الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ فِي مَنْ لَهُ عَيْنٌ وَاحِدَةٌ، فَفَقَأَ إِحْدَى عَيْنَيْ غَيْرِهِ .
جس شخص کی ایک آنکھ ہو اور وہ کسی دوسرے کی کوئی ایک آنکھ پھوڑ دے
حدیث نمبر: 10761
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ فُقِئَتْ عَيْنُهُ، فَقَالَ:" مَنْ ضَرَبَكَ؟"، فَقَالَ: أَعْوَرُ بَنِي فُلَانٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَجَاءَ، فَقَالَ:" أَنْتَ فَقَأْتَ عَيْنَ هَذَا؟". قَالَ: نَعَمْ، فَقَضَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالدِّيَةِ، وَقَالَ:" لَا نَفْقَأُ عَيْنَهُ فَنَدَعُهُ غَيْرَ بَصِيرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جس کی آنکھ پھوڑ دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تمہیں کس نے مارا ہے اس نے بتایا: بنوفلاں کے کانے شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلوایا وہ شخص آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اس کی آنکھ پھوڑی ہے اس نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف دیت کی ادائیگی کا فیصلہ دیا آپ نے فرمایا: ہم اس کی آنکھ نہیں پھوڑیں گے کہ اسے یوں کر دیں کہ یہ دیکھ ہی نہ سکے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10761]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10761]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (182/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
25. بَابٌ فِي مَنْ كَشَفَ سِتْرَ بَيْتِ غَيْرِهِ، فَنَظَرَ إِلَى أَهْلِهِ بِغَيْرِ إِذْنٍ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ .
جو شخص کسی دوسرے کے گھر کا پردہ ہٹائے اور اجازت لینے سے پہلے، اس کے اہل خانہ کی طرف دیکھ لے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں
حدیث نمبر: 10762
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهُدِرَتْ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ، فَرَأَى عَوْرَةَ أَهْلِهِ فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پردہ ہٹائے اور اجازت ملنے سے پہلے اپنی نگاہ (گھر میں) داخل کر دے، تو اس نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے اس کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے، اور اگر گھر والا شخص اس کی آنکھ پھوڑ دے، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص ایسے دروازے سے گزرے جس پر پردہ نہ ہو اور وہ اس کے اہلِ خانہ کی پوشیدہ چیز دیکھ لے تو اس پر کوئی خطا نہیں ہو گی کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10762]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10762]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21062»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10763
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اطَّلَعَ مِنْ سُتْرَةٍ إِلَى قَوْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ فَهُوَ هَدَرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حَكِيمُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، وَفِي الْأُخْرَى: لَيْثُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، وَكِلَاهُمَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی قوم کی پردے کی چیز کو جھانک کر دیکھے اور پھر اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو وہ رائیگاں جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دو میں سے ایک کی سند میں ایک راوی حکیم بن ابوحکیم ہے، اور دوسری میں ایک راوی لیث بن ابوحکیم ہے ان دونوں نے اسے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10763]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8029 و 8030)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِرَاحَاتِ .
زخموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10764
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجُلٍ طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِدْنِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعْجَلْ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ" فَأَبَى الرَّجُلُ إِلَّا أَنْ يَسْتَقِيدَ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ، فَعَرِجَ الْمُسْتَقِيدُ، وَبَرَأَ الْمُسْتَقَادُ مِنْهُ، فَأَتَى الْمُسْتَقِيدُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَرِجْتُ وَبَرَأَ صَاحِبِي؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" أَلَمْ آمُرْكَ أَنْ لَا تَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ فَعَصَيْتَنِي، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ جُرْحُكَ".
ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ الرَّجُلَ الَّذِي عَرِجَ مَنْ كَانَ بِهِ جُرْحٌ أَنْ لَا يَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ مِنْ جِرَاحَتِهِ، فَإِذَا بَرِأَتْ جِرَاحَتُهُ اسْتَقَادَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس نے دوسرے شخص کی ٹانگ پر سینگ مار کر اسے زخمی کر دیا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جلدی نہ کرو جب تک تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس شخص نے یہ بات نہیں مانی اور بدلہ لینے پر اصرار کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے شخص سے بدلہ دلوایا پھر بدلہ لینے والا شخص لنگڑا ہو گیا اور جس سے بدلہ لیا گیا تھا وہ ٹھیک ہو گیا بدلہ لینے والا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں اور دوسرا شخص ٹھیک ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اس وقت تک بدلہ نہ لو جب تک تم تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا؟ تم نے میری بات نہیں مانی اب اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے تمہارا زخم باطل ہو گیا ہے پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے معاملے کے بعد جو لنگڑا ہو گیا تھا یہ حکم دیا کہ جس شخص کو زخم لاحق ہو، تو وہ اس وقت تک بدلہ نہ لے جب تک اس کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا جب اس کا زخم ٹھیک ہو جائے گا، پھر وہ بدلہ لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10764]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10764]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7034)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6994»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10765
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ طَعَنَ رَجُلًا عَلَى فَخِذِهِ بِقَرْنٍ فَقَالَ الَّذِي طُعِنَتْ فَخِذُهُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَاوِهَا وَاسْتَأْنِ بِهَا حَتَّى تَنْظُرَ إِلَى مَا تَصِيرُ".
فَقَالَ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَبِسَتْ رِجْلُ الَّذِي اسْتَقَادَ، وَبَرِئَ الَّذِي يَسْتَقِيدُ مِنْهُ، فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دِيَتَهَا.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک مقدمہ پیش کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے زانوں پر (کسی جانور کا) سینگ مارا تھا، جس شخص کو چوٹ لگی تھی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس زخم کا علاج کرو اور اس کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرو تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ کیا صورت حال سامنے آتی ہے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس کی مانند بات ارشاد فرمائی اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلہ دلوایا جس شخص نے بدلہ لیا تھا اس کی ٹانگ سوکھ گئی اور جس شخص سے بدلہ لیا گیا تھا اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت کو رائیگاں قرار دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (377)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10766
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ:" دَاوِهَا" وَأَجِّلْهُ سَنَةً.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کا علاج کرو اور دوسرے فریق کو ایک سال کی مہلت دو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10766]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (126)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10767
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَجُلًا جُرِحَ فَنَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُسْتَقَادَ مِنَ الْجَارِحِ حَتَّى يَبْرَأَ الْمَجْرُوحُ.
رَوَى الْأَوَّلَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَمِنْ قَوْلِي، وَفِي رِوَايَةٍ رَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَى الْأَوَّلَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَمِنْ قَوْلِي، وَفِي رِوَايَةٍ رَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کو زخمی کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ زخمی کرنے والے شخص سے بدلہ لیا جائے جب تک زخمی ہونے والا شخص تندرست نہیں ہو جاتا۔ امام طبرانی نے پہلی روایت معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ایک روایت انہوں نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن نمران ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10767]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10768
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: تَرَكَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ مُتَوَافِزُونَ، وَمَا مِنَّا أَحَدٌ فَتَّشَ عَنْ جَائِفَةٍ أَوْ مُنَقِّلَةٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُمَيْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْجِرَاحَاتِ فِي الدِّيَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْجِرَاحَاتِ فِي الدِّيَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جب ہمیں چھوڑا (یعنی جب آپ دنیا سے رخصت ہوئے) تو ہم لوگ زیادہ تر سفر میں رہتے تھے، اور جائفہ یا منقلہ زخم کی تفتیش ہم میں سے صرف عمرو بن عمیر ہی کر سکتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: زخموں کے بارے میں کچھ احادیث دیتوں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10768]

27. بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا .
اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
حدیث نمبر: 10769
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِي الْأَنْفِ إِذَا اسْتَوْعَبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ، وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ عَشْرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ناک کو مکمل طور پر کاٹ دیا جائے، تو اس میں پوری دیت کی ادائیگی لازم ہو گی آنکھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ہاتھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ٹانگ (یا پاؤں) میں پچاس کی ادائیگی لازم ہو گی جائفہ زخم میں جان کی دیت کا ایک تہائی حصہ لازم ہو گا منقلہ زخم میں پندرہ کی ادائیگی لازم ہو گی موضحہ میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی دانت میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی ہر ایک انگلی میں دس دس کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10769]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10769]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1531)، أخرجه مسند البزار برقم: 261»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10770
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي دِيَةِ الْعُظْمَى الْمُغَلَّظَةِ بِثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مغلظہ دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ تیس حقہ تیس جذعہ بیس بنت لبون اور بیس بنو لبون مذکر کی ادائیگی کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10770]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10770]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع