🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
233. 29 - 22 - سُورَةُ الْأَنْبِيَاءِ - عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
سورت الانبیاء کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے اس کو اس کے اہل عطا کیے اور ان کے ہمراہ ان کی مانند (مزید عطا کیا)“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11174
عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: بَلَغَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ مَرْوَانَ يَقُولُ: وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَعَهُمْ قَالَ: أُتِيَ أَهْلًا غَيْرَ أَهْلِهِ. فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أُتِيَ بِأَهْلِهِ بِأَعْيَانِهِمْ وَمِثْلِهِمْ مَعَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَيَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ضَعِيفٌ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ مروان یہ کہتا ہے: ”ہم نے اس کو اس کے اہل عطا کیے اور ان کے ہمراہ ان کی مانند (مزید عطا کیا“۔ مروان یہ کہتا ہے: ان کو جو اہل دیے گئے تھے وہ ان کے پہلے والے اہل کے علاوہ تھے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہیں پہلے والے اہل بھی دیے گئے تھے اور ان کے ہمراہ مزید بھی دیے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے، اور یحیی حمانی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9085)»

الحكم على الحديث:
منقطع و ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
234. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَذَا النُّونِ - الْآيَةَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تم اور اللہ کو چھوڑ کر تم جن کی عبادت کرتے ہو، وہ جہنم کا ایندھن ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11175
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا قَالَ: عَبْدٌ أَبَقَ مِنْ سَيِّدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور مچھلی والا کہ جب وہ غصے کے عالم میں نکلا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک غلام اپنے آقا کو چھوڑ کے چلا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9086)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11176
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ شَيْءٌ؟ مَرَّتَيْنِ، قَالَ: [ لَا ] وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: لَا، إِلَّا أَنِّي مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ آنِفَا فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَكُونَ رَدَدْتَ عَلَى أَخِيكَ السَّلَامَ؟ قَالَ عُثْمَانُ: مَا فَعَلْتُ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: حَتَّى حَلَفَ وَحَلَفْتُ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ ذَكَرَ فَقَالَ: بَلَى وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، إِنَّكَ مَرَرْتَ بِي آنِفًا وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاللَّهِ مَا ذَكَرْتُهَا قَطُّ إِلَّا تَغْشَى بَصَرِي وَقَلْبِي غِشَاوَةٌ، قَالَ سَعْدٌ: فَأَنَا أُنَبِّئُكَ بِهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَبِعْتُهُ حَتَّى أَشْفَقْتُ أَنْ يَسْبِقَنِي إِلَى مَنْزِلِهِ ضَرَبْتُ بِقَدَمِيَ الْأَرْضَ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ أَبُو إِسْحَاقَ"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَهْ؟"، قُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، إِلَّا أَنَّكَ ذَكَرْتَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ ثُمَّ جَاءَكَ هَذَا الْأَعْرَابِيُّ فَشَغَلَكَ، قَالَ:" نَعَمْ، دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذْ هُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ فَإِنَّهُ لَنْ يَدْعُوَ بِهَا مُسْلِمٌ رَبَّهُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں مسجد میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا میں نے انہیں سلام کیا انہوں نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا لیکن مجھے سلام کا جواب نہیں دیا میں امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا اسلام میں کیا کوئی نیا حکم سامنے آ گیا ہے میں نے یہ بات دو مرتبہ کہی انہوں نے کہا: نہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: کچھ نہیں صرف یہ ہوا کہ میں ابھی تھوڑی دیر پہلے مسجد میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا میں نے انہیں سلام کیا انہوں نے نگاہ بھر کے میری طرف دیکھا بھی لیکن مجھے سلام کا جواب نہیں دیا۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر انہیں بلوایا اور بولے: کیا وجہ ہے آپ نے اپنے بھائی کو سلام کا جواب کیوں نہیں دیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے تو ایسا نہیں کیا ہے میں نے کہا: جی ہاں آپ نے ایسا کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ انہوں نے بھی حلف اٹھا لیا اور میں نے بھی حلف اٹھا لیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں ایسا ہو سکتا ہے (کہ ایسا ہوا ہو) میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں جب تم میرے پاس سے گزرے ہو گے اس وقت میں ایک چیز کے بارے میں سوچ رہا تھا، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، اور مجھے جب بھی اس چیز کا خیال آتا ہے، تو وہ میرے قلب و نظر کو ڈھانپ دیتا ہے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سب سے اہم دعا کے بارے میں ذکر کیا (لیکن وہ دعا نہیں بتائی) پھر ایک دیہاتی آپ کے پاس آ گیا تو آپ کی توجہ اس کی طرف مبذول ہو گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے میں آپ کے پیچھے آیا مجھے یہ ڈر تھا کہ کہیں آپ مجھ سے پہلے گھر نہ پہنچ جائیں میں نے اپنے پاؤں زور سے زمین پر مارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر میری طرف دیکھا، اور دریافت کیا: کون ہے؟ کیا ابواسحاق ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا معاملہ ہے؟ میں نے عرض کی: کچھ نہیں ہے۔ اللہ کی قسم! ابھی آپ نے ذکر کیا تھا، جو سب سے اہم دعا کے بارے میں تھا پھر ایک دیہاتی آپ کے پاس آ گیا اور آپ کی توجہ اس کی طرف ہو گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ذوالنون کی دعا ہے جب وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے (جس کے کلمات یہ ہیں:) ”تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے بے شک میں ظالموں میں سے ایک ہوں“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بھی مسلمان اپنے پروردگار سے جس بھی معاملے کے بارے میں ان کلمات کے ہمراہ دعا کرے گا اس کی دعا مستجاب ہو گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابراہیم بن محمد بن سعد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11176]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
235. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تم اور اللہ کو چھوڑ کر تم جن کی عبادت کرتے ہو، وہ جہنم کا ایندھن ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11177
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ ثُمَّ نَسَخَتْهَا إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ يَعْنِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ كَانَ مَعَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ مَوْلَى الْأَنْصَارِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک تم لوگ اور اللہ کو چھوڑ کر تم جن کی عبادت کرتے ہو وہ جہنم کا ایندھن ہیں تم اس میں وارد ہو گے“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: پھر درجہ ذیل آیت نے اس آیت کو منسوخ کر دیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی سبقت لے جا چکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے“۔ اس سے مراد سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہا السلام اور ان کے ساتھی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے جو انصار کا آزاد کردہ غلام ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11177]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2234)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11178
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزِّبَعْرَى: أَنَا أَخْصِمُ لَكُمْ مُحَمَّدًا، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَلَيْسَ فِيمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَهَذِهِ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى، وَهَذِهِ الْيَهُودُ تَعْبُدُ عُزَيْرًا، وَهَذِهِ بَنُو تَمِيمٍ تَعْبُدُ الْمَلَائِكَةَ، فَهَؤُلَاءِ فِي النَّارِ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک تم لوگ اور جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ جہنم کا ایندھن ہیں، اور تم اس پر وارد ہو گے“۔ اس پر عبداللہ بن زبعری نے یہ کہا: میں اس حوالے سے تمہارے حق میں سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ بحث کروں گا، پھر اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا آپ پر یہ آیت نازل نہیں ہوئی ہے: ”بے شک تم لوگ اور اللہ کو چھوڑ کر تم جن کی عبادت کرتے ہو وہ جہنم کا ایندھن ہیں، اور تم اس میں وارد ہو گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں اس نے کہا: یہ عیسائی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں۔ یہودی سیدنا عزیر علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں۔ بنوتمیم فرشتوں کی عبادت کرتے ہیں تو کیا یہ لوگ (یعنی ان لوگوں کے معبود) بھی جہنم میں جائیں گے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے بھلائی سبقت لے جا چکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11178]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12739)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12739»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا بَقِيَ فِي النَّارِ مَنْ يَخْلُدُ فِيهَا جُعِلُوا فِي تَوَابِيتَ مِنْ نَارٍ فِيهَا مَسَامِيرُ مِنْ نَارٍ - قَالَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - فَلَا يَرَوْنَ أَحَدًا فِي النَّارِ يُعَذَّبُ غَيْرَهُمْ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جہنم میں وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جو جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، تو انہیں آگ کے بنے ہوئے تابوتوں میں رکھا جائے گا جس میں آگ کی بنی ہوئی کیلیں ہوں گی انہوں نے یہ بات دو یا تین مرتبہ کہی اور پھر یہ بتایا کہ وہ جہنم میں اپنے علاوہ کسی اور کو عذاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھیں گے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اس (جہنم) میں ان لوگوں کی چیخ و پکار ہو گی اور اس (جہنم) میں وہ لوگ کچھ اور نہیں سنیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11179]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9087)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
236. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے تمہیں صرف تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11180
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ قَالَ: مَنْ تَبِعَهُ كَانَ لَهُ رَحْمَةً فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ لَمْ يَتْبَعْهُ عُوفِيَ مِمَّا كَانَ يَبْلَى بِهِ سَائِرُ الْأُمَمِ مِنَ الْخَسْفِ وَالْمَسْخِ وَالْقَذْفِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ بِشُرُوطٍ فِيمَنْ يَرْوِي عَنْهُ، وَقَالَ: إِنَّهُ كَثِيرُ الْخَطَأِ، وَالْمَسْعُودِيُّ قَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے تمہیں صرف تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص آپ کی پیروی کرے گا آپ دنیا اور آخرت میں اس کے لئے رحمت ہیں، اور جو شخص آپ کی پیروری نہیں کرے گا، تو اسے ان چیزوں سے محفوظ رکھا جائے گا جن میں دیگر امتوں کو مبتلا کیا گیا جس کا تعلق زمین میں دھنسنے مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ابن حبان نے اسے چند شرائط کے ہمراہ ثقہ قرار دیا ہے جو ان لوگوں کے بارے میں ہے جو اس سے روایت نقل کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں: یہ بکثرت غلطی کرتا ہے، اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11180]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12358)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
237. سُورَةُ الْحَجِّ قَوْلُهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ
سورت حج کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو! بے شک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11181
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ: يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ ذَلِكَ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" ذَلِكَ يَوْمُ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا آدَمُ قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ: وَمَا بَعْثُ النَّارِ؟ فَيَقُولُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ إِنِّي لَأَرْجُوا أَنْ تَكُونُوا رُبْعَ أَهْلَ الْجَنَّةِ ] إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ الْجَنَّةِ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْمَلُوا وَأَبْشِرُوا، فَإِنَّكُمْ بَيْنَ خَلِيقَتَيْنِ لَمْ يَكُونَا مَعَ أَحَدٍ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ فِي الْأُمَمِ كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، أُمَّتِي جُزْءٌ مِنْ أَلْفِ جُزْءٍ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اس وقت آپ کے اصحاب آپ کے پاس موجود تھے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو! بے شک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے“۔ آپ نے اسے آیت کے آخر تک تلاوت کیا پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو وہ کیسا دن ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ دن ہو گا کہ جب اللہ تعالی فرمائے گا اے آدم تم اٹھو اور مخصوص لوگوں کو جہنم میں بھیجو وہ عرض کریں گے: جہنم میں کتنے لوگ بھیجے جائیں گے؟ پروردگار فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ بات لوگوں پر گراں گزری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہوں گے اور مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا نصف ہوں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ عمل کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو کہ تم لوگ دو قسم کی مخلوق کے درمیان ہو وہ دونوں قسم کی مخلوق جس کسی کے ساتھ بھی ملے گی وہ اس کو زیادہ کر دے گی اور وہ یاجوج ماجوج ہے دیگر امتوں میں تمہاری مثال اونٹ کے پہلو میں موجود، مختلف رنگ کی طرح ہے، یا جانور کی دستی پر موجود، نشان کی طرح ہے، اور میری امت ایک ہزار اجزاء میں سے ایک جزء ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11181]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2235)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11182
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ: يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا قَالَ:" ذَلِكَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَذَلِكَ يَوْمُ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَقَالَ: مِنْ كَمْ يَا رَبِّ؟ قَالَ: مِنْ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ وَيَنْجُو وَاحِدٌ". فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَعَرَفَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَبْصَرَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِهِمْ:" إِنَّ بَنِي آدَمَ كَثِيرٌ، وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ مِنْ وَلَدِ آدَمَ، وَإِنَّهُ لَا يَمُوتُ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى يَرِثَهُ لِصُلْبِهِ أَلْفُ رَجُلٍ، فَفِيهِمْ وَفِي أَشْبَاهِهِمْ جُنَّةٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَاسْتَحْسَنَ أَبُو حَاتِمٍ حَدِيثَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ دن کہ جب بچے بوڑھے ہو جائیں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قیامت کا دن ہو گا اور اس دن اللہ تعالٰی سیدنا آدم علیہ السلام سے فرمائے گا: تم اٹھو اور اپنی اولاد میں سے مخصوص لوگوں کو جہنم میں بھیج دو وہ عرض کریں گے: اے میرے پروردگار! کتنے میں سے کتنے لوگوں کو؟ تو پروردگار فرمائے گا: ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے کو اور ایک شخص نجات پائے گا یہ بات مسلمانوں کو گراں گزری۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ صورت حال جان لی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے چہروں پر یہ صورت حال دیکھی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اولاد آدم بہت سی ہے، اور یاجوج ماجوج بھی اولاد آدم میں سے ہوں گے اور یاجوج ماجوج میں سے کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک اس کی سگی اولاد میں سے ایک ہزار لوگ اس کے وارث نہیں بنیں گے، تو ان لوگوں اور ان جیسے دیگر لوگوں میں تمہارے لئے ڈھال ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، اور وہ متروک ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12034)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12034»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
238. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس میں رہائشی اور مسافر برابر کی حیثیت رکھتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11183
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ قَالَ:" سَوَاءً الْمُقِيمُ وَالَّذِي يَرْحَلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس میں رہائشی اور مسافر برابر کی حیثیت رکھتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یعنی مقیم شخص اور جو شخص وہاں سے روانہ ہو جائے وہ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11183]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں