الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَيَّدُ بِهِمُ الْإِسْلَامُ مِنَ الْأَشْرَارِ
اس بات کا بیان کہ بعض اوقات برے لوگوں کے ذریعے اسلام کی تائید ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 9564
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِأَقْوَامٍ لَا خَلَاقَ لَهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ ثِقَاتُ الرِّجَالِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ ثِقَاتُ الرِّجَالِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس دین کی تائید ایسے لوگوں کے ذریعے بھی فرمائے گا جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9564]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9564]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1722 و 1721 و 1720) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (1969)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1969، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1862، 2251، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8939»
الحكم على الحديث:
وأحد أسانيد البزار ثقات الرجال
حدیث نمبر: 9565
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ سَيُمَتِّعُ هَذَا الدِّينَ بِنَصَارَى مِنْ رَبِيعَةَ عَلَى شَاطِئِ الْفُرَاتِ" مَا تَرَكْتُ أَعْرَابِيًّا إِلَّا قَتَلْتُهُ أَوْ يُسْلِمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ الْقُرَشِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ الْقُرَشِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہوتا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرات کے کنارے پر ربیعہ سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں کے ذریعے بھی اس دین کو فائدہ پہنچائے گا“۔ تو میں نے ہر دیہاتی کو یا تو قتل کروا دینا تھا یا وہ اسلام قبول کر لیتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن عمر قرشی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9565]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن عمر قرشی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9565]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1723) اخرجه أبو يعلى فى المسند (236)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9566
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: نَزَلَتْ سُورَةٌ نَحْوًا مِنْ" بَرَاءَةٌ" فَرُفِعَتْ فَحَفِظْتُ مِنْهَا: إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِأَقْوَامٍ لَا خَلَاقَ لَهُمْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَيُحَسَّنُ حَدِيثُهُ لِهَذِهِ الشَّوَاهِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَيُحَسَّنُ حَدِيثُهُ لِهَذِهِ الشَّوَاهِدِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سورت توبہ جتنی ایک سورت نازل ہوئی پھر اسے اٹھا لیا گیا مجھے اس میں سے یہ بات یاد رہ گئی: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ذریعے اس دین کی تائید کرے گا جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ضعیف ہے ان شواہد کی وجہ سے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9566]

حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 9567
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِرِجَالٍ مَا هُمْ مِنْ أَهْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَيْرِ كَذِبٍ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَيْرِ كَذِبٍ فِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس دین کی تائید ایسے افراد کے ذریعے کرے گا جو اس کے ماننے والوں میں سے نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے البتہ اس میں جھوٹ نہیں پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9567]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9568
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ، وَضُبِّبَ عَلَيْهِ، وَلَا يَسْتَحِقُّ التَّضْبِيبَ ; لِأَنَّهُ صَوَابٌ وَقَدْ ذَكَرَ الْمِزِّيُّ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ أَنَّهُ رَوَى عَمْرٌو عَنْ عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ وَالنُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قُلْتُ: وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا نعمان بن عمرو بن مقرن رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کسی گنہگار شخص کے ذریعے اس دین کی تائید کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عمرو بن نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کے حالات میں نقل کی ہے اور اس پر تنقید کی ہے، حالانکہ وہ تنقید کی مستحق نہیں ہے، کیونکہ یہ درست ہے، امام مزی نے ابوخالد والبی کے حالات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ عمرو نے سیدنا عمرو بن نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ اور سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں، میں یہ کہتا ہوں: اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9568]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/17)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4518، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8937، 8938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9569
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ کسی گنہگار شخص کے ذریعے اس دین کی تائید کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8963)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
72. بَابُ الِاسْتِعَانَةِ بِالْمُشْرِكِينَ
مشرکین سے مدد لینا
حدیث نمبر: 9570
عَنْ خُبَيْبِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ غَزْوًا لَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي وَلَمْ نُسْلِمْ فَقُلْنَا: إِنَّا نَسْتَحِي أَنْ يَشْهَدَ قَوْمُنَا مَشْهَدًا لَا نَشْهَدُهُ مَعَهُمْ قَالَ:" أَوَأَسْلَمْتُمَا؟" قُلْنَا: لَا. قَالَ:" إِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِالْمُشْرِكِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ". قَالَ: فَأَسْلَمْنَا وَشَهِدْنَا مَعَهُ فَقَتَلْتُ رَجُلًا وَضَرَبَنِي ضَرْبَةً فَتَزَوَّجْتُ بِابْنَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ، فَكَانَتْ تَقُولُ: لَا عَدِمْتَ رَجُلًا وَشَّحَكَ هَذَا الْوِشَاحَ فَأَقُولُ: لَا عَدِمْتِ رَجُلًا عَجَّلَ أَبَاكِ إِلَى النَّارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا خبیب بن یساف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ایک جنگ میں حصہ لینے جا رہے تھے، میں تھا، اور میری قوم کا ایک فرد تھا ہم نے اسلام قبول نہیں کیا تھا ہم نے کہا: ہمیں اس بات سے شرم آتی ہے کہ ہماری قوم کے افراد جنگ میں شریک ہوں اور ہم ان کے ساتھ اس میں شریک نہ ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم دونوں نے اسلام قبول کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم مشرکین کے خلاف مشرکین کی مدد نہیں لیں گے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے اسلام قبول کر لیا اور آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا میں نے ایک شخص کو قتل کر دیا اس نے مجھے ضرب لگائی تھی اس کے بعد میں نے اس کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی وہ عورت یہ کہا: کرتی تھی آپ کا واسطہ ایک ایسے شخص سے بڑا تھا، جس نے آپ کو یہ زخم لگایا تو میں یہ کہتا تھا تمہارا واسطہ ایک ایسے شخص سے پڑا ہے جس نے تمہارے باپ کو جہنم کی طرف جلدی بھیج دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9570]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4194) اخرجه أحمد فى المسند (454/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15336، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4313/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9571
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمَ أُحُدٍ حَتَّى إِذَا جَاوَزَ ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَإِذَا هُوَ بِكَتِيبَةٍ خَشْنَاءَ فَقَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ؟" قَالُوا: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ فِي سِتِّ مِائَةٍ مِنْ مَوَالِيهِ مِنَ الْيَهُودِ مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ فَقَالَ:" وَقَدْ أَسْلَمُوا؟" قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مُرُوهُمْ فَلْيَرْجِعُوا فَإِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِالْمُشْرِكِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ فَقَالَ: سَعْدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ فَنَسَبَهُ إِلَى جَدِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب آپ نے ثنیہ الوداع کو پار کیا تو وہاں ایک فوجی دستہ موجود تھا آپ نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ عبداللہ بن ابی ہے، جو بنو قینقاع کے یہودیوں سے تعلق رکھنے والے اپنے چھ سو موالیوں کے ساتھ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان سے کہو یہ واپس چلے جائیں، کیونکہ ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد نہیں لیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن منذر بن ابوحمید ہے جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقاب میں کیا ہے اور یہ کہا: ہے یہ سعد بن ابوحمید ہے، تو انہوں نے اس کی نسبت اس کے دادا کی طرف کر دی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9571]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
73. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قِتَالِ التُّرْكِ وَالْحَبَشَةِ مَا لَمْ يَعْتَدُوا
ترکوں اور حبشیوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کرنے کی ممانعت جب تک وہ حد سے آگے نہیں بڑھتے
حدیث نمبر: 9572
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اتْرُكُوا الْحَبَشَةَ مَا تَرَكُوكُمْ فَإِنَّهُ لَا يَسْتَخْرِجُ كَنْزَ الْكَعْبَةِ إِلَّا ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حبشیوں کو ان کے حال پر) رہنے دو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھتے ہیں، کیونکہ خانہ کعبہ کا خزانہ حبشہ سے تعلق رکھنے والا دو پتلی پنڈلیوں والا ایک شخص نکالے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9572]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9572]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (371/5)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4309، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22644، وأخرجه مسند البزار برقم: 2355، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8445»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9573
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ترکوں کو (ان کے حال پر) چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9573]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (375/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5630»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن