🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9207
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَعْدِي أَئِمَّةً إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَكْفَرُوكُمْ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ أَئِمَّةُ الْكُفْرِ وَرُؤُوسُ الضَّلَالَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہیں کفر میں مبتلا کر دیں گے، اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے، تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے، وہ کفر کے پیشوا اور گمراہی کے سربراہ ہوں گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9207]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7440)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4195»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9208
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خُذُوا الْعَطَاءَ مَا دَامَ عَطَاءً، فَإِذَا صَارَ رِشْوَةً عَلَى الدِّينِ فَلَا تَأْخُذُوهُ، وَلَسْتُمْ بِتَارِكِيهِ يَمْنَعُكُمُ الْفَقْرَ وَالْحَاجَةَ، (أَلَا إِنَّ رَحَا بَنِي مَرَحٍ قَدْ دَارَتْ، وَقَدَ قُتِلَ بَنُو مَرَحٍ) أَلَا إِنَّ رَحَا الْإِسْلَامِ دَائِرَةٌ، فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ حَيْثُ دَارَ، أَلَا إِنَّ الْكِتَابَ وَالسُّلْطَانَ سَيَفْتَرِقَانِ فَلَا تُفَارِقُوا الْكِتَابَ. أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَقْضُونَ لِأَنْفُسِهِمْ مَا لَا يَقْضُونَ لَكُمْ، فَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَضَلُّوكُمْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ:" كَمَا صَنَعَ أَصْحَابُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ، نُشِرُوا بِالْمَنَاشِيرِ وَحُمِلُوا عَلَى الْخَشَبِ مَوْتٌ فِي طَاعَةِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَيَزِيدُ بْنُ مَرْثَدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَالْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکاری عطیات، اُس وقت تک وصول کرو، جب تک وہ عطیات رہیں، جب وہ دین کے بارے میں رشوت بن جائیں، تو تم انہیں نہ لو، لیکن تم انہیں نہیں چھوڑو گے، غربت اور حاجت مندی تمہیں (انہیں چھوڑنے سے) روکے گی، خبردار! بنومرح کی چکی گھومتی رہی اور پھر بنومرح قتل ہو گئے، اور اسلام کی چکی گھومتی رہے گی، تو تم کتاب کے حکم کے ہمراہ گھومتے رہو، خواہ وہ جہاں بھی جائے، خبردار! کتاب اور حکمران، عنقریب جدا ہو جائیں گے، تو تم کتاب سے جدا نہ ہونا، خبردار! عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنے لیے ایسے فیصلے دیں گے، جو وہ تمہارے حق میں نہیں دیں گے، اگر تم اُن کی نافرمانی کرو گے، تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے، اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُسی طرح (کرنا چاہیے) جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھیوں نے کیا تھا، ان لوگوں کو آروں کے ذریعے چیر دیا گیا اور سولی پر لٹکا دیا گیا انہوں نے موت کو گلے لگا لیا، لیکن دین کو نہیں چھوڑا) اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی حالت میں مر جانا اللہ تعالیٰ کی معصیت کی حالت میں زندہ رہنے سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یزید بن مرثد نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور وضین بن عطاء نامی راوی کو ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9208]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (749) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/20)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 717»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9209
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأُمَرَاءَ فَقَالَ:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَدْخَلُوكُمُ النَّارَ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِّهِمْ لَنَا لَعَلَّنَا نَحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّهُمْ يَحْثُونَ فِي وَجْهِكَ وَيَفْقَؤُونَ عَيْنَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُنَيْدُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکمرانوں کا ذکر کرتے ہوئے، ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، اگر تم ان کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کروا دیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے، تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اُن کا حلیہ (یا اوصاف) ہمارے سامنے بیان کریں، تاکہ ہم اُن کے چہروں پر مٹی ڈال سکیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے، وہ تمہارے چہرے پر مٹی ڈال دیں، اور وہ تمہاری آنکھ کو پھوڑ دیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سفید بن داؤد ہے، اسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان اور ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9209]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 420»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9210
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يَعِظُونَ بِالْحِكْمَةِ عَلَى مَنَابِرَ فَإِذَا نَزَلُوا اخْتُلِسَتْ مِنْهُمْ وَقُلُوبُهُمْ أَنْتَنُ مِنَ الْجِيَفِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”میرے بعد تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو منبروں پر حکمت کے مطابق وعظ کریں گے اور جب وہ (منبروں سے) نیچے اُتریں گے، تو اُن کے دلوں سے حکمت کو اُچک لیا جائے گا، اُن کے قلوب مردار سے زیادہ بدبودار ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9210]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9211
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَسُوقَنَّ رَجُلٌ مِنْ قَحْطَانَ النَّاسَ بِعَصَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قحطان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے عصا کے ذریعے لوگوں کو ضرور ہانک کر لے جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اور ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن میسرہ ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13198)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9212
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَغَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفَنِي عَلَى أُمَّتِي" قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذَا الَّذِي غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفَكَ عَلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" أَئِمَّةً مُضِلِّينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی اُمت کے بارے میں، مجھے دجال کے علاوہ، دوسرے لوگوں سے زیادہ اندیشہ ہے“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دجال کے علاوہ، وہ چیز کیا ہے؟ جس سے آپ کو اپنی امت کے حوالے سے زیادہ اندیشہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گمراہ کرنے والے حکمران“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اُس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9212]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20789»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9213
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَائِمٌ فَذَكَرْنَا الدَّجَّالَ فَاسْتَيْقَظَ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ فَقَالَ:" غَيْرُ الدَّجَّالِ، أَخْوَفُ عَلَى أُمَّتِي عِنْدِي عَلَيْكُمْ: أَئِمَّةً مُضِلِّينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو رہے تھے، ہم نے دجال کا ذکر کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، تو آپ کا چہرہ سرخ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کے حوالے سے، میرے نزدیک، میری امت کے بارے میں، دجال کے علاوہ (دوسرے لوگوں) سے زیادہ اندیشہ ہے اور وہ گمراہ کرنے والے حکمران ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9213]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (466) اخرجه احمد فى المسند (765)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9214
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَ عُمَرُ وَلَّاهُ حِمْصَ - قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِكَعْبٍ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَمْرٍ فَلَا تَكْتُمْنِي قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَكْتُمُكَ شَيْئًا أَعْلَمُهُ قَالَ: مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَئِمَّةً مُضِلِّينَ. قَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، قَدْ أَسَرَّ ذَلِكَ إِلَيَّ وَأَعْلَمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمیر بن سعد، جنہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ”حمص“ کا والی مقرر کیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کعب (احبار) سے کہا: میں تم سے ایک چیز کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں، تم نے وہ مجھ سے نہیں چھپانی، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے ایسی کوئی چیز نہیں چھپاؤں گا، جس کا میں علم رکھتا ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے حوالے سے، سب سے زیادہ اندیشہ کس بات کا ہے؟ تو کعب (احبار) نے جواب دیا: گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا: ہے، نبی اکرم نے مجھے اس بارے میں بتایا تھا، اور مجھے راز داری کے ساتھ یہ بات بتائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9214]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (293)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9215
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9215]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (278/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21888»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9216
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةُ الْمُضِلُّونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی تھی: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں، سب سے زیادہ اندیشہ، گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9216]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26939، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 211»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں