🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
432. 29 - 84 - سُورَةُ لَا أُقْسِمُ
سورت بلد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11493
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: قَسَمُ الْقَسَمِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں اس شہر کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد قسم کی قسم ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11493]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2287)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ قَالَ: سَبِيلَ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے اُسے دو راستے دکھا دیے“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یعنی بھلائی کا راستہ اور برائی کا راستہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9097)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
433. 29 - 85 - سُورَةُ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
سورت شمس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11495
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا وَقَفَ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَخَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”اور نفس کی قسم ہے! اور جس نے اُسے ٹھیک طور پر بنایا اور اسے اُس کی بدکاری اور پرہیزگاری الہام کی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ پڑھتے تھے، تو ٹھہر جاتے تھے اور یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما، بے شک تو اس کا نگہبان ہے اور اس کا سب سے بہتر تزکیہ کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11191)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11191»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
434. 29 - 86 - سُورَةُ وَاللَّيْلِ
سورت لیل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11496
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى وَلَسَوْفَ يَرْضَى فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ لَمْ يُسَمِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں ہے کہ جس کا بدلہ دیا گیا ہو، اس نے (وہ کام) صرف اپنے بلند و برتر پروردگار کی رضا کے حصول کے لئے کیا تھا اور وہ (یعنی پروردگار) عنقریب اُس سے راضی ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام بزار کے استاد کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11496]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2289)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
435. 29 - 87 - سُورَةُ وَالضُّحَى
سورت ضحیٰ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11497
عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْقُرَشِيِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ أُمِّهَا، وَكَانَتْ خَادِمَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ جَرْوًا دَخَلَ الْبَيْتَ، وَدَخَلَ تَحْتَ السَّرِيرِ وَمَاتَ، فَمَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيَّامًا لَا يَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْيُ. فَقَالَ:" يَا خَوْلَةُ، مَا حَدَثَ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلُ لَا يَأْتِينِي، فَهَلْ حَدَثَ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَثٌ؟!". فَقُلْتُ: مَا أَتَى عَلَيْنَا يَوْمٌ خَيْرٌ مِنْ يَوْمِنَا. فَأَخَذَ بُرْدَهُ فَلَبِسَهُ وَخَرَجَ، فَقُلْتُ: لَوْ هَيَّأْتُ الْبَيْتَ وَكَنَسْتُهُ، فَأَهْوَيْتُ بِالْمِكْنَسَةِ تَحْتَ السَّرِيرِ، فَإِذَا شَيْءٌ تَحْتُ ثَقِيلٌ، فَلَمْ أَزَلْ حَتَّى أَخْرَجْتُهُ، فَإِذَا جَرْوٌ مَيِّتٌ، فَأَخَذْتُهُ بِيَدِي فَأَلْقَيْتُهُ خَلْفَ الدَّارِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُرْعَدُ لِحْيَتُهُ، وَكَانَ إِذَا أَتَى الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ الرِّعْدَةُ، فَقَالَ:" يَا خَوْلَةُ، دَثِّرِينِي". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأُمُّ حَفْصٍ لَمْ أَعْرِفْهَا.
حفص بن میسرہ قرشی بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے، اپنی والدہ کے حوالے سے
یہ روایت مجھے بیان کی ہے: اُن کی والدہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ ایک (کتے کا) پلا گھر میں داخل ہوا، اور پلنگ کے نیچے چلا گیا، اور وہاں مر گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ دن ایسے گزر گئے کہ آپ پر اس دوران وحی نازل نہیں ہوئی، آپ نے ارشاد فرمایا: اے خولہ! تم اس بات کا جائزہ لو کہ اللہ کے رسول کے گھر میں ایسی کیا بات ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے جبرائیل میرے پاس نہیں آیا، کیا اللہ کے رسول کے گھر میں کوئی نئی چیز سامنے آئی ہے؟ میں نے عرض کی: ہمارے اس دن سے زیادہ بہتر دن تو ہم پر کبھی نہیں آیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر اوڑھی اور تشریف لے گئے، میں نے سوچا اگر میں گھر میں جھاڑو دوں، اور جھاڑو پلنگ کے نیچے بھی دوں تو مناسب ہو گا، جب میں نے جھاڑو دیا تو اس کے نیچے کوئی بوجھل چیز تھی، میں مسلسل جھاڑو دیتی رہی، یہاں تک کہ میں نے اسے باہر نکالا، تو وہ مردہ پلا تھا، میں نے اُسے اپنے ہاتھ کے ذریعے پکڑا اور اُسے دیوار کے پار پھینک دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ کی داڑھی مبارک پر کپکپی طاری تھی، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ پر کپکپی طاری ہو جاتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خولہ! مجھے اوڑھنے کے لئے کچھ دو، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور چاشت کے وقت کی قسم ہے، اور رات کی قسم ہے، جب وہ پھیل جائے، نہ تو تمہارے پروردگار نے تمہیں چھوڑا ہے، اور نہ ہی وہ ناراض ہوا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ام حفص نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/24)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3781، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5896»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11498
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: عُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا هُوَ مَفْتُوحٌ عَلَى أُمَّتِهِ [ مِنْ بَعْدِهِ ] كُفْرًا كُفْرًا، فَسُرَّ بِذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى فَأَعْطَاهُ اللَّهُ - تَعَالَى - فِي الْجَنَّةِ أَلْفَ قَصْرٍ، فِي كُلِّ قَصْرٍ مَا يَنْبَغِي لَهُ مِنَ الْوِلْدَانِ وَالْخَدَمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں، جو آپ کے بعد آپ کی امت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی، وہ ایک، ایک کر کے پیش کی گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خوش ہوئے، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے“۔ تو اللہ تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں ایک ہزار محلات عطا کرے گا، جن میں سے ہر ایک محل میں جتنے خدام اور بچے، آپ چاہیں گے وہ آپ کو ملیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11498]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (576) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10650)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3998، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10650، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3233»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ قال ابن حجر: عمرو بن هاشم البيروتي : صدوق يخطئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11499
وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ مَفْتُوحٌ لِأُمَّتِي بَعْدِي فَسَرَّنِي، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ حَسَنٌ.
اُن کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں، جو میرے بعد میری امت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی، مجھے یہ چیز اچھی لگی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور آخرت، تمہارے لئے پہلی سے زیادہ بہتر ہے“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معاویہ بن ابوعباس ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور معجم کبیر کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11499]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
436. 29 - 88 - سُورَةُ أَلَمْ نَشْرَحْ
سورت انشراح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11500
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الْعُسْرُ فِي جُحْرٍ لَدَخَلَ عَلَيْهِ الْيُسْرُ حَتَّى يُخْرِجَهُ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تنگی کسی بل میں داخل ہو، تو آسانی اس کے پاس آ جائے گی، یہاں تک کہ اُسے نکال دے گی“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9977)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11501
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا، فَنَظَرَ إِلَى جُحْرٍ بِحِيَالِ وَجْهِهِ فَقَالَ:" لَوْ كَانَتِ الْعُسْرَةُ تَجِيءُ حَتَّى تَدْخُلَ هَذَا الْجُحْرَ لَجَاءَتِ الْيُسْرَةُ حَتَّى تُخْرِجَهَا". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ نے اپنے سامنے موجود ایک بل کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اگر تنگی آ کر اس بل میں داخل ہو جائے، تو آسانی آئے گی اور اسے نکال دے گی“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے، بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11501]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2288) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1548)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1548»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
437. 29 - 89 - سُورَةُ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ
سورت علق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11502
عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: كَانَ أَبُو مُوسَى يُقْرِئُنَا، فَيُجْلِسُنَا حِلَقًا حِلَقًا، عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، فَإِذَا قَرَأَ هَذِهِ السُّورَةَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ قَالَ: هَذِهِ الْآيَةُ أَوَّلُ سُورَةٍ أُنْزِلَتْ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ہمیں قرآن سکھایا کرتے تھے، وہ ہمیں حلقوں کی شکل میں بٹھا لیتے تھے ان کے جسم پر دو سفید کپڑے تھے، جب انہوں نے یہ سورت پڑھی: ”تم اپنے پروردگار کے نام سے پڑھو! جس نے پیدا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ آیت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11502]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں