الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَفْوِ عَنِ الْجَانِي وَالْقَاتِلِ .
جنایت کرنے والے یا قاتل کو، معاف کر دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10801
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ أَخَاهُ قَيْسَ بْنَ مَعْبَدٍ وَجَارِيَةَ بْنَ ظَفَرٍ اقْتَتَلَا فِي مَرْعًى كَانَ بَيْنَهُمَا، فَضَرَبَهُ جَارِيَةُ ضَرْبَةً، وَضَرَبَهُ قَيْسٌ ضَرْبَةً، فَأَبَتَّ يَدَهُ فَاخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهَا.
قَالَ يَزِيدُ: فَخَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَبْ لِي يَدَهُ تَأْتِيكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْضَاءَ سَلِيمَةً". فَأَبَى، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْعُهُ" ثُمَّ قَالَ لِي:" يَا يَزِيدُ هَبْ لِي عَقْلَهَا".
قَالَ: قُلْتُ: هِيَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِي الدِّيَةَ، وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ لَكَ". وَقَالَ لِجَارِيَةَ بْنِ ظَفَرٍ:" خُذْهَا". فَأَخَذَهَا يَزِيدُ فَكُنَّا نَعْرِفُ الْبَرَكَةَ فِينَا بِدَعْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

یزید بن معبد بیان کرتے ہیں: ان کے بھائی قیس بن معبد اور جاریہ بن ظفر کے درمیان ایک چراگاہ کے بارے میں جھگڑا ہو گیا جو ان دونوں کے درمیان تھی، تو انہوں نے یعنی جاریہ بن ظفر نے انہیں ایک ضرب لگائی اور قیس نے جاریہ کو ایک ضرب لگائی تو ان کا ہاتھ ٹوٹ گیا ان دونوں نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا یزید نے کہا: ہم نکلے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ان دونوں نے پورا واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: تم اپنا ہاتھ اس کو ہبہ کر دو (یعنی اس کو یہ زیادتی معاف کر دو) قیامت کے دن وہ ہاتھ تمہارے پاس صحیح و سالم اور سفید ہو کر آئے گا ان صاحب نے یہ بات نہیں مانی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے یزید تم اس کی دیت مجھے ہبہ کر دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ وہ آپ کی ہوئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور مجھے دیت دی آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے پھر آپ نے جاریہ بن ظفر سے فرمایا: تم اسے لے لو تو یزید نے وہ لے لی تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت اس میں جان لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10801]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10801]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1528)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
31. بَابُ إِذَا عَفَا بَعْضُ الْأَوْلِيَاءِ .
جب اولیاء میں سے کوئی ایک معاف کر دے
حدیث نمبر: 10802
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رُفِعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ قَتَلَ رَجُلًا، فَجَاءَ أَوْلِيَاءُ الْمَقْتُولِ، وَقَدْ عَفَا أَحَدُهُمْ، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: مَا تَقُولُ؟ وَهُوَ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَرَى أَنَّهُ قَدْ أُحْرِزَ مِنَ الْقَتْلِ، قَالَ: فَضَرَبَ عَلَى كَتِفِهِ، وَقَالَ: كَنِيفٌ مُلِئَ عِلْمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنْ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنْ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک شخص کا مقدمہ پیش کیا گیا جس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا مقتول کے ورثاء آئے ان میں سے ایک نے معاف کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اس بارے میں کیا کہتے ہو؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں موجود تھے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب (قاتل کو) قتل نہیں کیا جا سکتا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور بولے: یہ علم سے بھرا ہوا برتن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ قتادہ نامی نے نہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے، اور نہ ہی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10802]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9734)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
32. بَابٌ فِيمَا هُوَ جُبَارٌ .
اس صورتحال کا بیان جس میں خون رائیگاں جاتا ہے
حدیث نمبر: 10803
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السَّائِبَةُ جُبَارٌ، وَالْجُبُّ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" السَّائِمَةُ" مَكَانَ:" السَّائِبَةُ". وَنَقَلَهَا الْإِمَامُ أَحْمَدُ عَنْ خَلَفٍ وَلَمْ يَرْوِهَا، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سائبہ (جانور کے مارنے سے مرنے والا) رائیگاں جاتا ہے گڑھے میں گر کر مرنے والا رائیگاں جاتا ہے معدنیات میں گر کر مرنے والا رائیگاں جاتا ہے، اور مدفون مال میں خمس کی ادائیگی لازم ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ سائبہ کی جگہ لفظ سائمہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے خلف کے حوالے سے نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے
یہ روایت نقل نہیں کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10803]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2134) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2134) اخرجه احمد فى المسند (353/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14396»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف