الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ فِي الرِّبَاطِ
پہریداری کا بیان
حدیث نمبر: 9504
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رِبَاطُ شَهْرٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ دَهْرٍ وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمِنَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ وَغُدِيَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ وَرِيحَ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيَجْرِي عَلَيْهِ أَجْرُ الْمُجَاهِدِ حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مہینے کی پہریداری ہمیشہ نفلی روزہ رکھنے سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں پہرا دینے کے دوران مر جاتا ہے وہ بڑی پریشانی سے محفوظ رہے گا اسے اس کا رزق فراہم کیا جاتا ہے اور جنت کی خوشبو (یا ہوا) دی جاتی ہے اور اس کے لئے مجاہد کا اجر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اللہ تعالیٰ اسے (قیامت کے دن) دوبارہ زندہ نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9504]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9504]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9505
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ عَمَلٍ يَنْقَطِعُ عَنْ صَاحِبِهِ إِذَا مَاتَ، إِلَّا الْمُرَابِطَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ يُنْمَى لَهُ عَمَلُهُ، وَيُجْرَى عَلَيْهِ رِزْقُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر عمل اپنے متعلقہ فرد سے منقطع ہو جاتا ہے جب وہ فرد مر جاتا ہے البتہ اللہ کی راہ میں پہرا دینے والے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اس کا عمل اس کے لئے بڑھتا رہتا ہے اور اس کا رزق اس کے لئے جاری رہتا ہے یہ قیامت تک ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9505]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9506
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ رَأَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ وَهُوَ مُرَابِطٌ بِسَاحِلِ [ حِمْصَ ] فَقَالَ: مَا لَكَ [ عَلَى هَذَا ] ؟ قَالَ: مُرَابِطٌ. قَالَ سَلْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَصِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ وَبُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حمص کے ساحل پر پہرا دے رہے تھے، تو یہ کہا: آپ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: پہرا دے رہا ہوں۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ میں ایک دن پہرا دینا ایک ماہ کے نفلی روزوں اور قیام کی مانند ہے اور جو شخص پہرا دینے کے دوران مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا عمل اس کے لئے جاری کرتا ہے، جو عمل وہ پہلے کیا کرتا تھا، اور وہ شخص (قبر کی) آزمائش سے محفوظ رہتا ہے اور وہ شخص قیامت کے دن شہید کے طور پر زندہ کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9506]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6179)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 1913، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1665، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3168، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23216، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2469، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3147»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9507
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ النُّدَّرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا انْتَاطَ غَزْوُكُمْ وَاسْتُحِلَّتِ الْغَنَائِمُ وَكَثُرَتِ الْغَرَائِمُ فَخَيْرُ جِهَادِكُمُ الرِّبَاطُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے غزوات منقطع ہو جائیں اور مال غنیمت کو حلال قرار دیدیا جائے اور تاوان زیادہ ہو جائے، تو تمہارا سب سے بہتر جہاد پہریداری ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9507]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/17)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4856»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
59. بَابُ الْخِدْمَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں خدمت کرنا
حدیث نمبر: 9508
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الْغُزَاةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَادِمُهُمْ، ثُمَّ الَّذِي يَأْتِيهِمْ بِالْأَخْبَارِ، وَأَخَصُّهُمْ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ الصَّائِمُ، وَمَنِ اسْتَقَى لِأَصْحَابِهِ قِرْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَبَقَهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ سَبْعِينَ دَرَجَةً أَوْ سَبْعِينِ عَامًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ مِهْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ مِهْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والوں میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا شخص ان کا خادم ہوتا ہے پھر وہ شخص ہوتا ہے، جو ان کے پاس (دشمن کی) اطلاعات لے کے آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے زیادہ خاص روزہ دار ہوتا ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں کے لئے ایک مشکیزہ لے کے آئے وہ ان لوگوں کے مقابلے میں جنت کی طرف ستر درجہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر سال کی سبقت لے جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9508]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9508]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
60. بَابُ أَيِّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ
کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 9509
عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک
یہ روایت پہنچی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9509]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1710) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2081) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1247) اخرجه احمد فى المسند (300/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13798، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2392»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 9510
وَلَهُ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -". قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ".
وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
ان کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ بات منقول ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں عرض کی گئی: کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو عرض کی گئی کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔ امام مسلم نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ اور معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام أحمد نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (713)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9511
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقَتْلُ ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ مُؤْمِنٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى إِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَهُمْ حَتَّى يُقْتَلَ، فَذَلِكَ الشَّهِيدُ الْمُفْتَخِرُ فِي خَيْمَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - تَحْتَ عَرْشِهِ، لَا يَفْضُلُهُ النَّبِيُّونَ إِلَّا بِدَرَجَةِ النُّبُوَّةِ، وَرَجُلٌ مُؤْمِنٌ قَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا، جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى إِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، فَمَصْمَصَةٌ مَحَتْ ذُنُوبَهُ وَخَطَايَاهُ، إِنَّ السَّيْفَ مَحَّاءٌ لِلْخَطَايَا، وَأُدْخِلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، فَإِنَّ لَهَا ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ، وَلِجَهَنَّمَ سَبْعَةَ أَبْوَابٍ، وَبَعْضُهَا أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ، وَرَجُلٌ مُنَافِقٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ حَتَّى إِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى يُقْتَلَ، فَذَلِكَ فِي النَّارِ، إِنَّ السَّيْفَ لَا يَمْحُو النِّفَاقَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَأُدْخِلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، وَلَهَا ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ وَبَعْضُهَا أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُثَنَّى الْأُمْلُوكِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مقتول تین قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ مومن شخص جو اپنی جان اور مال کے ہمراہ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرتا ہے، تو ان کے ساتھ لڑتے ہوئے قتل ہو جاتا ہے یہ وہ شہید ہے، جو اللہ کے عرش کے نیچے اس کے خیمے میں موجود ہونے پر فخر کرنے والا ہو گا، اور انبیاء کو صرف نبوت کے مرتبے کے حوالے سے اس پر فضیلت حاصل ہو گی ایک وہ مومن شخص جو گناہوں اور خطاؤں کے حوالے سے اپنے ساتھ زیادتی کرتا ہے پھر وہ اپنی جان اور مال کے ہمراہ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرتا ہے، تو اس سے جنگ کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ قتل ہو جاتا ہے، تو ایک پاکیزگی اس کے گناہوں اور خطاؤں کو مٹا دے گی، کیونکہ تلوار خطاؤں کو مٹانے والی ہوتی ہے، وہ جس دروازے سے چاہے گا، اُسے جنت میں داخل کر دیا جائے گا جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جہنم کے سات دروازے ہیں اور ان میں سے بعض، دوسروں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں اور ایک وہ منافق شخص ہے، جو اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرتا ہے، تو اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ قتل ہو جاتا ہے وہ جہنم میں جائے گا، کیونکہ تلوار منافقت کو نہیں مٹاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ جنت کے دروازوں میں سے جس سے چاہے گا داخل ہو جائے گا اس کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے بعض، بعض سے افضل ہیں۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مثنی املوکی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9511]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (185/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17204، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2411، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4435/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9512
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّهَدَاءُ ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مُحْتَسِبًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، لَا يُرِيدُ أَنْ يُقَاتِلَ وَلَا يُقْتَلَ، يُكَثِّرُ سَوَادَ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ كُلُّهَا وَأُجِيرَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَيُؤَمَّنُ مِنَ الْفَزَعِ وَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَحَلَّتْ عَلَيْهِ حُلَّةُ الْكَرَامَةِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ وَالْخُلْدِ.
وَالثَّانِي خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مُحْتَسِبًا يُرِيدُ أَنْ يُقْتَلَ وَلَا يَقْتُلَ فَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ كَانَتْ رُكْبَتُهُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ.
وَالثَّالِثُ: خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مُحْتَسِبًا يُرِيدُ أَنْ يَقْتُلَ وَيُقْتَلَ، فَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَاهِرًا سَيْفَهُ وَاضِعَهُ عَلَى عَاتِقِهِ، وَالنَّاسُ جَاثُونَ عَلَى الرُّكَبِ يَقُولُونَ: أَلَا افْسَحُوا لَنَا فَإِنَّا قَدْ بَذَلْنَا دِمَاءَنَا لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ قَالَ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ أَوِ النَّبِيِّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ لَزَحَلَ لَهُمْ عَنِ الطَّرِيقِ لِمَا يَرَى مِنْ وَاجِبِ حَقِّهِمْ حَتَّى يَأْتُوا مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ تَحْتَ الْعَرْشِ فَيَجْلِسُونَ عَلَيْهَا يَنْظُرُونَ كَيْفَ يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ لَا يَجِدُونَ غَمَّ الْمَوْتِ وَلَا يُقِيمُونَ فِي الْبَرْزَخِ وَلَا تُفْزِعُهُمُ الصَّيْحَةُ وَلَا يُهِمُّهُمُ الْحِسَابُ وَلَا الْمِيزَانُ وَلَا الصِّرَاطُ، يَنْظُرُونَ كَيْفَ يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ وَلَا يَسْأَلُونَ شَيْئًا إِلَّا أُعْطُوهُ وَلَا يَشْفَعُونَ فِي شَيْءٍ إِلَّا شُفِّعُوا فِيهِ، وَيُعْطَوْنَ مِنَ الْجَنَّةِ مَا أَحَبُّوا وَيَتَبَوَّءُونَ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ أَحَبُّوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ بِشَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَانْ كَانَ هُوَ النَّيْسَابُورِيَّ فَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِيهِ أَيْضًا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہید تین قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ شخص جو اپنی جان اور مال کے ہمراہ ثواب کی امید رکھتے ہوئے اللہ کی راہ میں نکلتا ہے وہ جنگ کرنے کا یا قتل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا وہ مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے اگر وہ مر جاتا ہے یا قل ہو جاتا ہے، تو اس کے تمام گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اسے قبر کے عذاب سے محفوظ رکھا جائے گا، اور گھبراہٹ سے امان میں رکھا جائے گا حورعین کے ساتھ اس کی شادی ہو جائے گی اور کرامت کا حلہ اسے پہنایا جائے گا اس کے سر پر وقار کا اور خلد کا تاج رکھا جائے گا“۔ دوسرا وہ شخص ہے، جو ثواب کی امید رکھتے ہوئے اپنی جان اور مال کے ہمراہ نکلتا ہے وہ قتل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے قتل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اگر وہ مر جاتا ہے یا قتل ہو جاتا ہے، تو اس کا گھٹنا، سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہو گا، جو اقتدار رکھنے والے بادشاہ کے نزدیک سچائی کا ٹھکانہ ہو گا۔ تیسرا وہ شخص ہے، جو ثواب کی امید رکھتے ہوئے اپنی جان اور مال کے ہمراہ نکلتا ہے وہ یہ ارادہ رکھتا ہے کہ وہ قتل کرے گا، اور قتل ہو گا، اور اگر وہ مر جاتا ہے یا قتل ہو جاتا ہے، تو وہ قیامت کے دن اپنی تلوار لہراتے ہوئے اسے اپنے کندھے پر رکھ کر آئے گا لوگ اس وقت اپنے گھٹنوں کے بل جھکے ہوئے ہوں گے اور یہ (شہداء) کہہ رہے ہوں گے: ہمارے لئے راستہ دو کیونکہ ہم نے اپنے خون اللہ کے لئے خرچ کیے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر وہ شخص یہ بات سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام یا اللہ تعالیٰ کے نبیوں میں سے کسی اور نبی سے بھی کہے گا، تو وہ بھی اس کے لئے راستہ چھوڑ دیں گے، کیونکہ وہ اس کے حق سے واجب ہونے والی چیز کو دیکھیں گے، یہاں تک کہ وہ شہداء عرش کے نیچے نور کے منبروں کے پاس آ جائیں گے اور ان پر بیٹھ کر یہ دیکھیں گے کہ لوگوں کے درمیان کیسے فیصلہ ہو رہا ہے انہیں موت کا غم محسوس نہیں ہو گا وہ برزخ میں کھڑے نہیں ہوں گے چیخ چنگھاڑ انہیں خوف زدہ نہیں کرے گی حساب انہیں پریشان نہیں کرے گا میزان اور صراط انہیں پریشان نہیں کریں گے وہ اس بات کا جائزہ لیں گے کہ لوگوں کے درمیان کیسے فیصلہ ہو رہا ہے وہ جو چیز مانگیں گے وہ انہیں دی جائے گی وہ جس کے بارے میں شفاعت کریں گے ان کی شفاعت قبول ہو گی جنت میں سے جو وہ پسند کریں گے وہ انہیں دیا جائے گا، اور جنت میں جہاں وہ چاہیں گے وہاں ٹھکانہ بنا لیں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے اپنے استاد محمد بن معاویہ کے حوالے سے اسے ضعیف قرار دیا ہے اگر تو یہ نیشا پوری ہے، تو پھر یہ متروک ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9512]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1715)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9513
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ أَنْ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الشُّهَدَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ إِنْ يُلْقَوْا فِي الصَّفِّ لَا يَلْفِتُونَ وُجُوهَهُمْ حَتَّى يُقْتَلُوا، أُولَئِكَ يَنْطَلِقُونَ فِي الْغُرَفِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ وَيَضْحَكُ إِلَيْهِمْ رَبُّكَ وَإِذَا ضَحِكَ رَبُّكَ إِلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَقَالَ: عَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَيُّ الشُّهَدَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يُلْقَوْنَ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.

سیدنا نعیم بن ہمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: شہداء میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ کہ جب وہ صف میں کھڑے ہوں، تو ان کے چہرے مڑیں نہیں، یہاں تک کہ وہ قتل ہو جائیں یہ لوگ جنت کے بالائی بالا خانوں میں چلیں گے اور ان کا پروردگار ان کی طرف دیکھ کر مسکرائے گا، اور جب پروردگار دنیا میں کسی بندے کی طرف دیکھ کر مسکرا دے تو اس بندے سے حساب نہیں لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا نعیم بن ہمار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: شہداء میں کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ جو پہلی صف میں شامل ہوتے ہیں: باقی روایت حسب سابق ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9513]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6855)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21970، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4426، 4436/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح