الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ خُرُوجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ، وَعَرْضِهِ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ
نبی اکرم ﷺ کا طائف کی طرف تشریف لے جانا اور خود کو مختلف قبائل کے سامنے لانا
حدیث نمبر: 9855
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ أَبُو الْحَيْسَرِ أَنَسُ بْنُ نَافِعٍ مَكَّةَ وَمَعَهُ فِتْيَةٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فِيهِمْ إِيَاسُ بْنُ مُعَاذٍ، يَلْتَمِسُونَ الْحِلْفَ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى قَوْمِهِمْ مِنَ الْخَزْرَجِ، سَمِعَ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُمْ فَجَلَسَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ:" هَلْ لَكُمْ إِلَى خَيْرٍ مِمَّا جِئْتُمْ إِلَيْهِ؟". قَالُوا: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ بَعَثَنِي إِلَى الْعِبَادِ أَدْعُوهُمْ إِلَى أَنْ يَعْبُدُوهُ، وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَنْزَلَ عَلَيَّ كِتَابًا". ثُمَّ ذَكَرَ الْإِسْلَامَ، وَتَلَا عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ، فَقَالَ إِيَاسُ بْنُ مُعَاذٍ وَكَانَ غُلَامًا حَدَثًا: أَيْ قَوْمِ، هَذَا وَاللَّهِ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتُمْ إِلَيْهِ قَالَ: فَأَخَذَ أَبُو الْحَيْسَرِ أَنَسُ بْنُ نَافِعٍ حَفْنَةً مِنَ الْبَطْحَاءِ فَضَرَبَ بِهَا وَجْهَ إِيَاسِ بْنِ مُعَاذٍ، وَقَالَ: دَعْنَا عَنْكَ، فَلَعَمْرِي لَقَدْ جِئْنَا لِغَيْرِ هَذَا، قَالَ: فَصَمَتَ إِيَاسٌ، وَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمْ، وَانْصَرَفُوا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَكَانَتْ وَقْعَةُ بُعَاثٍ بَيْنَ الْأَوْسِ وَالْخَزْرَجِ قَالَ: ثُمَّ لَمْ يَلْبَثْ إِيَاسُ بْنُ مُعَاذٍ أَنْ هَلَكَ، قَالَ مَحْمُودُ بْنُ لَبِيدٍ: فَأَخْبَرَنِي مَنْ حَضَرَهُ مِنْ قَوْمِي أَنَّهُ لَمْ يَزَالُوا يَسْمَعُونَهُ يُهَلِّلُ اللَّهَ، وَيُكَبِّرُهُ، وَيَحْمَدُهُ، وَيُسَبِّحُهُ حَتَّى مَاتَ، فَمَا كَانُوا يَشُكُّونَ أَنَّ قَدْ مَاتَ مُسْلِمًا لَقَدْ كَانَ اسْتَشْعَرَ الْإِسْلَامَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ حِينَ سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا سَمِعَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنوعبداشہل سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جب ابوحیسر انس بن نافع مکہ آیا، تو اس کے ساتھ بنوعبداشہل سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان بھی تھے، جن میں ایک ایاس بن معاذ تھے، وہ لوگ خزرج قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف قریش سے حلیف بننے کا معاہدہ کرنا چاہتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں سنا، تو آپ ان کے پاس تشریف لائے، آپ ان کے پاس آ کر بیٹھے اور ان سے فرمایا: تم جس چیز کی طرف آئے ہو، کیا تمہیں اس سے زیادہ بہتر چیز میں دلچسپی ہے؟ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھے بندوں کی طرف مبعوث کیا ہے، تاکہ میں ان لوگوں کو اس بات کی طرف دعوت دوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور وہ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کتاب بھی نازل کی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی تعلیمات کا ذکر کیا، اور قرآن کی تلاوت ان لوگوں کے سامنے کی، تو ایاس بن معاذ، جو ایک نوجوان تھے، انہوں نے یہ کہا: اے قوم! اللہ کی قسم یہ چیز اس سے زیادہ بہتر ہے جس کی خاطر تم آئے ہو، تو ابوحیسر انس بن نافع نے مٹھی میں مٹی لی اور وہ ایاس بن معاذ کے چہرے پر ماری اور بولے: تم ہمیں چھوڑ دو! مجھے اپنی زندگی کی قسم! ہم کسی اور کام کے لئے آئے ہیں، تو ایاس خاموش ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے اٹھ گئے، پھر وہ لوگ مدینہ منورہ چلے گئے، اس کے بعد اوس اور خزرج قبیلے کے درمیان جنگ بعاث کا معاملہ پیش آیا، اس کے کچھ عرصے بعد ایاس بن معاذ ہلاکت کا شکار ہو گئے۔ سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری قوم کے جو افراد ان کے آخری وقت میں ان کے پاس موجود تھے، انہوں نے یہ بات بتائی ہے کہ وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی معبودیت اور اس کی کبریائی کا اعتراف کرتے رہے، اس کی حمد اور پاکی بیان کرتے رہے یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، انہیں اس بارے میں کوئی شک نہیں تھا کہ اُن کا انتقال مسلمان ہونے کے عالم میں ہوا تھا، کیونکہ جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی آپ کی تبلیغ سنی تھی، تو انہیں اسلام کا شعور حاصل ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9855]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (805) اخرجه احمد فى المسند (427/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 9856
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مِثْلِ مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَاءَ، مَنْ مَاتَ مِنَّا وَلِمَ يَأْتِ شَيْئًا مِنْهُنَّ ضَمِنَ لَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ مِنَّا وَقَدْ أَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ، وَقَدْ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ كَفَّارَةٌ، وَمَنْ مَاتَ مِنَّا وَقَدْ أَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ، فَسَتَرَ عَلَيْهِ، فَعَلَى اللَّهِ حِسَابُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ هَارُونَ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت انہی امور کے حوالے سے کی تھی، جن امور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تھی اور یہ طے پایا تھا) کہ ہم میں سے جو شخص مر جائے اور اس نے ان (گناہوں میں سے) کسی کا ارتکاب نہ کیا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے جنت کی ضمانت دی تھی، اور ہم میں سے کوئی شخص اگر ایسی حالت میں مر جائے کہ اس نے ان میں سے کسی ایک (گناہ) کا ارتکاب کیا ہو اور اس پر حد بھی قائم ہو چکی ہو، تو وہ (حد کا جاری ہونا) کفارہ بن جائے گا اور ہم میں سے جو شخص ایسی حالت میں مر جائے کہ اس نے ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی کر لی ہو، تو اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن ہارون ہے، جسے ابونعیم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9856]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن ہارون ہے، جسے ابونعیم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2260)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2260»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9857
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ ; أَنَّ أَبَاهُ الْأَسْوَدَ حَضَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النَّاسَ، فَجَاءَهُ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ وَالصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ، فَبَايَعُوهُ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالشَّهَادَةِ، فَأَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسود بن خلف بیان کرتے ہیں: ان کے والد سیدنا اسود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم علی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے بیعت لے رہے تھے، مرد، خواتین، چھوٹے، بڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کرتے تھے، اور گواہی دیتے تھے۔ محمد بن اسود نے یہ بات بیان کی ہے: وہ اس بات کی گواہی دیتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9857]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (815) اخرجه احمد فى المسند (41/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9858
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَتْ أُمَيْمَةُ بِنْتُ رَقِيقَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُبَايِعُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ فَقَالَ:" أُبَايِعُكِ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكِي بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقِي، وَلَا تَزْنِي، وَلَا تَقْتُلِي وَلَدَكِ، وَلَا تَأْتِي بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِيهِ بَيْنَ يَدَيْكِ وَرِجْلَيْكِ، وَلَا تَنُوحِي، وَلَا تَبَرَّجِي تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اسلام قبول کرنے کے لئے حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے اس بات کی بیعت کرتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، اور تم اپنی طرف سے ایجاد کیا ہوا (یعنی جھوٹا) بہتان نہیں لگاؤ گی، تم نوحہ نہیں کرو گی اور تم زمانہ جاہلیت کی سی آرائش و زیبائش نہیں کرو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9858]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9858]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6850)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6811»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9859
وَعَنْ قُطْبَةَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ابْنَتِي الْحُويْصِلَةِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا قطبہ بن قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی بیٹی حویصلہ کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9859]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9859]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (78/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9860
وَعَنْ كَدَنِ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْيَمَنِ فَبَايَعْتُهُ، وَأَسْلَمْتُ عَلَى يَدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا کدن بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں یمن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کی بیعت کی اور آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9860]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9861
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ تُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ عَلَيْهَا: (أَنْ لَا يُشْرِكْنَ وَلَا يَزْنِينَ) الْآيَةَ، قَالَتْ: فَوَضَعَتْ يَدَهَا عَلَى رَأْسِهَا حَيَاءً، فَأَعْجَبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَى مِنْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَقِرِّي أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ، فَوَاللَّهِ مَا بَايَعْنَا إِلَّا عَلَى هَذَا، قَالَتْ: فَنَعَمْ، إِذًا فَبَايَعَهَا بِالْآيَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَوْ غَيْرِهِ عَنْ عُرْوَةَ. وَالْبَزَّارُ لَمْ يَشُكَّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنے کے لئے آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بیعت لی کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی، وہ زنا نہیں کریں گی (جس کا ذکر پوری آیت میں ہے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو اس خاتون نے حیاء کی وجہ سے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی یہ بات اچھی لگی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے خاتون! تم اقرار کرو، اللہ کی قسم ہم نے بھی ان امور پر بیعت کی تھی، تو اس خاتون نے کہا: پھر ٹھیک ہے، پھر اس نے اس آیت کے حکم کے مطابق بیعت کر لی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ بات معمر نے زہری، یا شاید ان کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے عروہ سے نقل کی ہے، امام بزار نے اس میں کسی شک کا اظہار نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9861]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ بات معمر نے زہری، یا شاید ان کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے عروہ سے نقل کی ہے، امام بزار نے اس میں کسی شک کا اظہار نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9861]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (70) اخرجه احمد فى المسند (151/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9862
وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتُبَايِعَهُ، فَنَظَرَ إِلَى يَدَيْهَا، فَقَالَ:" اذْهَبِي فَغَيِّرِي يَدَيْكِ". قَالَ: فَذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْهُمَا بِحِنَّاءٍ، ثُمَّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أُبَايِعُكِ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكِي بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقِي، وَلَا تَزْنِي". قَالَتْ: أَوَتَزْنِي الْحُرَّةُ؟ قَالَ:" لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُنَّ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ". قَالَتْ: وَهَلْ تَرَكَتْ لَنَا أَوْلَادًا نَقْتُلُهُمْ؟ قَالَ: فَبَايَعَتْهُ، ثُمَّ قَالَتْ لَهُ، وَعَلَيْهَا سُوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ: مَا تَقَوُلُ فِي هَذَيْنِ السُّوَارَيْنِ؟ قَالَ:" جَمْرَتَيْنِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُنَّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہند بنت عتبہ بن ربیعہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: تم جاؤ اور اپنے ہاتھوں (کی رنگت) تبدیل کر لو! وہ خاتون گئی، اس نے مہندی لگا کر ان کو تبدیل کر لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے یہ بیعت لیتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، ہند نے کہا: کیا کوئی آزاد عورت زنا کرتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غربت کے خوف کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، ہند نے کہا: کیا آپ نے ہماری اولاد چھوڑی ہے؟ جسے ہم قتل کریں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی، اس نے سونے کے کنگن پہنے ہوئے تھے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ان کنگنوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم کے انگاروں میں سے، دو انگارے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9862]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9862]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4754)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 50، 4096»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9863
وَعَنْ سَلْمَى بِنْتِ قَيْسٍ - وَكَانَتْ إِحْدَى خَالَاتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَلَّتْ مَعَهُ الْقِبْلَتَيْنِ، وَكَانَتْ إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ النَّجَّارِ - قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعْتُهُ فِي نِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا شَرَطَ عَلَيْنَا: أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيَهُ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَهُ فِي مَعْرُوفٍ. قَالَ:" وَلَا تَغْشُشْنَ أَزْوَاجَكُنَّ". قَالَتْ: فَبَايَعْنَاهُ، ثُمَّ انْصَرَفْنَا، فَقُلْتُ لِامْرَأَةٍ مِنْهُنَّ: ارْجِعِي فَسَلِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا غِشُّ أَزْوَاجِنَا؟ قَالَتْ: فَسَأَلْتُهُ قَالَ:" تَأْخُذُ مَالَهُ فَتُحَابِي بِهِ غَيْرَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ سلمی بنت قیس رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ننھیالی عزیزوں میں سے ہیں، اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی ہے، اُن کا تعلق بنوعدی بن نجار سے ہے وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے انصار کی کچھ خواتین سمیت آپ کی بیعت کی آپ نے ہم پر یہ شرط عائد کی کہ ہم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی، ہم چوری نہیں کریں گی ہم زنا نہیں کریں گی ہم اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ہم اپنی طرف سے ایجاد کر کے بہتان نہیں لگائیں گی اور ہم بھلائی کے کام میں، آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور تم اپنے شوہروں کے ساتھ دھوکہ نہ کرنا، راوی خاتون کہتی ہیں: ہم نے آپ کی بیعت کر لی جب ہم واپس گئیں، تو میں نے اُن خواتین میں سے ایک خاتون سے کہا: تم واپس جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرو کہ شوہر کو دھوکہ دینے سے مراد کیا ہے؟ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: یہ کہ عورت شوہر کا مال لے کر کسی اور کو دیدے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9863]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9863]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7070) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (298/24) اخرجه احمد فى المسند (379/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9864
وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ جَمَعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فِي بَيْتٍ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْهِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَامَ عَلَى الْبَابِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ، فَرَدَدْنَ السَّلَامَ، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُنَّ، فَقُلْنَ: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِرَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: تُبَايِعْنَ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ، قُلْنَ: نَعَمْ. فَمَدَّ عُمَرُ يَدَهُ مِنْ خَارِجِ الْبَابِ وَمَدَدْنَ هُنَّ أَيْدِيَهُنَّ مِنْ دَاخِلٍ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، وَأَمَرَ أَنْ يَخْرُجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْحُيَّضُ وَالْعُتَّقُ، وَنُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَلَا جُمْعَةَ عَلَيْنَا، فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْبُهْتَانِ، وَعَنْ قَوْلِهِ: (وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ) قَالَ: هِيَ النِّيَاحَةُ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع اور اکٹھا کروایا، پھر آپ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ان خواتین کی طرف بھیجا، وہ دروازے پر کھڑے ہوئے انہوں نے ان خواتین کو سلام کیا، خواتین نے انہیں جواب دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اللہ کے رسول کا تمہاری طرف نمائندہ ہوں، ان خواتین نے کہا: اللہ کے رسول کو، اور اللہ کے رسول کے نمائندے کو خوش آمدید! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ تم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، تم اپنی طرف سے ایجاد کر کے بہتان نہیں لگاؤ گی اور تم بھلائی کے بارے میں نافرمانی نہیں کرو گی، ان خواتین نے کہا: ٹھیک ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دروازے کے باہر کی طرف سے اپنا ہاتھ بڑھایا اور ان خواتین نے اندرونی حصے سے اپنا ہاتھ بڑھایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ عیدین کے موقع پر، حیض والی خواتین اور آزاد عورتیں (یا لڑکیاں) بھی نکلیں گی، تاہم ہمیں (یعنی خواتین کو) جنازے کے ساتھ جانے سے منع کر دیا گیا، اور ہم پر جمعہ بھی لازم قرار نہیں دیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے بہتان کے بارے میں دریافت کیا، اور اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا، کہ وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی، تو انہوں نے جواب دیا: اس سے مراد نوحہ کرنا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے یہ روایت انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9864]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9864]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (71) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (45/25) اخرجه احمد فى المسند (85/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20273، 26764»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح