الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11533
وَعَنْ شَيْخٍ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَمَرَّ بِرَجُلٍ يَقْرَأُ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ فَقَالَ:" أَمَّا هَذَا فَقَدَ بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ". وَإِذَا آخَرُ يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِهَا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
ایک بزرگ، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، وہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر نکلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو سورت کافرون کی تلاوت کر رہا تھا آپ نے ارشاد فرمایا جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے تو یہ شرک سے لاتعلق ہو گیا ہے ایک اور شخص سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کی وجہ سے اس شخص کے لئے جنت واجب ہو گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11533]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (63/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16169، 16181، 22695»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11534
وَفِي رِوَايَةٍ أَمَّا هَذَا فَقَدْ غُفِرَ لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا شَرِيكٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، تو اس کی مغفرت ہو گئی“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک راوی شریک ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11534]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (65/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11535
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ". فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِذًا نَسْتَكْثِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَكْثَرُ وَأَطْيَبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ، وَقَالَ: عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَقُلْ عَنْ أَبِيهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهَا سَقَطَتْ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَزَبَّانُ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَفِيهِمَا تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس صورت میں تو ہم بکثرت (گھر بنوا لیں گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ (کا فضل و کرم) کہیں زیادہ اور پاکیزہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ سیدنا سہل بن معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، اُن کے حوالے سے منقول ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ اُن کے والد کے حوالے سے منقول ہے، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ کلمات ساقط ہو گئے، ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد اور ایک راوی زبان ہے، یہ دونوں ضعیف ہیں اور ان دونوں کی کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11535]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183/20) اخرجه احمد فى المسند (437/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11536
وَعَنِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ، وَهُوَ ابْنُ أُخْتِ النَّجَاشِيِّ وَقَدْ خَدَمَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةٍ فِي الصَّلَاةِ أَوْ غَيْرِهَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن دیلمی رضی اللہ عنہ، جو نجاشی کے بھانجے ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے رہے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز میں، یا نماز کے علاوہ، ایک سو مرتبہ سورت اخلاص کی تلاوت کر لے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جہنم سے بری ہونا نوٹ کر لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قدامہ جوہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11536]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قدامہ جوہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (331)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11537
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ بُنِيَ لَهُ قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَهَا عِشْرِينَ مَرَّةً بُنِيَ لَهُ قَصْرَانِ، وَمَنْ قَرَأَهَا ثَلَاثِينَ مَرَّةً بُنِيَ لَهُ ثَلَاثٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا، اس کے لئے جنت میں محل بنا دیا جائے گا اور جو شخص بیس مرتبہ اسے پڑھے گا، اس کے لئے دو محل بنا دیے جائیں گے، جو شخص تیس مرتبہ پڑھے گا، اس کے لئے تین محل بنا دیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11537]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (283)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 283»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي يَمُوتُ فِيهِ لَمْ يُفْتَنْ فِي قَبْرِهِ، وَأَمِنَ ضَغْطَةَ الْقَبْرِ، وَحَمَلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَكُفِّهَا حَتَّى تُجِيزَهُ الصِّرَاطَ إِلَى الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، اپنی اس بیماری کے دوران، جس میں اس کا انتقال ہو جائے گا، اس میں سورت اخلاص پڑھ لے گا، وہ قبر کی آزمائش میں مبتلاء نہیں ہو گا اور قبر کے بھینچنے سے محفوظ رہے گا، قیامت کے دن فرشتے اسے اپنی ہتھیلیوں پر اٹھا کر لائیں گے یہاں تک کہ اسے پل صراط پار کروا کر اسے جنت تک لے کر جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور وہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی نصر بن حماد وزاق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11538]

ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11539
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ الْأَرْضِ يَوْمَئِذٍ إِذَا اتَّقَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز کے بعد سورت اخلاص بارہ مرتبہ پڑھ لے گا، تو گویا اس نے قرآن چار مرتبہ پڑھا، اور وہ اس دن اہل زمین کا سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا شخص ہو گا، جبکہ وہ پرہیزگاری اختیار کرے (یا وہ گناہوں سے بچتا رہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (166)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11540
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ رُبْعَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لے گا، تو گویا اُس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا اور جو شخص سورت کافرون پڑھ لے گا، تو گویا اس نے ایک چوتھائی قرآن پڑھ لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11540]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (165)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11541
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فِي كُلِّ يَوْمٍ خَمْسِينَ مَرَّةً نُودِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قَبْرِهِ: قُمْ يَا مَادِحَ اللَّهِ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الزُّبَيْرِ الْحَلَبِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ پچاس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا، تو قیامت کے دن اس کی قبر پر یہ اعلان کیا جائے گا: اے اللہ کی تعریف کرنے والے! اُٹھ جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد یعقوب بن اسحاق بن زبیر حلبی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11541]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1134)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9442»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11542
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ. فَنَزَلَتْ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) إِلَى آخِرِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: انْسُبِ اللَّهَ. وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ لَهُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنے پروردگار کا نسب ہمارے سامنے بیان کریں! تو یہ سورت نازل ہوئی: ”تم فرما دو! کہ وہ اللہ ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔، یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اللہ کا نسب بیان کریں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس نے شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11542]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5683»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف