الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ السَّرَايَا وَالْبُعُوثِ
چھوٹی بڑی جنگی مہمات کعب بن اشرف کا قتل
حدیث نمبر: 10332
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: كَانَ كَعْبُ بْنُ الْأَشْرَفِ يَهْجُو رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ أَبِي وَدَاعَةَ بِمَكَّةَ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ فَهَجَاهُ.
فَلَمَّا بَلَغَ قُرَيْشًا هِجَاءُ حَسَّانَ أَبَا وَدَاعَةَ أَخْرَجُوا كَعْبَ بْنَ الْأَشْرَفِ، فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ بَعَثَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَأَبَا عَبْسِ بْنَ جَبْرٍ، وَأَبَا نَائِلَةَ، فَقَتَلُوا كَعْبَ بْنَ الْأَشْرَفِ بِشَرْجِ الْعُجُولِ فِي بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کعب بن اشرف نے مکہ میں ابووداعہ کے پاس موجود رہ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، تو انہوں نے اس کی ہجو کی جب قریش کو اس بات کا پتہ چلا کہ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے ابووداعہ کی ہجو کی ہے، تو ان لوگوں نے کعب بن اشرف کو وہاں سے نکال دیا جب وہ مدینہ منورہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے محمد بن مسلمہ ابوعبس بن جبر اور ابونائلہ کو بھیجا ان لوگوں نے بنوامیہ بن زید کے علاقے میں عجول نامی نالے کے پاس کعب بن اشرف کو قتل کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10332]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
57. بَابُ السَّيْفِ فَحَمَلَهُ أَصْحَابُهُ .
چھوٹی بڑی جنگی مہمات کعب بن اشرف کا قتل
حدیث نمبر: 10333
وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ بَعَثَ الْحَارِثَ بْنَ أَوْسِ بْنِ النُّعْمَانِ أَخِي بَنِي حَارِثَةَ مَعَ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ إِلَى كَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ، فَلَمَّا ضَرَبَ ابْنَ الْأَشْرَفِ أَصَابَ رِجْلَ الْحَارِثِ ذُبَابُ السَّيْفِ فَحَمَلَهُ أَصْحَابُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حارث بن اوس بن نعمان رضی اللہ عنہ کو بھیجا جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا انہیں سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کعب بن اشرف کی طرف بھیجا جب انہوں نے کعب بن اشرف پر ضرب لگائی، تو حارث بن اوس کی ٹانگ پر تلوار کا کونہ لگ گیا تو ان کے ساتھی انہیں اٹھا کر لے آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10333]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3386)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
58. بَابُ قَتْلِ ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ
ابن ابوالحقیق کا قتل
حدیث نمبر: 10334
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا قَتَادَةَ، وَحَلِيفًا لَهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَتِيكٍ إِلَى ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ لِنَقْتُلَهُ، فَخَرَجْنَا فَجِئْنَا خَيْبَرَ لَيْلًا، فَتَتَبَّعْنَا أَبْوَابَهُمْ فَغَلَّقْنَا عَلَيْهِمْ مِنْ خَارِجٍ، ثُمَّ جَمَعْنَا الْمَفَاتِيحَ فَأَرْمَيْنَاهَا، فَصَعِدَ الْقَوْمُ فِي النَّخْلِ. وَدَخَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ فِي دَرَجَةِ ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ، فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ، فَقَالَ ابْنُ أَبِي الْحُقَيْقِ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ عَبْدَ اللَّهِ، أَنَّى لَكَ بِهَذِهِ الْبَلْدَةِ؟ قُومِي فَافْتَحِي ; فَإِنَّ الْكَرِيمَ لَا يَرُدُّ عَنْ بَابِهِ هَذِهِ [ السَّاعَةَ ] ، فَقَامَتْ، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ: دُونَكَ، فَأَشْهَرَ عَلَيْهِمُ السَّيْفَ، فَذَهَبَتِ امْرَأَتُهُ لِتَصِيحَ فَأَشْهَرَ عَلَيْهَا، وَأَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ فَأَكُفَّ.
فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فِي مَشْرَبَةٍ لَهُ، فَوَقَفْتُ أَنْظُرُ إِلَى شِدَّةِ بَيَاضِهِ فِي ظُلْمَةِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا رَآنِي أَخَذَ وِسَادَةً فَاسْتَتَرَ بِهَا، فَذَهَبْتُ أَرْفَعُ السَّيْفَ لِأَضْرِبَهُ فَلَمْ أَسْتَطِعْ مِنْ قِصَرِ الْبَيْتِ، فَوَخَزْتُهُ وَخْزًا. ثُمَّ خَرَجْتُ، فَقَالَ صَاحِبِي: فَعَلْتَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَدَخَلَ فَوَقَفَ عَلَيْهِ، ثُمَّ خَرَجْنَا فَانْحَدَرْنَا مِنَ الدَّرَجَةِ، فَوَقَعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ فِي الدَّرَجَةِ، فَقَالَ: وَارِجْلَاهُ، كُسِرَتْ رِجْلِي، فَقُلْتُ لَهُ: لَيْسَ بِرِجْلِكَ بَأْسٌ، وَوَضَعْتُ قَوْسِي وَاحْتَمَلْتُهُ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ قَصِيرًا ضَئِيلًا، فَأَنْزَلْتُهُ فَإِذَا رِجْلُهُ لَا بَأْسَ بِهَا، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى لَحِقْنَا أَصْحَابَنَا، وَصَاحَتِ الْمَرْأَةُ: يَا بَيَاتَاهُ، فَثُورَ أَهْلُ خَيْبَرَ.
ثُمَّ ذَكَرْتُ مَوْضِعَ قَوْسِي فِي الدَّرَجَةِ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَرْجِعَنَّ فَلَآخُذَنَّ قَوْسِي، فَقَالَ أَصْحَابِي: قَدْ تَثُورُ أَهْلُ خَيْبَرَ بِقَتْلِهِ، فَقُلْتُ: لَا أَرْجِعُ أَنَا حَتَّى آخُذَ قَوْسِي، فَرَجَعْتُ فَإِذَا أَهْلُ خَيْبَرَ قَدْ تَثَوَّرُوا، وَإِذَا مَا لَهُمْ كَلَامٌ إِلَّا مَنْ قَتَلَ ابْنَ أَبِي الْحُقَيْقِ، فَجَعَلْتُ لَا أَنْظُرُ فِي وَجْهِ إِنْسَانٍ وَلَا يَنْظُرُ فِي وَجْهِي إِلَّا قُلْتُ مِثْلَ مَا يَقُولُ مَنْ قَتَلَ ابْنَ أَبِي الْحُقَيْقِ، حَتَّى جِئْتُ الدَّرَجَةَ فَصَعِدْتُ مَعَ النَّاسِ فَأَخَذْتُ قَوْسِي فَلَحِقْتُ أَصْحَابِي. فَكُنَّا نَسِيرُ اللَّيْلَ وَنَكْمُنُ النَّهَارَ، فَإِذَا كَمَنَّا النَّهَارَ أَقْعَدْنَا نَاطُورًا يَنْظُرُ لَنَا، حَتَّى إِذَا اقْتَرَبْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ، وَكُنْتُ بِالْبَيْدَاءِ كُنْتُ أَنَا نَاطِرَهُمْ ثُمَّ إِنِّي أَلَحْتُ لَهُمْ بِثَوْبِي فَانْحَدَرُوا فَخَرَجُوا جَمْزًا، وَانْحَدَرْتُ فِي آثَارِهِمْ فَأَدْرَكْتُهُمْ حَتَّى بَلَغْنَا الْمَدِينَةَ، فَقَالَ لِي أَصْحَابِي: هَلْ رَأَيْتَ شَيْئًا؟ فَقُلْتُ: لَا، وَلَكِنْ رَأَيْتُ مَا أَدْرَكَكُمْ مِنَ الْعَنَاءِ فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَحْمِلَكُمُ الْفَزَعُ.
فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبَ النَّاسَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْلَحَتِ الْوُجُوهُ". فَقُلْنَا: أَفْلَحَ وَجْهُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قَتَلْتُمُوهُ؟" قُلْنَا: نَعَمْ. فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسَّيْفِ الَّذِي قُتِلَ بِهِ، فَقَالَ:" هَذَا طَعَامُهُ فِي ضِبَابِ السَّيْفِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو اور انصار سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک حلیف کو اور عبداللہ بن عتیک کو ابن ابوحقیق کی طرف بھیجا تاکہ ہم اسے قتل کر دیں ہم لوگ روانہ ہوئے ہم رات کے وقت خیر پہنچے ہم وہاں کے مختلف دروازوں کے پاس گئے، اور انہیں باہر کی طرف سے بند کر دیا پھر ہم نے تمام چابیاں اکٹھی کیں اور انہیں پھینک دیا پھر ہم لوگ کھجور کے درخت پر چڑھے اور میں اور عبداللہ بن عتیک ہم ابن ابوحقیق کی سیڑھی تک پہنچ گئے عبداللہ بن عتیک نے بات کی تو ابن ابوحقیق نے کہا: تمہاری ماں نہ رہے کیا تم عبداللہ ہو تم یہاں کیا کر رہے ہو (پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا:) اٹھو اور دروازہ کھولو کیونکہ اس گھڑی میں معزز شخص اپنے دروازے پر آنے والے کسی شخص کو واپس نہیں کرتا وہ عورت اٹھی میں نے عبداللہ بن عتیک سے کہا: تم نے اسے سنبھالنا ہے۔ انہوں نے اس پر تلوار سونت لی اس عورت نے چیخ مارنا چاہی تو میں نے اس پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا لیکن پھر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آیا کہ آپ نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے، تو میں رک گیا سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں اس کے بالا خانے میں اس کے پاس گیا رات کی تاریکی میں، میں اس کے گورے رنگ کو دیکھ کر ٹھہر گیا جب اس نے مجھے دیکھا تو اس نے تکیہ پکڑا اور اس کے ذریعے بچنے کی کوشش کی میں نے تلوار بلند کر کے اس پر ضرب لگانا چاہی لیکن کمرے کی چھت نیچے تھی اس لئے میں ایسا نہیں کر سکا تو میں نے وہ اسے چبھو دی پھر میں باہر نکل آیا میرے ساتھیوں نے دریافت کیا: تم نے کام کر لیا میں نے کہا: جی ہاں پھر وہ اندر داخل ہوئے، اور اس کے پاس ٹھہرے پھر ہم لوگ وہاں سے نکل آئے ہم سیڑھی سے نیچے اترے عبداللہ بن عتیک سیڑھی سے گر گئے، اور بولے: ہائے میری ٹانگ میری ٹانگ ٹوٹ گئی ہے میں نے ان سے کہا: آپ کی ٹانگ کو کچھ نہیں ہوا پھر میں نے اپنی کمان رکھی اور انہیں اٹھا لیا عبداللہ ایک چھوٹے قد کے کمزور شخص تھے میں نے انہیں نیچے اتارا تو ان کی ٹانگ کو کوئی نقصان نہیں ہوا تھا ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچ گئے اس دوران عورت چیخ کر بولی: خطرے کی بات ہے، تو اہل خیبر اکٹھے ہونا شروع ہو گئے پھر مجھے یاد آیا میری کمان تو سیڑھی میں رہ گئی ہے میں نے کہا: اللہ کی قسم میں واپس جاؤں گا اور اپنی کمان ضرور لے کے آؤں گا میرے ساتھیوں نے کہا: اہل خیبر اس کے قتل کی وجہ سے اکٹھے ہو رہے ہیں میں نے کہا: میں اس وقت تک واپس نہیں جاؤں گا، جب تک اپنی کمان واپس نہیں لے لیتا پھر میں واپس آیا تو اہل خیبر اکٹھے ہو چکے تھے اور وہ صرف یہی بات چیت کر رہے تھے کہ ابن ابوحقیق کو کس نے قتل کیا ہے مجھے جو بھی شخص نظر آیا یا جس نے بھی میری طرف دیکھا تو میں نے بھی ان کی طرح یہی پوچھا: ابن ابوحقیق کو کس نے قتل کیا ہے، یہاں تک کہ میں اس سیڑھی تک پہنچ گیا میں لوگوں کے ساتھ اس پر چڑھا پھر میں نے اپنی کمان پکڑی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ آ ملا ہم رات بھر سفر کرتے رہے، اور دن کے وقت ٹھہر جاتے تھے جب ہم دن کے وقت ٹھہر جاتے تھے، تو ہم کسی جاسوس کو بھیجتے تھے جو ہمارے لئے صورت حال کا جائزہ لیتا تھا، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچ گئے میں بیدا کے مقام پر موجود تھا، اور میں ان لوگوں کے لئے صورت حال کا جائزہ لے رہا تھا پھر میں نے اپنے کپڑے کو ان کے لئے لہرایا تو وہ نیچے اتر آئے وہ لوگ تیزی سے چلتے ہوئے نکلے تھے اور میں ان کے پیچھے آتا ہوا ان تک پہنچ جاتا تھا، یہاں تک کہ ہم لوگ اسی طرح مدینہ منورہ پہنچ گئے میرے ساتھیوں نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے کوئی چیز دیکھی ہے میں نے جواب دیا جی نہیں لیکن میں نے یہ چیز دیکھی ہے کہ جو آپ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو مجھے یہ بات پسند آئی کہ خوف آپ لوگوں کو تیزی سے لے چلے جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ اس وقت لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چہرے کامیاب ہیں ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کا چہرہ بھی کامیاب ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اسے قتل کر دیا ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار منگوائی جس! کے ذریعے اسے قتل کیا گیا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اس کا کھانا توار کی دھار پر موجود ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10334]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10334]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (907)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10335
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ أَنَّ الرَّهْطَ الَّذِينَ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ لِيَقْتُلُوهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ، وَأَبُو قَتَادَةَ، [ وَ ] حَلِيفٌ لَهُمْ، وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ.
وَأَنَّهُمْ قَدِمُوا خَيْبَرَ لَيْلًا، فَعَمَدْنَا إِلَى أَبْوَابِهِمْ نُغْلِقُهَا عَلَيْهِمْ مِنْ خَارِجٍ، قَالَتِ امْرَأَةُ ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ: إِنَّ هَذَا لَصَوْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: افْتَحِي، فَفَتَحَتْ فَدَخَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: دُونَكَ، فَذَهَبْتُ لِأَضْرِبَهَا بِالسَّيْفِ فَأَذْكُرُ نَهْيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ فَأَكُفُّ عَنْهَا.
قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيُّ وَلَيْسَ بِالْجُهَنِيِّ الَّذِي رَوَى عَنْهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ افراد جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن ابوحقیق کو قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا وہ یہ ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ایک ان کے حلیف اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب یہ لوگ رات کے وقت خیبر پہنچے یہ ان کے دروازوں کی طرف بڑھے ہم نے باہر سے انہیں بند کر دیا ابن ابوحقیق کی بیوی نے کہا: یہ آواز تو عبداللہ بن عتیک کی ہے اس نے کہا: تم دروازہ کھولو اس عورت نے دروازہ کھولا تو میں اور عبداللہ بن عتیک اندر داخل ہوئے عبدالله نے کہا: تم سنبھالو میں آگے بڑھا تاکہ اس عورت کو تلوار کے ذریعے ضرب لگاؤں تو مجھے یہ بات یاد آ گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے، تو میں اس سے رک گیا۔ علی بن مدینی کہتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن انیس انصاری رضی اللہ عنہ ہیں یہ وہ جہنی نہیں ہیں جن سے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10335]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10335]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1534)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
59. بَابُ سَرِيَّةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ
عبداللہ بن جحش کی مہم
حدیث نمبر: 10336
عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ بَعَثَ رَهْطًا، وَبَعَثَ عَلَيْهِمْ أَبَا عُبَيْدَةَ فَلَمَّا ذَهَبَ لِيَنْطَلِقَ بَكَى صَبَابَةً إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَلَسَ، فَبَعَثَ عَلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ مَكَانَهُ، وَكَتَبَ لَهُ كِتَابًا وَأَمَرَهُ أَنْ لَا يَقْرَأَ الْكِتَابَ حَتَّى يَبْلُغَ مَكَانَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَ:" لَا تُكْرِهَنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ عَلَى الْمَسِيرِ مَعَكَ". فَلَمَّا قَرَأَ الْكِتَابَ اسْتَرْجَعَ، وَقَالَ: سَمْعٌ وَطَاعَةٌ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَخَبَّرَهُمُ الْخَبَرَ، وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْكِتَابَ، فَرَجَعَ رَجُلَانِ وَمَضَى بَقِيَّتُهُمْ، فَلَقَوُا ابْنَ الْحَضْرَمِيِّ فَقَتَلُوهُ. وَلَمْ يَدْرُوا أَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ مِنْ رَجَبٍ أَوْ جُمَادَى، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلْمُسْلِمِينَ: قَتَلْتُمْ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ الْآيَةَ.
فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنْ لَمْ يَكُونُوا أَصَابُوا وِزْرًا، فَلَيْسَ لَهُمْ أَجْرٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَةَ اللَّهِ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے کچھ لوگوں کو بھیجا آپ نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا جب وہ لوگ جانے لگے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی وجہ سے رونے لگے، اور بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی جگہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا ان کے لئے ایک تحریر لکھی اور انہیں یہ حکم دیا کہ وہ اس تحریر کو اس وقت تک نہ پڑھیں جب تک فلاں فلاں مقام تک نہیں پہنچ جاتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی اپنے ساتھ چلنے پر مجبور نہ کرنا جب انہوں نے وہ تحریر پڑھی تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور پھر بولے: اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے گی پھر انہوں نے اپنے ساتھیوں کو صورت حال بتائی اور ان کے سامنے وہ تحریر پڑھ کر سنائی، تو دو افراد واپس چلے گئے، اور باقی حضرات آگے چلے گئے ان لوگوں کی ملاقات ابن حضرمی سے ہوئی ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا انہیں یہ انداز نہیں ہوا کہ یہ رجب کا دن ہے یا جمادی الثانی (کا آخری دن) ہے؟ مشرکین نے مسلمانوں سے کہا: تم لوگوں نے حرمت والے مہینے میں قتل کر دیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے حرمت والے مہینے میں قتال کرنے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ان میں سے کسی نے کہا: کہ اگر ان لوگوں کو کوئی گناہ لاحق نہیں بھی ہوا تو انہیں اجر بھی نہیں ملے گا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے، اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10336]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1670)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1670، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8856، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10337
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ فُلَانٍ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقُوا عَمْرَو بْنَ الْحَضْرَمِيِّ بِبَطْنِ نَخْلَةَ. قَالَ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”لوگ تم سے حرمت والے مہینے میں قتال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم یہ فرما دو: اس میں قتال بڑا (گناہ) ہے“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن فلاں کو ایک مہم پر بھیجا تھا بطن نخلہ کے مقام پر ان لوگوں کا سامنا عمرو بن حضرمی سے ہوا۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10337]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2191)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
60. بَابٌ فِي يَوْمِ الرَّجِيعِ
یوم رجیع کا بیان
حدیث نمبر: 10338
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرِو بْنِ قَتَادَةَ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ أُحُدٍ نَفَرٌ مِنْ عَضَلٍ وَالْقَارَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِينَا إِسْلَامًا فَابْعَثْ مَعَنَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِكَ يُفَقِّهُونَا فِي الدِّينِ، وَيُقْرِئُونَا الْقُرْآنَ، وَيُعَلِّمُونَا شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِهِ سِتَّةً: مَرْثَدَ بْنَ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ، حَلِيفَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ.
قَالَ: وَأَمَّا مَرْثَدُ بْنُ أَبِي مَرْثَدٍ، وَخَالِدُ بْنُ الْبُكَيْرِ، وَعَاصِمُ بْنُ أَبِي الْأَقْلَحِ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ لَا نَقْبَلُ عَهْدًا مِنْ مُشْرِكٍ وَلَا عَقْدًا أَبَدًا، فَقَاتَلُوهُمْ حَتَّى قَتَلُوهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عاصم بن عمرو بن قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے بعد عضل اور قارہ قبیلے کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے درمیان اسلام پایا جاتا ہے آپ اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو ہمارے ساتھ بھیجیں جو ہمیں دینی تعلیمات سے آگاہ کریں ہمیں قرآن سکھائیں ہمیں اسلامی تعلیمات کی تعلیم دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے چھ افراد کو بھیجا ان میں سے ایک سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ تھے جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جہاں تک سیدنا مرثد بن ابومرثد رضی اللہ عنہ سیدنا خالد بن بکیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عاصم بن ابوقلح رضی الله عنہ کا تعلق ہے، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ہم کسی مشرک کی طرف سے کوئی عہد یا کوئی عقد کبھی قبول نہیں کریں گے وہ ان لوگوں سے لڑتے رہے، یہاں تک کہ ان (کافر) لوگوں نے انہیں شہید کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10338]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10338]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (327/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10339
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ مِنْ شَأْنِ خُبَيْبِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَعَاصِمِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَقْلَحِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَزَيْدِ بْنِ الدِّثِنَةِ الْأَنْصَارِيِّ مَنْ بَنِي بَيَاضَةَ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُمْ عُيُونًا بِمَكَّةَ ; لِيُخْبِرُوهُ خَبَرَ قُرَيْشٍ. فَسَلَكُوا عَلَى النَّجْدِيَّةِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالرَّجِيعِ مِنْ نَجْدٍ، اعْتَرَضَتْ لَهُمْ بَنُو لِحْيَانَ مِنْ هُذَيْلٍ، فَأَمَّا عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ فَضَارَبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى قُتِلَ، وَأَمَّا خُبَيْبٌ وَزَيْدُ بْنُ الدِّثِنَةِ فَأَصْعَدَا فِي الْجَبَلِ فَلَمْ يَسْتَطِعْهُمَا الْقَوْمُ حَتَّى جَعَلُوا لَهُمُ الْعُهُودَ وَالْمَوَاثِيقَ، فَنَزَلَا إِلَيْهِمْ فَأَوْثَقُوهُمَا رِبَاطًا، ثُمَّ أَقْبَلُوا بِهِمَا إِلَى مَكَّةَ فَبَاعُوهُمَا مِنْ قُرَيْشٍ.
فَأَمَّا خُبَيْبٌ فَاشْتَرَاهُ عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، وَشَرَكَهُ فِي ابْتِيَاعِهِ أَبُو إِهَابِ بْنُ عَزِيزِ بْنِ قَيْسِ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَدْسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَارِمٍ، وَكَانَ قَيْسُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ رَبِيعَةَ أَخَا عَامِرِ بْنِ نَوْفَلٍ لِأُمِّهِ، أُمُّهُمَا بِنْتُ نَهْشَلٍ التَّمِيمِيَّةُ. [ وَعِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَالْأَخْنَسُ بْنُ شَرْنُونَ بْنِ عِلَاجِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيُّ ] وَعُبَيْدَةُ بْنُ حَكِيمٍ السُّلَمِيُّ ثُمَّ الذَّكْوَانِيُّ، وَأُمَيَّةُ بْنُ أَبِي عُتْبَةَ بْنِ هَمَّامِ بْنِ حَنْظَلَةَ مِنْ بَنِي دَارِمٍ وَبَنُو الْحَضْرَمِيِّ، وَسَعْيَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفِ بْنِ وَهْبٍ الْجُمَحِيُّ، فَدَفَعُوهُ إِلَى عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ فَسَجَنَهُ عِنْدَهُ فِي دَارِهِ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ.
وَكَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَامِرٍ تَفْتَحُ عَنْهُ وَتُطْعِمُهُ، فَقَالَ لَهَا: إِذَا أَرَادَ الْقَوْمُ قَتْلِي فَآذِنِينِي قَبْلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا أَرَادُوا قَتْلَهُ أَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ: ابْغِينِي حَدِيدَةً أَسْتَدِفُّ بِهَا - يَعْنِي أَحْلِقُ عَانَتِي - فَدَخَلَ ابْنُ الْمَرْأَةِ الَّتِي كَانَتْ تُنْجِدُهُ وَالْمُوسَى فِي يَدِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِ الْغُلَامِ فَقَالَ: هَلْ أَمْكَنَ اللَّهُ مِنْكُمْ؟ فَقَالَتْ: مَا هَذَا ظَنِّي بِكَ. ثُمَّ نَاوَلَهَا الْمُوسَى وَقَالَ: إِنَّمَا كُنْتُ مَازِحًا.
وَخَرَجَ بِهِ الْقَوْمُ الَّذِينَ شَرِكُوا فِيهِ، وَخَرَجَ مَعَهُمْ أَهْلُ مَكَّةَ، وَخَرَجُوا مَعَهُمْ بِخَشَبَةٍ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالتَّنْعِيمِ نَصَبُوا تِلْكَ الْخَشَبَةَ فَصَلَبُوهُ عَلَيْهَا، وَكَانَ الَّذِي وَلِيَ قَتْلَهُ عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، وَكَانَ أَبُو الْحُسَيْنِ صَغِيرًا وَكَانَ مَعَ الْقَوْمِ، وَإِنَّمَا قَتَلُوهُ بِالْحَارِثِ بْنِ عَامِرٍ، وَكَانَ قُتِلَ يَوْمِ بَدْرٍ كَافِرًا. وَقَالَ لَهُمْ خُبَيْبٌ عِنْدَ قَتْلِهِ: أَطْلِقُونِي مِنَ الرِّبَاطِ حَتَّى أُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ. فَأَطْلَقُوهُ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنْ تَظُنُّوا أَنَّ بِي جَزَعًا مِنَ الْمَوْتِ لَطَوَّلْتُهُمَا، وَلِذَلِكَ خَفَّفْتُهُمَا.
وَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَنْظُرُ إِلَّا فِي وَجْهِ عَدُوٍّ، اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَجِدُ رَسُولًا إِلَى رَسُولِكَ فَبَلِّغْهُ عَنِّي السَّلَامَ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ.
وَقَالَ خُبَيْبٌ وَهُمْ يَرْفَعُونَهُ عَلَى الْخَشَبَةِ: اللَّهُمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا، وَاقْتُلْهُمْ بَدَدًا، وَلَا تُبْقِ مِنْهُمْ أَحَدًا.
وَقَتَلَ خُبَيْبًا أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ الَّذِينَ قُتِلُوا يَوْمَ بَدْرٍ، فَلَمَّا وَضَعُوا فِيهِ السِّلَاحَ وَهُوَ مَصْلُوبٌ نَادَوْهُ وَنَاشَدُوهُ: أَتُحِبُّ أَنَّ مُحَمَّدًا مَكَانَكَ، فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ الْعَظِيمِ، مَا أُحِبُّ أَنْ يَفْدِيَنِي بِشَوْكَةٍ يُشَاكُهَا فِي قَدَمِهِ. فَضَحِكُوا، وَقَالَ خُبَيْبٌ حِينَ رَفَعُوهُ إِلَى الْخَشَبَةِ:
لَقَدْ جَمَعَ الْأَحْزَابُ حَوْلِي وَأَلَّبُوا قَبَائِلَهُمْ وَاسْتَجْمَعُوا كُلَّ مَجْمَعِ وَقَدْ جَمَعُوا أَبْنَاءَهُمْ وَنِسَاءَهُمْ وَقُرِّبْتُ
مِنْ جِذْعٍ طَوِيلٍ مُمَنَّعِ إِلَى اللَّهِ أَشْكُو غُرْبَتِي ثُمَّ كُرْبَتِي
وَمَا أَرْصَدَ الْأَحْزَابُ لِي عِنْدَ مَصْرَعِي فَذَا الْعَرْشِ صَبِّرْنِي عَلَى مَا يُرَادُ بِي
فَقَدْ بَضَعُوا لَحْمِي وَقَدْ بَانَ مَطْمَعِي وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ
يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ لَعَمْرِي مَا أَحْفُلُ إِذَا مُتُّ مُسْلِمًا
عَلَى أَيِّ حَالٍ كَانَ لِلَّهِ مَضْجَعِي.
وَأَمَّا زَيْدُ بْنُ الدَّثِنَةِ فَاشْتَرَاهُ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فَقَتَلَهُ بِأَبِيهِ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، قَتَلَهُ نِيطَاسُ مَوْلَى بَنِي جُمَحَ، وَقُتِلَا بِالتَّنْعِيمِ، فَدَفَنَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ خُبَيْبًا، وَقَالَ حَسَّانُ فِي شَأْنِ خُبَيْبٍ:
وَلَيْتَ خُبَيْبًا لَمْ يَخُنْهُ ذِمَامُهُ وَلَيْتَ خُبَيْبًا كَانَ بِالْقَوْمِ عَالِمَا
شِرَاكُ زُهَيْرِ بْنِ الْأَغَرِّ وَجَامِعٍ وَكَانَا قَدِيمًا يَرْكَبَانِ الْمَحَارِمَا
أَجَرْتُمْ فَلَمَّا أَنْ أَجَرْتُمْ غَدَرْتُمْ وَكُنْتُمْ بِأَكْنَافِ الرَّجِيعِ لَهَازِمَا
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا حبیب بن عدی بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے ہے، اور سیدنا عاصم بن ثابت بن ابواقلح بن عمرو بن عوف اور سیدنا زید بن دثنہ انصاری رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو بیاضہ سے ہے ان لوگوں کا واقعہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مکہ میں جاسوسی کے لئے بھیجا تھا تاکہ وہ لوگ آپ کو قریش کے بارے میں اطلاعات پہنچائیں یہ لوگ نجدیہ کے راستے پر چلتے ہوئے نجد کے مقام رجیع تک پہنچے تو بنو لحیان قبیلے کے لوگ جو ہذیل قبیلے کی شاخ ہے وہ ان کے سامنے آ گئے عاصم بن ثابت نے اپنی تلوار کے ذریعے مقابلہ کیا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے سیدنا خبیب اور سیدنا زید بن دثنہ پہاڑ پر چڑھ گئے لوگ ان تک نہیں پہنچ سکتے تھے، یہاں تک کہ ان لوگوں نے ان حضرات کے ساتھ یہ عہد کیا (کہ وہ انہیں کچھ نہیں کہیں گے) تو یہ دونوں حضرات نیچے اتر کر ان کے پاس آ گئے ان لوگوں نے ان دونوں حضرات کو باندھ دیا پھر وہ ان دونوں کو لے کے مکہ آ گئے، اور ان دونوں کو قریش کے ہاتھ فروخت کر دیا جہاں تک سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے، تو عقبہ بن حارث نے انہیں خرید لیا ان کی خریداری میں ابواہاب بن عزیز بن قیس بن سوید بن ربیعہ بن عدی بن عبداللہ بن دارم بھی ان کا شراکت دار بنا قیس بن سوید بن ربیعہ اصل میں عامر بن نوفل کا ماں کی طرف شریک بھائی تھا ان دونوں کی ماں نہشل کی بیٹی تھی اور تمیمیہ تھی عکرمہ بن ابوجہل اور اخنس بن شرنون بن علاج بن مغیرہ ثقفی اور عبیدہ بن حکیم سلمی ثم ذکوانی اور امیہ بن ابوعتبہ بن ہمام بن حنظلہ جس کا تعلق بنو دارم سے ہے، اور حضرمی کے بیٹوں نے اور سعیہ بن عبداللہ بن ابوقیس نے جس کا تعلق بنو عامر بن لؤی سے ہے، اور صفوان بن امیہ بن خلف بن وہب جمحی نے (اس خریداری میں حصہ لیا) ان لوگوں نے سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو عقبہ بن حارث کے حوالے کر دیا عقبہ نے انہیں اپنے گھر میں قید کر دیا جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا وہ اس کے گھر میں رہے عقبہ بن حارث بن عامر کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ان کے قید خانے کا دروازہ کھول کر انہیں کھانا دیا کرتی تھی انہوں نے اس عورت سے کہا: کہ جب یہ لوگ مجھے قتل کرنے کا ارادہ کریں تو تم مجھے اس بارے میں پہلے بتا دینا جب ان لوگوں نے انہیں قتل کرنے کا ارادہ کیا اور اس عورت نے انہیں بتا دیا، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے کوئی استرا لا دو تاکہ میں اس کے ذریعے زیر ناف بال صاف کر لوں (اس عورت نے انہیں استرا لا دیا) اسی دوران اس عورت کا بیٹا ان کے کمرے میں آ گیا استرا ان کے ہاتھ میں تھا۔ انہوں نے اس بچے کا ہاتھ پکڑا اور پھر بولے: کیا میں تمہیں نقصان پہنچاؤں، اس عورت نے کہا: آپ کے بارے میں میرا یہ گمان نہیں ہے پھر انہوں نے اس عورت کو استرا پکڑایا اور فرمایا: میں تو مذاق کر رہا تھا جن لوگوں نے مل جل کر انہیں خریدا تھا وہ انہیں ساتھ لے کر نکلے ان لوگوں کے ساتھ اہل مکہ بھی نکلے وہ لوگ اپنے ساتھ ایک لکڑی لے کے گئے، یہاں تک کہ تنعیم کے مقام پر انہوں نے اس لکڑی کو زمین میں گاڑ دیا، اور اس لکڑی پر انہیں مصلوب کر دیا عقبہ بن حارث نے انہیں قتل کیا تھا ابوالحسین کمسن تھے اور لوگوں کے ساتھ تھے عقبہ نے انہیں حارث بن عامر کے بدلے میں قتل کیا تھا جو غزوہ بدر کے موقع پر کافر ہونے کے عالم میں قتل ہوا تھا۔ سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے قتل ہونے کے وقت ان سے کہا: تم لوگ مجھے کھول دو تاکہ میں پہلے دو رکعت ادا کر دوں ان لوگوں نے انہیں کھول دیا انہوں نے دو مختصر رکعت ادا کیں اور نماز مکمل کر لی پھر انہوں نے فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم یہ سمجھو گے کہ شاید میں موت کے خوف کی وجہ سے ایسا کر رہا ہوں تو میں نے یہ دو رکعت طویل ادا کرنی تھیں لیکن اسی وجہ سے میں نے انہیں مختصر ادا کیا ہے پھر انہوں نے کہا: اے اللہ مجھے اپنے سامنے صرف دشمن نظر آ رہا ہے اے اللہ مجھے ایسا کوئی قاصد نہیں ملتا جو تیرے رسول تک بھیجا جا سکے تو انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دینا سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا جب سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو ان لوگوں نے لکڑی پر بلند کیا، تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ تو ان لوگوں کو گن لے اور انہیں قتل کروا دینا ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑنا راوی کہتے ہیں: سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو ان مشرکین کے بیٹوں نے شہید کیا جو مشرکین غزوہ بدر میں مارے گئے تھے جب ان لوگوں نے ان کی طرف ہتھیار بڑھائے، اور جب انہیں مصلوب کیا جا چکا تھا تو انہوں نے بلند آواز میں پکار کر ان سے کہا: کہ کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہاری جگہ ہوتے تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں عظیم اللہ کی قسم مجھے تو یہ بات بھی پسند نہیں ہے کہ میری جان کے بدلے میں ان کے پاؤں میں کوئی کانٹا چبھ جائے، تو وہ لوگ ہنسنے لگے جب ان لوگوں نے سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو لکڑی پر بلند کیا، تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے: ”(دشمن کے) گروہ میرے گرد اکٹھے ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے قبائل کو جمع کر لیا ہے، اور ہر قسم کا مجمع اکٹھا کر لیا ہے، انہوں نے اپنے بیٹوں اور عورتوں کو اکٹھا کر لیا اور مجھے کھجور کی ایک لمبی مضبوط شاخ کے قریب کر دیا ہے، میں اپنی غریب الوطنی اور اپنی پریشانی اور ان لوگوں نے میرے قتل کے لیے جو کچھ تیار کیا ہے ان سب کے حوالے سے، میں اللہ تعالیٰ ہی کی بارگاہ میں فریاد کرتا ہوں، اے عرش والی ذات! تو مجھے اس چیز کے حوالے سے صبر عطا فرما، جو یہ لوگ میرے بارے میں ارادہ رکھتے ہیں، کہ یہ میرے گوشت کے ٹکڑے کر دے اور (بچنے کی) میری توقع ختم ہو چکی ہے، اور یہ سب کچھ اس معبود کی راہ میں ہو رہا ہے، کہ اگر وہ چاہے تو میرے جسم کے مردہ ٹکڑوں میں بھی برکت ڈال دے، مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، اگر میں مسلمان ہونے کے عالم میں مرتا ہوں تو مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کہ اللہ تعالیٰ مجھے کس حال میں موت دیتا ہے“۔ جہاں تک سیدنا زید بن دثنہ کا تعلق ہے، تو صفوان بن امیہ نے انہیں خرید لیا تھا اس نے اپنے باپ امیہ بن خلف کے عوض میں انہیں قتل کیا بنو جمح کے غلام نیطاس نے انہیں قتل کیا تھا ان دونوں حضرات کو تنعیم کے مقام پر قتل کیا گیا تھا عمرو بن امیہ نے سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو دفن کیا تھا۔ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ اشعار کہے تھے: ”کاش خبیب کے ساتھ ان کے عہد نے خیانت نہ کی ہوتی، کاش خبیب ان لوگوں سے واقف ہوتے، زہیر بن اغر اور جامع نے تمہیں خریدا ہے، اور وہ دونوں پرانے وقتوں سے ہی حرام کاموں کا ارتکاب کرتے چلے آ رہے ہیں، تم لوگوں نے پہلے پناہ دی اور جب تم نے پناہ دیدی تو تم نے اس کی خلاف ورزی کی، جبکہ تم لوگ رجیع کے کناروں پر چیخیں مارا کرتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10339]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5284)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5284»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10340
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الرَّجِيعِ: مَرْثَدُ بْنُ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب نے یوم رجیع کے دن قتل ہونے والوں کے ناموں میں سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10340]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10341
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرْثَدَ بْنَ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ، حَلِيفَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِلَى حَيٍّ مِنْ هُذَيْلٍ، فَقُتِلَ فِيهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ: مَرْثَدُ بْنُ أَبِي مَرْثَدٍ.
عروہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کو ہذیل قبیلے کی ایک شاخ کی طرف بھیجا سیدنا مرثد رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے، تو سیدنا مرثد رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں سمیت وہاں شہید کر دیا گیا۔ بنو ہاشم سے (حلیف کے طور پر) تعلق رکھنے والے سیدنا مرثد بن ابومرثد رضی اللہ عنہ (کو وہاں شہید کیا گیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10341]
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل