الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9604
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالٍ أَحَدُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9604]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9604]
تخریج الحدیث: «الطبراني فى المعجم الكبير (74/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9605
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَخَذَ امْرَأَةً وَسَبَاهَا، فَنَازَعَتْهُ قَائِمَ سَيْفِهِ فَقَتَلَهَا فَمَرَّ عَلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْبِرَ بِأَمْرِهَا فَنَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِامْرَأَةٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَقْتُولَةٍ فَقَالَ:" مَنْ قَتَلَ هَذِهِ؟" قَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" لِمَ؟". قَالَ: نَازَعَتْنِي سَيْفِي. فَسَكَتَ.
وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک عورت کو پکڑا اور اسے قیدی بنا لیا اس عورت نے اس کی تلوار کے قائم کے بارے میں اس سے جھگڑا کیا، تو اس شخص نے اس عورت کو قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اس عورت کی میت کے پاس سے ہوا آپ کو اس معاملے کے بارے میں بتایا گیا تو آپ نے خواتین کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر غزوہ خندق کے موقع پر ایک مقتول عورت کے پاس سے ہوا تو آپ نے دریافت کیا: اسے کس نے قتل کیا ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیوں؟ اس نے عرض کی: یہ میری تلوار چھیننا چاہ رہی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9605]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12083) اخرجه احمد فى المسند (2316)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2314، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12082»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9606
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقْتُلُوا النِّسَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَمِرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَمِرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم عورتوں کو قتل نہ کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن نمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9606]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن نمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9606]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1678)، أخرجه مسند البزار برقم: 2753»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9607
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَعَثَهُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ لِقَتْلِ ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ وَهُوَ بِخَيْبَرَ: نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُصَفَّى، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُصَفَّى، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ابن ابوحقیق کو قتل کرنے کے لئے بھیجا جو خیبر میں موجود تھا، تو آپ نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مصفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9607]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10893)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9608
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: خَيْلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَقَعَتْ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلُوهُمْ وَقَتَلُوا أَبْنَاءَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ مَعَ آبَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا میں نے عرض کی: مسلمانوں کے شہسوار مشرکین کی کسی قوم پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور انہیں اور ان کے بچوں کو قتل کر دیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ) (بچے) اپنے آباء و اجداد کے ساتھ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9608]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9609
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9609]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9609]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1979)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2314»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9610
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْتُ مَعَهُ فَأَصَبْتُ ظَفَرًا، وَقُتِلَ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ، حَتَّى قَتَلُوا الْوِلْدَانَ - وَقَالَ مَرَّةً:" الذُّرِّيَّةَ" - فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ؟ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ خِيَارَكُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، فَإِنَّ كُلَّ نَسْمَةٍ تُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهَا لِسَانُهَا، فَأَبَوَاهَا يُهَوِّدَانِهَا أَوْ يُنَصِّرَانِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كَذَلِكَ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ جَاوَزَ بِهِمُ الْقَتْلُ حَتَّى قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ؟". فَقَالَ رَجُلٌ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَرِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کے ہمراہ جنگ میں حصہ لیا مجھے ایک ظفر (شاید چھری مراد ہے) ملا، اس دن لوگ قتل ہوئے تھے، یہاں تک کہ لوگوں نے (دشمن کے) بچوں کو بھی قتل کر دیا (یہاں عربی کے لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو مشرکین کے بچے تھے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ بھی مشرکین کے بچے ہیں پھر آپ نے فرمایا: خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو ہر جان فطرت پر پیدا ہوتی ہے، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل ہو جائے تو اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس طرح نقل کی ہے اور انہوں نے نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ انہوں نے قتل کے معاملے میں حد سے تجاوز کیا یہاں تک کہ بچوں کو بھی قتل کر دیا؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9610]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (829) اخرجه أحمد فى المسند (435/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15162، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2463، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 132»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9611
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ جُيُوشَهُ قَالَ:" اخْرُجُوا بِسْمِ اللَّهِ، تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، لَا تَغْدِرُوا وَلَا تَغُلُّوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا الْوِلْدَانَ وَلَا أَصْحَابَ الصَّوَامِعِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا وَلَا امْرَأَةً وَلَا شَيْخًا".
وَفِي رِجَالِ الْبَزَّارِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے لشکر روانہ کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: اللہ کا نام لے کر روانہ ہو جاؤ، اور ان لوگوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جنگ کرو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا انکار کیا ہے تم عہد شکنی نہ کرو تم مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرو کسی کا مثلہ نہ کرو بچوں کو قتل نہ کرو، اور نہ ہی عبادت گزار لوگوں کو قتل کرو۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم کسی بچے یا عورت یا بوڑھے آدمی کو قتل نہ کرو“۔ امام بزار کے رجال میں سے ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ نامی ایک راوی ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ امام بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9611]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1677) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2549) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11562) اخرجه احمد فى المسند (2728)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2723»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9612
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَتَلَ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا أَوْ أَحْرَقَ نَخْلًا أَوْ قَطَعَ شَجَرَةً مُثْمِرَةً أَوْ ذَبَحَ شَاةً لِإِهَابِهَا لَمْ يَرْجِعْ كَفَافًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کمسن بچے یا بڑی عمر کے فرد کو قتل کر دے یا کھجور کا درخت جلا دے یا کوئی پھل والا درخت کاٹ دے یا کسی بکری کو اس کی کھال حاصل کرنے کے لئے ذبح کر لے تو وہ برابری کی بنیاد پر واپس نہیں آتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9612]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9612]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (276/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21863»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9613
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ، لَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تُمَثِّلُوا، وَلَا تَقْتُلُوا الْوِلْدَانَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْكَبِيرِ ضَعِيفَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْكَبِيرِ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے، تو یہ ارشاد فرماتے تھے: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اللہ تعالیٰ کے رسول کے دین پر (رہتے ہوئے اس جنگ میں حصہ لو) تم خیانت نہ کرنا عہد شکنی نہ کرنا مثلہ نہ کرنا بچوں کو قتل نہ کرنا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں معجم کبیر میں اس کا اور طریق ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9613]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (115) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7505) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (749) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2305 و 2304)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2304، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 749، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 101، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ بقیہ