الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
283. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب تم نے اس شخص سے یہ کہا جس پر اللہ نے احسان کیا ہے“
حدیث نمبر: 11274
عَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ: (وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ) وَهُوَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِالْإِسْلَامِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ) قَالَ: كَانَ يُخْفِي فِي نَفْسِهِ وَدَّ أَنَّهُ طَلَّقَهَا. قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: مَا أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ آيَةٌ كَانْتَ عَلَيْهِ أَشَدَّ مِنْهَا قَوْلُهُ: (وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ) وَلَوْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَاتِمًا شَيْئًا مِنَ الْوَحْيِ لَكَتَمَهَا (وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ) قَالَ: خَشِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَةَ النَّاسِ (فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا) فَلَمَّا طَلَّقَهَا زَيْدٌ زَوَّجْنَاكَهَا قَالَ: فَكَانَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخَرُ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَّا أَنْتُنَّ فَزَوَّجَكُنَّ آبَاؤُكُنَّ وَأَمَّا أَنَا فَزَوَّجَنِي ذُو الْعَرْشِ (وَاتَّقِ اللَّهَ) قَالَ: جَعَلَ يَقُولُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهَا قَدِ اشْتَدَّ عَلَيَّ خُلُقُهَا وَإِنِّي مُطَلِّقٌ هَذِهِ الْمَرْأَةَ، فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَالَ لَهُ زَيْدٌ ذَلِكَ قَالَ لَهُ: (أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تم نے اس شخص سے یہ کہا: جس پر اللہ تعالیٰ نے احسان کیا ہے اور تم نے بھی اس پر انعام کیا ہے“ اس سے مراد، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان پر یہ انعام کیا تھا کہ انہیں اسلام کی توفیق دی اور تم نے ان پر یہ انعام کیا کہ اللہ کے رسول نے انہیں آزاد کیا تھا (تم نے اسے یہ کہا: جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہیں:) ”تم اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو! اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور تم اپنے من میں وہ چیز چھپا رہے تھے، جسے اللہ تعالیٰ ظاہر کرنے والا تھا“۔ قتادہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے من میں یہ بات چھپائی ہوئی تھی کہ آپ کی یہ خواہش تھی کہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ اس خاتون کو طلاق دے دیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: حسن نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی ایسی آیت نازل نہیں ہوئی، جو آپ کے لئے اس سے زیادہ دشوار ہو، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم اپنے من میں وہ چیز چھپا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔“ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی میں سے کوئی چیز چھپانی ہوتی، تو آپ اس آیت کو چھپا لیتے: ”اور تم لوگوں سے اندیشہ رکھتے ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ تم اُس سے ڈرو“۔ حسن کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی بات کے بارے میں اندیشہ تھا۔ ”اور جب زید نے اس خاتون کے حوالے سے فیصلہ کر لیا“۔ یعنی جب سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو طلاق دے دی۔ ”تو ہم نے تمہاری شادی“ اُس خاتون کے ساتھ کروا دی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اس حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر ازواج کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا: کرتی تھیں: تمہاری شادیاں، تو تمہارے باپ داداؤں نے کروائی ہیں میری شادی عرش والی ذات نے کروائی ہے۔ ”اللہ تعالیٰ سے ڈرو!“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے یہ گزارش کی تھی کہ اے اللہ کے نبی! اس خاتون کے اخلاق میرے لئے دشواری کا باعث بن رہے ہیں، اور میں اس خاتون کو طلاق دینا چاہتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا، جب سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں یہ گزارش کی تھی: ”کہ تم اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو اور اللہ سے ڈرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایسے رجال کے حوالے سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11274]
یہ روایت امام طبرانی نے ایسے رجال کے حوالے سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (42/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
284. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کسی مومن مرد اور مومن عورت کے لئے یہ اختیار نہیں ہے“
حدیث نمبر: 11275
عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ وَهِيَ بِنْتُ عَمَّتِهِ وَهُوَ يُرِيدُهَا لِزَيْدٍ، فَظَنَّتْ أَنَّهُ يُرِيدُهَا لِنَفْسِهِ فَلَمَّا عَلِمَتْ أَنَّهُ يُرِيدُهَا لِزَيْدٍ أَبَتْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - (وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ) فَرَضِيَتْ وَسَلَّمَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو شادی کا پیغام بھیجا، جو آپ کی پھوپھی زاد تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ کرنا چاہتے تھے، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا یہ سمجھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود ان کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی شادی سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے کروانا چاہ رہے ہیں، تو انہوں نے انکار کر دیا، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کے لئے یہ اختیار نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول، کسی معاملے کے بارے فیصلہ دے دیں، تو انہیں اپنے بارے میں (کسی کو قبول نہ کرنے) کا اختیار ہو“۔ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اس بات سے راضی ہو گئیں اور انہوں نے اس بات کو تسلیم کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11275]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11275]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (45/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
285. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَقْدُورًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اللہ تعالیٰ کا حکم ایک ایسا فیصلہ ہے، جو پورا ہو چکا ہے“
حدیث نمبر: 11276
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ (وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَقْدُورًا) مِنْ سُنَّتِهِ فِي دَاوُدَ وَالْمَرْأَةِ وَالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَزَيْنَبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن جریج نے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اللہ تعالیٰ کا حکم ایک ایسا فیصلہ ہے، جو پورا ہو چکا ہے“ ابن جریج کہتے ہیں: اس کے حکم میں یہ بات بھی شامل ہے جو سیدنا داؤد علیہ السلام اور ایک خاتون کے بارے میں حکم تھا، اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے بارے میں حکم تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11276]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11276]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
286. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے نبی! بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کر بھیجا ہے“
حدیث نمبر: 11277
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا) دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ - وَمُعَاذًا، وَقَدْ كَانَ أَمَرَهُمَا أَنْ يَخْرُجَا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ:" انْطَلِقَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، فَإِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا) [ عَلَى أُمَّتِكَ ] (وَمُبَشِّرًا) بِالْجَنَّةِ (وَنَذِيرًا) مِنَ النَّارِ (وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ) إِلَى شِهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا) بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! بے شک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بلوایا، آپ نے ان دونوں حضرات کو یہ حکم دیا کہ وہ دونوں یمن چلے جائیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں روانہ ہو جاؤ! تم دونوں خوشخبری سنانا، تم دونوں متنفر نہ کرنا، تم دونوں آسانی فراہم کرنا، تم دونوں تنگی کا شکار نہ کرنا، کیونکہ مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے: ”اے نبی! بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کر بھیجا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ یعنی تم اپنی امت کے بارے میں گواہ ہو۔ ”خوشخبری سنانے والا“۔ یعنی جنت کے بارے میں۔ ”اور ڈرانے والا“۔ یعنی جہنم سے۔ ”اور اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والا“۔ یعنی اس بات کی گواہی دینے کی طرف دعوت دینے والا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ ”اس کے حکم کے ساتھ اور روشن چراغ بنا کر بھیجا“۔ یہاں حکم کے ساتھ، سے مراد قرآن کے ساتھ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11277]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11277]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11841)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11841»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
287. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور مومن عورت“
حدیث نمبر: 11278
عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ فِي قَوْلِهِ: (وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ) أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ الْأَزْدِيَّةَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اگر کوئی مومن عورت، اپنا آپ نبی کے لئے ہبہ کر دے“ امام زین العابدین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام شریک ازدیہ رضی اللہ عنہا نے اپنا آپ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہبہ کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11278]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (351/24)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9188»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
288. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور نہ ہی یہ کہ تم ان کی جگہ بدل کر دوسری بیویاں (اپنے عقد میں لو)“
حدیث نمبر: 11279
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ الْبَدَلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: بَادِلْنِي امْرَأَتَكَ وَأُبَادِلُكَ امْرَأَتِي. أَيْ تَنْزِلُ لِي عَنِ امْرَأَتِكَ وَأَنْزِلُ لَكَ عَنِ امْرَأَتِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ (وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ) قَالَ: فَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَدَخَلَ بِغَيْرِ إِذْنٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَأَيْنَ الِاسْتِئْذَانُ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا اسْتَأْذَنْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مُضَرَ مُنْذُ أَدْرَكْتُ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ هَذِهِ الْحُمَيْرَاءُ إِلَى جَنْبِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذِهِ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ"، قَالَ: أَفَلَا أَنْزِلُ لَكَ عَنْ أَحْسَنِ الْخَلْقِ؟ قَالَ:" يَا عُيَيْنَةُ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ حَرَّمَ ذَلِكَ". قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَ قَالَتْ عَائِشَةُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهَا -: مَنْ هَذَا؟ قَالَ:" أَحْمَقُ مُطَاعٌ وَإِنَّهُ عَلَى مَا تَرَيْنَ لَسَيِّدُ قَوْمِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں بدل یہ ہوتا تھا کہ کوئی شخص دوسرے شخص سے یہ کہتا تھا کہ تم اپنی بیوی میرے ساتھ بدلوا لو، میں اپنی بیوی تمہارے ساتھ بدلوا لیتا ہوں، یعنی تم میری خاطر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لو اور میں تمہاری خاطر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور نہ ہی یہ درست ہے کہ تم ان ازواج کی جگہ دوسری بیویاں بدل کر (اپنے عقد میں لو) اگرچہ ان کی خوبصورتی تمہیں اچھی لگے“۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عیینہ بن حصن فزاری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، وہ اجازت لئے بغیر اندر آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم نے اجازت کیوں نہیں لی؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! جب سے میں بڑا ہوا ہوں، میں نے کبھی مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد سے اندر آنے کی اجازت نہیں لی، پھر اس نے دریافت کیا: آپ کے پہلو میں موجود یہ خوبصورت خاتون کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عائشہ ہے، جو اہل ایمان کی ماں ہے، تو اس نے کہا: کیا میں آپ کی خاطر ایسی خاتون سے علیحدگی اختیار نہ کر لوں جو مخلوق میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عیینہ! اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو حرام قرار دے دیا ہے، جب وہ شخص چلا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک احمق شخص تھا، جس کی پیروی کی جاتی ہے اور تم نے جو اس کی صورت حال دیکھی ہے، اس کے باوجود یہ اپنی قوم کا سردار ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11279]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11279]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3351)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
289. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس کے بعد تمہارے لئے خواتین حلال نہیں ہیں“
حدیث نمبر: 11280
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: لَوْ مُتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ؟ قَالَ: وَمَا يُحَرِّمُ ذَلِكَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: لِقَوْلِهِ (لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ) قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَزَادَ: كَذَا رَأَيْتُ فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ زِيَادٌ أَبُو يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ يَرْوِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد انصاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج انتقال کر جاتیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شادی کرنا جائز ہوتا؟ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ حرام کیوں ہو گا؟ میں نے کہا: اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”اس کے بعد تمہارے لئے دیگر خواتین حلال نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے مخصوص قسم کی خواتین کو حلال قرار دیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور زیاد نامی راوی کا ذکر میں نے ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں دیکھا ہے، وہ زیاد ابویحیی انصاری ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ وہی شخص ہے تو پھر یہ ثقہ ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، اور ایک راوی محمد بن ابوموسی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11280]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور زیاد نامی راوی کا ذکر میں نے ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں دیکھا ہے، وہ زیاد ابویحیی انصاری ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ وہی شخص ہے تو پھر یہ ثقہ ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، اور ایک راوی محمد بن ابوموسی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (132/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20703»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
290. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب تم اُن (یعنی ازواج مطہرات) سے کوئی چیز مانگو، تو پردے کے پیچھے سے اُن سے مانگو“
حدیث نمبر: 11281
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ آكُلُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَعْبٍ، فَمَرَّ عُمَرُ فَدَعَاهُ فَأَكَلَ، فَأَصَابَتْ إِصْبَعُهُ إِصْبَعِي، فَقَالَ: حِسَّ أَوْ أَوْهُ، لَوْ أَطَاعَ فِيكُنَّ مَا رَأَتْكُنَّ عَيْنٌ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیده عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک پیالے میں کھا رہی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دعوت دی، وہ بھی کھانے لگے، تو ان کی انگلی میری انگلی کے ساتھ مس ہو گئی، تو انہوں نے فرمایا: ارے! یا انہوں نے کہا: اف! اگر میری بات تم خواتین کے بارے میں مانی جاتی، تو کسی آنکھ نے تم خواتین کو نہیں دیکھنا تھا، تو حجاب (کے حکم) سے متعلق آیات نازل ہو گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ موسیٰ بن ابوکثیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11281]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ موسیٰ بن ابوکثیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (227)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2971، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 206»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11282
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ جِئْتُ أَدْخُلُ كَمَا كُنْتُ أَدْخُلُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَرَاءَكَ يَا بُنَيَّ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حجاب کے حکم سے متعلق آیات نازل ہو گئیں، تو میں آیا، میں پہلے کی طرح اندر داخل ہونے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے! اب تم باہر ہی رہو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلم علوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11282]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلم علوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11282]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4276) اخرجه احمد فى المسند (133/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
291. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت نازل کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11283
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ قَالَ:" إِنَّ هَذَا لَمِنَ الْمَكْتُومِ، وَلَوْلَا أَنَّكُمْ سَأَلْتُمُونِي عَنْهُ مَا أَخْبَرْتُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَكَّلَ بِي مَلَكَيْنِ لَا أُذْكَرُ عِنْدَ عَبْدٍ مُسْلِمٍ فَيُصَلِّي عَلَيَّ إِلَّا قَالَ ذَانِكَ الْمَلَكَانِ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ، وَقَالَ اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ جَوَابًا لِذَيْنِكَ الْمَلَكَيْنِ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَطَّافٍ وَهُوَ كَذَّابٌ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كِتَابِ الْأَدْعِيَةِ وَتَقَدَّمَ بَعْضُهَا فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں، آپ کا کیا فرمان ہے؟ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی پر، رحمت نازل کرتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز پوشیدہ امور میں سے ہے، اگر تم نے مجھ سے اس کے بارے میں دریافت نہ کیا ہوتا، تو میں نے تمہیں نہیں بتانا تھا، اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ دو فرشتے مقرر کیے ہیں، جب بھی کسی مسلمان شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جاتا ہے اور وہ شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، تو وہ دونوں فرشتے یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ تمہاری بھی مغفرت کرے، تو اللہ تعالی اور اس کے فرشتے، ان دونوں فرشتوں کے جواب میں آمین کہتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن خطاف ہے اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق، بقیہ احادیث دعاؤں سے متعلق کتاب میں آئیں گی، ان میں سے کچھ احادیث نماز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11283]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن خطاف ہے اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق، بقیہ احادیث دعاؤں سے متعلق کتاب میں آئیں گی، ان میں سے کچھ احادیث نماز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2753)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2753»
الحكم على الحديث:
موضوع