🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الْجِسْرِ
جو لوگ جنگ جسر کے دن قتل ہوئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10382
وَعَنْ عُرْوَةَ فِيمَنْ قُتِلَ يَوْمَ جِسْرِ الْمَدَائِنِ:
مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زَعْوَرَاءَ: أَوْسُ بْنُ عَتِيكِ بْنِ عَامِرٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ مَبْذُولٍ: ثَعْلَبَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحْصَنٍ، وَثَابِتُ بْنُ عَتِيكٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: زَيْدُ بْنُ سُرَاقَةَ بْنِ كَعْبٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زَعْوَرَاءَ: سَعْدُ بْنُ سَلَامَةَ.
رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
مدائن میں، جنگ جسر کے دن قتل ہونے والوں کے ناموں میں عروہ نے ان حضرات کا ذکر کیا ہے: انصار کی شاخ بنو عبداشہل کی شاخ بنوزعوراء سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن عتیک بن عامر رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو عمرو بن مبذول سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ اور سیدنا ثابت بن عتیک رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنونجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن سراقہ بن کعب رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو عبداشہل کی شاخ بنوزعوراء سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن سلامہ رضی اللہ عنہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ روایت حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10382]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابُ وَقْعَةِ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ
واقعہ اسکندریہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10383
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ:
خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا مِنْكُمْ أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ وَمَعِي تَرْجُمَانٌ، وَمَعَهُ تُرْجُمَانٌ، حَتَّى وُضِعَ لَهُ مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟. فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، بَشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرِنَا مَالًا، فَقَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ"، يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ، وَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ. فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَكُمْ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ، حَتَّى ظَهَرَ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ، لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يَتَنَاوَلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ. فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، خُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، فَلَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ مِنَّا عَدَدًا، وَلَا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَذْكَى مِنْهُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کا ایک لشکر روانہ ہوا میں ان کا امیر تھا ہم نے اسکندریہ میں پڑاؤ کیا وہاں کے حکمران نے کہا: کہ اپنے میں سے ایک شخص کو میری طرف بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات چیت کرے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا: میرے علاوہ کوئی اور اس کی طرف نہیں جائے گا میں نکلا میرے ساتھ ایک ترجمان تھا، اور اس کے ساتھ بھی ایک ترجمان تھا وہاں دو منبر رکھے گئے اس نے دریافت کیا: تم کون لوگ ہو ہم نے کہا: ہم عرب ہیں ہم پتوں اور کانٹوں میں رہنے والے لوگ ہیں ہم اللہ کے گھر کے ساتھ رہنے والے لوگ ہیں ہم سب سے زیادہ تنگی والی زندگی گزارتے تھے اور سب سے زیادہ مشکل زندگی گزارتے تھے ہم مردار کھا لیتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جاتے تھے اور ہماری حالت بری تھی ایسی بری ترین حالت جس کے ساتھ لوگ زندہ رہ رہے ہوں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا جو اس وقت ہمارے درمیان نمایاں حیثیت نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی زیادہ مال دار تھے انہوں نے یہ کہا: کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ انہوں نے ہمیں ان چیزوں کا حکم دیا جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ان چیزوں سے منع کیا جن پر ہم قائم تھے اور جس پر ہمارے آباؤ اجداد قائم تھے، تو ہم نے ان کی بات کی مخالفت کی اور انہیں غلط قرار دیا، اور ہم نے ان کی گفتگو کو مسترد کیا، یہاں تک کہ ایک اور قوم نکل کر ان کے پاس آئی انہوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، اور آپ پر ایمان لاتے ہیں ہم آپ کی پیروی کرتے ہیں جو شخص آپ کے ساتھ جنگ کرے گا ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ رسول نکل کر ان لوگوں کی طرف چلے گئے پھر ہم نکل کر ان کی طرف گئے ہم نے ان کے ساتھ جنگ کی انہوں نے ہمیں قتل کیا اور ہم پر غلبہ حاصل کر لیا پھر وہ عربوں کی طرف متوجہ ہوئے، اور انہوں نے ان کے ساتھ جنگ کی، یہاں تک کہ ان پر غلبہ پا لیا اگر میرے پیچھے موجود افراد کو یہ بات پتہ چل جائے کہ تم کس طرح کی زندگی گزار رہے ہو، تو ان میں سے ہر ایک شخص تمہارے پاس آ جائے گا اور تم جن نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہو وہ اس میں تمہارا حصہ دار بن جائے گا، تو اسکندریہ کا وہ حکمران ہنس پڑا اور بولا: تمہارے رسول نے سچ فرمایا تھا ہمارے پاس بھی رسول آئے تھے اور اسی طرح کی چیزیں لے کے آئے تھے جو تمہارے رسول تمہارے پاس لے کے آئے تھے ہم ان امور پر گامزن رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان بادشاہوں کا غلبہ ہو گیا تو انہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا شروع کر دی اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا اگر تم لوگ اپنے نبی کے حکم کی پیروی کرتے رہو گے، تو تم جس کے ساتھ بھی جنگ کرو گے اس پر غالب آ جاؤ گے، جو شخص تمہارے درپے ہو گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے، اور جب تم بھی وہ کام کرو گے، جو ہم نے کرنے شروع کیے تھے، تو تم انبیاء کے حکم کو ترک کر دو گے، اور تم ان لوگوں کی طرح عمل کرنا شروع کر دو گے جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کی تھی تو پھر تم بھی پسپا ہو جاؤ گے کیونکہ تم لوگ تعداد کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کبھی ایسے شخص کے ساتھ کلام نہیں کیا جو اس سے زیادہ سمجھ دار ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10383]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابُ فَتْحِ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ وَرُومِيَّةَ
قسطنطنیہ اور رومیہ کی فتح
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10384
عَنْ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَتَفْتَحُنَّ الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ، فَلَنِعْمَ الْأَمِيرُ أَمِيرُهَا، وَلَنِعْمَ الْجَيْشُ ذَلِكَ الْجَيْشُ".
قَالَ: فَدَعَانِي مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكَ، فَحَدَّثْتُهُ فَغَزَا الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بشر خثعمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب قسطنطنیہ فتح ہو جائے گا، تو اس کا امیر بہترین امیر ہو گا اور سب سے بہتر لشکر وہ والا لشکر ہو گا“ راوی کہتے ہیں: تو مسلمہ بن عبدالملک نے مجھے بلایا میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے قسطنطنیہ کی جنگ کی۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10384]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (848) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1216) اخرجه احمد فى المسند (335/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10385
وَعَنْ أَبِي قَبِيلٍ قَالَ:
كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَسُئِلَ: أَيُّ الْمَدِينَتَيْنِ تُفْتَحُ أَوَّلًا: الْقُسْطَنْطِينِيَّةُ أَوْ رُومِيَّةُ؟ قَالَ: فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بِصُنْدُوقٍ لَهُ حِلَقٌ، فَأَخْرَجَ مِنْهُ كِتَابًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَكْتُبُ إِذْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الْمَدِينَتَيْنِ تُفْتَحُ أَوَّلًا الْقُسْطَنْطِينِيَّةُ أَوْ رُومِيَّةُ؟. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَدِينَةُ هِرَقْلَ تُفْتَحُ أَوَّلًا"، يَعْنِي الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي قَبِيلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوقبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ان سے دریافت کیا گیا: کون سا شہر پہلے فتح ہو گا قسطنطنیہ یا رومیہ راوی کہتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا صندوق منگوایا انہوں نے اس میں سے ایک تحریر نکالی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد بیٹھے ہوئے نوٹ کر رہے تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا دو شہروں میں سے کونسا شہر فتح ہو گا قسطنطنیہ یا رومیہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہرقل کا شہر پہلے فتح ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد قسطنطنیہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوقبیل نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10385]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6645)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6607، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 486، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8350، 8705، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10386
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ بِالْفُسْطَاطِ فِي خِلَافَةِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: وَكَانَ مُعَاوِيَةُ أَغْزَى النَّاسِ لِلْقُسْطَنْطِينِيَّةِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يَعْجِزُ هَذِهِ الْأُمَّةُ مِنْ نِصْفِ يَوْمٍ، إِذَا رَأَيْتَ الشَّامَ مَائِدَةَ رَجُلٍ، وَأَهْلِ بَيْتِهِ، فَعِنْدَ ذَلِكَ فَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان سے یہ بات منقول ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں فسطاط میں موجود تھے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو قسطنطنیہ کی جنگ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم یہ امت دن کے نصف سے عاجز نہیں آئے گی جب تم شام کو دیکھو گے کہ وہاں ایک شخص اور اس کے اہلخانہ کا دستر خوان ہو گا اس وقت قسطنطنیہ فتح ہو جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10386]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10387
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَكُونَ رَابِطَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِبُولَانَ، يَا عَلِيُّ"، قَالَ الْمُزَنِيُّ: يَعْنِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" اعْلَمْ أَنَّكُمْ سَتُقَاتِلُونَ بَنِي الْأَصْفَرِ، وَيُقَاتِلُهُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَيْهِمْ رَوْقَةُ الْمُسْلِمِينَ أَهْلُ الْحِجَازِ الَّذِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، لَا تَأْخُذُهُمْ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قُسْطَنْطِينِيَّةَ وَرُومِيَّةَ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ، فَيَهُدُّوا حِصْنَهُمَا، وَيُصِيبُوا مَالًا عَظِيمًا لَمْ يُصِيبُوا مِثْلَهُ قَطُّ، حَتَّى يَقْتَسِمُوا بِالتِّرْسَةِ. ثُمَّ يَصْرُخُ صَارِخٌ: يَا أَهْلَ الْإِسْلَامِ، قَدْ خَرَجَ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ فِي بِلَادِكُمْ وَذَرَارِيِّكُمْ، فَيَنْقَبِضُ النَّاسُ عَنِ الْمَالِ، فَمِنْهُمُ الْآخِذُ، وَمِنْهُمُ التَّارِكُ، فَالْآخِذُ نَادِمٌ، وَالتَّارِكُ نَادِمٌ، ثُمَّ يَقُولُونَ: مَنْ هَذَا الصَّارِخُ؟ وَلَا يَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ، فَيَقُولُونَ: ابْعَثُوا طَلِيعَةً إِلَى لُدٍّ، فَإِنْ يَكُنِ الْمَسِيحُ قَدْ خَرَجَ فَسَيَأْتِيكُمْ بِعِلْمِهِ، فَيَأْتُونَ فَيُبْصِرُونَ وَلَا يَرَوْنَ شَيْئًا، وَيَرَوْنَ النَّاسَ سَاكِتِينَ، فَيَقُولُونَ: مَا صَرَخَ الصَّارِخُ إِلَّا إِلَيْنَا، فَاعْتَزِمُوا ثُمَّ ارْشُدُوا، فَنَخْرُجُ بِأَجْمَعِنَا إِلَى لُدٍّ، فَإِنْ يَكُنْ بِهَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ نُقَاتِلْهُ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ، وَإِنْ يَكُنِ الْأُخْرَى فَإِنَّهَا بِلَادُكُمْ، وَعَشَائِرُكُمْ وَعَسَاكِرُكُمْ رَجَعْتُمْ إِلَيْهَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مسلمانوں کا رابطہ بولان نامی جگہ پر نہیں ہو گا، اے علی! مزنی نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ بات جان لو کہ تم لوگ بنو اصفر کے ساتھ عنقریب جنگ کرو گے، اور تم لوگوں کے بعد اہل ایمان ان لوگوں کے ساتھ جنگ کریں گے پھر مسلمانوں کے کچھ لوگ جن کا تعلق اہل حجاز سے ہو گا وہ نکل کر ان کی طرف چلے جائیں گے یہ وہ لوگ ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوں گے اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت انہیں گرفت میں نہیں لے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے لئے قسطنطنیہ اور رومیہ کو فتح کر دے گا، جو تسبیح اور تکبیر کے ذریعے ہو گا وہ لوگ ان دونوں علاقوں کے قلعوں کو منہدم کر دیں گے، اور وہاں سے بہت سا مال انہیں ملے گا اس طرح کا مال پہلے انہیں کبھی نہیں ملا ہو گا، یہاں تک کہ وہ ڈھال تک تقسیم کر لیں گے پھر کوئی شخص پکار کر کہے گا اے اہل اسلام تمہارے علاقوں میں اور تمہارے بال بچوں میں دجال نکل آیا ہے، تو لوگ اس مال کو چھوڑیں گے کچھ اس مال کو لے لیں گے، اور کچھ اس مال کو چھوڑ دیں گے، تو جو لے گا وہ ندامت کا شکار ہو گا اور جو چھوڑ دے گا وہ بھی ندامت کا شکار ہو گا پھر وہ یہ کہیں گے یہ چیخنے والا شخص کون ہے وہ لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ کون ہو گا پھر وہ کہیں گے کہ تم مقام ’ لد، کی طرف کسی جاسوس کو بھیجو اگر تو دجال نکل چکا ہوا تو تمہیں اس کے بارے میں اطلاع مل جائے گی پھر وہ لوگ آئیں گے، اور اس کو دیکھیں گے، تو وہاں کوئی چیز نظر نہیں آئے گی وہ لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ خاموش ہوں گے، تو وہ یہ کہیں گے کہ چیخنے والے نے صرف ہماری طرف متوجہ ہو کر چیخ ماری تھی تو تم لوگ پختہ ہو جاؤ اور ہدایت پر رہو ہم سب نکل کر ’ لد، کی طرف جاتے ہیں اگر وہاں دجال موجود ہوا تو ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور اس کے درمیان فیصلہ کر دے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے، اور اگر صورت حال مختلف ہوئی، تو وہ تمہارا علاقہ ہے، اور تمہارا خاندان ہے تمہارے لشکر ہیں تم ان کی طرف واپس چلے جاؤ گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے۔ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ
مرتدین کے ساتھ جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10388
عَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - قَالَ:
لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَارْتَدَّ مَنِ ارْتَدَّ مِنَ النَّاسِ، قَالَ قَوْمٌ: نُصَلِّي وَلَا نُؤْتِي الزَّكَاةَ، فَقَالَ النَّاسُ لِأَبِي بَكْرٍ: اقْبَلْ مِنْهُمْ، قَالَ: لَوْ مَنَعُونِي عَنَاقًا لَقَاتَلْتُهُمْ، فَبَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَقَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ بِأَلْفٍ مِنْ طَيِّئٍ حَتَّى أَتَى الْيَمَامَةَ.
قَالَ: فَكَانَ بَنُو عَامِرٍ قَدْ قَتَلُوا عُمَّالَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَحْرَقُوهُمْ بِالنَّارِ، فَكَتَبَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى خَالِدٍ أَنِ اقْتُلْ بَنِي عَامِرٍ، وَأَحْرِقْهُمْ بِالنَّارِ، فَفَعَلَ حَتَّى صَاحَتِ النِّسَاءُ. ثُمَّ مَضَى حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَاءِ، خَرَجُوا إِلَيْهِ، فَقَالُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَنَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا سَمِعَ ذَلِكَ كَفَّ عَنْهُمْ. فَأَمَرَهُ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَسِيرَ حَتَّى يَنْزِلَ الْحِيرَةَ، ثُمَّ يَمْضِي إِلَى الشَّامِ فَلَمَّا نَزَلَ الْحِيرَةَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي لَأُحِبُّ أَنْ لَا أَبْرَحَ حَتَّى أُفَزِّعَهُمْ، فَأَغَارَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى سُورَا فَقَتَلَ وَسَبَى، ثُمَّ أَغَارَ عَلَى عَيْنِ التَّمْرِ فَقَتَلَ وَسَبَى، ثُمَّ مَضَى إِلَى الشَّامِ.
قَالَ عَامِرٌ: فَأَخْرَجَ إِلَى ابْنِ بُقَيْلَةَ كِتَابَ خَالِدٍ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى مَرَازِبَةِ فَارِسَ، السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، فَإِنِّي أَحْمَدُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ بِالْحَمْدِ الَّذِي فَصَلَ حَزْمَكُمْ، وَفَرَّقَ جَمَاعَتَكُمْ، وَوَهَّنَ بَأْسَكُمْ، وَسَلَبَ مُلْكَكُمْ، فَإِذَا جَاءَكُمْ كِتَابِي هَذَا فَاعْتَقِدُوا مِنِّي الذِّمَّةَ، وَأَدُّوا إِلَيَّ الْجِزْيَةَ، وَابْعَثُوا إِلَيَّ بِالرَّهْنِ، وَإِلَّا فَوَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَأَلْقَاكُمْ بِقَوْمٍ يُحِبُّونَ الْمَوْتَ كَحُبِّكُمُ الْحَيَاةَ، سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو کچھ لوگ مرتد ہو گئے، اُن لوگوں نے کہا: کہ ہم نماز پڑھیں گے لیکن زکوٰۃ نہیں دیں گے لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ کیا آپ ان لوگوں سے یہ بات قبول کریں گے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ مجھے بکری کا کوئی بچہ دینے سے بھی انکار کریں گے، تو میں اس بات پر بھی ان سے جنگ کروں گا پھر انہوں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو بھیجا عدی بن حاتم، طے قبیلے کے ایک ہزار افراد کو لے کے یمامہ آ گئے راوی کہتے ہیں: بنو عامر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ سرکاری اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا، اور انہیں آگ کے ذریعے جلا دیا تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ تم بنو عامر کو قتل کر دو اور انہیں آگ کے ذریعے جلا دو انہوں نے ایسا ہی کیا، یہاں تک کہ عورتیں چیخیں مارنے لگے پھر وہ آگے بڑھ گئے، یہاں تک کہ وہ پانی تک پہنچ گئے جس کی طرف نکل کر وہ آئے تھے انہوں نے کہا: اللہ اکبر اللہ اکبر ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں جب انہوں نے یہ بات سنی تو ان سے رک گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ چلتے رہیں، یہاں تک کہ حیرہ پہنچ جائیں پھر وہ شام کی طرف چلے جائیں جب وہ حیرہ پہنچے تو انہوں نے اہل فارس کو خط لکھا، اور پھر یہ کہا: کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اس وقت تک یہاں سے نہ جاؤں جب تک انہیں خوف زدہ نہ کر دوں، یہاں تک کہ انہوں نے ان پر حملہ کیا اور وہ سورنامی جگہ تک پہنچ گئے وہاں انہوں نے قتل و غارت گری کی اور قیدی بنایا پھر انہوں نے عین تمر پر حملہ کیا وہاں قتل و غارت گری کی اور لوگوں کو قیدی بنایا پھر وہ شام کی طرف چلے گئے۔ عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ابن بقیلہ نے مجھے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کا مکتوب نکال کر دکھایا جس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے یہ خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سپہ سالاروں کے نام ہے اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی پیروی کر لیتا ہے میں اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ایسی حمد جس نے تمہاری اجتماعیت کو توڑ دیا تمہاری جماعت کو منتشر کر دیا، اور تمہاری مضبوط چیزوں کو کمزور کر دیا، اور تمہاری بادشاہی کو سلب کر لیا جب میرا یہ مکتوب تمہارے پاس آئے، تو تم میری طرف سے ذمہ قبول کر لینا اور مجھے جزیہ ادا کرنا اور یرغمال میری طرف بھجوا دینا اگر ایسا نہ ہوا تو اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں ایسے لوگوں کے ساتھ تم سے لڑوں گا، جو موت کو اس طرح پسند کرتے ہیں جس طرح تم لوگ زندگی کو پسند کرتے ہو اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (93/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10389
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ:
لَمَّا فَرَغَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ مِنَ الْيَمَامَةِ بَعَثَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، وَكَانَ الْعَلَاءُ هُوَ الَّذِي بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى الْعَبْدِيِّ، فَأَسْلَمَ الْمُنْذِرُ، فَأَقَامَ الْعَلَاءُ بِهَا أَمِيرًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَارْتَدَّتْ رَبِيعَةُ بِالْبَحْرَيْنِ فِي مَنِ ارْتَدَّ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا الْجَارُودَ بْنَ عَمْرٍو ; فَإِنَّهُ ثَبَتَ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَبِعَهُ مِنْ قَوْمِهِ.
وَاجْتَمَعَتْ رَبِيعَةُ بِالْبَحْرَيْنِ وَارْتَدَتْ، وَقَالُوا: تَرُدُّ الْمُلْكَ فِي آلِ الْمُنْذِرِ، فَكَلَّمُوا الْمُنْذِرَ بْنَ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، وَكَانَ يُسَمَّى الْغَرُورَ، وَكَانَ يَقُولُ بَعْدُ حِينَ أَسْلَمَ وَأَسْلَمَ النَّاسُ وَعَلَيْهِمُ السَّيْفُ: لَسْتُ بِالْغَرُورِ وَلَكِنِّيَ الْمَغْرُورُ.
فَلَمَّا اجْتَمَعَتْ رَبِيعَةُ بِالْبَحْرَيْنِ، سَارَ إِلَيْهِمُ الْعَلَاءُ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ، وَأَمَدَّهُ بِثُمَامَةَ بْنِ أُثَالٍ الْحَنَفِيِ، وَكَانَ قَدْ أَسْلَمَ وَأَسْلَمَ قَوْمُهُ، فَلَمَّا أَمَرَ الْعَلَاءُ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ بِثُمَامَةَ بْنِ أُثَالٍ، سَارَ مَعَهُ بِمَنْ مَعَهُ مِنْ بَنِي سُحَيْمٍ حَتَّى خَاضَ إِلَى رَبِيعَةَ الْبَحْرَ، فَسَارَتْ رَبِيعَةُ إِلَيْهِمْ فَحَصَرُوهُمْ وَهُمْ بِجُوَاثَا - حِصْنٍ بِالْبَحْرَيْنِ - حَتَّى إِذَا كَادَ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يَهْلِكُوا مِنَ الْجَهْدِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَدَقٍ الْعَامِرِيُّ فِي ذَلِكَ حِينَ أَصَابَهُمْ مَا أَصَابَهُمْ:
أَلَا بَلِّغْ أَبَا بَكْرٍ رَسُولًا وَفِتْيَانَ الْمَدِينَةِ أَجَمْعِينَا فَهَلْ لَكَ فِي شَبَابٍ مِنْكَ أَمْسَوْا
جَمِيعًا فِي جُوَاثَا مُحْصِرِينَا تَوَكَّلْنَا عَلَى الرَّحْمَنِ إِنَّا
وَجَدْنَا النَّصْرَ لِلْمُتَوَكِّلِينَا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَدَقٍ: دَعُونِي أَهْبِطْ مِنَ الْحِصْنِ وَأَنَا آتِيكُمْ بِالْخَبَرِ، وَكَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَدَقٍ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي عِجْلٍ، وَنَزَلَ مِنَ الْحِصْنِ، وَأَخَذُوهُ، وَقَالُوا: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَانْتَسَبَ، وَجَعَلَ يُنَادِي: يَا أَبْجَرَاهُ، وَكَانَ فِي الْقَوْمِ، فَجَاءَ أَبْجَرُ وَعَرَفَهُ، وَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَقَالَ: إِنِّي قَدْ هَلَكْتُ مِنَ الْجُوعِ. فَحَمَلَهُ وَسَقَاهُ، وَقَالَ: احْمِلْنِي وَخَلِّ سَبِيلِي، فَانْطَلَقَ وَحَمَلَهُ عَلَى بَغْلٍ، وَقَالَ: انْطَلِقْ لِشَأْنِكَ. فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَدَقٍ رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّ الْقَوْمَ سُكَارَى لَا غَنَاءَ عِنْدَهُمْ، فَبَيَّتَهُمُ الْعَلَاءُ فِيمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ،، فَقَتَلُوهُمْ قَتْلًا شَدِيدًا وَانْهَزَمُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: جب سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جنگ یمامہ سے فارغ ہوئے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو بحرین کی طرف بھیجا سیدنا علاء وہ شخصیت ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منذر بن ساوی عبدی کی طرف بھیجا تھا تو منذر نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ سیدنا علاء وہاں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ امیر کے طور پر رہے تھے بحرین میں ربیعہ مرتد ہو گئے یہ ان لوگوں میں شامل تھے جو عرب مرتد ہوئے تھے صرف جارود بن عمرو مرتد نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ اسلام پر برقرار رہے تھے اور ان کی قوم میں سے ان کی پیروی کرنے والے لوگ بھی اسلام پر برقرار رہے تھے۔ ربیعہ، بحرین میں اکٹھے ہوئے وہ لوگ مرتد ہو گئے تھے انہوں نے یہ کہا: کہ بادشاہی آل منذر میں واپس آئے گی انہوں نے اس بارے میں منذر بن نعمان بن منذر کے ساتھ بات چیت کی جنہیں غرور کہا: جاتا تھا بعد میں جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور ان لوگوں نے بھی اسلام قبول کر لیا تو وہ یہ کہا: کرتے تھے: میں غرور نہیں ہوں بلکہ میں مغرور ہوں۔ جب ربیعہ قبیلے کے لوگ بحرین میں اکٹھے ہوئے، تو سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ ان کی طرف روانہ ہوئے سیدنا ثمامہ بن اثال حنفی رضی اللہ عنہ ان کی امداد کے لئے آئے جو مسلمان ہو چکے تھے اور ان کی قوم بھی مسلمان ہو چکی تھی جب علاء بن حضرمی نے سیدنا ثمامہ کو امیر بنایا تو ان کے ساتھ بنو سحیم سے تعلق رکھنے والے افراد بھی روانہ ہو گئے یہاں تک کہ یہ لوگ سمندر میں سے گزر کر ربیعہ تک پہنچ گئے ربیعہ ان لوگوں کی طرف آئے ان لوگوں نے جواثا کے مقام پر ان کا محاصرہ کر لیا جو بحرین میں موجود ایک قلعہ ہے، یہاں تک کہ قریب تھا کہ مسلمان بھوک کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو جاتے اس صورت حال کے بارے میں عبداللہ بن حدق عامری نے یہ اشعار کہے ہیں: ”خبردار سیدنا ابوبکر اور مدینہ منورہ کے تمام نوجوانوں تے قاصد (کے ذریعے یہ پیغام) بھیج دو، کیا آپ کو، آپ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں (کے بارے میں جاننے میں) کوئی دلچسپی ہے، جنہوں نے ”جواثا“ کے مقام پر محاصرہ کیا ہوا ہے، ہم نے رحمن پر توکل کیا ہے، اور ہم نے توکل کرنے والوں کے لیے مدد پائی ہے“۔ پھر عبداللہ بن حدق نے کہا: تم لوگ مجھے موقع دو تاکہ میں قلعے سے اتر کر نیچے جاؤں اور تم لوگوں کے پاس خبر لے کے آؤں عبداللہ بن حدق کے ساتھ بنو عجل سے تعلق رکھنے والی ایک عورت بھی تھی وہ قلعے سے نیچے اترے لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے اس نے اپنا نسب بیان کرنا شروع کیا اور پھر بلند آواز میں پکارا اے ابجر وہ صاحب لوگوں میں موجود تھے ابجر آ گئے، اور انہیں پہچان گئے، اور بولے: تمہارا کیا معاملہ ہے اس نے بتایا: میں بھوک کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہونے والا ہوں تو انہوں نے انہیں کھانا دیا پانی پلایا پھر یہ کہا: کہ مجھے سواری دو اور میرا راستہ چھوڑ دو پھر وہ گئے، اور انہیں ایک خچر سواری کے لئے دیا، اور پھر کہا: کہ تم اپنے کام کے سلسلے میں چلے جاؤ جب عبداللہ بن حدق ان کے پاس سے نکل گئے، تو وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آئے، اور انہیں بتایا: دشمن نشے میں دھت ہیں ان میں لڑنے کی سکت نہیں ہے، تو سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھ موجود مسلمانوں جن کا تعلق عربیوں اور عجمیوں سے تھا ان کو ساتھ لے کر دشمن پر حملہ کر دیا، اور انہیں زبردست طریقے سے قتل کیا، یہاں تک کہ دشمن پسپا ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10389]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10390
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ:
وَبَعَثَ أَبُو بَكْرٍ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ فِي جَيْشٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ قِبَلَ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ، وَكَانُوا قَدْ مَنَعُوا الْجِزْيَةَ الَّتِي سَلَّمُوا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذِ افْتَتَحَهَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ، وَصَالَحَهُمْ عَلَى الْجِزْيَةِ، وَبَعَثَ أَبُو بَكْرٍ إِلَيْهِمْ حِينَ مَنَعُوا حَقَّ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، فَسَارَ إِلَيْهِمْ وَبَيْنَهُ وَبَيْنَهُمُ الْبَحْرُ حَتَّى مَشَوْا فِيهِ بِأَرْجُلِهِمْ، فَقَطَعُوا كَذَلِكَ بِمَكَانٍ كَانَتْ تَجْرِي فِيهِ السُّفُنُ قَبْلَ ذَلِكَ، وَهِيَ تَجْرِي فِيهِ الْيَوْمَ، وَقَاتَلَهُمْ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَسَلَّمُوا وَامْتَنَعُوا مِنْ حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - مِنْ أَمْوَالِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کے ایک لشکر میں اہل بحرین کی طرف بھیجا جنہوں نے جزیہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جو جزیہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کیا کرتے تھے جب سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے ان کے علاقے کو فتح کیا تھا، اور انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ جزیہ پر ہی صلح کی تھی جب ان لوگوں نے اپنے اموال کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حق کو ادا کرنے سے انکار کر دیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو بھیجا وہ ان کی طرف روانہ ہوئے سیدنا علاء رضی اللہ عنہ اور ان لوگوں کے درمیان سمندر موجود تھا یہاں تک کہ وہ لوگ پیدل چلتے ہوئے سمندر میں سے گزر گئے، انہوں نے اسی طرح اس مقام کو پار کیا جہاں اس سے پہلے کشتیاں چلتی تھیں اور آج بھی وہاں کشتیاں چلتی ہیں سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی اللہ تعالیٰ نے انہیں ان لوگوں پر غلبہ عطا کر دیا، اور ان لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ اپنے اموال میں سے اللہ تعالیٰ کے حق کو، پہلے کی طرح ادا کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس کی سند نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10390]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10391
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ - يَعْنِي الْجُمَحِيِّ - قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِرَارُ بْنُ الْأَزْوَرِ تَوَلَّى قَتْلَ مَالِكِ بْنِ نُوَيْرَةَ، وَفِي ذَلِكَ يَقُولُ مُتَمِّمُ بْنُ نُوَيْرَةَ وَيُعَرِّضُ بِخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ:

نِعْمَ الْقَتِيلُ إِذَا الرِّيَاحُ تَنَاوَحَتْ حَيْثُ الْعِضَاةُ قَتِيلُكَ ابْنُ الْأَزْوَرِ وَلَنِعْمَ حَشْوُ الدِّرْعِ حِينَ لَقِيتَهُ
وَلَنِعْمَ مَأْوَى الطَّارِقِ الْمُتَنَوِّرِ سَمْحٌ بِأَطْرَافِ الْقِدَاحِ إِذَا انْتَشَى
حُلْوٌ حَلَالُ الْمَالِ غَيْرُ غَدْوَرِ لَا يَلْبَسُ الْفَحْشَاءَ تَحْتَ ثِيَابِهِ
صَعْبٌ مَقَادَتُهُ عَفِيفُ الْمِئْزَرِ أَدَعَوْتَهُ بِاللَّهِ ثُمَّ قَتَلْتَهُ
لَوْ هُوَ دَعَاكَ بِذِمَّةٍ لَمْ يَغْدِرِ نِعْمَ الْفَوَارِسُ يَوْمَ حَلَّتْ غَادَرَتْ
فُرْسَانُ فِهْرٍ فِي الْغُبَارِ الْأَكْدَرِ.
وَيُرْوَى: فِي الْكَدُورِ الْأَكْدَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سلام جمحی بیان کرتے ہیں: ابوعبیدہ نے یہ بات بیان کی ہے ضرار بن ازور نے مالک بن نویرہ کو قتل کیا تھا اسی بارے میں متمم بن نویرہ نے یہ شعر کہا: ہے۔ انہوں نے سیدنا خالد بن ولید پر تعریض کرتے ہوئے یہ اشعار کہے ہیں: ”کیا ہی اچھا مقتول ہے، جب درختوں میں ہر طرف سے تیز ہوائیں چلتی ہیں، اے ابن ازور! وہ جسے تم نے قتل کیا، جب تم اس سے ملے تو زرہ پہننے والا کیا ہی اچھا تھا، اور رات کو آگ دیکھ کر آنے والے مسافر کے لئے کیا ہی اچھا ٹھکانہ تھا، سرور میں ہوتا تو جوئے کے تیروں میں فیاض ہوتا، شیریں مزاج، حلال مال والا، بے وفائی نہ کرنے والا تھا، اس نے اپنے کپڑوں کے نیچے بے حیائی کو نہیں پہنا، اس کی باگ ڈور تھامنا مشکل تھا، وہ پاکدامن تھا، کیا تم نے اسے اللہ کے نام پر بلایا اور پھر اسے قتل کر دیا؟ اگر وہ تمہیں کسی عہد کے تحت بلاتا تو بے وفائی نہ کرتا، اس دن کیا ہی اچھے شہسوار تھے جب فہر کے شہسواروں نے (اسے) گہرے غبار میں چھوڑ دیا“۔ ایک روایت میں ’ گہرے غبار ‘ کی جگہ ’ گہری تاریکی ‘ کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8126)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں