🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10431
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَأَقْتُلَنَّ الْعَمَالِقَةَ فِي كَتِيبَةٍ". فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں عنقریب عمالقہ کو ایک لشکر میں قتل کروں گا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بھی کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11088)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4692، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11088»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْخَوَارِجِ
خوارج کے بارے میں دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10432
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ. قَالَ:" هُمُ الْخَوَارِجُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”اے ایمان والو! تم اپنے علاوہ (کسی اور مذہب کے پیروکار) کو راز دار نہ بناؤ، وہ تمہارے لیے فتنہ (پیدا کرنے کی کوشش میں) کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، وہ تمہیں تنگی میں مبتلا (دیکھنا) چاہتے ہیں، ان کے مونہوں سے بغض (یا دشمنی) ظاہر ہو چکا ہے، اور جس کو ان کے سینوں نے پوشیدہ رکھا ہے وہ بغض) زیادہ بڑا ہے، ہم نے تمہارے سامنے نشانیاں بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو“ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ خوارج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10432]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8047»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10433
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِذَا خَرَجَ عَلَيْكُمْ خَارِجٌ، وَأَنْتُمْ مَعَ رَجُلٍ جَمِيعًا، يُرِيدُ أَنْ يَشُقَّ عَصَا الْمُسْلِمِينَ وَيُفَرِّقَ جَمْعَهُمْ، فَاقْتُلُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمیر اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تمہارے سامنے کوئی شخص خروج کرے اور تم لوگ کسی حکمران کے پیچھے اکٹھے ہو، اور وہ شخص یہ چاہتا ہو کہ مسلمانوں کے عصا کو چیر دے اور ان کی جمعیت کو منتشر کر دے تو تم اس شخص کو قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10433]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10434
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صُرَيْحٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا بِمَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سِتًّا أَوْ سَبْعًا، لَظَنَنْتُ أَنْ لَا أُحَدِّثَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا كُنْتُمْ عَلَى جَمَاعَةٍ فَجَاءَ مَنْ يُفَرِّقُ جَمَاعَتَكُمْ، وَيَشُقُّ عَصَاكُمْ، فَاقْتُلُوهُ كَائِنًا مَنْ كَانَ مِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: الْعَبَّاسُ بْنُ عَوْسَجَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا محمد بن صریح اشجعی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہ کروں جو میرے کانوں نے سنی اور میرے دل نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر محفوظ رکھا اگر میں نے یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ایک مرتبہ یا دو مرتبہ یا تین مرتبہ یا چار مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا چھ مرتبہ یا سات مرتبہ نہ سنی ہوتی تو میرا یہ اندازہ تھا کہ میں نے اس کو بیان نہیں کرنا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم ایک جماعت کی شکل میں ہو، اور پھر وہ شخص آ جائے جو تمہاری جماعت کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہے، اور تمہارے عصا کو چیرنا چاہئے، تو تم اسے قتل کر دو! خواہ وہ تم میں سے کوئی بھی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن عوسجہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10434]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18520»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10435
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" اقْتُلُوا الْفَذَّ مَنْ كَانَ مِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُتَيَّمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”الگ ہونے والے کو قتل کر دو! خواہ وہ جو بھی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن مقیم ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10435]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10436
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ:
كُنْتُ بِدِمَشْقَ زَمَنَ عَبْدِ الْمَلِكِ،، فَأُتِيَ بِرُءُوسِ الْخَوَارِجِ فَنُصِبَتْ عَلَى أَعْوَادٍ، فَجِئْتُ لِأَنْظُرَ هَلْ فِيهَا أَحَدٌ أَعْرِفُهُ؟ فَإِذَا أَبُو أُمَامَةَ عِنْدَهَا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَنَظَرْتُ إِلَى الْأَعْوَادِ، فَقَالَ:" كِلَابُ النَّارِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ" شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ، وَمَنْ قَتَلُوهُ خَيْرُ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ" قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ اسْتَبْكَى، قُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: كَانُوا عَلَى دِينِنَا، ثُمَّ ذَكَرْتُ مَا هُمْ صَائِرُونَ إِلَيْهِ غَدًا.
قُلْتُ أَشَيْئًا تَقُولُهُ بِرَأْيِكَ أَمْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا إِلَى السَّبْعِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ، أَمَا تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ فِي آلِ عِمْرَانَ: يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ، إِلَى آخِرِ الْآيَةِ: وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ.
ثُمَّ قَالَ: اخْتَلَفَ الْيَهُودُ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، سَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَاخْتَلَفَ النَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، إِحْدَى وَسَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَتَخْتَلِفُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى ثَلَاثَةٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، اثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ فِرْقَةً فِي النَّارِ، وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. فَقُلْنَا: انْعَتْهُمْ لَنَا، قَالَ: السَّوَادُ الْأَعْظَمُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالتِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: عبدالملک کے زمانے میں، میں دمشق میں موجود تھا وہاں خوارج کے سر لائے گئے، اور انہیں لکڑیوں پر لٹکا دیا گیا میں جائزہ لینے کے لئے آیا کہ کیا ان میں کوئی ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف ہوں تو ان کے پاس سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے میں ان کے قریب ہو گیا میں نے ان لکڑیوں کی طرف دیکھا تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ جہنم کے کتے ہیں انہوں نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر کہا: یہ آسمان کے نیچے قتل ہونے والے بدترین لوگ ہیں، اور جسے انہوں نے قتل کیا ہو وہ آسمان کے نیچے قتل ہونے والے سب سے بہتر لوگ ہیں یہ بات بھی انہوں نے تین مرتبہ کہی پھر وہ رونے لگے میں نے کہا: اے ابوامامہ آپ کیوں رو رہے ہیں انہوں نے فرمایا: یہ لوگ پہلے ہمارے دین پر تھے، تو مجھے یہ خیال آ گیا کہ پھر یہ لوگ کس طرف چلے گئے میں نے کہا: کیا یہ کوئی ایسی بات ہے، جو آپ اپنی رائے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں یا یہ کوئی ایسی بات ہے، جس کے بارے میں آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی بات سنی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات ایک مرتبہ یا دو مرتبہ یا تین مرتبہ یہاں تک کہ انہوں نے سات مرتبہ کا ذکر کر کے انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ بات اتنی مرتبہ) نہ سنی ہوتی تو میں نے تمہیں یہ بیان نہیں کرنی تھی کیا تم نے سورہ آل عمران میں موجود یہ آیت نہیں پڑھی ہے: ”اس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے، اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے: ”جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جن کے چہرے سفید ہوں گے، تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے“۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی یہودیوں نے اختلاف کیا اور پھر وہ اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے ستر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک جنت میں جائے گا عیسائیوں نے اختلاف کیا اور وہ بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے اکہتر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور یہ امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی جن میں سے بہتر فرقے جہنم میں جائیں گے، اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا ہم نے کہا: آپ ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کریں تو انہوں نے جواب دیا: سواد اعظم۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، اور امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8051) أخرجه أحمد فى المسند (250/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3000، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21705، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10437
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ الْهُنَائِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْفَرَزْدَقِ فِي السِّجْنِ، فَقَالَ الْفَرَزْدَقُ: لَا أَنْجَاهُ اللَّهُ مِنْ يَدَيْ مَالِكِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَارُودِ إِنْ لَمْ أَكُنِ انْطَلَقْتُ أَمْشِي بِمَكَّةَ، فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، فَسَأَلْتُهُمَا، فَقُلْتُ: إِنِّي مِنْ أَهْلِ الْمَشْرِقِ، وَإِنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ عَلَيْنَا يَقْتُلُونَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَيَأْمَنُ مَنْ سِوَاهُمْ. فَقَالَا لِي - وَإِلَّا لَا أَنْجَانِي اللَّهُ مِنْ مَالِكِ بْنِ الْمُنْذِرِ -: سَمِعْنَا خَلِيلَنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ قَتَلَهُمْ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ - أَوْ شَهِيدِينَ - وَمَنْ قَتَلُوهُ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن یزید ہنائی بیان کرتے ہیں: میں قید میں فرزدق کے ساتھ تھا فرزدق نے کہا: اللہ تعالیٰ اس کو مالک بن منذر بن جارود سے نجات عطا نہ کرے اگر میں پیدل چل کر مکہ نہ گیا ہوتا، میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان دونوں سے سوال کیا میں نے کہا: میں مشرقی علاقے سے تعلق رکھتا ہوں کچھ لوگ نکل کر ہمارے سامنے آئے، اور انہوں نے لا الہ الا اللہ پڑھنے والوں کے ساتھ جنگ شروع کر دی اور ان کے علاوہ لوگوں کو محفوظ قرار دیا، تو ان دونوں حضرات نے مجھے یہ بتایا: (فرزدق نے کہا:) اللہ تعالیٰ مجھے مالک بن منذر سے نجات عطا نہ کرے (اگر میں نے یہ بات نہ سنی ہو) ان دونوں نے بتایا: ہم نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص انہیں قتل کرے گا اسے ایک شہید (راوی کو شک شاید یہ الفاظ ہیں:) دو شہیدوں کا اجر ملے گا اور جس شخص کو وہ لوگ قتل کریں گے اسے شہید کا اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (904)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِي الثُّدَيَّةِ وَأَهْلِ النَّهْرَوَانِ
ذوثدیہ اور اہل نہروان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10438
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ - يَعْنِي ذَا الثُّدَيَّةِ - الَّذِي يُوجَدُ مَعَ أَهْلِ النَّهْرَوَانِ - فَقَالَ:" شَيْطَانُ الرَّدْهَةِ، يَحْتَدِرُهُ رَجُلٌ مِنْ بُجَيْلَةَ، يُقَالُ لَهُ: الْأَشْهَبُ أَوِ ابْنُ الْأَشْهَبِ، عَلَامَةٌ فِي قَوْمٍ ظَلَمَةٍ". قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ عَمَّارٌ الدُّهْنِيُّ حِينَ حَدَّثَ: جَاءَ بِهِ رَجُلٌ مِنَّا مِنْ بُجَيْلَةَ. فَقَالَ: أَرَاهُ مَنْ دُهْنٍ. يُقَالُ لَهُ: الْأَشْهَبُ أَوِ ابْنُ الْأَشْهَبِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ یعنی سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ذکر کیا یعنی ذوثدیہ کا ذکر کیا جو اہل نہروان کے ساتھ پایا گیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا: پہاڑ کی کھوہ میں موجود شیطان، جسے بجیلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اوپر سے نیچے کی طرف سے لے کر آئے گا اس شخص کا نام اشہب ہو گا (راوی کو شک شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن اشہب ہو گا اور وہ ظالم قوم میں علامت ہو گا۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: عمار دہنی نے جب یہ بات بیان کی تو یہ بتایا: ہمارے بجیلہ قبیلے میں سے ایک شخص اسے لے کر آیا تھا راوی کہتا ہے میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وہ دہن سے تھا، اُسے اشہب یا ابن اشہب کہا: جاتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10438]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (753) اخرجه احمد فى المسند (1551)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1554»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10439
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ وَهُوَ يُقَسِّمُ، قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:
" عَلَامَتُهُمْ رَجُلٌ يَدُهُ كَثَدْيِ الْمَرْأَةِ، كَالْبَضْعَةِ تَدَرْدَرُ فِيهَا شَعَرَاتٌ، كَأَنَّهَا سَبَلَةُ سَبُعٍ".
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَحَضَرْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَحَضَرْتُ مَعَ عَلِيٍّ حِينَ قَتَلَهُمْ بِنَهْرَوَانَ.
قَالَ: فَالْتَمَسَهُ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ.
قَالَ: ثُمَّ وَجَدَهُ بَعْدَ ذَلِكَ تَحْتَ جِدَارٍ عَلَى هَذَا النَّعْتِ. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَيُّكُمْ يَعْرِفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: نَحْنُ نَعْرِفُهُ، هَذَا حَرْقُوسُ، وَأُمُّهُ هَاهُنَا. قَالَ: فَأَرْسَلَ عَلِيٌّ إِلَى أُمِّهِ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَتْ: مَا أَدْرِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ بِالرَّبَذَةِ فَغَشِيَنِي شَيْءٌ كَهَيْئَةِ الظُّلْمَةِ، فَحَمَلْتُ مِنْهُ فَوَلَدْتُ هَذَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مُطَوَّلًا، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ (غزوہ حنین کا مال غنیمت) تقسیم کر رہے تھے راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث بیان کی ہے آگے چل کر انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کی مخصوص نشانی ایک شخص ہو گا جس کا ایک ہاتھ عورت کی چھاتی کی مانند ہو گا وہ گوشت کا ایک ٹکڑا ہو گا اور اس میں کچھ بال ہوں گے، جیسے وہ کسی درندے کی مونچھیں ہوتی ہیں“۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر اس دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اور پھر میں اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی موجود تھا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو نہروان کے مقام پر قتل کیا تھا راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو تلاش کیا وہ انہیں نہیں ملا اس کے بعد وہ انہیں ایک دیوار کے نیچے مل گیا اس کا حلیہ اسی طرح کا تھا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں کون شخص اسے جانتا ہے، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: ہم اسے جانتے ہیں یہ حرقوس ہے اس کی ماں یہاں موجود ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی ماں کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: یہ کون ہے اس نے بتایا: مجھے نہیں معلوم اے امیر المؤمنین میں زمانہ جاہلیت میں ایک مرتبہ بکریاں چرا رہی تھی یہ ربذہ کے مقام کی بات ہے، تو تاریکی کی طرح کی کوئی چیز مجھ پر چھا گئی اور میں اس بچے سے حاملہ ہو گئی اور پھر میں نے اس بچے کو جنم دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10439]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1022) اخرجه احمد فى المسند (56/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11227، وأخرجه فتح الباري برقم: 6534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10440
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ أَنَّ أَبَا الْوَضِيءِ عَبَّادًا حَدَّثَهُ، قَالَ: كُنَّا عَامِدِينَ إِلَى الْكُوفَةِ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمُخْدَجِ، قَالَ عَلِيٌّ: فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، ثَلَاثًا، فَقَالَ عَلِيٌّ:
أَمَا إِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي بِثَلَاثَةِ إِخْوَةٍ مِنَ الْجِنِّ، هَذَا أَكْبَرُهُمْ، وَالثَّانِي لَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ، وَالثَّالِثُ فِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یزید بن ابوصالح بیان کرتے ہیں: ابووضی عباد نے انہیں یہ بات بتائی ہے ہم لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوفہ جا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے مخدج والی روایت ذکر کی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: اللہ کی قسم! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے، اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے۔ انہوں نے تین مرتبہ یہ بات کہی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ تین لوگ جنات کے بھائی ہیں، اور یہ ان میں سب سے بڑا ہے ان میں سے دوسرا وہ ہے، جس کے ساتھ بڑا لشکر ہو گا اور تیسرا وہ ہو گا جس میں کچھ کمزوری پائی جاتی ہو گی“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10440]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1200»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں