🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10411
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي قَوْمٌ يُسِيئُونَ الْأَعْمَالَ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ". قَالَ يَزِيدُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ:" يُحَقِّرُ أَحَدُكُمْ عَمَلَهُ مَعَ عَمَلِهِمْ، يَقْتُلُونَ أَهْلَ الْإِسْلَامِ، فَإِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ، ثُمَّ إِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ، ثُمَّ إِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ، فَطُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ، وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلُوهُ، كُلَّمَا طَلَعَ مِنْهُمْ قَرْنٌ قَطَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
فَرَدَّدَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِشْرِينَ مَرَّةً أَوْ أَكْثَرُ، وَأَنَا أَسْمَعُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں کچھ لوگ نکلیں گے جن کے اعمال برے ہوں گے وہ قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، یزید کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے عمل کو ان لوگوں کے عمل کے مقابلے میں حقیر سمجھے گا وہ لوگ اہل اسلام کو قتل کریں گے جب وہ خروج کریں گے، تو تم انہیں قتل کرنا پھر اگر وہ نکلیں گے، تو تم انہیں قتل کرنا، پھر اگر وہ نکلیں گے، تو تم انہیں قتل کرنا کیونکہ جو شخص انہیں قتل کرے گا اس کے لئے مبارک باد ہے، اور جس شخص کو وہ قتل کریں گے اس کے لئے بھی مبارکباد ہے جب بھی ان میں سے کوئی گروہ نکلے گا اللہ تعالیٰ اسے ختم کروا دے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بیس مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ دہرائی اور میں یہ بات سن رہا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10411]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5562)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10412
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" سَيَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْقُرْآنَ كَشُرْبِهِمُ اللَّبَنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رحمہ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”عنقریب میری امت میں کچھ لوگ نکلیں گے، جو قرآن کو یوں پئیں گے، جس طرح دودھ پیتے ہیں (یعنی بکثرت اس کی تلاوت کریں گے)“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10412]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10413
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَكْثَرُ مُنَافِقِي أُمَّتِي قُرَّاؤُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثِبَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے زیادہ تر منافق اس کے قاری (یعنی قرآن کے عالم یا حافظ) ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10413]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/17) اخرجه أحمد فى المسند (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10414
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" أَكْثَرُ مُنَافِقِي أُمَّتِي قُرَّاؤُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے زیادہ تر منافق، اس کے قاری (یعنی قرآن کے عالم یا حافظ) ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اسی طرح امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10414]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (6637 رقم 175/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10415
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" أَكْثَرُ مُنَافِقِي أُمَّتِي قُرَّاؤُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے زیادہ تر منافق اس کے قاری (قرآن کے عالم یا حافظ) ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (179/17)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10416
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِنَّهُ كَائِنٌ فِيكُمْ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، كُلَّمَا طَلَعَ مِنْهُمْ قَرْنٌ قُطِعٌ". حَتَّى ذَكَرَ عِشْرِينَ مَرَّةً وَزِيَادَةً:" حَتَّى يَكُونَ آخِرُهُمْ يَخْرُجُ مَعَ الدَّجَّالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہارے درمیان ایک قوم آئے گی جو قرآن پڑھیں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا جب ان میں سے کوئی ایک گروہ سامنے آئے گا، تو وہ کاٹ دیا جائے گا“۔ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس مرتبہ سے زیادہ یہ بات ذکر کی اور فرمایا: ”یہاں تک کہ ان میں سے آخری لوگ دجال کے ساتھ نکلیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10416]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6781»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10417
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، كُلَّمَا قُطِعَ قَرْنٌ نَشَأَ قَرْنٌ حَتَّى يَكُونَ مَعَ بَقِيَّتِهِمُ الدَّجَّالُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مشرق کی طرف سے کچھ لوگ نکلیں گے وہ قرآن پڑھیں گے وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا جب ان میں سے ایک گروہ (یا نسل) ختم ہو جائے گی تو دوسرا گروہ پیدا ہو جائے گا، یہاں تک کہ ان کے بقیہ افراد دجال کے ساتھ ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10417]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10418
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ قَالَ:
لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مَجْزُوزُ الرَّأْسِ - أَوْ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ - قَالَ: مَا عَدَلْتَ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ أَنَا؟".
قَالَ: فَغَفَلَ عَنِ الرَّجُلِ، فَذَهَبَ، فَقَالَ:" أَيْنَ الرَّجُلُ؟". فَطُلِبَ فَلَمْ يُدْرَكْ، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَخْرُجُ فِي أُمَّتِي قَوْمٌ سِيمَاهُمْ سِيمَا هَذَا، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يَنْظُرُ فِي قِدْحِهِ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا، يَنْظُرُ فِي رِصَافِهِ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا، يَنْظُرُ فِي فَوْقِهِ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کا سر مونڈا ہوا تھا اس نے کہا: آپ نے عدل سے کام نہیں لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں عدل نہیں کروں گا، تو پھر کون عدل کرے گا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اس شخص سے ہٹ گئی اور وہ شخص چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ شخص کہاں ہے لوگوں نے اسے تلاش کیا لیکن وہ اس تک نہیں پہنچ پائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میری امت میں کچھ لوگ نکلیں گے جن کی مخصوص نشانی اس کے جیسی ہو گی (یعنی وہ سر مونڈواتے ہوں گے) وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے اگر آدمی تیر کی لکڑی کا جائزہ لے، تو اسے کچھ نظر نہیں آتا ہے، اگر وہ اس کے پروں کو دیکھے، تو اسے کچھ نظر نہیں آتا ہے، اگر وہ اس کے فوق کو دیکھے تو اسے کچھ نظر نہیں آتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10418]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 274»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10419
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ الْبَصَرِيِّ: إِنَّ الصُّرَيْمَ لَقِيَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَبَّابٍ بِالْبِدَارِ - قَرْيَةٍ بِالْبَصْرَةِ - وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى عَلِيٍّ بِالْكُوفَةِ، مَعَهُ امْرَأَتُهُ وَوَلَدُهُ وَجَارِيَتُهُ، فَقَالَ: هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسْأَلُهُ عَنْ حَالِنَا وَأَمْرِنَا وَمَخْرَجِنَا؟ فَقَالُوا: بَلَى. فَانْصَرَفُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: أَلَا تُخْبِرُنَا هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِينَا شَيْئًا؟ فَقَالَ: أَمَّا فِيكُمْ بِأَعْيَانِكُمْ فَلَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَكُونُ بَعْدِي قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ ثُمَّ لَا يَعُودُونَ فِيهِ حَتَّى يَعُودَ السَّهْمُ عَلَى فَوْقِهِ، طُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ، وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلُوهُ، شَرُّ قَتْلَى أَظَلَّتْهُمُ السَّمَاءُ وَأَقَلَّتْهُمُ الْأَرْضُ، كِلَابُ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْكَلَاعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي لَهُ حَدِيثٌ فِي الْفِتَنِ.
حسن بن ابوالحسن بصری بیان کرتے ہیں: صریم کی ملاقات ”بدار“ کے مقام پر عبداللہ بن خباب سے ہوئی یہ بصرہ کی ایک بستی ہے وہ صاحب اس وقت کوفہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف جا رہے تھے اور ان کے ساتھ ان کی بیوی اور بچے اور کنیز بھی تھے انہوں نے کہا: یہ اللہ کے رسول کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ہیں ہمیں ان سے اپنی حالت اپنے معاملے اور اپنے نکلنے کے بارے میں دریافت کرنا چاہیے لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے وہ لوگ ان کی طرف چلے گئے انہوں نے کہا: کیا آپ ہمیں بتائیں گے نہیں کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے بارے میں کچھ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:۔ انہوں نے فرمایا: جہاں تک بطور خاص تمہارے بارے میں کا تعلق ہے وہ تو نہیں سنا لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد کچھ لوگ آئیں گے، جو قرآن کی تلاوت کریں گے وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے نکل جائیں گے، اور پھر وہ دوبارہ اس میں اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک تیر اپنے نکلنے کی جگہ تک واپس نہیں آتا اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جو انہیں قتل کرے گا اور اس شخص کے لئے بھی مبارکباد ہے۔ جسے وہ لوگ قتل کریں گے وہ (یعنی خوارج) آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر موجود بدترین مقتول ہوں گے، اور جہنم کے کتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر کلاعی ہے، اور وہ ضعیف ہے ان صحابی کے حوالے سے منقول ایک حدیث فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10419]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8260»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف : وفيه محمد بن عمر الكلاعي وهو ضعيف.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10420
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ سَمِعْتَ فِي الْخَوَارِجِ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ وَالِدِي أَبَا بَكْرَةَ يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَلَا إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ أَشِدَّاءُ أَحِدَّاءُ، ذَلِقَةٌ أَلْسِنَتُهُمْ بِالْقُرْآنِ، لَا يَتَجَاوَزُ تَرَاقِيَهُمْ، أَلَا إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، فَالْمَأْجُورُ قَاتِلُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ رَوَاهُ أَيْضًا، وَكَذَلِكَ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
مسلم بن ابوبکرہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص نے ان سے سوال کیا: کیا آپ نے خوارج کے بارے میں کوئی بات سنی ہے۔ انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”خبردار! عنقریب میری امت میں کچھ لوگ نکلیں گے، جو سخت اور تیز ہوں گے، اُن کی زبانیں قرآن کے حوالے سے بلیغ (یا تیز ہوں گی اور وہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، خبردار! جب تم انہیں دیکھو تو انہیں مار دینا، جب تم انہیں دیکھو، تو انہیں مار دینا، کیونکہ ان کو قتل کرنے والے کو اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور اسی طرح امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10420]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1859) اخرجه احمد فى المسند (44/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19933، وأخرجه مسند البزار برقم: 3676»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں