الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ إِعَانَةِ الْمُجَاهِدِينَ
مجاہدین کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 9464
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مِرْدَاسٍ قَالَ: أَتَيْتُ الشَّامَ فَإِذَا رَجُلٌ غَلِيظُ الشَّفَتَيْنِ - أَوْ قَالَ: ضَخْمُ الشَّفَتَيْنِ - وَالْأَنْفِ، وَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ سِلَاحٌ فَسَأَلُوهُ وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ خُذُوا مِنْ هَذَا السِّلَاحِ وَاسْتَصْلِحُوهُ وَجَاهِدُوا بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. [ قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: بِلَالٌ ] .
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْوَرْدِ بْنُ ثُمَامَةَ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْوَرْدِ بْنُ ثُمَامَةَ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عمرو بن مرداس بیان کرتے ہیں: میں شام آیا وہاں ایک صاحب موجود تھے جن کے ہونٹ موٹے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: (جن کے ہونٹ اور ناک بڑے تھے ان کے سامنے ہتھیار پڑے ہوئے تھے لوگ ان سے سوال کر رہے تھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے اے لوگو یہ ہتھیار حاصل کرو انہیں ٹھیک کرو، اور اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ (راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں، تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوورد بن ثمامہ ہے اور وہ مستور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9464]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوورد بن ثمامہ ہے اور وہ مستور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9464]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (13/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23385»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9465
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَظَلَّ رَأْسَ غَازٍ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، وَمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا حَتَّى يَسْتَقِلَّ [ بِجَهَازِهِ ] كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَصَالِحُ بْنُ مُعَاذٍ شَيْخُ الْبَزَّارِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ مُنْقَطِعٌ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص غازی کے سر پر سایہ کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے سایہ نصیب کرے گا جو ایک ایسا دن ہے کہ اس کے سایہ کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا، اور جو شخص کسی غازی کو سامان فراہم کرتا ہے، یہاں تک کہ اسے مکمل سامان فراہم کر دیتا ہے، تو اسے اس غازی کی مانند اجر ملے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے صالح بن معاذ جو امام بزار کے استاد ہیں میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام أحمد کی سند منقطع ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9465]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1665) اخرجه ابو يعلي فى المسند (253) اخرجه احمد فى المسند (126 و 376)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2758، وأخرجه مسند أحمد برقم: 127، 378، وأخرجه مسند البزار برقم: 304، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2492»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9466
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَأَنْ أُمَتَّعَ بِسَوْطٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحُجَّ حَجَّةً بَعْدَ حَجَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اللہ کی راہ میں ایک کوڑا (یا چھڑی) دے دوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں ایک حج کے بعد دوسرا حج کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9466]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8575 و 9185)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
53. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَغْزُ وَلَمْ يُجَهِّزْ غَازِيًا
اس شخص کا بیان جس نے جنگ میں حصہ نہ لیا ہو اور کسی غازی کو سامان بھی فراہم نہ کیا ہو
حدیث نمبر: 9467
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ لَا يَغْزُو مِنْهُمْ غَازٍ أَوْ يُجَهِّزُ غَازِيًا بِسِلْكٍ أَوْ بِإِبْرَةٍ أَوْ مَا يَعْدِلُهَا مِنَ الْوَرِقِ أَوْ يَخْلُفُهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ إِلَّا أَصَابَهُمُ اللَّهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو گھرانہ ایسا ہو کہ ان میں سے کبھی کسی نے نہ کبھی جنگ میں حصہ لیا ہو اور نہ ہی کبھی کسی غازی کو جنگ میں سامان فراہم کیا ہو خواہ وہ دھاگہ یا سوئی ہی کیوں نہ ہو، یا اس کی مانند چاندی ہی کیوں نہ ہو، یا کسی غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال بھی نہ کی ہو، تو قیامت کے دن سے پہلے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو مصیبت میں مبتلا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9467]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9467]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8328، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2666»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9468
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إِلَّا عَمَّهُمُ اللَّهُ بِالْعَذَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَى عَنْهُ النَّاسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَى عَنْهُ النَّاسُ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی قوم جہاد ترک کر دیتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان پر عمومی عذاب نازل فرماتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: لوگوں نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9468]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3851»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
54. بَابُ فَضْلِ الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں صبح اور شام (جانے یا کرنے) کی فضیلت
حدیث نمبر: 9469
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالْغَزْوِ، فَقَالَ رَجُلٌ لِأَهْلِهِ: أَتَخَلَّفُ حَتَّى أُصْلِيَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ الظُّهْرَ ] ثُمَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِ وَأُوَدِّعَهُ فَيَدْعُوَ لِي بِدَعْوَةٍ تَكُونُ شَافِعَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ الرَّجُلُ مُسَلِّمًا عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَدْرِي بِكَمْ سَبَقَكَ أَصْحَابُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ سَبَقُونِي الْيَوْمَ بِغَدْوَتِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ سَبَقُوكَ بِأَبْعَدَ مِمَّا بَيْنَ الْمَشْرِقَيْنِ وَالْمَغْرِبَيْنِ فِي الْفَضِيلَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے اپنے اصحاب کو ایک جنگی مہم میں جانے کا حکم دیا ایک صاحب نے اپنی بیوی سے کہا: میں پیچھے رہ جاتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد میں آپ کی خدمت میں سلام پیش کروں گا، اور رخصت ہو جاؤں گا آپ مجھے دعا دیں گے، جو قیامت کے دن شفاعت کرنے والی ہو گی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی اور وہ شخص آپ کی خدمت میں سلام کرنے کے لئے حاضر ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو تمہارے ساتھی تم سے کتنی سبقت لے گئے ہیں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ وہ آج صبح چلے گئے تھے اس حوالے سے سبقت لے گئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے فضیلت کے اعتبار سے وہ تم سے اتنی سبقت لے گئے ہیں جتنا دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کے درمیان فاصلہ ہے اس سے زیادہ (وہ تم سے سبقت لے گئے ہیں)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9469]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (190/20) اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15195»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9470
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا، دنیا اور اس میں موجود (تمام) چیزوں سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9470]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (430/19) اخرجه احمد فى المسند (401/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26711»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9471
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيِّ أَنَّهُ كَانَ تَحْتَ ظِلِّ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، أَوْ أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ ذَلِكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كُورٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ بَلَّغْتُ؟" فَظَنَنَّا أَنَّهُ يُرِيدُنَا، فَقَالَ:" نَعَمْ" ثُمَّ أَعَادَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَقَالَ فِيمَا يَقُولُ:" رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا وَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ عَلَى الْمُؤْمِنِ [ حَرَامٌ ] عِرْضُهُ [ وَمَالُهُ ] وَنَفْسُهُ حُرْمَةٌ كَحُرْمَةٍ هَذَا الْيَوْمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ حجتہ الوداع کے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے سائے کے نیچے موجود تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک شخص نے انہیں یہ بات بتائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اس پر تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ ہمیں مخاطب کر رہے ہیں، انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی پھر آپ نے جو بات ارشاد فرمائی اس میں ایک بات یہ بھی تھی: ”اللہ کی راہ میں شام کرنا دنیا اور اس پر موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور اللہ کی راہ میں صبح کرنا دنیا اور اس پر موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور ایک مومن کی عزت اس کا مال اور اس کی جان دوسرے مومن کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح اس دن کی حرمت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9471]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6404) اخرجه احمد فى المسند (166/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9472
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَفْوَانَ الْمُزَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَفْوَانَ الْمُزَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا دنیا اور اس میں موجود (تمام چیزوں) سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صفوان مزنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9472]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1657) اخرجه أبو يعلى فى المسند (678)، أخرجه مسند البزار برقم: 987»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9473
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا (یا صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا) دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9473]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9473]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1658)، أخرجه مسند البزار برقم: 3548»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً