الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْغَزْوِ .
جنگ میں خواتین کا نکلنا
حدیث نمبر: 9654
وَعَنْ لَيْلَى الْغِفَارِيَّةِ قَالَتْ: كُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُدَاوِي الْجَرْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده لیلی غفاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکا کرتی تھی اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9654]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9655
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو بِنَا لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَنَسْقِي الْمَرْضَى، وَنُدَاوِي الْجَرْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یعنی انصار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین کو جنگ میں ساتھ لے کر جایا کرتے تھے ہم بیماروں کو پانی پلایا کرتی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9655]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9655]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4723، 4724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9656
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْرُجُ مَعَكَ إِلَى الْغَزْوِ؟ قَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِنَّهُ لَمْ يُكْتُبْ عَلَى النِّسَاءِ الْجِهَادُ". قَالَتْ: أُدَاوِي الْجَرْحَى وَأُعَالِجُ الْعَيْنَ وَأَسْقِي الْمَاءَ؟ قَالَ:" فَنَعَمْ إِذًا".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَاجِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَاجِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے ساتھ جنگ میں شرکت کے لئے نکلوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام سلیم خواتین پر جہاد لازم قرار نہیں دیا گیا ہے انہوں نے عرض کی: میں زخمیوں کی دیکھ بھال کروں گی، چشمے کی دیکھ بھال کروں گی اور پانی پلاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ٹھیک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جعفر بن سلیمان بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9656]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جعفر بن سلیمان بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 740، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
90. بَابُ اغْزُوا تَغْنَمُوا وَسَافِرُوا تَصِحُّوا .
”تم جنگ میں حصہ لو تمہیں غنیمت حاصل ہو گی تم سفر کرو تم صحت مند رہو گے“
حدیث نمبر: 9657
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْزُوا تَغْنَمُوا وَصُومُوا تَصِحُّوا وَسَافِرُوا تَسْتَغْنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا فَإِنْ كَانَ الرَّاوِيَ عَنْ شَبَّابٍ فَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جنگ میں حصہ لو تمہیں غنیمت حاصل ہو گی تم روزہ رکھو تم صحت مند رہو گے تم سفر کرو تم بے نیاز ہو جاؤ گے (یا خوشحال ہو جاؤ گے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اپنے استاد موسیٰ بن زکریا کے حوالے سے نقل کی ہے اگر تو یہ وہ شخص ہے، جو شباب سے روایت نقل کرتا ہے، تو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9657]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8722»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9658
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَسْلَمُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَوَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَوَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سفر کرو تم صحت مند رہو گے اور سلامت رہو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رواد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9658]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رواد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9658]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
91. بَابُ لَا يُقْبَلُ مِنْ عَبَدَةِ الْأَوْثَانِ إِلَّا الْإِسْلَامُ أَوْ يُقْتَلُوا .
بتوں کے پجاریوں سے صرف اسلام قبول کیا جائے گا ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا
حدیث نمبر: 9659
عَنْ عِصَامٍ الْمُزَنِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ جَيْشًا أَوْ سَرِيَّةً يَقُولُ لَهُمْ:" إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُؤَذِّنًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا". فَبَعَثَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ وَأَمَرَنَا بِذَلِكَ فَخَرَجْنَا نَسِيرُ بِأَرْضِ تِهَامَةَ فَأَدْرَكْنَا رَجُلًا يَسُوقُ ظَعَائِنَ فَعَرَضْنَا عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ، فَقُلْنَا: أَمُسْلِمٌ أَنْتَ؟ فَقَالَ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ فَأَخْبَرْنَاهُ فَإِذَا هُوَ لَا يَعْرِفُهُ فَقَالَ: إِنْ لَمْ أَفْعَلْ فَمَا أَنْتُمْ صَانِعُونَ؟ فَقُلْنَا: نَقْتُلُكَ. قَالَ: فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْظِرِيَّ حَتَّى أُدْرِكَ الظَّعَائِنَ؟ فَقُلْنَا: نَعَمْ، وَنَحْنُ مُدْرِكُوهُ. فَخَرَجَ فَإِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا فَقَالَ: أَسْلِمِي حُبَيْشُ قَبْلَ انْقِطَاعِ الْعَيْشِ. فَقَالَتْ: أُسْلِمُ عَشْرًا وَتِسْعًا تَتْرَى. ثُمَّ قَالَ:
أَتَذْكُرُ إِذْ طَالَبْتُكُمْ فَوَجَدْتُكُمْ بِحَلِيَّةٍ أَوْ أَدْرَكْتُكُمْ بِالْخَوَانِقِ فَلَمْ يَكُ حَقًّا أَنْ يُنَوَّلَ عَاشِقٌ
تَكَلَّفَ إِدْلَاجَ الثَّرَى وَالْوَدَائِقِ فَلَا ذَنْبَ لِي لَوْ قُلْتُ إِذْ أَهِلْنَا مَعًا
أَتَتْنِي بِوُدٍّ قَبْلَ إِحْدَى الْمَضَائِقِ أَتَتْنِي بِوُدٍّ قَبْلَ أَنْ يَشْحَطَ النَّوَى
وَيَنْأَى الْأَمِيرُ بِالْحَبِيبِ الْمُفَارِقِ ثُمَّ أَتَانَا فَقَالَ: شَأْنَكُمْ، فَقَدَّمْنَاهُ فَضَرَبْنَا عُنُقَهُ وَنَزَلَتِ الْأُخْرَى مِنْ هَوْدَجِهَا فَحَنَتْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَتْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُؤَذِّنًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ وَإِسْنَادُهُمَا أَفْضَلُ مِنْ إِسْنَادِهِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي السَّرَايَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عصام مزنی رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی لشکر یا جنگی مہم روانہ کرتے تھے، تو ان سے یہ فرماتے تھے: جب تم مسجد دیکھو یا مؤذن کو سنو تو وہاں کسی کو قتل نہ کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم پر بھیجا آپ نے یہی حکم دیا ہم نکلے ہم تہامہ کی سرزمین سے گزر رہے تھے ہمیں ایک شخص ملا جو خواتین (کی سواریوں) کو ہانک کر لے جا رہا تھا، ہم نے اسے اسلام کی پیشکش کی، ہم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم مسلمان ہو؟ اس نے دریافت کیا: اسلام کیا ہوتا ہے؟ ہم نے اسے بتایا تو وہ اس چیز سے واقف نہیں تھا، اس نے دریافت کیا: اگر میں ایسا نہیں کرتا، تو تم لوگ کیا کرو گے؟ ہم نے کہا: ہم تمہیں قتل کر دیں گے، اس نے کہا: کیا تم مجھے اتنا موقع دو گے کہ میں ان خواتین تک ہو آؤں، ہم نے جواب دیا: ٹھیک ہے، کیونکہ ہم اس تک پہنچ سکتے تھے، وہ نکلا، اسی دوران ہودج میں ایک عورت موجود تھی، اس نے کہا: اے حبیش! تم زندگی ختم ہونے سے پہلے اسلام قبول کر لو، اس عورت نے جواب دیا: میں دس مرتبہ اور پھر لگاتار نو مرتبہ اسلام قبول کرتی ہوں پھر اس شخص نے کہا: ”کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ جب میں نے تمہیں تلاش کیا تھا توہے حلیہ کے مقام پر پایا تھا یا خوانق کے مقام پر میں تم تک پہنچا تھا کیا یہ حق نہیں ہے کہ عاشق کو یہ چیز نصیب ہو کہ وہ رات کا زیادہ تر حصہ اور دن چڑھے کا وقت سفر کرتا رہے تو میرا کوئی گناہ نہیں ہے اگر میں نے یہ کہا: کہ جب ہم اکٹھے ہوں تو وہ میرے پاس ایسی محبت لے کر آئے جو کسی قسم کی تنگی سے پہلے ہو وہ میرے پاس ایسے وصل کے ہمراہ آئے جو دوری سے پہلے ہو اور امیر جدا ہونے والے محبوب سے دور ہو جائے“۔ پھر وہ ہمارے پاس آیا اور بولا: تم نے جو کرنا ہے، وہ کر لو ہم نے اسے آگے کر کے اس کی گردن اڑا دی، پھر دوسری عورت اپنے ہودج سے نکلی اور روتی ہوئی، اُس پر گری اور مر گئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب تم مسجد دیکھو یا کسی مؤذن کو سنو تو وہاں کسی کو قتل نہ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ترمذی نے اس کو حسن قرار دیا ہے اور ان دونوں (طبرانی اور بزار) کی سند ان (ترمذی) کی سند سے بہتر ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سرایا سے متعلق باب میں آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9659]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1731) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (177/17) اخرجه أحمد فى المسند (448/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1549، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2635، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15287، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8884، 8891، وأخرجه شرح السنة برقم: 2703، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4640/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
92. بَابٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَإِخْرَاجِ الْكَفَرَةِ .
جزیرہ نما عرب کا بیان اور کفار کو وہاں سے نکالنا
حدیث نمبر: 9660
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ آخِرَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا يَهُودَ أَهْلِ الْحِجَازِ وَأَهْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَاعْلَمُوا أَنَّ شِرَارَ النَّاسِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کلام ارشاد فرمایا تھا وہ یہ تھا: ”حجاز کے یہودیوں اور اہل نجران کو جزیرہ نما عرب سے نکال دینا تم لوگ یہ بات جان لو کہ لوگوں میں بدترین لوگ وہ ہیں، جو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے دو طریقوں کے رجال ثقہ ہیں اور ان دونوں کی سند متصل ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9660]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (872) اخرجه احمد فى المسند (1691 و 1694 و 1699)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1693، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2498، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18584، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1035/1، 4519/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9661
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ": كَانَ آخِرُ مَا عَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قَالَ:" لَا يَنْزِلُ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ دِينَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي الْخِلَافَةِ رَوَاهُ أَحْمَدُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری تلقین کی تھی وہ یہ تھی کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جزیرہ نما عرب میں دو دین باقی نہیں رہیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے بھی سماع کی صراحت کی ہے۔ خلافت کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9661]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1070) اخرجه احمد فى المسند (275/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25820»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9662
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَنْ لَا نَدَعَ فِي الْمَدِينَةِ دِينًا غَيْرَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أُخْرِجَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَرِيكٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَرِيكٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ مدینہ میں اسلام کے علاوہ کوئی اور دین ہم باقی نہ رہنے دیں (اگر کسی اور دین کا پیروکار کوئی شخص موجود ہو) تو اسے نکال دیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شریک اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9662]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (925)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9663
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا الْيَهُودَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کو جزیرہ نما عرب سے نکال دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9663]
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (265/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح