الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ كَيْفِيَّةِ الْقِتَالِ .
قتال کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 9674
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" كَيْفَ تُقَاتِلُونَ [ الْقَوْمَ ] إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ؟" فَقَامَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ الْقَوْمُ مِنَّا حَيْثُ يَنَالُهُمُ النَّبْلُ كَانَتِ الْمُرَامَاةُ بِالنَّبْلِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الْحِجَارَةُ كَانَتْ لَهُمُ الْمُرَاضَخَةُ بِالْحِجَارَةِ، وَأَخَذَ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ حَجَرًا فِي يَدِهِ وَحَجَرَيْنِ فِي حُجْزَتِهِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْمُدَاعَسَةُ بِالرِّمَاحِ، فَإِذَا انْقَضَتِ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْجِلَادُ بِالسُّيُوفِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِهَذَا أُنْزِلَتِ الْحَرْبُ، مَنْ قَاتَلَ فَلْيُقَاتِلْ قِتَالَ عَاصِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
محمد بن حجاج بن حسین بن سائب بن ابولبابہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ بدر کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم دشمن کا سامنا کرو گے تو ان کے ساتھ کیسے جنگ کرو گے؟ تو عاصم بن ثابت کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب دشمن ہمارے سامنے اس مقام پر ہو جہاں تک تیر پہنچ سکتا ہو، تو ان پر تیراندازی کی جائے گی جب وہ اور قریب ہو جائے، یہاں تک کہ ہمارے پاس پہنچ جائے اور ان تک پتھر جا سکتے ہوں، تو انہیں پتھروں کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جائے گی آدمی تین پتھر پکڑے گا ایک پتھر اس کے ہاتھ میں ہو گا، اور دو پتھر اس کی جھولی میں ہوں گے جب دشمن اور قریب ہو اور ہمارے اتنا پاس ہو جائے کہ اس تک نیزہ پہنچ سکتا ہو، تو پھر نیزے کے ذریعے اس سے لڑائی ہو گی جب نیزے ٹوٹ جائیں گے تو تلوار کے ذریعے لڑائی ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنگ کرنے کا یہی طریقہ نازل ہوا ہے جس شخص نے جنگ میں حصہ لینا ہو وہ عاصم کے بیان کردہ طریقے کے مطابق لڑائی کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حجاج نامی راوی کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9674]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حجاج نامی راوی کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
98. بَابُ الصَّبْرِ عِنْدَ الْقِتَالِ .
لڑائی کے وقت صبر کرنا
حدیث نمبر: 9675
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ الْأَصْحَابِ أَرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ، وَمَا هُزِمَ قَوْمٌ بَلَغُوا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار ساتھی سب سے بہتر ہوتے ہیں چار سو افراد کی جنگی مہم سب سے بہتر ہوتی ہے چار ہزار افراد کا لشکر سب سے بہتر ہوتا ہے اور جس قوم کی تعداد بارہ ہزار ہو وہ کم تعداد کی وجہ سے پسپا نہیں ہوتے جبکہ وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”جبکہ وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9675]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1555، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2611، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2713، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2438، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2535، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4381»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9676
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ خَالِدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَقِيَ الْعَدُوَّ فَصَبَرَ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يَغْلِبَ لَمْ يُفْتَنْ فِي قَبْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُصَفَّى بْنُ بُهْلُولٍ وَالِدِ مُحَمَّدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُصَفَّى بْنُ بُهْلُولٍ وَالِدِ مُحَمَّدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب خالد بن زید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دشمن کا سامنا کرے اور صبر سے کام لے، یہاں تک کہ وہ قتل ہو جائے یا غالب آ جائے تو اس شخص کو قبر کی آزمائش میں مبتلاء نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصفی بن بہلول ہے، جو محمد نامی راوی کا والد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9676]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4094)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4094»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
99. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّ مِنِ اثْنَيْنِ .
جو شخص دو کے مقابلے میں فرار ہو جائے
حدیث نمبر: 9677
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ فَرَّ مِنِ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ وَمَنْ فَرَّ مِنْ ثَلَاثَةٍ لَمْ يَفِرَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دو (یا دگنے دشمن) کے مقابلے میں فرار ہو جائے وہ فرار ہو گیا اور جو شخص تین کے مقابلے میں فرار ہوا وہ فرار نہیں ہوا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9677]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9677]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11151)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10151»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
100. بَابُ الْمُبَارَزَةِ .
مبارزت کا بیان
حدیث نمبر: 9678
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحُثُّ أَصْحَابَهُ عَلَى الْمُبَارَزَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو مبارزت کی ترغیب دیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9678]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
101. بَابٌ فِيمَنْ يَحْمِلُ عَلَى الْعَدُوِّ وَحْدَهُ .
اس شخص کا بیان، جو اکیلا ہی دشمن پر حملہ کر دے
حدیث نمبر: 9679
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قُلْتُ لِلْبَرَاءِ: الرَّجُلُ يَحْمِلُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ أَهُوَ مِمَنْ أَلْقَى بِيَدِهِ إِلَى التَّهْلُكَةِ؟ قَالَ: لَا ؛ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ، إِنَّمَا هُوَ فِي النَّفَقَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سُلَيْمَانِ بْنِ دَاوُدَ الْهَاشِمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سُلَيْمَانِ بْنِ دَاوُدَ الْهَاشِمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ایک شخص مشرکین پر حملہ کر دیتا ہے، تو کیا وہ ان افراد میں سے ایک ہو گا، جس نے اپنا ہاتھ ہلاکت کی طرف بڑھایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں، کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا تھا، تو یہ ارشاد فرمایا تھا: ”تم اللہ کی راہ میں جنگ کرو، تم پر صرف تمہاری اپنی ذات کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے“۔ اس کا تعلق خرچ کرنے سے ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سلیمان بن داؤد ہاشمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9679]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سلیمان بن داؤد ہاشمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9679]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (281/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
102. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْقِتَالِ .
قتل کے وقت کیا پڑھا جائے
حدیث نمبر: 9680
عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ".
قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ الرِّجَالَ تُصْرَعُ، تَضْرِبُهَا الْمَلَائِكَةُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهَا وَمِنْ خَلْفِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوئے میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے مالک یوم الدین ایاک نعبد و ایاک نستعین“۔ (راوی کہتے ہیں: میں نے دشمن کے) افراد کو دیکھا کہ وہ پچھاڑے جا رہے تھے فرشتے انہیں آگے اور پیچھے سے مار رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9680]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9680]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9681
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَجَبُنَ، فَجَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قُتِلَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا تُبْتَلَوْنَ بِهِ مِنْهُمْ، وَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُمْ وَنَوَاصِينَا وَنَوَاصِيهِمْ بِيَدِكَ وَإِنَّمَا تَقْتُلُهُمْ أَنْتَ، ثُمَّ الْزَمُوا الْأَرْضَ جُلُوسًا فَإِذَا غَشَوْكُمْ فَانْهَضُوا وَكَبِّرُوا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِطُولِهِ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا وہ بزدلی کا شکار ہو گیا سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آج کے دن کی طرح کا کوئی دن کبھی نہیں دیکھا محمد بن مسلمہ قتل ہو جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دشمن کا سامنا کرنے کی آرزو نہ کرو تم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ ان کے حوالے سے تم کس آزمائش میں مبتلاء ہو جاتے ہو اگر تم ان کا سامنا کرو تو تم یہ پڑھو: اے اللہ! تو ہمارا پروردگار ہے اور ان کا پروردگار ہے ہماری پیشانیاں اور ان کی پیشانیاں تیرے دست قدرت میں ہیں اور تو ہی انہیں قتل کرتا ہے، پھر تم زمین پر جم کر بیٹھے رہو اگر وہ تم پر حملہ کر دیں، تو اٹھ کھڑے ہو اور تکبیر کہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل حدیث کے طور پر غزوہ خیبر سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضیل بن عبدالوہاب ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ ایک نیک بزرگ ہے اسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9681]

103. بَابُ الِاسْتِنْصَارِ بِالدُّعَاءِ .
دعا کے ذریعے مدد طلب کرنا
حدیث نمبر: 9682
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يَنْصُرُ اللَّهُ الْمُسْلِمِينَ بِدُعَاءِ الْمُسْتَضْعَفِينَ".
قُلْتُ: لِسَعْدٍ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَقَالَ يُونُسُ: كَانَ يَحْفَظُ وَيَفْهَمُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کمزوروں کی دعا کے ذریعے مسلمانوں کی مدد کرتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں
یہ روایت مذکور ہے: ”تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنا (قوی) نہیں ہے یونس کہتے ہیں: یہ حفظ بھی کرتا تھا، اور سمجھ بھی رکھتا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9682]

104. بَابُ التَّحْرِيقِ فِي بِلَادِ الْعَدُوِّ .
دشمن کے علاقوں میں آگ لگا دینا
حدیث نمبر: 9683
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: حَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْضَ أَمْوَالِ بَنِي النَّضِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کی بعض زمینوں کو جلوا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9683]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9683]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3879»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً