🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّرِقَةِ وَمَا لَا قَطْعَ فِيهِ
چوری کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور کن صورتوں میں (ہاتھ) نہیں کاٹا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10661
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ، وَوَضَعَ خَمِيصَةً لَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَأَتَى سَارِقٌ فَسَرَقَهَا، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ لَهُ. قَالَ:" فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: صفوان بن امیہ مدینہ منورہ آئے اور وہ مسجد میں سو گئے انہوں نے اپنی چادر اپنے سر کے نیچے رکھی ایک چور آیا اور اس کو چوری کر لیا وہ اس کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چور کے بارے میں حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے تو صفوان نے کہا: یا رسول اللہ! یہ چادر اس کی ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو میرے پاس لانے سے پہلے تم نے ایسا کیوں نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10978)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2299، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7326، 10978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10662
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَارِقٍ قَالُوا: سَرَقَ. قَالَ:" مَا إِخَالُهُ سَرَقَ". قَالَ: بَلَى قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ احْسِمُوهُ، ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ".
فَذُهِبَ بِهِ فَقُطِعَ ثُمَّ حُسِمَ ثُمَّ جِيءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تُبْ إِلَى اللَّهِ". فَقَالَ: تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، فَقَالَ:" تَابَ اللَّهُ عَلَيْكَ. أَوِ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ أَبَانٍ الْقُرَشِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور کو لایا گیا لوگوں نے بتایا اس نے چوری کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے چوری کی ہو گی اس نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! میں نے چوری کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو پھر اسے داغ لگوا دینا پھر اسے میرے پاس لے کر آنا اسے لے جایا گیا اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا پھر اسے داغ لگوا دیا گیا (تاکہ خون بہنا بند ہو جائے) پھر اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اس نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول کرے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اے اللہ! تو اس کی توبہ قبول فرما لے“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن ابان قرشی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10662]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1560)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابٌ فِي مَنْ يَسْرِقُ بَعْدَ قَطْعِ رِجْلَيْهِ وَيَدَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو دونوں پاؤں اور دونوں ہاتھ کاٹے جانے کے بعد چوری کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10663
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ - أَوِ الْحَارِثِ - قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ الزُّبَيْرِ فَقَالَ: طَالَمَا حَرَصَ عَلَى الْإِمَارَةِ، قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلِصٍّ، فَأَمَرَ بِقَتْلِهِ، فَقِيلَ: إِنَّهُ سَرَقَ، فَقَالَ:" اقْطَعُوهُ".
ثُمَّ جِيءَ بِهِ بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، وَقَدْ قُطِعَتْ قَوَائِمُهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَا أَجِدُ لَكَ شَيْئًا إِلَّا مَا قَضَى فِيكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أَمَرَ بِقَتْلِكَ فَإِنَّهُ كَانَ أَعْلَمَ بِكَ، فَأَمَرَ بِقَتْلِهِ أُغَيْلِمَةً مِنْ أَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ أَنَا فِيهِمْ، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: أَمِّرُونِي عَلَيْكُمْ. فَأَمَّرْنَاهُ عَلَيْنَا فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى الْبَقِيعِ فَقَتَلْنَاهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِيُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ سَمَاعًا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
محمد حاطب یا شاید محمد بن حارث بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات ذکر کی کہ انہیں طویل عرصے سے حکمرانی کی خواہش تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا اس کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک چور کو لایا گیا آپ نے اس کو قتل کرنے کا حکم دیا عرض کی گئی: اس نے چوری کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دو پھر اس چور کو اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا اس کے تمام اعضا کاٹے جا چکے تھے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے لئے مجھے کوئی چیز نہیں ملتی صرف وہ چیز ملتی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے بارے میں اس دن فیصلہ دیا تھا جب آپ نے تمہیں قتل کرنے کا حکم دیا تھا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے بارے میں زیادہ بہتر جانتے تھے پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مہاجرین کے بیٹوں میں سے تعلق رکھنے والے کچھ نو جوانوں کو اس کو قتل کرنے کا حکم دیا میں ان لوگوں میں شامل تھا سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: تم اپنے پر مجھے امیر بنا دو تو ہم نے انہیں اپنے پر امیر بنا لیا پھر اس چور کو لے کر بقیع کی طرف گئے اور ہم نے اسے قتل کر دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ میں نے یوسف بن یعقوب کے صحابہ کرام میں سے کسی سے سماع کی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10663]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5150) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3409)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخِلْسَةِ وَالنُّهْبَةِ
اچک لینے اور لوٹ لینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10664
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْخِلْسَةِ وَالنُّهْبَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ،
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچک لینے اور لوٹ لینے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10664]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (117/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16604، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4443»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حکم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10665
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" وَالْمُثْلَةِ" بَدَلَ:" النُّهْبَةِ". وَفِي إِسْنَادِهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں ”لوٹ لینے“ کی جگہ لفظ ”مثلہ کرنا“ مذکور ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5264)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10666
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ - وَيُقَالُ: مُخْبِرٌ - وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شرحبیل بن اوس رضی اللہ عنہ جو صحابہ کرام میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ اگر وہ دوبارہ پیئے تو اسے دوبارہ لگاؤ اگر وہ پھر پیئے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے، اور اسے مخبر کہا: جاتا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10666]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (620) اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17591، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10667
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ فِي الْخَمْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْخَمْرِ:" إِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن ابوکبشہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے صحابہ کرام کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو، عبدالملک بن مروان کو شراب نوشی کے بارے میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اگر آدمی اسے پی لے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے یزید بن ابوکبشہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10667]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10668
وَعَنْ جَرِيرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِاللَّهِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسے کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2398 و 2397)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10669
وَعَنْ الشَّرِيدِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمُ الْخَمْرَ فَاضْرِبُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص شراب پی لے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عتبہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10669]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18966، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2313، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7244»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ".
قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: میرے پاس ایسے شخص کو لے کر آؤ جو تین مرتبہ شراب پی چکا ہو تو تمہیں میری طرف سے یہ چیز حاصل ہو گی کہ میں اس کی گردن اڑوا دوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7244) اخرجه احمد فى المسند (388/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں