الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ تَبْلِيغِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أُرْسِلَ بِهِ، وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ
نبی اکرم ﷺ کو جس چیز کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم ﷺ کا اس کی تبلیغ کرنا اور اس حوالے سے صبر سے کام لینا
حدیث نمبر: 9835
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِنِّي بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ إِذْ مَرَّ رَجُلٌ شَابٌّ، عَلَيْهِ حُلَّةٌ مِنْ بُرْدٍ أَحْمَرَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". وَرَجُلٌ خَلْفَهُ قَدْ أَدْمَى عُرْقُوبَيْهِ وَسَاقَيْهِ، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ كَذَّابٌ فَلَا تُطِيعُوهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: غُلَامُ بَنِي هَاشِمٍ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، وَهَذَا عَمُّهُ عَبَدُ الْعُزَّى، فَلَمَّا هَاجَرَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَسْلَمَ النَّاسُ، ارْتَحَلْنَا مِنَ الرَّبْذَةِ يَوْمَئِذٍ مَعَنَا ظَعِينَةً لَنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ أَدْنَى حِيطَانِهَا، لَبِسْنَا ثِيَابًا غَيْرَ ثِيَابِنَا، إِذَا رَجُلٌ فِي الطَّرِيقِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ الْقَوْمُ؟ قُلْنَا: نَمِيرُ أَهْلَنَا، وَلَنَا جَمَلٌ أَحْمَرُ قَائِمٌ مَخْطُومٌ قَالَ: أَتَبِيعُونِي جَمَلَكُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ: بِكَمْ؟ قُلْنَا: بِكَذَا وَكَذَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَمَا اسْتَنْقَصَنَا مِمَّا قُلْنَا شَيْئًا، وَضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِخِطَامِ الْجَمَلِ، ثُمَّ أَدْبَرَ بِهِ، فَلَمَّا تَوَارَى عَنَّا بِالْحِيطَانِ قُلْنَا: وَاللَّهِ مَا صَنَعْنَا شَيْئًا بِعْنَا مَنْ لَا نَعْرِفُ قَالَ: تَقُولُ امْرَأَةٌ جَالِسَةٌ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَجُلًا كَأَنَّ وَجْهَهُ شَقَّةُ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَلَا وَاللَّهِ لَا يَظْلِمُكُمْ، لَا يُحَيِّرُكُمْ وَأَنَا ضَامِنَةٌ لِجَمَلِكُمْ، فَأَتَى رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ، هَذَا تَمْرُكُمْ فَكُلُوا وَاشْبَعُوا وَاكْتَالُوا قَالَ: فَأَكَلَنْا وَشَبِعْنَا وَاكْتَلْنَا وَاسْتَوْفَيْنَا ثُمَّ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ، فَأَتَيْنَا الْمَسْجِدَ، فَإِذَا هُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَسَمِعْنَا مِنْ قَوْلِهِ:" تَصَدَّقُوا ; فَإِنَّ الصَّدَقَةَ خَيْرٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طارق بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ”ذوالجاز“ کے بازار میں موجود تھا ایک نوجوان شخص گزرا جس نے سرخ رنگ کا حلہ پہنا ہوا تھا وہ یہ کہہ رہا تھا اے لوگو تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے اس کے پیچھے ایک شخص تھا، جس نے ان (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پنڈلیوں اور ایڑیوں کو خون آلود کر دیا ہوا تھا، وہ شخص یہ کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ شخص جھوٹا ہے تم اس کی بات نہ ماننا میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو کسی نے بتایا: یہ بنوہاشم سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے اس کے پیچھے اس کا چچا عبدالعزی ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اور لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، تو اس موقع پر ہم ربذہ سے روانہ ہوئے ہمارے ساتھ ایک بوڑھی خاتون بھی تھی جب ہم مدینہ منورہ آئے تو مدینہ منورہ کی آبادی کے قریب پہنچے تو ہم نے لباس تبدیل کیا اسی دوران راستے میں ایک صاحب نظر آئے انہوں نے دریافت کیا: آپ کہاں سے آئے ہیں ہم نے کہا: ہم اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر آئے ہیں ہمارے پاس ایک سرخ رنگ کا اونٹ ہے، جو کھڑا ہوا ہے اور اسے لگام پڑی ہوئی ہے ان صاحب نے دریافت کیا: کیا آپ اپنا اونٹ فروخت کریں گے ہم نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کتنے کے عوض میں؟ ہم نے کہا: اتنے کے عوض میں اور اتنے صاع کھجور کے عوض میں ہم نے انہیں، جو قیمت بتائی تھی انہوں نے اس میں کمی کے لئے نہیں کہا: پھر انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اونٹ کی لگام پکڑی اور اسے لے کے چلے گئے جب وہ آبادی میں ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے تو ہم نے کہا: اللہ کی قسم! یہ ہم نے کیا، کیا ہے ہم نے ایک ایسے شخص کے ساتھ سودا کر لیا ہے جس سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، تو وہ خاتون جو بیٹھی ہوئی تھیں اس نے کہا: میں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کے ٹکڑے کی مانند ہے۔ اللہ کی قسم! وہ تمہارے ساتھ ظلم نہیں کریں گے تمہارے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے میں تمہارے اونٹ کی ضمانت دیتی ہوں پھر ایک اور صاحب آئے اور وہ بولے: میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں جو تمہاری طرف آیا ہوں یہ تمہاری کھجوریں ہیں تم انہیں ماپ لو، اور تم نہیں سیر ہو کے کھاؤ اور ماپ لو راوی کہتے ہیں: تو ہم نے انہیں کھایا اور ہم سیر ہو گئے، اور ہم نے ماپ لیں، تو وہ پوری تھیں پھر ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوئے پھر ہم مسجد میں آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر موجود خطبہ دے رہے تھے۔ ہم نے آپ کی یہ بات سنی: تم لوگ صدقہ کرو بے شک صدقہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ مدلس ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9835]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ مدلس ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8175)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8175، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4327، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4035، 4036/1، 4522/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
3. بَابُ تَكْسِيرِهِ الْأَصْنَامَ
نبی اکرم ﷺ کا بتوں کو توڑ دینا
حدیث نمبر: 9836
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ". وَصَعِدَ عَلَى مَنْكِبَيَّ، فَذَهَبْتُ لِأَنْهَضَ بِهِ، فَرَأَى مِنِّي ضَعْفًا، فَنَزَلَ وَجَلَسَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اصْعَدْ عَلَى مَنْكِبَيَّ"، قَالَ: فَصَعَدْتُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ قَالَ: فَنَهَضَ بِي قَالَ: فَإِنَّهُ يُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنِّي لَوْ شِئْتُ لَنِلْتُ أُفُقَ السَّمَاءِ، حَتَّى صَعِدْتُ عَلَى الْبَيْتِ، وَعَلَيْهِ تِمْثَالُ صُفْرٍ أَوْ نُحَاسٍ، فَجَعَلْتُ أُزَاوِلُهُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ، حَتَّى اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْذِفْ بِهِ". فَقَذَفَ بِهِ فَتَكَسَّرَ كَمَا تَتَكَسَّرُ الْقَوَارِيرُ، ثُمَّ نَزَلْتُ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسْتَبِقُ، حَتَّى تَوَارَيْنَا بِالْبُيُوتِ ; خَشْيَةَ أَنْ يَلْقَانَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پھر میرے کندھے پر سوار ہوئے میں نے اٹھنا چاہا، لیکن آپ نے مجھ میں کمزوری دیکھی تو آپ نیچے اتر آئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے بیٹھ گئے، اور آپ نے فرمایا: تم میرے کندھوں پر چڑھ جاؤ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر چڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ گئے مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ اگر میں چاہوں، تو آسمان کے افق تک پہنچ سکتا ہوں میں بیت اللہ کے اوپری حصے پر چڑھ گیا، وہاں پیتل یا تانبے کی کچھ تصویریں بنی ہوئی تھیں، میں نے دائیں طرف سے بائیں طرف سے سامنے سے پیچھے سے انہیں ہٹایا یہاں تک کہ جب یہ کام مکمل کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا انہیں پھینک دو میں نے انہیں پھینک دیا اور وہ یوں ٹوٹ گئیں، جس طرح شیشے کی بنی ہوئی کوئی چیز ٹوٹتی ہے پھر میں نیچے اتر آیا پھر میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے چلتے ہوئے چلے گئے، یہاں تک کہ ہم گھروں کے درمیان نگاہوں سے اوجھل ہو گئے اس اندیشہ کے تحت لوگوں میں سے کوئی ہم سے نہ ملے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9836]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2401) اخرجه ابو يعلى فى المسند (292) اخرجه احمد فى المسند (644)، أخرجه مسند أحمد برقم: 645»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9837
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ عَلَى الْكَعْبَةِ، أَصْنَامٌ فَذَهَبْتُ أَحْمِلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ أَسْتَطِعْ، فَحَمَلَنِي فَجَعَلْتُ أَقْطَعُهَا، وَلَوْ شِئْتُ لَنِلْتُ السَّمَاءَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ: حَتَّى اسْتَتَرْنَا بِالْبُيُوتِ، فَلَمْ يُوضَعْ عَلَيْهَا بَعْدُ - يَعْنِي مِنْ تِلْكَ الْأَصْنَامِ - وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: خانہ کعبہ میں بت پڑے ہوئے تھے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھانے لگا تھا لیکن میں ایسا نہیں کر پایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اٹھا لیا میں نے انہیں، توڑ دیا اگر میں چاہتا، تو آسمان تک پہنچ سکتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے روایت کے ان الفاظ، یہاں تک کہ ہم گھروں میں چھپ گئے اس کے بعد یہ نقل کیا ہے: اس کے بعد اس میں وہ نہیں رکھے گئے یعنی وہ بت نہیں رکھے گئے، ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9837]
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے روایت کے ان الفاظ، یہاں تک کہ ہم گھروں میں چھپ گئے اس کے بعد یہ نقل کیا ہے: اس کے بعد اس میں وہ نہیں رکھے گئے یعنی وہ بت نہیں رکھے گئے، ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9837]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9838
وَعَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَّ صَنَمًا، فَتَوَضَّأَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بت کو چھو لیا پھر آپ نے وضو کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9838]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9838]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (279)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9839
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْهَدُ مَعَ الْمُشْرِكِينَ مَشَاهِدَهُمْ قَالَ: فَسَمِعَ مَلَكَيْنِ خَلْفَهُ، وَأَحَدُهُمَا يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: اذْهَبْ بِنَا حَتَّى نَقُومَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقَالَ: كَيْفَ نَقُومُ خَلْفَهُ وَإِنَّمَا عَهْدُهُ بِاسْتِلَامِ الْأَصْنَامِ قَبْلُ؟ قَالَ: فَلَمْ يَعُدْ بَعْدَ ذَلِكَ يَشْهَدُ مَعَ الْمُشْرِكِينَ مَشَاهِدَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے ساتھ ان کے اجتماعات میں شریک ہوا کرتے تھے آپ نے اپنے پیچھے دو فرشتوں کی آواز سنی ان میں سے ایک دوسرے سے یہ کہہ رہا تھا تم ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم اللہ کے رسول کے پیچھے کھڑے ہو جائیں، تو دوسرے فرشتے نے کہا: ہم ان کے پیچھے کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں، جبکہ انہوں نے تھوڑی دیر پہلے بتوں کو چھوا تھا۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی مشرکین کے کسی اجتماع میں حصہ نہیں لیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9839]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9839]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1877)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
4. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ
حبشہ کی طرف ہجرت کا بیان
حدیث نمبر: 9840
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أُمِّهِ لَيْلَى، قَالَتْ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَلَيْنَا فِي إِسْلَامِنَا، فَلَمَّا تَهَيَّأْنَا لِلْخُرُوجِ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَأَتَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَنَا عَلَى بَعِيرِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَوَجَّهَ، فَقَالَ: أَيْنَ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقُلْتُ: آذَيْتُمُونَا فِي دِينِنَا، فَنَذْهَبُ فِي أَرْضِ اللَّهِ لَا نُؤْذَى فِي عِبَادَةِ اللَّهِ، فَقَالَ: صَحِبَكُمُ اللَّهُ. ثُمَّ ذَهَبَ فَجَاءَ زَوْجِي عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ، فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا رَأَيْتُ مِنْ رِقَّةِ عُمَرَ، فَقَالَ: تَرْجِينَ أَنْ يُسْلِمَ؟! فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يُسْلِمُ حَتَّى يُسْلِمَ حِمَارُ الْخَطَّابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ ; فَهُوَ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ، اپنی والدہ سیدہ لیلی رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہمارے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمارے سب سے زیادہ سخت مخالف تھے جب ہم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے (جو اس وقت غیر مسلم تھے) میں اپنے اونٹ پر سوار تھی اور میرا سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: اے ام عبداللہ تم کہاں جا رہی ہو؟ میں نے جواب دیا: آپ لوگ ہمارے دین کے حوالے سے ہمیں اذیت پہنچاتے ہیں، تو ہم اللہ کی زمین پر جانے لگے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے حوالے سے ہمیں اذیت نہ پہنچائی جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ رہے پھر وہ چلے گئے بعد میں میرے شوہر عامر بن ربیعہ آئے میں نے انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نرم دلی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا: کیا تم یہ توقع رکھتی ہو کہ وہ مسلمان ہو جائے گا میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہو گا جب تک (اس کے والد) خطاب کا گدھا مسلمان نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے اور یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9840]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے اور یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9841
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّجَاشِيِّ، وَنَحْنُ نَحْوٌ مِنْ ثَمَانِينَ رَجُلًا فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَجَعْفَرٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْفُطَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، وَأَبُو مُوسَى، فَأَتَوُا النَّجَاشِيَّ، وَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَعُمَارَةَ بْنَ الْوَلِيدِ بِهَدِيَّةٍ، فَلَمَّا دَخَلَا عَلَى النَّجَاشِيِّ سَجَدَا لَهُ، ثُمَّ ابْتَدَرَاهُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَا: إِنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِي عَمِّنَا نَزَلُوا أَرْضَكَ، وَرَغِبُوا عَنَّا وَعَنْ مِلَّتِنَا قَالَ: فَأَيْنَ هُمْ؟ قَالَا: هُمْ فِي أَرْضِكَ فَابْعَثْ إِلَيْهِمْ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ، قَالَ جَعْفَرٌ: أَنَا خَطِيبُكُمُ الْيَوْمَ فَاتَّبَعُوهُ، فَسَلَّمَ وَلَمْ يَسْجُدْ، فَقَالُوا لَهُ: مَا لَكَ لَا تَسْجُدُ لِلْمَلِكِ؟ قَالَ: إِنَّا لَا نَسْجُدُ إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَنَا أَنْ لَا نَسْجُدَ لِأَحَدٍ إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَمَرَنَا بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ.
قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَإِنَّهُمْ يُخَالِفُونَكَ فِي عِيسَى قَالَ: مَا يَقُولُونَ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ وَأُمِّهِ؟ قَالَ: يَقُولُونَ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: هُوَ كَلِمَةُ اللَّهِ وَرُوحُهُ أَلْقَاهَا إِلَى الْعَذْرَاءِ الْبَتُولِ، الَّتِي لَمْ يَمَسَّهَا، وَلَمْ يَفْتَرِضْهَا وَلَدٌ. قَالَ: فَرَفَعَ عُودًا مِنَ الْأَرْضِ، وَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْحَبَشَةِ الْقِسِّيسِينَ وَالرُّهْبَانِ، وَاللَّهِ مَا يَزِيدُونَ عَلَى الَّذِي نَقُولُ فِيهِ مَا سِوَى هَذَا، مَرْحَبًا بِكُمْ، وَبِمَنْ جِئْتُمْ مِنْ عِنْدِهِ، أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَّهُ الَّذِي نَجِدْهُ فِي الْإِنْجِيلِ، وَأَنَّهُ الَّذِي بَشَّرَ بِهِ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ، انْزِلُوا حَيْثُ شِئْتُمْ، فَوَاللَّهِ لَوْ مَا أَنَا فِيهِ مِنَ الْمُلْكِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أَكُونَ أَنَا أَحْمِلُ نَعْلَيْهِ وَأُوَضِّئُهُ. وَأَمَرَ بِهَدِيَّةِ الْآخَرِينَ فَرُدَّتْ عَلَيْهِمَا.
ثُمَّ تَعَجَّلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى أَدْرَكَ بَدْرًا، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَغْفَرَ لَهُ حِينَ بَلَغَهُ مَوْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَقَالَ: فِي بَعْضِ حَدِيثِهِ ضَعْفٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَإِنَّهُمْ يُخَالِفُونَكَ فِي عِيسَى قَالَ: مَا يَقُولُونَ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ وَأُمِّهِ؟ قَالَ: يَقُولُونَ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: هُوَ كَلِمَةُ اللَّهِ وَرُوحُهُ أَلْقَاهَا إِلَى الْعَذْرَاءِ الْبَتُولِ، الَّتِي لَمْ يَمَسَّهَا، وَلَمْ يَفْتَرِضْهَا وَلَدٌ. قَالَ: فَرَفَعَ عُودًا مِنَ الْأَرْضِ، وَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْحَبَشَةِ الْقِسِّيسِينَ وَالرُّهْبَانِ، وَاللَّهِ مَا يَزِيدُونَ عَلَى الَّذِي نَقُولُ فِيهِ مَا سِوَى هَذَا، مَرْحَبًا بِكُمْ، وَبِمَنْ جِئْتُمْ مِنْ عِنْدِهِ، أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَّهُ الَّذِي نَجِدْهُ فِي الْإِنْجِيلِ، وَأَنَّهُ الَّذِي بَشَّرَ بِهِ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ، انْزِلُوا حَيْثُ شِئْتُمْ، فَوَاللَّهِ لَوْ مَا أَنَا فِيهِ مِنَ الْمُلْكِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أَكُونَ أَنَا أَحْمِلُ نَعْلَيْهِ وَأُوَضِّئُهُ. وَأَمَرَ بِهَدِيَّةِ الْآخَرِينَ فَرُدَّتْ عَلَيْهِمَا.
ثُمَّ تَعَجَّلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى أَدْرَكَ بَدْرًا، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَغْفَرَ لَهُ حِينَ بَلَغَهُ مَوْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَقَالَ: فِي بَعْضِ حَدِيثِهِ ضَعْفٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے رسول نے ہمیں نجاشی کی طرف بھیجا ہم تقریبا اسی افراد تھے ان میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عرفطہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ تھے یہ لوگ نجاشی کے پاس آئے قریش نے عمرو بن العاص اور عمارہ بن ولید کو تحائف کے ہمراہ بھیجا جب یہ دونوں لوگ نجاشی کے پاس آئے تو انہوں نے نجاشی کو سجدہ کیا پھر تیزی سے آ کے اس کے دائیں اور بائیں طرف آ گئے پھر ان دونوں نے کہا: ہمارے چچا زاد لوگوں میں سے کچھ لوگ ہیں، جو آپ کی سرزمین پر آ کر ٹھہرے ہیں وہ ہم سے منہ موڑ چکے ہیں ہمارے دین سے منہ موڑ چکے ہیں نجاشی نے دریافت کیا: وہ کہاں ہیں؟ ان دونوں نے کہا: وہ آپ کی سرزمین پر رہتے ہیں آپ انہیں پیغام بھیجیں نجاشی نے ان لوگوں کو پیغام بھیجا تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے (اپنے ساتھیوں سے) کہا: آج میں تمہارا خطیب ہوؤں گا پھر وہ لوگ نجاشی کے پاس گئے انہوں نے سلام کیا لیکن سجدہ نہیں کیا درباریوں نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نے بادشاہ کو سجدہ کیوں نہیں کیا انہوں نے جواب دیا: ہم صرف اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہیں نجاشی نے دریافت کیا: کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف اپنے رسول کو مبعوث کیا ہے اور اس نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کسی کو سجدہ نہ کریں اس نے ہمیں نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے کا حکم دیا ہے عمرو بن العاص نے کہا: سیدنا عیسیٰ کے بارے میں یہ لوگ آپ سے مختلف عقیدہ رکھتے ہیں نجاشی نے کہا: سیدنا عیسیٰ بن مریم اور ان کی والدہ کے بارے میں وہ کیا کہتے ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے بتایا: وہ یہ کہتے ہیں: جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ اور اس کی روح تھے جسے اللہ تعالیٰ نے کنواری پاک مریم کی طرف القاء کیا تھا، جس خاتون کو کسی مرد نے چھوا نہیں تھا، اور نہ ہی بچے کی پیدائش (کسی بشر کے فعل کے نتیجے میں ہوئی تھی) راوی کہتے ہیں: تو نجاشی نے زمین سے ایک تنکا اٹھایا اور کہا: اے حبشہ کے عبادت گزارو اور راہبو۔ اللہ کی قسم! وہ لوگ اس کے بارے میں اتنا بھی زیادہ نہیں کہتے جتنی یہ چھڑی (یا تنکا) ہے اس سے جو ہم کہتے ہیں، تم لوگوں کو خوش آمدید ہے اور جن کے پاس سے تم آئے ہو انہیں بھی خوش آمدید ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں اور یہ وہی ہیں جن کا ذکر ہم انجیل میں پاتے ہیں اور یہ وہی ہیں جن کے بارے میں سیدنا عیسیٰ بن مریم نے خوشخبری دی تھی تم لوگ جہاں چاہو رہو۔ اللہ کی قسم! اگر میری بادشاہی کے معاملات نہ ہوتے تو میں ان کے پاس جاتا یہاں تک کہ میں ان کے جوتے اٹھاتا اور انہیں وضو کرواتا پھر دوسرے لوگوں کے تحفے کے بارے نجاشی نے حکم دیا کہ وہ انہیں واپس کر دیا جائے۔ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حبشہ سے جلدی واپس آ گئے تھے، یہاں تک کہ انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف بھی حاصل ہوا ان کا یہ بیان کرنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب نجاشی کے انتقال کی اطلاع ملی تھی تو آپ نے اس کے لئے دعائے مغفرت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: اس کی حدیث میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9841]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: اس کی حدیث میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9841]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4400)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9842
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ابْنَةِ أَبِي أُمِّيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: لَمَّا نَزَلْنَا أَرْضَ الْحَبَشَةِ جَاوَرْنَا بِهَا خَيْرَ جَارٍ النَّجَاشِيَّ، أَمِنَّا عَلَى دِينِنَا، وَعَبَدْنَا اللَّهَ وَحْدَهُ لَا نُؤْذَى، وَلَا نَسْمَعُ شَيْئًا نَكْرَهُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ قُرَيْشًا، ائْتَمَرُوا أَنْ يَبْعَثُوا إِلَى النَّجَاشِيِّ فِينَا رَجُلَيْنِ جَلْدَيْنِ، وَأَنْ يَهْدُوا لِلنَّجَاشِيِّ هَدَايَا مِمَّا يُسْتَطْرَفُ مِنْ مَتَاعِ مَكَّةَ، وَكَانَ أَعْجَبَ مَا يَأْتِيهِ مِنْهَا الْأَدَمُ، فَجَمَعُوا لَهُ أُدُمًا كَثِيرًا، وَلَمْ يَتْرُكُوا مِنْ بَطَارِقَتِهِ بِطْرِيقًا إِلَّا أَهْدَوْا لَهُ هَدِيَّةً، وَبَعَثُوا بِذَلِكَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيِّ -، وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ السَّهْمِيِّ، وَأَمَّرُوهُمَا أَمْرَهُمْ، وَقَالُوا لَهُمَا: ادْفَعُوا إِلَى كُلِّ بِطْرِيقٍ هَدِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمُوا النَّجَاشِيَّ فِيهِمْ، ثُمَّ قَدِّمُوا لِلنَّجَاشِيِّ هَدَايَاهُ، ثُمَّ اسْأَلُوهُ أَنْ يُسَلِّمَهُمْ إِلَيْكُمْ قَبْلَ أَنْ يُكَلِّمَهُمْ، قَالَتْ: فَخَرَجَا فَقَدِمَا عَلَى النَّجَاشِيِّ، وَنَحْنُ عِنْدَهُ بِخَيْرِ دَارٍ، وَخَيْرِ جَارٍ، فَلَمْ يَبْقَ مِنْ بَطَارِقَتِهِ بِطَرِيقٍ إِلَّا دَفَعَا إِلَيْهِ هَدِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ يُكَلِّمَا النَّجَاشِيَّ ثُمَّ قَالَا لِكُلِّ بِطْرِيقٍ مِنْهُمْ: إِنَّهُ قَدْ ضَوَى إِلَى بَلَدِ الْمَلِكِ مِنَّا غِلْمَانٌ سُفَهَاءُ، فَارَقُوا دِينَ قَوْمِهِمْ وَلَمْ يَدْخُلُوا فِي دِينِكُمْ، وَجَاءُوا بَدِينٍ مُبْتَدَعٍ لَا نَعْرِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنْتُمْ، وَقَدْ بَعَثَنَا إِلَى الْمَلِكِ فِيهِمْ أَشْرَافُ قَوْمِهِمْ لِيَرُدَّهُمْ إِلَيْهِمْ، فَإِذَا كَلَّمْنَا الْمَلِكَ فِيهِمْ فَأَشِيرُوا عَلَيْهِ أَنْ يُسَلِّمَهُمْ إِلَيْنَا، وَلَا يُكَلِّمَهُمْ، فَإِنَّ قَوْمَهُمْ أَعْلَى بِهِمْ عَيْنًا وَأَعْلَمُ بِمَا عَابُوا عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا لَهُمَا: نَعَمْ. ثُمَّ قَرَّبُوا هَدَايَاهُمْ إِلَى النَّجَاشِيِّ فَقَبِلَهَا مِنْهُمْ ثُمَّ كَلَّمَاهُ، فَقَالَا لَهُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، قَدْ صَبَا إِلَى بَلَدِكَ مِنَّا غِلْمَانٌ سُفَهَاءُ، فَارَقُوا دِينَ قَوْمِهِمْ، وَلَمْ يَدْخُلُوا فِي دِينِكَ وَجَاءُوا بَدِينٍ مُبْتَدَعٍ لَا نَعْرِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنْتَ، وَقَدْ بَعَثَنَا إِلَيْكَ فِيهِمْ أَشْرَافُ قَوْمِهِمْ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ ; لِنَرُدَّهُمْ إِلَيْهِمْ، فَلَهُمْ أَعْلَى بِهِمْ عَيْنًا وَأَعْلَمُ بِمَا عَابُوا عَلَيْهِمْ، وَعَاتَبُوهُمْ فِيهِ. وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَبْغَضُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مِنْ أَنْ يَسْمَعَ النَّجَاشِيُّ كَلَامَهُمْ، فَقَالَتْ بَطَارِقَتُهُ حَوْلَهُ: صَدَقُوا أَيُّهَا الْمَلِكُ قَوْمُهُمْ أَعْلَى بِهِمْ عَيْبًا، وَأَعْلَمُ بِمَا عَابُوا عَلَيْهِمْ، فَأَسْلِمْهُمْ إِلَيْهِمْ، فَلْيَرُدَّاهُمْ إِلَى بِلَادِهِمْ وَقَوْمِهِمْ. فَغَضِبَ النَّجَاشِيُّ، وَقَالَ: لَا هَا اللَّهِ، ايْمُ اللَّهِ، إِذًا لَا أُسَلِّمُهُمْ إِلَيْهِمَا، وَلَا أَكَادُ قَوْمًا جَاوَرُونِي وَنَزَلُوا بِلَادِي وَاخْتَارُونِي عَلَى مَنْ سِوَايَ حَتَّى أَدْعُوَهُمْ فَأَسْأَلَهُمْ عَمَّا يَقُولُ هَذَانِ فِي أَمْرِهِمْ، فَإِنْ كَانُوا كَمَا يَقُولَانِ أَسْلَمْتُهُمْ إِلَيْهِمَا، وَرَدَدْتُهُمْ إِلَى قَوْمِهِمْ، وَإِنْ كَانُوا عَلَى غَيْرِ ذَلِكَ مَنَعْتُهُمْ مِنْهُمَا، وَأَحْسَنْتُ جِوَارَهُمْ مَا جَاوَرُونِي. قَالَتْ: ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَاهُمْ فَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولُهُ اجْتَمَعُوا فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَا تَقُولُونَ فِي الرَّجُلِ إِذَا جِئْتُمُوهُ؟ قَالُوا: نَقُولُ وَاللَّهِ مَا عَلَّمَنَا وَمَا أَمَرَنَا بِهِ نَبِيُّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَائِنٌ فِي ذَلِكَ مَا هُوَ كَائِنٌ، فَلَمَّا جَاءُوهُ، وَقَدْ دَعَا النَّجَاشِيُّ أَسَاقِفَتَهُ فَنَشَرُوا مَصَاحِفَهُمْ حَوْلَهُ، سَأَلَهُمْ فَقَالَ: مَا هَذَا الدِّينُ الَّذِي قَدْ فَارَقْتُمْ فِيهِ قَوْمَكُمْ، وَلَمْ تَدْخُلُوا فِي دِينِي وَلَا فِي دِينِ أَحَدٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَمِ؟ قَالَتْ: وَكَانَ الَّذِي كَلَّمَهُ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، كُنَّا قَوْمًا أَهْلَ جَاهِلِيَّةٍ نَعْبُدُ الْأَصْنَامَ، وَنَأْكُلُ الْمَيْتَةَ، وَنَأْتِي الْفَوَاحِشَ، وَنَقْطَعُ الْأَرْحَامَ، وَنُسِيءُ الْجِوَارَ، وَيَأْكُلُ الْقَوِيُّ مِنَّا الضَّعِيفَ، فَكُنَّا عَلَى ذَلِكَ حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْنَا رَسُولًا مِنَّا نَعْرِفُ نَسَبَهُ وَصِدْقَهُ وَأَمَانَتَهُ وَعَفَافَهُ، فَدَعَانَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ; لِنُوَحِّدَهُ، وَنَعْبُدَهُ، وَنَخْلَعَ مَا كُنَّا نَعْبُدُ نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنَ الْحِجَارَةِ وَالْأَوْثَانِ، وَأَمَرَنَا بِصِدْقِ الْحَدِيثِ، وَأَدَاءِ الْأَمَانَةِ، وَصِلَةِ الرَّحِمِ، وَحُسْنِ الْجِوَارِ وَالْكَفِّ عَنِ الْمَحَارِمِ وَالدِّمَاءِ، وَنَهَانَا عَنِ الْفَوَاحِشِ، وَشَهَادَةِ الزُّورِ، وَأَكْلِ مَالِ الْيَتِيمِ وَقَذْفِ الْمُحْصَنَةِ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَعْبُدَ اللَّهَ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَإِقَامَ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ. - قَالَتْ: فَعَدَّدَ عَلَيْهِ أُمُورَ الْإِسْلَامِ - فَصَدَّقْنَاهُ وَآمَنَّا بِهِ وَاتَّبَعْنَاهُ عَلَى مَا جَاءَ بِهِ، فَعَبَدْنَا اللَّهَ وَحْدَهُ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَحَرَّمْنَا مَا حَرَّمَ عَلَيْنَا، وَأَحْلَلْنَا مَا أَحِلَّ لَنَا، فَغَدَا عَلَيْنَا قَوْمُنَا فَعَذَّبُونَا، وَفَتَنُونَا عَنْ دِينِنَا ; لِيَرُدُّونَا إِلَى عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ مِنْ عِبَادَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَنْ نَسْتَحِلَّ مَا كُنَّا نَسْتَحِلُّ مِنَ الْخَبَائِثِ، فَلَمَّا قَهَرُونَا وَظَلَمُونَا، وَشَقُّوا عَلَيْنَا، وَحَالُوا بَيْنَنَا وَبَيْنَ دِينِنَا خَرَجْنَا إِلَى بَلَدِكَ، وَاخْتَرْنَاكَ عَلَى مَنْ سِوَاكَ، وَرَغِبْنَا فِي جِوَارِكَ، وَرَجَوْنَا أَنْ لَا نُظْلَمَ عِنْدَكَ أَيُّهَا الْمَلِكُ. قَالَتْ: فَقَالَ النَّجَاشِيُّ: هَلْ مَعَكَ مِمَّا جَاءَ بِهِ عَنِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَتْ: فَقَالَ لَهُ جَعْفَرٌ: نَعَمْ. قَالَتْ: فَقَالَ لَهُ النَّجَاشِيُّ: فَاقْرَأْهُ. فَقَرَأَ عَلَيْهِ صَدْرًا مِنْ: (كهيعص) قَالَتْ: فَبَكَى وَاللَّهِ النَّجَاشِيُّ حَتَّى أَخْضَلَ لِحْيَتَهُ، وَبَكَتْ أَسَاقِفَتُهُ حَتَّى أَخْضَلُوا مَصَاحِفَهُمْ حِينَ سَمِعُوا مَا تَلَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ النَّجَاشِيُّ: إِنَّ هَذَا وَاللَّهِ وَالَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى لَيَخْرُجُ مِنْ مِشْكَاةٍ وَاحِدَةٍ. انْطَلِقَا فَوَاللَّهِ لَا أُسَلِّمُهُمْ إِلَيْكُمْ أَبَدًا وَلَا أَكَادُ.
قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: وَاللَّهِ لَآتِيَنَّهُ غَدًا أَعِيبُهُمْ عِنْدَهُ بِمَا اسْتَأْصَلَ بِهِ خَضْرَاءَهُمْ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ - وَكَانَ أَتْقَى الرَّجُلَيْنِ فِينَا -: لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ لَهُمْ أَرْحَامًا، وَإِنْ كَانُوا قَدْ خَالَفُونَا. قَالَ: وَاللَّهِ لَأُخْبِرَنَّهُ أَنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ عَبْدٌ - قَالَتْ: ثُمَّ غَدَا عَلَيْهِ الْغَدُ، فَقَالَ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ قَوْلًا عَظِيمًا. فَأَرْسِلْ إِلَيْهِمْ فَسَلْهُمْ عَمَّا يَقُولُونَ فِيهِ؟! قَالَتْ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ يَسْأَلُهُمْ عَنْهُ، قَالَتْ: وَلَمْ يَنْزِلْ بِنَا مِثْلُهَا، وَاجْتَمَعَ الْقَوْمُ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَا تَقُولُونَ فِي عِيسَى إِذَا سَأَلَكُمْ عَنْهُ، قَالُوا: نَقُولُ وَاللَّهِ مَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا جَاءَ بِهِ نَبِيُّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَائِنٌ فِي ذَلِكَ مَا هُوَ كَائِنٌ، فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالَ لَهُمْ: مَا تَقُولُ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ؟ فَقَالَ لَهُ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: نَقُولُ فِيهِ الَّذِي جَاءَ بِهِ نَبِيُّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ وَرُوحُهُ، وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ الْعَذْرَاءِ الْبَتُولِ". قَالَ: فَضَرَبَ النَّجَاشِيُّ يَدَهُ إِلَى الْأَرْضِ فَأَخَذَ مِنْهَا عُودًا ثُمَّ قَالَ: مَا عَدَا عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ مَا قُلْتَ هَذَا الْعُودَ. فَتَنَاخَرَتْ بَطَارِقُهُ حَوْلَهُ حِينَ قَالَ مَا قَالَ. فَقَالَ: وَإِنْ نَخَرْتُمْ وَاللَّهِ، اذْهَبُوا فَأَنْتُمْ سُيُومٌ بِأَرْضِي - وَالسُّيُومُ: الْآمِنُونَ - مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ، ثُمَّ مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ، ثُمَّ مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ. مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي دُبُرًا ذَهَبًا، وَأَنِّي آذَيْتُ رَجُلًا مِنْكُمْ - وَالدُّبُرُ بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ: الْجَبَلُ - رُدُّوا عَلَيْهِمَا هَدَايَاهُمَا فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِمَا، فَوَاللَّهِ مَا أَخَذَ اللَّهُ مِنِّي الرِّشْوَةَ حِينَ رَدَّ عَلَيَّ مُلْكِي، فَآخُذَ فِيهِ الرِّشْوَةَ، وَمَا أَطَاعَ النَّاسَ فِيَّ، فَأُطِيعَهُمْ فِيهِ. فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ مَقْبُوحَيْنِ مَرْدُودًا عَلَيْهِمَا مَا جَاءَا بِهِ، وَأَقَمْنَا عِنْدَهُ فِي خَيْرِ دَارٍ مَعَ خَيْرِ جَارٍ، فَوَاللَّهِ إِنَّا لَعَلَى ذَلِكَ إِذْ نَزَلَ بِهِ - يَعْنِي: مَنْ يُنَازِعُهُ فِي مُلْكِهِ - قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْنَا حُزْنًا قَطُّ كَانَ أَشَدَّ مِنْ حُزْنٍ حَزِنَّاهُ عِنْدَ ذَلِكَ ; تَخَوُّفًا أَنْ يَظْهَرَ ذَلِكَ عَلَى النَّجَاشِيِّ، فَيَأْتِيَ رَجُلٌ لَا يَعْرِفُ مِنْ حَقِّنَا مَا كَانَ النَّجَاشِيُّ يَعْرِفُ مِنْهُ.
قَالَتْ: وَسَارَ النَّجَاشِيُّ وَبَيْنَهُمَا عُرْضُ النِّيلِ، قَالَتْ: فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ رَجُلٌ يَخْرُجُ حَتَّى يُحْضِرَ وَقِيعَةَ الْقَوْمِ ثُمَّ يَأْتِيَنَا؟ قَالَتْ: فَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: أَنَا، قَالَتْ: وَكَانَ مِنْ أَحْدَثِ الْقَوْمِ سِنًّا. قَالَتْ: فَنَفَخُوا لَهُ قِرْبَةً فَجَعَلُوهَا فِي صَدْرِهِ فَسَبَحَ عَلَيْهَا حَتَّى خَرَجَ إِلَى نَاحِيَةِ النِّيلِ الَّتِي بِهَا مُلْتَقَى الْقَوْمِ، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى حَضَرَهُمْ، قَالَتْ: وَدَعَوْنَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِلنَّجَاشِيِّ بِالظُّهُورِ عَلَى عَدُّوِهِ، وَالتَّمْكِينِ لَهُ فِي بِلَادِهِ. وَاسْتَوْسَقَ عَلَيْهِ أَمْرُ الْحَبَشَةِ، فَكُنَّا عِنْدَهُ فِي خَيْرِ مَنْزِلٍ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: وَاللَّهِ لَآتِيَنَّهُ غَدًا أَعِيبُهُمْ عِنْدَهُ بِمَا اسْتَأْصَلَ بِهِ خَضْرَاءَهُمْ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ - وَكَانَ أَتْقَى الرَّجُلَيْنِ فِينَا -: لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ لَهُمْ أَرْحَامًا، وَإِنْ كَانُوا قَدْ خَالَفُونَا. قَالَ: وَاللَّهِ لَأُخْبِرَنَّهُ أَنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ عَبْدٌ - قَالَتْ: ثُمَّ غَدَا عَلَيْهِ الْغَدُ، فَقَالَ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ قَوْلًا عَظِيمًا. فَأَرْسِلْ إِلَيْهِمْ فَسَلْهُمْ عَمَّا يَقُولُونَ فِيهِ؟! قَالَتْ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ يَسْأَلُهُمْ عَنْهُ، قَالَتْ: وَلَمْ يَنْزِلْ بِنَا مِثْلُهَا، وَاجْتَمَعَ الْقَوْمُ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَا تَقُولُونَ فِي عِيسَى إِذَا سَأَلَكُمْ عَنْهُ، قَالُوا: نَقُولُ وَاللَّهِ مَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا جَاءَ بِهِ نَبِيُّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَائِنٌ فِي ذَلِكَ مَا هُوَ كَائِنٌ، فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالَ لَهُمْ: مَا تَقُولُ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ؟ فَقَالَ لَهُ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: نَقُولُ فِيهِ الَّذِي جَاءَ بِهِ نَبِيُّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ وَرُوحُهُ، وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ الْعَذْرَاءِ الْبَتُولِ". قَالَ: فَضَرَبَ النَّجَاشِيُّ يَدَهُ إِلَى الْأَرْضِ فَأَخَذَ مِنْهَا عُودًا ثُمَّ قَالَ: مَا عَدَا عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ مَا قُلْتَ هَذَا الْعُودَ. فَتَنَاخَرَتْ بَطَارِقُهُ حَوْلَهُ حِينَ قَالَ مَا قَالَ. فَقَالَ: وَإِنْ نَخَرْتُمْ وَاللَّهِ، اذْهَبُوا فَأَنْتُمْ سُيُومٌ بِأَرْضِي - وَالسُّيُومُ: الْآمِنُونَ - مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ، ثُمَّ مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ، ثُمَّ مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ. مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي دُبُرًا ذَهَبًا، وَأَنِّي آذَيْتُ رَجُلًا مِنْكُمْ - وَالدُّبُرُ بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ: الْجَبَلُ - رُدُّوا عَلَيْهِمَا هَدَايَاهُمَا فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِمَا، فَوَاللَّهِ مَا أَخَذَ اللَّهُ مِنِّي الرِّشْوَةَ حِينَ رَدَّ عَلَيَّ مُلْكِي، فَآخُذَ فِيهِ الرِّشْوَةَ، وَمَا أَطَاعَ النَّاسَ فِيَّ، فَأُطِيعَهُمْ فِيهِ. فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ مَقْبُوحَيْنِ مَرْدُودًا عَلَيْهِمَا مَا جَاءَا بِهِ، وَأَقَمْنَا عِنْدَهُ فِي خَيْرِ دَارٍ مَعَ خَيْرِ جَارٍ، فَوَاللَّهِ إِنَّا لَعَلَى ذَلِكَ إِذْ نَزَلَ بِهِ - يَعْنِي: مَنْ يُنَازِعُهُ فِي مُلْكِهِ - قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْنَا حُزْنًا قَطُّ كَانَ أَشَدَّ مِنْ حُزْنٍ حَزِنَّاهُ عِنْدَ ذَلِكَ ; تَخَوُّفًا أَنْ يَظْهَرَ ذَلِكَ عَلَى النَّجَاشِيِّ، فَيَأْتِيَ رَجُلٌ لَا يَعْرِفُ مِنْ حَقِّنَا مَا كَانَ النَّجَاشِيُّ يَعْرِفُ مِنْهُ.
قَالَتْ: وَسَارَ النَّجَاشِيُّ وَبَيْنَهُمَا عُرْضُ النِّيلِ، قَالَتْ: فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ رَجُلٌ يَخْرُجُ حَتَّى يُحْضِرَ وَقِيعَةَ الْقَوْمِ ثُمَّ يَأْتِيَنَا؟ قَالَتْ: فَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: أَنَا، قَالَتْ: وَكَانَ مِنْ أَحْدَثِ الْقَوْمِ سِنًّا. قَالَتْ: فَنَفَخُوا لَهُ قِرْبَةً فَجَعَلُوهَا فِي صَدْرِهِ فَسَبَحَ عَلَيْهَا حَتَّى خَرَجَ إِلَى نَاحِيَةِ النِّيلِ الَّتِي بِهَا مُلْتَقَى الْقَوْمِ، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى حَضَرَهُمْ، قَالَتْ: وَدَعَوْنَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِلنَّجَاشِيِّ بِالظُّهُورِ عَلَى عَدُّوِهِ، وَالتَّمْكِينِ لَهُ فِي بِلَادِهِ. وَاسْتَوْسَقَ عَلَيْهِ أَمْرُ الْحَبَشَةِ، فَكُنَّا عِنْدَهُ فِي خَيْرِ مَنْزِلٍ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بنت ابوامیہ بن مغیرہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: جب ہم نے حبشہ کی سرزمین پر رہائش اختیار کی تو وہاں نجاشی کا ساتھ ہمارے لئے بہت بہتر رہا اس نے ہمارے دین کے حوالے سے ہمیں محفوظ قرار دیا ہم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے ہمیں اذیت نہیں پہنچائی جاتی تھی ہمیں کوئی ایسی بات نہیں سننی پڑتی تھی جسے ہم ناپسند کرتے ہوں جب قریش کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس بارے میں باہمی مشورہ کیا کہ وہ دو مضبوط افراد کو نجاشی کی طرف ہمارے بارے میں بھیجتے ہیں اور وہ نجاشی کو تحفے بھی بھیجیں گے، جو مکہ کے ساز و سامان سے اکٹھے کیے جائیں گے اور وہاں سے آنے والی چیزوں میں نجاشی کو سب سے زیادہ چمڑا پسند تھا، تو ان لوگوں نے نجاشی کے لئے بہت سا چمڑا اکٹھا کیا، اور اس کے درباریوں میں سے ہر ایک کے لئے کوئی نہ کوئی تحفہ لیا اور ان سب چیزوں کو عبداللہ بن ابوبیعہ مخزومی اور عمرو بن العاص بن وائل سہمی کے ہمراہ بھیجا انہوں نے اپنے معاملے کا نگران ان دو افراد کو بنا دیا اور ان دونوں سے یہ کہا: کہ تم نے ہر درباری کو اس کا تحفہ دینا ہے اور یہ کام نجاشی سے ان لوگوں کے بارے میں بات چیت کرنے سے پہلے کرنا ہے پھر اس کے بعد نجاشی کو اس کے تحائف دینا پھر اس سے یہ درخواست کرنا کہ وہ ان لوگوں کو تمہارے سپرد کر دے اور یہ اس سے پہلے کرنا کہ نجاشی ان لوگوں (یعنی مسلمانوں) کے ساتھ کوئی بات چیت کرے سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ دونوں افراد نکلے وہ دونوں نجاشی کے پاس آئے اس وقت ہم نجاشی کے علاقے میں بہترین جگہ پر بہترین پڑوس کے ساتھ رہ رہے تھے ان دونوں نے ہر درباری کو اس کا تحفہ دیا اور یہ کام نجاشی سے بات چیت کرنے سے پہلے کیا انہوں نے ہر درباری کو یہ کہا: کہ بادشاہ کے علاقے میں ہماری طرف سے کچھ بے وقوف نوجوان آئے ہیں، انہوں نے اپنی قوم کے دین سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور وہ لوگ تمہارے دین میں بھی داخل نہیں ہوئے ہیں وہ لوگ ایک نیا دین لے کے آئے ہیں، جس سے نہ ہم واقف ہیں نہ تم واقف ہو اور ان لوگوں کی قوم کے معززین نے ہمیں ان لوگوں کے بارے میں بادشاہ کی طرف بھیجا ہے تاکہ بادشاہ ان لوگوں کو ان کی قوم کی طرف واپس بھیج دے جب ہم ان لوگوں کے بارے میں بادشاہ کے ساتھ بات چیت کریں گے تو آپ نے بھی بادشاہ کو یہ مشورہ دینا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کر دے اور یہ دھیان رکھنا ہے کہ بادشاہ ان لوگوں کے ساتھ بات چیت نہ کر پائے، کیونکہ ان کی قوم ان لوگوں کے بارے میں زیادہ بہتر جانتی ہے اور اس چیز کے بارے میں زیادہ بہتر جانتی ہے، جو ان پر اعتراض کیا جا سکتا ہے ان درباریوں نے ان دونوں سے کہا: ٹھیک ہے پھر ان لوگوں نے نجاشی کے تحائف نجاشی کو دیے نجاشی نے ان لوگوں سے تحائف قبول کیے پھر ان دونوں نے نجاشی کے ساتھ بات چیت کی اور اس سے یہ کہا: اے بادشاہ ہماری طرف سے کچھ نوجوان بے وقوف لوگ بے دین ہو کر آپ کے علاقے کی طرف آ گئے ہیں انہوں نے اپنی قوم کے دین سے علیحدگی اختیار کی ہے اور وہ آپ کے دین میں بھی داخل نہیں ہوئے ہیں وہ ایک نیا دین لے کے آئے ہیں، جس سے نہ ہم واقف ہیں اور نہ آپ واقف ہیں ان لوگوں کی قوم کے معززین وہ قوم جن میں ان کے آباؤ اجداد ان کے بال بچے ان کے خاندان کے لوگ شامل ہیں ان کے معززین نے ان لوگوں کے بارے میں ہمیں آپ کے پاس بھیجا ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو ان کی قوم کی طرف واپس بھجوا دیں، کیونکہ ان کی قوم کے افراد ان کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں انہیں، جو اعتراض ہے وہ اس سے زیادہ واقف ہیں اور وہ اس حوالے سے خود ہی ان پر ناراضگی کا اظہار کر دیں گے۔ (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) عبداللہ بن ابوربیعہ اور عمرو بن العاص کے نزدیک کوئی بھی چیز اس سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھی کہ نجاشی ان لوگوں (یعنی مسلمانوں) کا کلام سن لے نجاشی کے گرد موجود ایک درباری نے کہا: اے بادشاہ یہ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں ان کی قوم ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتی ہے کہ ان میں کیا خرابی ہے اور ان پر کس حوالے سے اعتراض کیا جا سکتا ہے، تو آپ ان لوگوں کو ان کے سپرد کر دیں تاکہ یہ دونوں ان لوگوں کو ان کے علاقوں اور ان کی قوم کی طرف واپس لے جائیں، تو نجاشی غصے میں آ گیا اور بولا: جی نہیں۔ اللہ کی قسم! میں ان لوگوں کو ان دونوں کے حوالے نہیں کروں گا جو لوگ میرے پڑوس میں آ کے ٹھہرے ہیں میرے علاقے میں آئے ہیں انہوں نے دوسروں پر مجھے اختیار کیا ہے میں انہیں اس وقت تک نہیں جانے دوں گا جب تک انہیں بلا کر اس چیز کے بارے میں دریافت نہیں کرتا کہ جو ان کے معاملے کے بارے میں ان دونوں افراد نے بیان کیا ہے اگر وہ لوگ ویسے ہی ہوئے جس طرح انہوں نے بیان کیا ہے، تو میں ان لوگوں کو ان کے سپرد کر دوں گا، اور ان لوگوں کو ان کی قوم کی طرف بھجوا دوں گا، اور اگر وہ لوگ اس کے علاوہ ہوئے تو میں ان دونوں کو روک دوں گا، اور ان لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کروں گا جو میرے پڑوس میں آ کے ٹھہرے ہیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر نجاشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پیغام بھیج کر ان کو بلوایا جب ان کا قاصد ان حضرات کے پاس آیا تو وہ لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے ایک دوسرے سے دریافت کیا: جب تم بادشاہ کے پاس جاؤ گے تو اس سے کیا کہو گے؟ انہوں نے یہی طے کیا کہ ہم وہی بات کہیں گے۔ اللہ کی قسم! جو ہمارے نبی نے ہمیں تعلیم دی ہے اور جس کا ہمارے نبی نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ جو بھی ہو جائے جب وہ لوگ بادشاہ کے پاس آئے تو نجاشی نے اپنے مذہبی پیشواؤں کو بلایا انہوں نے اپنے صحیفے کھول لیے اور نجاشی کے ارد گرد موجود رہے نجاشی نے ان سے دریافت کیا: وہ دین کیا ہے جس کی وجہ سے تم لوگ اپنی قوم سے جدا ہو گئے ہو اور تم لوگ میرے دین میں بھی داخل نہیں ہوئے ہو اور نہ ہی کسی اور گروہ کے دین میں داخل ہوئے ہو؟ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے بادشاہ کے ساتھ بات چیت شروع کی انہوں نے کہا: اے بادشاہ ہم ایک ایسی قوم تھے جو جاہلیت سے تعلق رکھتے تھے ہم بتوں کی عبادت کرتے تھے ہم مردار کھاتے تھے ہم برائیوں کے مرتکب ہوتے تھے ہم رشتہ داریوں کے حقوق پامال کرتے تھے ہم پڑوسیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے تھے ہم میں سے طاقتور شخص کمزور کو کھا جاتا تھا۔ ہم اسی حالت میں تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف ایک رسول کو مبعوث کیا جو ہم میں سے ہے ہم اس کے نسب اس کی سچائی اس کی امانت داری اور پاکدامنی کو جانتے ہیں اس نے ہمیں اللہ کی طرف دعوت دی کہ ہم اس کی وحدانیت کا اعتراف کریں اس کی عبادت کریں اور ان چیزوں کو چھوڑ دیں کہ جن پتھروں اور بتوں کی ہم اور ہمارے آباؤ اجداد اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے اس نے ہمیں سچی بات کہنے امانت ادا کرنے صلہ رحمی کرنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنے حرام چیزوں اور خون بہانے سے رکنے کا حکم دیا اس نے ہمیں بری باتوں جھوٹی گواہی یتیم کا مال کھانے پاکدامن عورت پر الزام لگانے سے بچنے کی تلقین کی اس نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور ہم کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے مختلف اسلامی تعلیمات گنوائیں اور (پھر کہا:) ہم نے اس رسول کی تصدیق کی ہم ان پر ایمان لائے اور جو تعلیمات وہ لے کے آئے اس حوالے سے ہم نے ان کی پیروی کی اب ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور ہم کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتے ہیں اس نے ہم پر جو چیزیں حرام قرار دی ہیں ہم انہیں حرام سمجھتے ہیں اور جو چیزیں اس نے ہمارے لئے حلال قرار دی ہیں ہم انہیں حلال سمجھتے ہیں، تو ہماری قوم کے افراد ہمارے پاس آئے انہوں نے ہمیں تکلیفیں دینا شروع کیں اور ہمارے دین کی وجہ سے ہمیں آزمائش کا شکار کیا تاکہ وہ ہمیں دوبارہ بتوں کی عبادت کی طرف لے جائیں جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کو چھوڑ کر کی جاتی ہے اور ہم ان چیزوں کو حلال قرار دیں جو پہلے خبیث چیزوں کو حلال قرار دیا کرتے تھے جب ان لوگوں نے ہمارے ساتھ زیادتی کی اور ہم پر ظلم کیا اور ہم پر سختی کی اور ہمارے اور ہمارے دین کے درمیان رکاوٹ بننے لگے تو ہم نکل کر آپ کے علاقے کی طرف آ گئے ہم نے دوسروں کی بجائے آپ کو اختیار کیا ہم نے آپ کے پڑوس میں آنے میں رغبت رکھی اور ہم نے یہ توقع رکھی کہ آپ کے پاس ہم پر ظلم نہیں کیا جائے گا اے بادشاہ! سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، تو نجاشی نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آیات نازل ہوئی ہیں کیا ان میں سے کچھ آپ کو آتا ہے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: جی ہاں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں نجاشی نے ان سے کہا: آپ تلاوت کیجئے تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے سورت مریم کی ابتدائی آیات اس کے سامنے تلاوات کیں: کیعص سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! نجاشی رونے لگا یہاں تک کہ اس کی داڑھی تر ہو گئی اور اس کے پاس موجود مذہبی پیشوا بھی رونے لگے، یہاں تک کہ ان کے صحیفے تر ہو گئے جب انہوں نے وہ تلاوت سنی جو ان کے سامنے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کی تھی پھر نجاشی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ کلام اور جو کچھ سیدنا موسیٰ علیہ السلام لے کے آئے تھے یہ ایک ہی طاق سے نکلے ہیں (پھر نجاشی نے ان دونوں افراد سے کہا:) تم دونوں چلے جاؤ۔ اللہ کی قسم! میں انہیں کبھی تمہارے سپرد نہیں کروں گا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب وہ لوگ نجاشی کے پاس سے نکلے تو عمرو بن العاص نے کہا: اللہ کی قسم! کل میں بادشاہ کے سامنے دوبارہ جاؤں گا، اور اس کے سامنے ان لوگوں پر ایسا اعتراض کروں گا، جس کی وجہ سے بادشاہ انہیں ختم کر دے گا عبداللہ بن ابوربیعہ نے ان سے کہا: جو ہمارے بارے میں دونوں میں سے زیادہ احتیاط کرنے والے تھے کہ تم ایسا نہ کرو ان لوگوں کے ساتھ ہمارا رشتہ داری کا بھی تعلق ہے اگرچہ ان کا دین ہم سے مختلف ہے، لیکن عمرو بن العاص نے کہا: اللہ کی قسم! میں بادشاہ کو بتاؤں گا کہ یہ لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم بھی ایک بندے تھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: پھر وہ اگلے دن بادشاہ کے پاس گئے اور کہا: اے بادشاہ یہ لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم کے بارے میں ایک بڑی بات کہتے ہیں، آپ ان لوگوں کو پیغام بھیج کر بلائیں اور ان سے یہ دریافت کریں کہ وہ لوگ سیدنا عیسیٰ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بادشاہ نے ان لوگوں کو پیغام بھیجا اور ان لوگوں سے اس بارے میں دریافت کیا: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہمارے سامنے ایسی پریشانی پہلے نہیں آئی تھی سب لوگ اکٹھے ہوئے انہوں نے آپس میں اس بارے میں بات چیت کی جب بادشاہ تم سے اس بارے میں دریافت کرے گا، تو تم لوگ سیدنا عیسیٰ کے بارے میں کیا کہو گے؟ پھر انہوں نے یہ طے کیا کہ اللہ کی قسم! ہم وہی بات کہیں گے، جو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمائی ہے اور جو چیز ہمارے نبی لے کے آئے ہیں خواہ جو بھی ہو جائے جب وہ لوگ بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے ان سے دریافت کیا: تم لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم کے بارے میں کیا کہتے ہو، تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ہم اُن کے بارے میں وہی کہتے ہیں جو ہمارے نبی ان کے بارے میں تعلیم لے کے آئے ہیں کہ وہ اللہ کے بندے اس کے رسول اور اس کی روح تھے اور اس کا کلمہ تھے جسے اس نے کنواری پاک مریم کی طرف القاء کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: نجاشی نے اپنا ہاتھ زمین کی طرف بڑھایا اس میں سے ایک تنکا اٹھایا اور پھر یہ کہا: تم نے جو کہا: ہے: سیدنا عیسیٰ بن مریم اس تنکے جتنے بھی اس سے زیادہ نہیں ہیں جب بادشاہ نے یہ بات کہی تو اس کے ارد گرد موجود پادری پھنکارنے لگے، بادشاہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تم غصے کا اظہار بھی کرتے ہو، تو ٹھیک ہے، تم جاؤ، تم لوگ میری سرزمین پر امن کی حالت میں رہو گے، جو شخص تمہیں کچھ برا کہے گا وہ جرمانہ دے گا پھر جو شخص تمہیں کہے گا وہ جرمانہ دے گا پھر جو شخص تمہیں برا کہے گا وہ جرمانہ دے گا مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس کے عوض میں مجھے سونے کا پہاڑ مل جائے جبکہ میں نے تم میں سے کسی ایک شخص کو اذیت دی ہوئی ہو حبشہ کی زبان میں دبر کا مطلب پہاڑ ہوتا ہے (پھر بادشاہ نے دونوں افراد سے کہا:) تم لوگ اپنے تحائف واپس لے جاؤ ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے جب میری باشاہت مجھے واپس کی تھی تو اس نے مجھ سے رشوت نہیں لی تھی کہ میں اللہ تعالیٰ کی وجہ سے کسی سے رشوت لوں، اور اس نے میرے بارے میں لوگوں کی بات نہیں مانی جو میں اس کے بارے میں لوگوں کی بات مانوں۔ پھر وہ دونوں افراد مردود ہو کر اور رسوا ہو کر وہاں سے نکلے اس چیز کے حوالے سے جو وہ لے کے آئے تھے اور ہم نجاشی کے علاقے میں اچھی جگہ پر آرام دہ پڑوس میں رہے۔ اللہ کی قسم! ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران بادشاہ پر وہ پریشانی آ گئی یعنی اس کی بادشاہت کے خلاف بغاوت ہو گئی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اللہ کی قسم! ہمیں اس موقع پر جتنی شدید پریشانی لاحق ہوئی اتنی پریشانی کبھی لاحق نہیں ہوئی تھی ہمیں یہ پریشانی تھی کہ دشمن نجاشی پر غالب آ گیا تو کوئی ایسا حکمران آ جائے گا جو ہمارے حق کو نہیں جانتا ہو گا، جس طرح نجاشی ہمارے حق کو پہچانتا تھا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نجاشی روانہ ہوا دونوں لشکروں کے درمیان دریائے نیل تھا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے کہا: کون شخص نکل کر جائے گا، اور جنگ کا جائزہ لے گا، اور پھر ہمیں آ کر بتائے گا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، تو زبیر بن عوام نے کہا: میں ایسا کروں گا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں وہ کم عمر نوجوان تھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں پھر ان لوگوں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے لئے ایک مشکیزے میں ہوا بھری اور وہ ان کے سینے پر باندھ دیا وہ اس پر رہ کر تیرتے ہوئے دریائے نیل کے اس کنارے تک پہنچ گئے جہاں دونوں لشکروں کا مقابلہ ہونا تھا وہ چلے گئے وہاں انہوں نے جنگ کا جائزہ لیا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے نجاشی کے لئے دعا کرتے رہے کہ وہ اپنے دشمن پر غالب آ جائے اور اسے اپنی حکومت میں استحکام نصیب ہو آخر کار حبشہ اس کے مکمل کنٹرول میں آ گیا اور ہم اس کے پاس اچھی طرح سے رہے، یہاں تک کہ ہم نبی اکرم ملی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے جب کہ آپ مکہ میں تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسحاق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9842]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسحاق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9842]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1740)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9843
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي رَأَيْتُ أَرْضًا ذَاتَ نَخْلٍ فَاخْرُجُوا". قَالَ: فَخَرَجَ حَاطِبٌ وَجَعْفَرٌ فِي الْبَحْرِ قِبَلَ النَّجَاشِيِّ. قَالَ: فَوُلِدْتُ أَنَا فِي تِلْكَ السَّفِينَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے (خواب میں ہجرت کے مقام کے طور پر) کھجوروں والی جگہ دیکھی ہے، تو تم لوگ نکلو راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سمندری راستے کے ذریعے نجاشی کی طرف چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں: میں اس کشتی میں پیدا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9843]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (241/19) اخرجه احمد فى المسند (418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17814»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9844
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ جَعْفَرٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي أَنْ آتِيَ أَرْضًا أَعْبُدُ اللَّهَ فِيهَا لَا أَخَافُ أَحَدًا. قَالَ: فَأُذِنَ لَهُ فِيهَا فَأَتَى النَّجَاشِيَّ، قَالَ عَمِيرٌ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَالَ: لَمَّا رَأَيْتُ جَعْفَرًا وَأَصْحَابَهُ آمِنِينَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ حَسَدْتُهُ، قُلْتُ: لَا تَسْتَقْبِلَنَّ لِهَذَا وَأَصْحَابِهِ فَأَتَيْتُ النَّجَاشِيَّ، فَقُلْتُ: ائْذَنْ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَأَذِنَ لِي، فَدَخَلْتُ، فَقُلْتُ: إِنَّ بِأَرْضِنَا ابْنَ عَمٍّ لِهَذَا يَزْعُمُ أَنَّهُ لَيْسَ لِلنَّاسِ إِلَّا إِلَهٌ وَاحِدٌ، وَإِنَّا وَاللَّهِ إِنْ لَمْ تُرِحْنَا مِنْهُ وَأَصْحَابِهِ لَا قَطَعْتُ إِلَيْكَ هَذِهِ النُّطْفَةَ، وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِي أَبَدًا. فَقَالَ: وَأَيْنَ هُوَ؟ قُلْتُ: إِنَّهُ يَجِيءُ مَعَ رَسُولِكَ ; إِنَّهُ لَا يَجِيءُ مَعِي، فَأَرْسَلَ مَعِي رَسُولًا فَوَجَدْنَاهُ قَاعِدًا بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَدَعَاهُ فَجَاءَ فَلَمَّا أَتَيْتُ الْبَابَ، نَادَيْتُ: ائْذَنْ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَنَادَى خَلْفِي: ائْذَنْ لِحِزْبِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. فَسَمِعَ صَوْتَهُ، فَأَذِنَ لَهُ قَبْلِي، فَدَخَلَ وَدَخَلْتُ، وَإِذَا النَّجَاشِيُّ عَلَى السَّرِيرِ قَالَ: فَذَهَبْتُ حَتَّى قَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَجَعَلْتُهُ خَلْفِي، وَجَعَلْتُ بَيْنَ كُلِّ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِهِ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِي، فَقَالَ النَّجَاشِيُّ: نَجِّرُوا - قَالَ عَمْرٌو: يَعْنِي تَكَلَّمُوا - قُلْتُ: إِنَّ بِأَرْضِكَ رَجُلًا ابْنُ عَمِّهِ بِأَرْضِنَا، وَيَزْعُمُ أَنَّهُ لَيْسَ لِلنَّاسِ إِلَّا إِلَهٌ وَاحِدٌ، وَإِنَّكَ إِنْ لَمْ تَقْتُلْهُ وَأَصْحَابَهُ لَا أَقْطَعُ إِلَيْكَ هَذِهِ النُّطْفَةَ أَنَا وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِي أَبَدًا، قَالَ جَعْفَرٌ: صَدَقَ ابْنُ عَمِّي وَأَنَا عَلَى دِينِهِ قَالَ: فَصَاحَ صِيَاحًا، وَقَالَ: أُوهٍ. حَتَّى قُلْتُ: مَا لِابْنِ الْحَبَشِيَّةِ لَا يَتَكَلَّمُ؟! وَقَالَ: أَنَامُوسٌ، كَنَامُوسِ مُوسَى؟ قَالَ: مَا تَقُولُونَ فِي عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ؟ قَالَ: أَقُولُ هُوَ رُوحُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ. قَالَ: فَتَنَاوَلَ شَيْئًا مِنَ الْأَرْضِ، فَقَالَ: مَا أَخْطَأَ فِي أَمْرِهِ مِثْلَ هَذَا، فَوَاللَّهِ لَوْلَا مُلْكِي لَاتَّبَعْتُكُمْ، وَقَالَ لِي: مَا كُنْتُ أُبَالِي أَنْ لَا تَأْتِيَنِي أَنْتَ، وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ أَبَدًا. أَنْتَ آمِنٌ بِأَرْضِي مَنْ ضَرَبَكَ قَتَلْتُهُ، وَمَنْ سَبَّكَ غَرَّمْتُهُ، وَقَالَ لِآذِنِهِ: مَتَى اسْتَأْذَنَكَ هَذَا فَائْذَنْ لَهُ إِلَّا أَنْ أَكُونَ عِنْدَ أَهْلِي، فَإِنْ أَتَى فَأْذَنْ لَهُ.
قَالَ: فَتَفَرَّقْنَا وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَاهُ مِنْ جَعْفَرٍ قَالَ: فَاسْتَقْبَلَنِي مِنْ طَرِيقٍ مَرَّةً، فَنَظَرْتُ خَلْفَهُ فَلَمْ أَرَ أَحَدًا، فَنَظَرْتُ خَلْفِي فَلَمْ أَرَ أَحَدًا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ، وَقُلْتُ: أَتَعْلَمُ أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟ قَالَ: فَقَدْ هَدَاكَ اللَّهُ فَاثْبُتْ، فَتَرَكَنِي وَذَهَبَ، فَأَتَيْتُ أَصْحَابِي فَكَأَنَّمَا شَهِدُوهُ مَعِي، فَأَخَذُوا قَطِيفَةً أَوْ ثَوْبًا فَجَعَلُوهُ عَلَيَّ حَتَّى غَمُّونِي بِهَا قَالَ: وَجَعَلْتُ أُخْرِجُ رَأْسِي مِنْ هَذِهِ النَّاحِيَةِ مَرَّةً وَمِنْ هَذِهِ النَّاحِيَةِ مَرَّةً حَتَّى أَفْلَتَ، وَمَا عَلَيَّ قِشْرَةً، فَمَرَرْتُ عَلَى حَبَشِيَّةٍ، فَأَخَذْتُ قِنَاعَهَا، فَجَعَلْتُهُ عَلَى عَوْرَتِي، فَأَتَيْتُ جَعْفَرًا فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقُلْتُ: أَخَذَ كُلَّ شَيْءٍ لِي مَا تَرَكَ عَلَيَّ قِشْرَةً فَأَتَيْتُ حَبَشِيَّةً، فَأَخَذْتُ قِنَاعَهَا، فَجَعَلْتُهُ عَلَى عَوْرَتِي، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى بَابِ الْمَلِكِ، فَقَالَ جَعْفَرٌ لِآذِنِهِ: اسْتَأْذِنْ لِي. قَالَ: إِنَّهُ عِنْدَ أَهْلِهِ فَأَذِنَ لَهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمْرًا تَابَعَنِي عَلَى دِينِي قَالَ: كَلَّا، قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ لِإِنْسَانٍ: اذْهَبْ مَعَهُ فَإِنْ فَعَلَ فَلَا تَقُلْ شَيْئًا إِلَّا كَتَبْتُهُ قَالَ: فَجَاءَ، فَقَالَ: نَعَمْ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ وَجَعَلَ يَكْتُبُ حَتَّى كَتَبَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْقَدَحَ قَالَ: وَلَوْ شِئْتَ آخُذُ شَيْئًا مِنْ أَمْوَالِهِمْ إِلَى مَالِي فَعَلْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ.
وَصَدْرُ الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِهِ لَهُ، وَزَادَ فِي آخِرِهِ قَالَ: ثُمَّ كُنْتُ بَعْدُ مِنَ الَّذِينَ أَقْبَلُوا فِي السُّفُنِ مُسْلِمِينَ. وَعُمَيْرُ بْنُ إِسْحَاقَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَى أَبُو يَعْلَى بَعْضَهُ ثُمَّ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
قَالَ: فَتَفَرَّقْنَا وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَاهُ مِنْ جَعْفَرٍ قَالَ: فَاسْتَقْبَلَنِي مِنْ طَرِيقٍ مَرَّةً، فَنَظَرْتُ خَلْفَهُ فَلَمْ أَرَ أَحَدًا، فَنَظَرْتُ خَلْفِي فَلَمْ أَرَ أَحَدًا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ، وَقُلْتُ: أَتَعْلَمُ أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟ قَالَ: فَقَدْ هَدَاكَ اللَّهُ فَاثْبُتْ، فَتَرَكَنِي وَذَهَبَ، فَأَتَيْتُ أَصْحَابِي فَكَأَنَّمَا شَهِدُوهُ مَعِي، فَأَخَذُوا قَطِيفَةً أَوْ ثَوْبًا فَجَعَلُوهُ عَلَيَّ حَتَّى غَمُّونِي بِهَا قَالَ: وَجَعَلْتُ أُخْرِجُ رَأْسِي مِنْ هَذِهِ النَّاحِيَةِ مَرَّةً وَمِنْ هَذِهِ النَّاحِيَةِ مَرَّةً حَتَّى أَفْلَتَ، وَمَا عَلَيَّ قِشْرَةً، فَمَرَرْتُ عَلَى حَبَشِيَّةٍ، فَأَخَذْتُ قِنَاعَهَا، فَجَعَلْتُهُ عَلَى عَوْرَتِي، فَأَتَيْتُ جَعْفَرًا فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقُلْتُ: أَخَذَ كُلَّ شَيْءٍ لِي مَا تَرَكَ عَلَيَّ قِشْرَةً فَأَتَيْتُ حَبَشِيَّةً، فَأَخَذْتُ قِنَاعَهَا، فَجَعَلْتُهُ عَلَى عَوْرَتِي، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى بَابِ الْمَلِكِ، فَقَالَ جَعْفَرٌ لِآذِنِهِ: اسْتَأْذِنْ لِي. قَالَ: إِنَّهُ عِنْدَ أَهْلِهِ فَأَذِنَ لَهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمْرًا تَابَعَنِي عَلَى دِينِي قَالَ: كَلَّا، قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ لِإِنْسَانٍ: اذْهَبْ مَعَهُ فَإِنْ فَعَلَ فَلَا تَقُلْ شَيْئًا إِلَّا كَتَبْتُهُ قَالَ: فَجَاءَ، فَقَالَ: نَعَمْ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ وَجَعَلَ يَكْتُبُ حَتَّى كَتَبَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْقَدَحَ قَالَ: وَلَوْ شِئْتَ آخُذُ شَيْئًا مِنْ أَمْوَالِهِمْ إِلَى مَالِي فَعَلْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ.
وَصَدْرُ الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِهِ لَهُ، وَزَادَ فِي آخِرِهِ قَالَ: ثُمَّ كُنْتُ بَعْدُ مِنَ الَّذِينَ أَقْبَلُوا فِي السُّفُنِ مُسْلِمِينَ. وَعُمَيْرُ بْنُ إِسْحَاقَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَى أَبُو يَعْلَى بَعْضَهُ ثُمَّ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں کسی ایسی سرزمین پر چلا جاؤں جہاں میں اللہ کی عبادت کروں اور مجھے کسی کا خوف نہ ہو۔ راوی کہتے ہیں: انہیں اس چیز کی اجازت دے دی گئی وہ نجاشی کے پاس چلے گئے۔ عمیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی جب میں نے جعفر اور اس کے ساتھیوں کو حبشہ کی سرزمین پر امن کی حالت میں رہتے ہوئے دیکھا تو مجھے ان سے حسد ہوا میں نے کہا: انہیں اور ان کے ساتھیوں کو آئندہ یہ موقع نہیں ملے گا میں نجاشی کے پاس آیا میں نے (دربان) سے کہا: عمرو بن العاص کے لئے اندر آنے کی اجازت مانگو اس نے مجھے اجازت دے دی میں اندر آیا میں نے کہا: ہماری سرزمین پر اس شخص کا ایک چچازاد ہے جس کا کہنا ہے کہ لوگوں کا معبود صرف ایک ہے۔ اللہ کی قسم! اگر آپ نے ہمیں ان صاحب اور ان کے ساتھیوں سے راحت نہ دلوائی تو نہ میں، اور نہ ہی میرے ساتھیوں میں سے کوئی، کبھی اس سمندر کے پانی سے گزر کر تم تک آ سکے گا، نجاشی نے دریافت کیا: وہ شخص کہاں ہے؟ میں نے جواب دیا: وہ تمہارے قاصد کے ساتھ آ جائے گا وہ میرے ساتھ نہیں آئے گا، تو نجاشی نے میرے ساتھ اپنے پیغام رساں کو بھیجا میں نے جعفر کو اپنے ساتھیوں کے درمیان بیٹھے ہوئے پایا نجاشی نے اسے بلوایا تھا وہ آ گیا جب میں دروازے کے پاس آیا تو میں نے کہا: عمرو بن العاص کے لئے اندر آنے کی اجازت طلب کرو جعفر نے میرے پیچھے سے بلند آواز میں پکارا اللہ کے گروہ کے لئے اندر آنے کی اجازت مانگو نجاشی نے اس کی آواز سن لی اور مجھ سے پہلے اسے اندر آنے کی اجازت دے دی وہ اندر داخل ہوا پھر میں اندر داخل ہوا نجاشی پلنگ پر بیٹھا ہوا تھا۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آگے بڑھا اور نجاشی کے سامنے بیٹھ گیا میں نے جعفر کو اپنے پیچھے کر لیا اور اس کے ساتھیوں میں سے ہر دو افراد کو اپنے ساتھیوں میں سے کسی فرد کے پیچھے کر دیا نجاشی نے کہا: تم لوگ بات چیت شروع کرو میں نے کہا: آپ کی سرزمین پر ایک ایسا شخص ہے جس کا چچازاد ہماری سرزمین پر رہتا ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ لوگوں کا معبود صرف ایک ہے اگر آپ نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو قتل نہ کیا، تو نہ میں، اور نہ ہی میرے ساتھیوں میں سے کوئی، کبھی اس سمندر کے پانی سے گزر کر تم تک آ سکے گا، تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے چچازاد نے ٹھیک کہا: ہے اور میں بھی اسی کے دین پر قائم ہوں پھر اس نے چیخ ماری اور بولا: اوہ، یہاں تک کہ میں نے یہ سوچا کہ حبشی عورت کے بیٹے کو کیا ہوا کہ یہ کوئی بات ہی نہیں کر رہا پھر اس نے دریافت کیا: کیا یہ وہی فرشتہ ہے، جو سیدنا موسیٰ کے پاس آیا تھا پھر اس نے دریافت کیا: تم لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم کے بارے میں کیا کہتے ہو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں یہ کہتا ہوں: وہ اللہ کا روح اور اس کا کلمہ تھے، تو نجاشی نے زمین سے کوئی چیز اٹھائی اور بولے: ان کے معاملے میں اس نے اتنی بھی غلطی نہیں کی (جتنا یہ تنکا ہے)۔ اللہ کی قسم! اگر میرے حکومتی معاملات نہ ہوتے تو میں تمہارے ساتھ جاتا پھر نجاشی نے مجھ سے کہا: مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ تم یا تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی بھی میرے پاس کبھی نہ آئے (پھر اس نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا:) تم لوگ میری سرزمین پر امن کے ساتھ رہو گے، جو شخص تمہیں مارے گا میں اسے قتل کروا دوں گا جو شخص تمہیں برا کہے گا میں اس پر جرمانہ عائد کروں گا پھر اس نے اپنے دربان سے کہا: کہ یہ صاحب جب بھی تم سے اندر آنے کی اجازت مانگیں تم انہیں اجازت دے دینا البتہ جب میں اپنی بیوی کے پاس موجود ہوں اس وقت ایسا نہیں ہو گا سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: وہاں سے ہم بکھر گئے میری یہ خواہش تھی کہ میری جعفر سے ملاقات ہو جائے ایک دن وہ مجھے راستے میں ملے میں نے ان کے پیچھے دیکھا مجھے کوئی نظر نہیں آیا میں نے اپنے پیچھے دیکھا مجھے کوئی نظر نہیں آیا میں ان کے قریب ہوا اور میں نے کہا: کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہدایت نصیب کر دی ہے تم ثابت قدم رہنا پھر انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور چلے گئے میں اپنے ساتھیوں کے پاس آیا تو یوں لگا جیسے وہ لوگ اس وقت میرے ساتھ موجود تھے (یعنی انہیں میرے اسلام قبول کرنے کا پتہ چل چکا تھا) تو انہوں نے ایک چادر یا کپڑا لے کر اسے میرے اوپر رکھا اور مجھے اس میں بند کر دیا میں کبھی ایک طرف سے سر باہر نکالتا تھا کبھی دوسری طرف سے سر نکالتا تھا یہاں تک کہ جب میں ان سے نکل کے بھاگا، تو میرے جسم پر لباس کے نام پر ایک دھجی بھی نہیں تھی میں ایک حبشی عورت کے پاس آیا میں نے اس کی چادر لی اس کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو ڈھانپا اور پھر جعفر کے پاس آ گیا انہوں نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے میں نے کہا: انہوں نے میری ہر چیز لے لی ہے میرے جسم پر ایک دھجی بھی نہیں رہنے دی پھر میں ایک حبشی عورت کے پاس آیا میں نے اس کی چادر لی اور اسے اپنی شرمگاہ پر باندھا ہے پھر وہ گئے ان کے ساتھ میں بھی گیا یہاں تک کہ ہم بادشاہ کے دروازے پر آئے جعفر نے دربان سے کہا: میرے لئے اندر آنے کی اجازت مانگو دربان نے کہا: بادشاہ اپنی اہلیہ کے پاس موجود ہے پھر بادشاہ نے انہیں اجازت دے دی میں نے کہا: (یا سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا:) عمرو نے میرے دین کے حوالے سے میری پیروی کر لی ہے اس نے کہا: ہرگز نہیں میں نے کہا: جی ہاں۔ اس نے ایک شخص سے کہا: تم اس کے ساتھ جاؤ اگر اس نے ایسا کیا ہے، تو تم کچھ نہ کہنا بس اس کو نوٹ کر لینا پھر وہ آیا اس نے بتایا جی ہاں پھر میں نے کہنا شروع کیا اور اس نے لکھنا شروع کیا یہاں تک کہ اس نے ہر چیز لکھ لی، یہاں تک کہ پیالہ تک لکھا سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر میں نے ان لوگوں کے اموال میں سے کوئی چیز لینی ہوتی تو میں ایسا کر سکتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ روایت کا ابتدائی حصہ انہوں نے نقل کیا ہے اور آخر میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اس کے بعد میں ان افراد میں سے تھا جو کشتیوں میں مسلمان ہو کر آئے تھے۔ عمیر بن اسحاق نامی راوی کو ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں امام ابویعلیٰ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور پھر یہ بات بیان کی ہے۔ اس کے بعد راوی نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9844]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ روایت کا ابتدائی حصہ انہوں نے نقل کیا ہے اور آخر میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اس کے بعد میں ان افراد میں سے تھا جو کشتیوں میں مسلمان ہو کر آئے تھے۔ عمیر بن اسحاق نامی راوی کو ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں امام ابویعلیٰ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور پھر یہ بات بیان کی ہے۔ اس کے بعد راوی نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9844]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1740) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7352)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن