَنْفَهُ فَخَرَجَ عَلِيٌّ فَقَالَ: مَا لَكَ وَمَا لَهُ يَا أَشْعَثُ؟ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ بِعَبْدِ ثَقِيفٍ تَمَرَّسْتَ اقْشَعَرَّتْ شُعَيْرَاتُ اسْتِكَ، قِيلَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ عَبْدُ ثَقِيفٍ؟ قَالَ: غُلَامٌ يَلِيهِمْ لَا يُبْقِي أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا أَدْخَلَهُمْ ذُلًّا، قِيلَ: كَمْ يَمْلِكُ؟ قَالَ: عِشْرِينَ إِنْ بَلَغَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدہ ام حکیم بنت عمرو بن سنان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اشعث بن قیس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت مانگی، قنبر نے انہیں روکا، اور ان کی ناک کو خون آلود کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے تو انہوں نے فرمایا: اے اشعث! تمہارا اس کے ساتھ کیا مقابلہ ہے؟ اللہ کی قسم! اگر ثقیف قبیلے کے کسی غلام کے ساتھ تمہارا جھگڑا ہوا ہوتا، تو تمہاری شرمگاہ کے بالوں پر بھی لرزہ طاری ہو جانا تھا، اُن سے کہا: گیا: اے امیرالمؤمنین! ثقیف قبیلے کا غلام کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ ایک غلام ہو گا، جو لوگوں کا امیر بن جائے گا اور عربوں کے ہر ایک گھرانے میں، ذلت داخل کر دے گا، اُن سے دریافت کیا گیا: وہ کتنا عرصہ حکمران رہے گا؟ انہوں نے جواب دیا بیس سال، اگر وہ پہنچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے جے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9248]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (651)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9249
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِبَنِي الْعَبَّاسِ رَايَتَيْنِ أَعْلَاهَا كُفْرٌ وَمَرْكَزُهَا ضَلَالَةٌ فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا فَلَا تَضِلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ نُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ نُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو عباس کے دو جھنڈے ہوں گے، جن میں سے اوپر والا (حصہ) کفر ہو گا، اور گاڑھے جانے کی جگہ والا (حصہ) گمراہی ہو گا، اگر تم اس کو پاؤ تو تم گمراہ نہ ہونا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے اور وہ متروک ہے، اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9249]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1424)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1424»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9250
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لِي وَلِبَنِي الْعَبَّاسِ شَيَّعُوا أُمَّتِي وَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَأَلْبَسُوهَا ثِيَابَ السَّوَادِ أَلْبَسَهُمُ اللَّهُ ثِيَابَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا بنو عباس کے ساتھ کیا واسطہ؟ وہ میری اُمت کو لے کر چلیں گے اور اُن کا خون بہائیں گے اور انہیں سیاہ رنگ کے کپڑے پہنائیں گے، اللہ تعالیٰ انہیں جہنم کے کپڑے پہنائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن ربیع ہے، جس پر کلام، پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9250]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن ربیع ہے، جس پر کلام، پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1426)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1426»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9251
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتَخْرُجُ رَايَتَانِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ لِبَنِي الْعَبَّاسِ، أَوَّلُهَا مَثْبُورٌ وَآخِرُهَا مَبْتُورٌ، لَا تَنْصُرُوهُمْ لَا نَصَرَهُمُ اللَّهُ، مَنْ مَشَى تَحْتَ رَايَةٍ مِنْ رَايَتِهِمْ أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَهَنَّمَ، أَلَا إِنَّهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، وَأَتْبَاعُهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ مِنِّي أَلَا إِنِّي مِنْهُمْ بَرِيءٌ وَهُمْ مُنِّيَ بُرَآءُ، عَلَامَاتُهُمْ يُطِيلُونَ الشُّعُورَ وَيَلْبَسُونَ السَّوَادَ، فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فِي الْمَلَأِ وَلَا تُبَايِعُوهُمْ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا تَهْدُوهُمُ الطَّرِيقَ وَلَا تَسْقُوهُمُ الْمَاءَ، يَتَأَذَّى بِتَكْبِيرِهِمْ أَهْلُ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَقَدِ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَقَدِ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی طرف سے، بنو عباس کے لیے جھنڈے نکلیں گے، جن کا پہلا حصہ بربادی والا ہو گا اور آخری دم کٹا ہو گا، تم اُن لوگوں کی مدد نہ کرنا، اللہ تعالیٰ اُن کی مدد نہ کرے، جو شخص ان کے جھنڈوں میں سے کسی جھنڈے کے نیچے چلے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو قیامت کے دن جہنم میں داخل کرے گا، خبردار! وہ لوگ اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے اور ان کے پیروکار، اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے، وہ لوگ یہ کہیں گے: کہ اُن کا مجھ سے تعلق ہے، حالانکہ میں اُن سے لاتعلق ہوں اور وہ مجھ سے لاتعلق ہیں، ان کی علامت یہ ہیں کہ وہ لوگ لمبے بال رکھیں گے اور سیاہ لباس پہنیں گے، تم محفلوں میں اُن کے ساتھ نہ بیٹھنا اور بازاروں میں اُن کے ساتھ خرید و فروخت نہ کرنا، انہیں راستہ نہ بتانا، پانی نہ پلانا، اُن کے تکبیر کہنے سے آسمان والوں کو اذیت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9251]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7494)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7494»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
40. بَابُ وِلَايَةِ الْمَنَاصِبِ غَيْرَ أَهْلِهَا .
نااہل افراد کو مناصب پر فائز کرنا
حدیث نمبر: 9252
عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: أَقْبَلَ مَرْوَانُ يَوْمًا فَوَجَدَ رَجُلًا وَاضِعًا وَجْهَهُ عَلَى الْقَبْرِ فَقَالَ: أَتَدْرِي مَا تَصْنَعُ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ فَإِذَا هُوَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: نَعَمْ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ آتِ الْحَجَرَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَبْكُوا عَلَى الدِّينِ إِذَا وَلِيَهُ أَهْلُهُ وَلَكِنِ ابْكُوا عَلَى الدِّينِ إِذَا وَلِيَهُ غَيْرُ أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
داؤد بن ابوصالح بیان کرتے ہیں: ایک دن مروان آیا، اس نے ایک شخص کو پایا کہ اس نے اپنا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر رکھا ہوا تھا، تو مروان نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ تم کیا کر رہے ہو؟ اس شخص نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ہوں، میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا ہوں، میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اُس وقت دین پر نہ رونا، جب اہل افراد، اُس کے نگران ہوں، لیکن تم دین پر اُس وقت رونا، جب اس کا نگران، نا اہل فرد بن جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9252]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3999) اخرجه احمد فى المسند (422/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23074»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
41. بَابُ إِمَارَةِ السُّفَهَاءِ وَالصِّبْيَانِ .
بیوقوف لوگوں اور بچوں کی حکومت
حدیث نمبر: 9253
عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ عَنْ عُلَيْمٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عَلَى سَطْحٍ مَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عُلَيْمٌ: لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَالَ: عَبْسٌ الْغِفَارِيُّ، وَالنَّاسُ يَخْرُجُونَ فِي الطَّاعُونِ فَقَالَ عَبْسٌ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي ثَلَاثًا يَقُولُهَا فَقَالَ لَهُ عُلَيْمٌ: لِمَ تَقُولُ هَذَا؟ أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَتَمَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ عِنْدَ انْقِطَاعِ عَمَلِهِ وَلَا يُرَدُّ فَيُسْتَعْتَبُ"؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَادِرُوا بِالْمَوْتِ سِتًّا: إِمْرَةُ السُّفَهَاءِ وَبَيْعُ الْحُكْمِ وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ يُغَنِّيهِمْ وَإِنْ كَانَ أَقَلَّ مِنْهُمْ فِقْهًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي (الْأَوْسَطِ) وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْسٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِهِ سِتَّ خِصَالٍ: إِمْرَةُ الصِّبْيَانِ وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ وَالرُّشْوَةُ فِي الْحُكْمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ وَلَا بِأَفْضَلِهِمْ يُغَنِّيهِمْ غِنَاءً.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

زاذان ابوعمر نے علیم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ہم لوگ ایک چھت پر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے ساتھ ایک صحابی موجود تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات بیان کی تھی کہ وہ سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ تھے، طاعون کی وبا کے دوران لوگ نکل رہے تھے، سیدنا عبس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے: یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی، تو علیم نے اُن سے کہا: آپ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد نہیں فرمایا ہے: ”کوئی شخص موت کی آرزو ہرگز نہ کرے، کیونکہ اس صورت میں اُس کا عمل منقطع ہو جائے گا اور اسے دوبارہ واپس بھی نہیں بھیجا جائے گا کہ وہ (اللہ تعالیٰ کی) رضا کے حصول کے لیے مزید کوشش کرتا“۔ تو سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چھ چیزوں سے پہلے موت کی طرف جلدی کرو! بیوقوفوں کی حکومت، عدالتی فیصلے کی فروخت، خون (یعنی قتل) کو کمتر سمجھنا، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، وہ ایسے شخص کو آگے کریں گے، جو انہیں گا کر سنائے گا، اگرچہ وہ دین کے علم کے حوالے سے اُن میں سے کم ہو“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے حوالے سے، چھ چیزوں کے بارے میں اندیشے کا اظہار کیا، بچوں کی حکومت، پولیس (یعنی سرکاری کارندوں) کی کثرت، عدالتی فیصلے میں رشوت، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کرنا، قتل کو ہلکا سمجھنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، وہ ایسے شخص کو امامت کے لیے آگے کریں گے، جو اُن میں سب سے بڑا عالم، یا سب سے زیادہ فضیلت والا نہیں ہو گا، بلکہ وہ انہیں گا کر (قرآن) سنائے گا“ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے، ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9253]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1610) اخرجه احمد فى المسند (494/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15610، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مسند
حدیث نمبر: 9254
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ سِتًّا: إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ وَسَفْكُ الدِّمَاءِ (وَبَيْعُ الْحُكْمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے تمہارے بارے میں، چھ چیزوں کا اندیشہ ہے، بے وقوفوں کی حکومت، خون بہایا جانا، عدالتی فیصلے کو فروخت کرنا، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، اور پولیس (یعنی سرکاری کارندوں) کی کثرت“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9254]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابُ مُلْكِ جَهْجَاهٍ .
جہجاہ کی حکومت
حدیث نمبر: 9255
عَنْ عِلْبَاءٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمْلُكَ النَّاسَ رَجُلٌ مِنَ الْمَوَالِي يُقَالُ لَهُ: جَهْجَاهٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علباء سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک ”موالی“ سے تعلق رکھنے والا، ایک شخص لوگوں کا بادشاہ نہیں بنے گا، اور اس کا نام ”جہجاہ“ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9255]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
43. بَابٌ فِي أَبْوَابِ السُّلْطَانِ وَالتَّقَرُّبِ مِنْهَا .
سلطان کے دروازوں اور ان کے قریب رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 9256
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَدَا جَفَا وَمَنْ تَبِعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنْ أَتَى أَبْوَابَ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ، وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنَ السُّلْطَانِ قُرْبًا إِلَّا ازْدَادَ مِنَ اللَّهِ بُعْدًا".
قُلْتُ: لَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي مِنْ أَبِي دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْحَسَنَ بْنَ الْحَكَمِ النَّخْعِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بدوی زندگی اختیار کرتا ہے اس میں سختی آ جاتی ہے، جو شخص شکار کے پیچھے جاتا ہے وہ غفلت کا شکار ہو جاتا ہے، جو شخص سلطان کے دروازے پر جاتا ہے، وہ آزمائش میں مبتلا ہو جاتا ہے اور بندہ، سلطان کے جتنا زیادہ قریب ہوتا ہے، وہ (بندہ) اللہ تعالیٰ سے اُتنا ہی دور ہوتا چلا جاتا ہے“۔ میں یہ کہتا ہوں: میں نے اپنے پاس موجود ”سنن ابوداؤد“ کے نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حسن بن حکم نخفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9256]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1618) اخرجه احمد فى المسند (371/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9390»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح