الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ الِاسْتِنْكَاهِ
منہ کی بو سونگھنے کا بیان
حدیث نمبر: 10681
وَعَنْ أَبِي مَاجِدٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِابْنِ أَخٍ لَهُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ سَكْرَانَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ هَذَا سَكْرَانَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرْتِرُوهُ، مَزْمِزُوهُ، واسْتَنْكِهُوهُ.
فَتُرْتِرَ وَمُزْمِزَ وَاسْتُنْكِهَ، فَوُجِدَ مِنْهُ رِيحُ الشَّرَابِ، فَأَمَرَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى السِّجْنِ، ثُمَّ أَخْرَجَهُ مِنَ الْغَدِ، ثُمَّ أَمَرَ بِسَوْطٍ فَدُقَّتْ ثَمَرَتُهُ حَتَّى آضَتْ لَهُ مُخَفَّفَةً ثُمَّ قَالَ لِلْجَلَّادِ: اجْلِدْ وَأَرْجِعْ يَدَكَ، وَأَعْطِ كُلَّ عُضْوٍ حَقَّهُ، فَضَرَبَهُ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ أَوْجَعَهُ، وَجَعَلَهُ فِي قَبَاءٍ وَسَرَاوِيلَ أَوْ قَمِيصٍ وَسَرَاوِيلَ.... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي حَدِّ السَّرِقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو مَاجِدٍ ضَعِيفٌ.

ابوماجد حنفی بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنے بھتیجے کو لے کر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ بھتیجا نشے کی حالت میں تھا اس شخص نے بتایا میں نے اسے نشے کے عالم میں پایا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے ہلاؤ جلاؤ اسے جھنجوڑو اور اسے سونگھو لوگوں نے اسے ہلایا جلایا اور اس کو سونگھا تو اس میں سے شراب کی بو آئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس لڑکے بارے میں حکم دیا کہ اسے قید کر دیا جائے اگلے دن اسے باہر نکالا گیا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ ایک چھڑی تیار کی جائے اس کا پھل اتار لیا گیا یہاں تک کہ وہ صاف ہو گئی، پھر انہوں نے جلاد سے کہا: تم کوڑے لگاؤ اور اپنے ہاتھ کو کھینچنا اور ہر عضو کو اس کا حق دینا تو اس نے اسے ایسے ضرب لگائی کہ جو تکلیف دہ ہو لیکن نشان نہ ڈالے اور یہ سزا اس لڑکے کو لباس میں دی گئی اس نے قبا اور شلوار پہنی ہوئی تھی یا قمیص یا شلوار پہنی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے چوری کی حد سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوماجد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10681]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوماجد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10681]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
48. بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
حدیث نمبر: 10682
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَةِ يَهْدِمُ عَمَلَ مِائَةِ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: پاک دامن عورت پر زنا کا جھوٹا الزام لگانا ایک سو سال کے عمل کو منہدم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ضعیف ہے، البتہ بعض اوقات اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10682]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (105)، أخرجه مسند البزار برقم: 2929، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3023، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/7»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10683
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ" قَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِكَ.
فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عِنْدِ عَائِشَةَ فَبَعَثَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فَضَرَبَهُ حَدَّيْنِ، وَبَعَثَ إِلَى مِسْطَحٍ وَحَمْنَةَ فَضَرَبَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری بے گناہی کے بارے حکم نازل کر دیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتی ہوں آپ کی تعریف نہیں کرتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے نکلے آپ نے عبداللہ بن ابی کو پیغام بھیج کر بلوایا اور اس کو دو حدوں کی سزا دی پھر آپ نے مسطح نامی صاحب اور حمنہ نامی خاتون کو پیغام بھیج کر بلوایا اور ان کی بھی پٹائی کروائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10683]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124/23)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 10684
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَدَهُمْ ثَمَانِينَ ثَمَانِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ. وَفِي مَنَاقِبِ عَائِشَةَ حَدِيثٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي جَلْدِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسی(80) اسی (80) کوڑے لگوائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آئے گی جس میں یہ مذکور ہو گا کہ قیامت کے دن بھی انہیں کوڑے لگیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10684]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/23)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10685
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنَّهُ يَرِثُ أُمَّهُ، وَتَرِثُهُ أُمُّهُ، وَمَنْ قَفَاهَا بِهِ جُلِدَ ثَمَانِينَ، وَمَنْ دَعَاهُ وَلَدَ الزِّنَا جُلِدَ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: وَذَكَرَ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ، فَإِنْ كَانَ هَذَا تَصْرِيحًا بِالسَّمَاعِ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِلَّا فَهِيَ عَنْعَنَةُ ابْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے میاں بیوی کی اولاد کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ بچہ اپنی ماں کا وارث بنے گا اور اس کی ماں اس کی وارث بنے گی اور جو شخص اس عورت پر زنا کا الزام لگائے گا اسے اسی کوڑے لگائے جائیں گے اور جو شخص اس کے بیٹے کو زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے کے طور پر بلائے گا اسے بھی اسی کوڑے لگائے جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے ابن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے کہ عمرو بن شعیب نے یہ بات ذکر کی ہے اگر تو اس میں سماع کی صراحت ہے، تو اس کے رجال ثقہ ہیں ورنہ یہ ابن اسحاق کی عنعنہ کے طور پر نقل کردہ روایت ہو گی اور وہ راوی مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10685]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7028)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6989»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10686
وَعَنْ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: لَا حَدَّ إِلَّا فِي اثْنَيْنِ: أَنْ تُقْذَفَ مُحْصَنَةٌ، أَوْ يُنْفَى رَجُلٌ مِنْ أَبِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْقَاسِمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو میں سے کسی ایک صورت میں حد ہو سکتی ہے یہ کہ تم کسی پاک دامن عورت پر زنا کا الزام لگا دو یا کسی شخص کی اس کے باپ سے نسبت کا انکار کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے قاسم نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، تاہم اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10686]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8933)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10687
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ: شَهِدَ أَبُو بَكْرَةَ، وَنَافِعٌ، وَشِبْلُ بْنُ مَعْبَدٍ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ; أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ كَمَا نَظَرُوا إِلَى الْمِرْوَدِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَجَاءَ زِيَادٌ، فَقَالَ عُمَرُ: جَاءَ رَجُلٌ لَا يَشْهَدُ إِلَّا بِحَقٍّ، فَقَالَ: رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَبِيحًا وَابْتِهَارًا. قَالَ: فَجَلَدَهُمْ عُمَرُ الْحَدَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سیدنا نافع رضی اللہ عنہ سیدنا شبل بن معبد رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے خلاف یہ گواہی دی کہ انہوں نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور یوں دیکھا کہ جس طرح کو سلائی سرمہ دانی میں ڈالی جاتی ہے پھر زیاد آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک ایسا شخص آیا ہے جو صرف حق کے مطابق گواہی دے گا، تو اس نے کہا: میں نے ایک ایسا منظر دیکھا جو قبیح اور قابل مذمت تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حد کے طور پر کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10687]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7227)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
49. بَابٌ فِي مَنْ قَذَفَ ذِمِّيًّا
اس شخص کا بیان جو کسی ذمی پر الزام لگائے
حدیث نمبر: 10688
عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَذَفَ ذِمِّيًّا حُدَّ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِسِيَاطٍ مِنْ نَارٍ". فَقُلْتُ لِمَكْحُولٍ: مَا أَشَدَّ مَا يُقَالُ لَهُ؟ قَالَ: يُقَالُ لَهُ: يَا ابْنَ الْكَافِرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ذمی پر زنا کا الزام لگائے اسے قیامت کے دن آگ کے کوڑوں کے ذریعے حد لگائی جائے گی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے مکحول سے دریافت کیا اس کو زیادہ سے زیادہ سخت الفاظ میں کیا کہا: جا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: انہیں یہ کہا: جا سکتا ہے کافر کے بچے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10688]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
50. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّاحِرِ
جادوگر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10689
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ جَارِيَةً لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَرَتْهَا فَاعْتَرَفَتْ بِهِ عَلَى نَفْسِهَا، فَأَمَرَتْ حَفْصَةُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ فَقَتَلَهَا، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا عُثْمَانُ، فَأَتَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّهَا سَحَرَتْهَا وَاعْتَرَفَتْ بِهِ، فَكَأَنَّ عُثْمَانَ أَنْكَرَ عَلَيْهَا مَا فَعَلَتْ دُونَ السُّلْطَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْمَدَنِيِّينَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی کنیز نے ان پر جادو کر دیا پھر اس نے اپنے بارے میں اس چیز کا اعتراف بھی کر لیا تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عبدالرحمن بن یزید کو حکم دیا تو انہوں نے اس کنیز کو قتل کر دیا سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اس حوالے سے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض کیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ اس کنیز نے ان پر جادو کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی کر لیا تھا (راوی بیان کرتے ہیں:) یوں لگتا ہے کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے حاکم وقت کے بغیر خود ایسا کیا تھا (یعنی اسے سزا دے دی تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کی اہل مدینہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور
یہ روایت ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10689]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10690
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَدْخُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَقَدَ لَهُ عَقْدًا فَجَعَلَهُ فِي بِئْرِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَتَاهُ مَلَكَانِ يَعُودَانِهِ، فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِهِ وَالْآخَرُ عِنْدَ رِجْلَيْهِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَتَدْرِي مَا وَجَعُهُ؟ قَالَ: فُلَانٌ يَدْخُلُ عَلَيْهِ عَقَدَ لَهُ عَقْدًا، فَأَلْقَاهُ فِي بِئْرِ فُلَانٍ الْأَنْصَارِيِّ، فَلَوْ أَرْسَلَ إِلَيْهِ لَوَجَدَ الْمَاءَ أَصْفَرَ.
قَالَ: فَبَعَثَ رَجُلًا فَأَخَذَ الْعَقْدَ فَحَلَّهُ فَبَرِئَ، فَكَانَ الرَّجُلُ بَعْدَ ذَلِكَ يَدْخُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذْكُرْ لَهُ شَيْئًا مِنْهُ، وَلَمْ يُعَاتِبْهُ.

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے گرہ لگائی اور اس گرہ والی چیز کو انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کنویں میں ڈال دیا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا) دو فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے آئے ان میں سے ایک آپ کے سرہانے کی طرف بیٹھ گیا اور دوسرا پائنتی کی طرف بیٹھ گیا ان میں سے ایک نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ انہیں کیا تکلیف ہے دوسرے نے بتایا کہ فلاں شخص ان کے پاس آیا اور اس نے ان کے لئے گرہ لگائی اور اس چیز کو فلاں انصاری کے کنویں میں ڈال دیا (یعنی ان پر جادو کر دیا) اگر یہ اس کنویں کی طرف کسی کو بھیجیں تو وہ شخص وہاں کے پانی کو زرد پائے گا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا اس نے گرہوں والی چیز کو لیا اور اسے کھول دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھیک ہو گئے اس کے بعد بھی وہ (جادو کرنے والا) شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا رہا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے اس حوالے سے کوئی بات ذکر نہیں کی اور اسے کوئی سزا نہیں دی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10690]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5011)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3965/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔