الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم صف بنانے والے ہیں“
حدیث نمبر: 11303
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ لَسَمَاءً مَا فِيهَا مَوْضِعُ شِبْرٍ إِلَّا وَعَلَيْهِ جَبْهَةُ مَلَكٍ أَوْ قَدَمَاهُ قَائِمًا ثُمَّ قَرَأَ وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سات آسمانوں میں ایک آسمان ایسا ہے، جس میں بالشت بھر جگہ بھی خالی نہیں ہے، ہر جگہ پر یا تو کسی فرشتے کی پیشانی ہے، یا اس کے پاؤں ہیں اور وہ کھڑا ہوا (عبادت کر رہا ہے) پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک ہم صف بنانے والے ہیں، بے شک ہم تسبیح پڑھنے والے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11303]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11303]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9042)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
307. 29 - 39 - سُورَةُ ص قَوْلُهُ تَعَالَى: وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ .
سورت ص کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور بات چیت کے دوران، وہ مجھ پر غلبہ پا لیتا ہے“
حدیث نمبر: 11304
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ قَالَ: مَا زَادَ دَاوُدُ عَلَى أَنْ قَالَ: أَكْفِلْنِيهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ بات چیت کے دوران مجھ پر غلبہ پا لیتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا داؤد علیہ السلام نے صرف یہ کلمات کہے تھے: ”کہ تم اس کو میرے سپرد کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11304]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9043)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
308. قَوْلُهُ تَعَالَى: يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ (پہاڑ) شام کے وقت اور اشراق کے وقت تسبیح بیان کرتے تھے“
حدیث نمبر: 11305
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فَمَا أَدْرِي مَا هِيَ الْعَشِيُّ وَالْإِشْرَاقُ، حَتَّى حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئِ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَا بِوَضُوءٍ بِجَفْنَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ فِيهَا، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الضُّحَى فَقَالَ:" يَا أُمَّ هَانِئٍ هِيَ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں یہ آیت پڑھا کرتا تھا، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ شام اور اشراق سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ حدیث بیان کی: (فتح مکہ کے موقع پر) نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، جو ایک ایسے برتن میں آیا، جس میں آٹے کا نشان موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے چاشت کی نماز ادا کی، پھر ارشاد فرمایا: اے ام ہانی! یہ نماز اشراق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11305]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (406/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
309. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو اس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنا شروع کر دیں“
حدیث نمبر: 11306
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ قَالَ:" قَطَعَ سُوقَهَا وَأَعْنَاقَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”تو اس نے اُن کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنی شروع کر دیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہاں آیت میں استعمال ہونے والے لفظ ”مسیح“ سے مراد) یہ ہے کہ اُس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹ دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11306]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11306]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
310. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَلْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے اس کی کرسی (یعنی تخت) پر ایک جسم ڈال دیا، پھر اس نے رجوع کیا“
حدیث نمبر: 11307
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وُلِدَ لِسُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ وَلَدٌ فَقَالَ لِلشَّيَاطِينِ: أَيْنَ نُوَارِيهِ مِنَ الْمَوْتِ؟ فَقَالُوا: نَذْهَبُ بِهِ إِلَى الْمَشْرِقِ، فَقَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ الْمَوْتُ، قَالُوا: فَإِلَى الْمَغْرِبِ، قَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ الْمَوْتُ، قَالُوا: إِلَى الْبِحَارِ، قَالَ: يَصِلُ إِلَيْهِ، قَالُوا: نَضَعُهُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَنَزَلَ عَلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ فَقَالَ: يَا ابْنَ دَاوُدَ، إِنِّي أُمِرْتُ بِقَبْضِ نَسَمَةٍ طَلَبْتُهَا بِالْمُشْرِقِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَطَلَبْتُهَا فِي الْمَغْرِبِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَطَلَبْتُهَا فِي الْبِحَارِ وَطَلَبْتُهَا فِي تُخُومِ الْأَرْضِ فَلَمْ أُصِبْهَا، فَبَيْنَا أَنَا أَصْعَدُ إِذْ أَصَبْتُهَا فَقَبَضْتُهَا وَجَاءَ جَسَدُهُ حَتَّى وَقَعَ عَلَى كُرْسِيِّهِ، فَهُوَ قَوْلُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَابْنُهُ كَثِيرٌ ضَعِيفٌ أَيْضًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا سلیمان علیہ السلام کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، انہوں نے شیاطین (یعنی جنات) سے فرمایا: ہم اسے موت سے بچانے کے لئے کہاں چھپائیں؟ تو انہوں نے کہا: ہم اسے مشرق کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے کہا: موت اس تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا: پھر مغرب کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: موت اس تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہا: پھر سمندر کی طرف لے جاتے ہیں، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے کہا: موت اس تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا: ہم اسے آسمان اور زمین کے درمیان رکھ دیتے ہیں، ملک الموت، سیدنا سلیمان علیہ السلام کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا داؤد علیہ السلام کے صاحبزادے! مجھے ایک جان کو قبض کرنے کا حکم ملا، میں نے اسے مشرق میں تلاش کیا، وہ مجھے نہیں ملی، میں نے اسے مغرب میں تلاش کیا، وہ مجھے نہیں ملی، میں نے اسے سمندروں میں تلاش کیا اور اسے زمین کے گوشوں میں تلاش کیا، لیکن وہ مجھے نہیں ملی، پھر میں واپس اوپر جا رہا تھا، تو وہ (جان) مجھے مل گئی، تو میں نے اُس کو قبض کر لیا پھر وہ اس کا جسم لے کر آئے اور اس جسم کو سیدنا سلیمان علیہ السلام کے تخت پر ڈال دیا، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہ مراد ہے: ”اور ہم نے سلیمان کو آزمائش کا شکار کیا اور اس کے تخت پر جسم ڈال دیا، پھر اُس نے رجوع کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ متروک ہے، اس کا بیٹا کثیر بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11307]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ متروک ہے، اس کا بیٹا کثیر بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11307]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2665)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5957»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
311. قَوْلُهُ تَعَالَى: رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”نرمی کے ساتھ (ہوا چلتی تھی) جہاں وہ جانا چاہتا تھا“
حدیث نمبر: 11308
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - (رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ) قَالَ: الرُّخَاءُ: الْمُطِيعَةُ، وَأَمَّا قَوْلُهُ حَيْثُ أَصَابَ حَيْثُ أَرَادَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”نرمی کے ساتھ (وہ ہوا چلتی تھی) جہاں وہ جانا چاہتا تھا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہاں ”رخاء“ سے مراد فرمانبردار ہونا ہے۔ جہاں تک آیت کے ان الفاظ کا تعلق ہے ”حیث اصاب“ اس سے مراد یہ ہے کہ جہاں کا وہ ارادہ کرتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11308]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11308]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
312. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَالُوا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هَذَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! جس نے یہ (کفر، یا عذاب) ہمارے سامنے کیا“
حدیث نمبر: 11309
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالُوا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هَذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ قَالَ: أَفَاعِيَ وَحَيَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! جس نے یہ (کفر، یا عذاب) ہمارے سامنے کیا تھا، تو اسے جہنم میں دگنا عذاب، زیادہ طور پر دینا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد چھوٹے اور بڑے سانپ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11309]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11309]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (902)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
313. 29 - 40 - سُورَةُ الزُّمَرِ قَوْلُهُ تَعَالَى: ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ .
سورت زمر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پھر تم لوگ قیامت کے دن اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرو گے“
حدیث نمبر: 11310
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقَدْ غَشِيَتْنَا بُرْهَةٌ مِنْ دَهْرِنَا وَنَحْنُ نَرَى أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِينَا وَفِي أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ قَبْلِنَا إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ الْآيَةَ، قُلْنَا: كَيْفَ نَخْتَصِمُ وَنَبِيُّنَا وَاحِدٌ وَكِتَابُنَا وَاحِدٌ؟ حَتَّى رَأَيْتُ بَعْضَنَا يَضْرِبُ وُجُوهَ بَعْضٍ بِالسَّيْفِ فَعَرَفْتُ أَنَّهَا فِينَا نَزَلَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عرصے تک ہم یہی سمجھتے رہے اور یہی سوچتے رہے کہ یہ آیت ہمارے بارے میں اور اہل کتاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جو ہم سے پہلے تھے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک تم بھی میت ہو اور وہ لوگ بھی میت ہیں، اور پھر قیامت کے دن تم لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں، ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرو گے“۔ ہم یہ سوچا کرتے تھے کہ ہم کیسے جھگڑا کریں گے؟ جبکہ ہمارا نبی ایک ہے، اور ہماری کتاب ایک ہے، یہاں تک کہ ہم نے یہ صورت حال دیکھی کہ ہم میں سے لوگ ایک دوسرے کے مقابلے میں تلواریں لے کے آ گئے، تو اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11310]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11310]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11311
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَفَيُكَرَّرُ عَلَيْنَا مَا كَانَ بَيْنَنَا فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ:" نَعَمْ لَيُكَرَّرُ حَتَّى يُؤَدَّى إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقُّهُ"، قَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللَّهِ إِنَّ الْأَمْرَ لَشَدِيدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی: ”بے شک تم میت ہو اور وہ بھی میت ہیں، پھر بے شک تم لوگ قیامت کے دن، اللہ کی بارگاہ میں، ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرو گے“۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کیا دنیا میں ہمارے درمیان جو (اختلافی) چیز پائی جاتی ہے، وہ ہم پر دوبارہ آئے گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ (اختلافی چیز) تم پر دوبارہ آئے گی، یہاں تک کہ ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا جائے گا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! پھر تو معاملہ بہت مشکل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11311]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11311]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1437، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3035، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 853»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
314. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ ہر جان کو، اس کی موت کے مخصوص وقت میں، موت دیتا ہے“
حدیث نمبر: 11312
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا قَالَ: تَلْتَقِي أَرْوَاحُ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ [ فِي الْمَنَامِ ] فَيَتَسَاءَلُونَ بَيْنَهُمْ، فَيُمْسِكُ اللَّهُ أَرْوَاحَ الْمَوْتَى وَيُرْسِلُ أَرْوَاحَ الْأَحْيَاءِ إِلَى أَجْسَادِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ جانوں کو موت دیتا ہے، جب اُن کی موت کا وقت آتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: خواب میں زندہ لوگوں اور مردوں کی ارواح ملتی ہیں، وہ ایک دوسرے سے سوال جواب کرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ مردوں کی ارواح کو روک لیتا ہے، اور زندہ لوگوں کی ارواح کو اُن کے اجسام کی طرف واپس کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11312]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (122)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح