الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11214
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ يَعْنِي إِنَّ الَّذِينَ يَقْذِفُونَ بِالزِّنَا، يَعْنِي: لِفُرُوجِهِنَّ عَفَائِفَ، الْغَافِلَاتِ يَعْنِي: عَنِ الْفَوَاحِشِ، يَعْنِي: عَائِشَةَ، الْمُؤْمِنَاتِ يَعْنِي: الصَّادِقَاتِ،"لُعِنُوا" جُلِدُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَعْنِي: عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ ابْنَ سَلُولَ يُعَذَّبُ بِالنَّارِ لِأَنَّهُ مُنَافِقٌ، وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ: جَلَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ وَمِسْطَحًا وَحَمْنَةَ بِنْتَ جَحْشٍ، كُلَّ وَاحِدٍ ثَمَانِينَ جَلْدَةً فِي قَذْفِ عَائِشَةَ، ثُمَّ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ رَأْسِ الْمُنَافِقِينَ مَاتَ عَلَى نِفَاقِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جو لوگ زنا کا الزام لگاتے ہیں، ان خواتین پر، جو اپنی شرمگاہوں کے حوالے سے پاکیزہ ہوتی ہیں، یعنی پاکدامن ہوتی ہیں، ”جو غافل ہوں“۔ یعنی برائیوں سے غافل ہوں، اس سے مراد سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہیں ”جو مومن ہوں“۔ یعنی تصدیق کرنے والی ہوں ”ان لوگوں پر لعنت کی گئی ہے“۔ یعنی ان کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے ”دنیا میں اور آخرت میں“۔ اس سے مراد عبداللہ بن اُبی بن سلول ہے کہ جسے آخرت میں آگ کا عذاب دیا جائے گا کیونکہ وہ منافق ہے ”اور ان لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن ابی اور سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ اور سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا ان میں سے ہر ایک کو اسی کوڑے لگوائے تھے، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانے کی وجہ سے تھے، اُس کے بعد عبداللہ بن ابی، جو منافقین کا سردار تھا، اس کے علاوہ باقی سب نے توبہ کر لی تھی اور وہ اپنے نفاق پر ہی مرا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11214]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11214]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11215
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ وَيَقُولُ: يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ ذَكْوَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے زانوں پر ہاتھ پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”اس دن، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کے اعمال کی پوری، پوری جزا دے گا، جس کے وہ حق دار ہیں، اور وہ یہ بات جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور (حق کو) واضح کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عون بن ذکوان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11215]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عون بن ذکوان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (422/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11216
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ أَهْلَ الْحَقِّ حَقَّهُمْ وَأَهْلَ الْبَاطِلِ بَاطِلَهُمْ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قتادہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس دن اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کا پورا بدلہ حق کے مطابق دے گا“ اس سے مراد یہ ہے کہ اہل حق کو ان کے حق کے حساب دے گا اور اہل باطل کو ان کے باطل کے حساب سے بدلہ دے گا۔ ”اور وہ لوگ یہ بات جان لیں گے کہ بے شک اللہ تعالیٰ حق ہے اور وہ حق کو واضح کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11216]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 11217
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَوْمَئِذٍ فِي الْآخِرَةِ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ حِسَابَهُمُ الْعَدْلَ لَا يَظْلِمُهُمْ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ يَعْنِي الْعَدْلَ الْمُبِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ”اس دن“ یعنی آخرت میں ”اللہ تعالیٰ ان کو ان کا بدلہ حق کے مطابق دے گا“۔ یعنی ان کا حساب عدل کے مطابق کرے گا وہ ان پر ظلم نہیں کرے گا۔ ”اور وہ لوگ یہ بات جان لیں گے کہ بے شک اللہ تعالیٰ ہی حق مبین ہے“۔ یعنی واضح طور پر عادل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11217]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11218
وَبِسَنَدِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينِ يَعْنِي السَّيِّئَ مِنَ الْكَلَامِ قَذْفَ عَائِشَةَ وَنَحْوَهُ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، يَعْنِي الَّذِينَ قَذَفُوهَا، وَالْخَبِيثُونَ يَعْنِي مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ لِلْخَبِيثَاتِ يَعْنِي السَّيِّئَ مِنَ الْكَلَامِ لِأَنَّهُ يَلِيقُ بِهِمُ الْكَلَامُ السَّيِّئُ. ثُمَّ قَالَ وَالطَّيِّبَاتُ يَعْنِي الْحَسَنَ مِنَ الْكَلَامِ لِأَنَّهُ يَلِيقُ بِهِمُ الْكَلَامُ الْحَسَنُ.
اس سند کے ساتھ سعید بن جبیر کے حوالے سے یہ بات منقول ہے (وہ فرماتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”خبیثات خبیثوں کے لئے“۔ اس سے مراد بری بات ہے، جیسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا وغیرہ، یہ خبیث مردوں اور عورتوں کے لئے ہے یعنی وہ جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا تھا اور خبیث لوگ یعنی مردوں اور خواتین سے تعلق رکھنے والے خبیث لوگ خبیث چیزوں کے لئے ہیں، یعنی برے کلام کے لئے ہیں، کیونکہ برا کلام کرنا ان لوگوں کے لائق ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا: طیبات یعنی پاکیزہ کلام پاکیزہ لوگوں کے لئے یعنی مردوں اور خواتین کے لئے ہے، یعنی وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن خواتین کے بارے میں بھلائی کا گمان کیا اور طیب لوگ یعنی مردوں اور خواتین سے تعلق رکھنے والے لوگ، طیب چیزوں یعنی عمدہ کلام کے لئے ہیں، کیونکہ ان لوگوں کے لائق صرف اچھا کلام ہے اور وہ لوگ ہی اچھے کلام کے لائق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11219
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ قَالَ: نَزَلَتْ فِي عَائِشَةَ حِينَ رَمَاهَا الْمُنَافِقُ بِالْبُهْتَانِ وَالْفِرْيَةِ، فَبَرَّأَهَا اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ هُوَ خَبِيثًا فَكَانَ هُوَ أَوْلَى بِأَنْ تَكُونَ لَهُ الْخَبِيثَةُ وَيَكُونَ لَهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَيِّبًا وَكَانَ أَوْلَى أَنْ تَكُونَ لَهُ الطَّيِّبَةُ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ الطَّيِّبَةَ وَكَانَتْ أَوْلَى أَنْ يَكُونَ لَهَا الطَّيِّبُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
عبدالرحمن بن زید بن اسلم، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد، خبیث عورتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ عورتیں، پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں“۔ عبدالرحمن بن زید بیان کرتے ہیں یہ آیت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جب منافقین نے ان پر الزام اور بہتان لگایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لا تعلق ہونے کا اظہار کیا اور عبداللہ بن ابی ایک خبیث شخص تھا، وہ اس بات کا زیادہ حق دار تھا کہ خبیث چیز اس کے لئے مخصوص ہو اور وہ خبیث چیز کے لئے مخصوص ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاکیزہ تھے اور آپ کی شان کے لائق یہ تھا کہ آپ کے لئے پاکیزہ (بیوی) ہو، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پاکیزہ تھیں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کی زیادہ حق دار تھیں کہ ان کے لئے پاکیزہ (شوہر) ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11219]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (156/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11220
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينِ قَالَ: الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ النَّاسِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ النَّاسِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْكَلَامِ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ النَّاسِ وَالطَّيِّبُونَ مِنَ النَّاسِ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ الْكَلَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”خبیثات خبیثوں کے لئے ہیں۔۔۔۔۔۔“۔ مجاہد کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ خبیث کلام، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ، خبیث کلام کے لئے مخصوص ہیں اور پاکیزہ کلام، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور پاکیزہ لوگ، پاکیزہ کلام کے لئے مخصوص ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11220]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11221
وَزَادَ فِي الرِّوَايَةِ الْأُخْرَى: فَالْقَوْلُ الْحَسَنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْقَوْلُ السَّيِّئُ لِلْكَافِرِينَ.
ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”تو اچھی بات مومنین کے لئے مخصوص ہے اور بری بات کافروں کے لئے مخصوص ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11221]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11222
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ يَقُولُ: الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ يَقُولُ: وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ، نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ قَالُوا فِي زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالُوا مِنَ الْبُهْتَانِ، وَيُقَالُ: الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ: الْأَعْمَالُ الْخَبِيثَةُ تَكُونُ لِلْخَبِيثِينَ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْأَعْمَالِ تَكُونُ لِلطَّيِّبِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَكُلُّ إِسْنَادٍ مِنْهَا فِيهِ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَرَوَاهُ مَوْقُوفًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَى نَحْوَهُ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”خبیث چیزیں، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہیں اور خبیث لوگ، خبیث چیزوں کے لئے مخصوص ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یعنی خبیث قول، خبیث مردوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ، خبیث اقوال کے لئے مخصوص ہیں۔ ”اور پاکیزہ چیزیں، پاکیزہ لوگوں کے لئے ہیں“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں یعنی پاکیزہ قول، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے۔ یہ آیت اُن لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے بارے میں بہتان لگایا تھا تو یہ بات کہی گئی کہ خبیث باتیں، خبیث لوگوں کے لئے ہیں، یعنی خبیث اعمال بھی خبیث لوگوں کے لئے ہوں گے، اور پاکیزہ اعمال پاکیزہ لوگوں کے لئے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ہر ایک سند میں ایسا ضعیف راوی موجود ہے جس سے استدلال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے
یہ روایت سعید بن جبیر پر موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اس کی مانند روایت ضحاک بن مزاحم کے حوالے سے نقل کی ہے جس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11222]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ہر ایک سند میں ایسا ضعیف راوی موجود ہے جس سے استدلال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے
یہ روایت سعید بن جبیر پر موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اس کی مانند روایت ضحاک بن مزاحم کے حوالے سے نقل کی ہے جس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11222]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
الحكم على الحديث:
مرفوعاً ضعیف
حدیث نمبر: 11223
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قتادہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بیان کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”خبیث چیزیں، خبیث لوگوں کے لئے اور خبیث لوگ، خبیث چیزوں کے لئے مخصوص ہیں“۔ قتادہ کہتے ہیں: اس سے مراد قول اور عمل ہے ”اور پاکیزہ چیزیں، پاکیزہ لوگوں کے لئے اور پاکیزہ لوگ، پاکیزہ چیزوں کے لئے مخصوص ہیں“۔ قتادہ کہتے ہیں: اس سے مراد بھی قول اور عمل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11223]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔