🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ رُؤْيَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ .
خواب میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11754
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَآنِي الْحَقَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے (مجھے خواب میں) دیکھا، اُس نے درحقیقت مجھے ہی دیکھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11754]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (306/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22100»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11755
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومالک اشجعی، رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اُس نے مجھے ہی دیکھا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11755]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2135) اخرجه احمد فى المسند (472/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26667، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11756
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَمَنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ شِمَالِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَرَاءَى بِي". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نیک خواب، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں، اور برے خواب، شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، جو شخص (خواب میں) کوئی ایسی چیز دیکھے، جو اسے ناگوار گزرے، تو اسے اپنے بائیں تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے، اور شیطان سے، اللہ کی پناہ مانگ لینی چاہیے، تو وہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچائے گا اور شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11756]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11757
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي وَلَا بِالْكَعْبَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اُس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان، میری، یا کعبہ کی شکل اختیار نہیں کر سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسری ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (277)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7128، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 253»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11758
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي مِنَ الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَفْظُهُ:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَكَأَنَّمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي"، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، گویا اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا (یعنی درحقیقت اُس نے مجھے ہی دیکھا) اور شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تو گویا اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا اور جس نے مجھے دیکھا، اُس نے حق کو دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (612)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 612»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11759
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تحقیق اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا (یعنی اُس نے درحقیقت مجھے ہی دیکھا)۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11759]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11760
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ، وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا مالک بن عبدالله خثعمی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کی مانند روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھے بیداری میں دیکھ لے گا، اور شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11761
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُخَيَّلُ عَلَى مَنْ رَآهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو (خواب میں) دیکھتا ہے تو یہ محض اس کا خیال نہیں ہوتا (بلکہ اس نے واقعی اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہوتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11761]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10510»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11762
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ الرُّوحَ لَيَلْقَى الرُّوحَ". فَأَقْنَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ هَكَذَا، فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، أَحَدُهَا هَذَا وَهُوَ مُتَّصِلٌ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(خواب میں) ایک روح، دوسری روح سے ملتی ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکایا، تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے اپنی پیشانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر رکھی۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک یہ ہے اور یہ متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11762]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (214/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21371»

الحكم على الحديث:
إسنادہ متصل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11763
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ، وَاسْجُدْ، وَاصْنَعْ كَمَا رَأَيْتَ"، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم بیٹھ کر سجدہ کرو اور اس طرح کرو، جس طرح تم نے (خواب میں) دیکھا ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3717)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3717»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں