الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ فِيمَنْ رَأَى مَا يُحِبُّ أَوْ غَيْرَهُ .
اس شخص کا باین، جو ایسی چیز دیکھتا ہے، جو اسے پسند ہو، یا اس کے علاوہ (کچھ دیکھتا ہے)
حدیث نمبر: 11734
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ فِي مَنَامِهِ مَا يَكْرَهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا وَلْيَسْتَعِذْ مِمَّا رَأَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے، کوئی ایک شخص خواب میں وہ چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرے، تو اسے اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور جو اُس نے دیکھا ہے، اُس کے حوالے سے پناہ مانگنی چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11734]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11734]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11735
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ اللَّهِ وَالسَّيِّئَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَذَكَرَهُ فِي الضُّعَفَاءِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسے خواب دیکھتا ہوں، جو مجھے بیمار کر دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھا خواب، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب، شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ایسا (برا) خواب دیکھے، تو اسے اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئے، تو وہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن انہوں نے اس کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11735]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن انہوں نے اس کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11735]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
4. بَابُ مَا يَدُلُّ عَلَى صِدْقِ الرُّؤْيَا .
اس چیز کا بیان، جو خواب کے سچے ہونے پر دلالت کرے
حدیث نمبر: 11736
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ، وَرُبَّمَا قَالَ:" هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمْ رُؤْيَا؟". قَالَ: فَإِذَا رَأَى الرَّجُلُ رُؤْيَا سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ كَانَ أَعْجَبَ لِرُؤْيَاهُ [ إِلَيْهِ ] . قَالَ: فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ كَأَنِّي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، سَمِعْتُ فِيهَا وَجْبَةً ارْتَجَّتْ لَهَا الْجَنَّةُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا قَدْ جِيءَ بِفُلَانِ [ بْنِ فُلَانٍ ] وَفُلَانِ [ بْنِ فُلَانٍ ] حَتَّى عَدَّتِ اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا - وَقَدْ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً قَبْلَ ذَلِكَ - فَجِيءَ بِهِمْ، عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ طُلْسٌ تَشْخُبُ أَوْدَاجُهُمْ، فَقِيلَ: اذْهَبُوا بِهِمْ إِلَى أَرْضِ الْبَيْدَخِ - أَوْ قَالَ: نَهْرِ الْبَيْدَخِ - فَغُمِسُوا فِيهِ، فَخَرَجُوا مِنْهُ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ أُتُوا بِكَرَاسِيَّ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَعَدُوا عَلَيْهَا، وَأُتِيَ بِصَحْفَةٍ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - فِيهَا بُسْرَةٌ، فَأَكَلُوا مِنْهَا [ فَمَا يَقْلِبُونَهَا لَشَقٍّ إِلَّا أَكَلُوا ] مِنْ فَاكِهَةٍ مَا أَرَادُوا وَأَكَلْتُ مَعَهُمْ، فَجَاءَ الْبَشِيرُ مِنْ تِلْكَ السَّرِيَّةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ مِنْ أَمْرِنَا كَذَا وَكَذَا، وَأُصِيبَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ حَتَّى عَدَّ الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ عَدَّتْهُمُ الْمَرْأَةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيَّ بِالْمَرْأَةِ". فَجَاءَتْ، فَقَالَ:" قُصِّي عَلَى هَذَا رُؤْيَاكِ". فَقَصَّتْ، فَقَالَ: هُوَ كَمَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھے خواب پسند تھے، بعض اوقات آپ یہ دریافت کر لیتے تھے: کہ کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: جب کسی شخص نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تھا، تو وہ اُس کے بارے میں دریافت کر لیتا تھا، اگر اس میں کوئی حرج نہیں ہوتا تھا، تو وہ آپ کے نزدیک (یا اس شخص کے نزدیک) عمدہ خواب ہوتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک خاتون آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں جنت میں داخل ہوئی ہوں وہاں میں نے گونج کی آواز سنی، جس کی وجہ سے جنت میں گونج پیدا ہوئی تھی، جب میں نے دیکھا تو فلاں بن فلاں صاحب آ رہے ہیں، یہاں تک کہ اس خاتون نے بارہ افراد شمار کروائے، یہ وہ لوگ تھے، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے ایک جنگی مہم پر بھیج چکے تھے (اس خاتون نے بتایا) جب وہ لوگ آئے تو ان کے جسم پر میلے خاکستری رنگ کے کپڑے تھے اور ان کی رگوں سے خون بہہ رہا تھا، یہ بات کہی گئی کہ انہیں بیدخ کی سرزمین کی طرف لے جاؤ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) بیدخ کی نہر کی طرف لے جاؤ اور وہاں انہیں ڈبکی دو، پھر وہ لوگ وہاں سے نکلے، تو ان کے چہرے یوں تھے، جیسے چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے، پھر وہ سونے کی کرسیوں کے پاس آئے اور ان پر بیٹھ گئے، پھر ایک تھال لایا گیا، جس میں کھجوریں موجود تھیں، ان لوگوں نے ان میں سے کھانا شروع کیا، وہ ان تھالوں میں سے مختلف پھل کھاتے رہے، میں نے بھی ان کے ساتھ پھل کھایا۔ راوی کہتے ہیں: اس جنگی مہم کے حوالے سے جب اطلاع دینے والا شخص آیا، تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھ یہ یہ صورت حال پیش آئی اور فلاں حضرات شہید ہو گئے ہیں، تو اس نے انہی بارہ افراد کا شمار کروایا، جن کا شمار اس خاتون نے کروایا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس عورت کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ عورت آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے سامنے اپنا خواب بیان کرو! اس عورت نے خواب بیان کیا، راوی کہتے ہیں: تو وہ اُسی طرح تھا، جس طرح اُس عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (وہ خواب) بیان کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11736]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11736]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3289) أخرجه احمد فى المسند (135/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11977، 13286، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6054»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
5. بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ .
اس شخص کا بیان، جسے نبی اکرم ﷺ نے خواب میں دیکھا ہو
حدیث نمبر: 11737
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رُؤْيَا الْأَنْبِيَاءِ وَحْيٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انبیاء کا خواب، وحی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11737]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11737]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12302)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11738
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِشٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمْ ذَاتَ غَدَاةٍ وَهُوَ طَيِّبُ النَّفْسِ مُشْرِقُ الْوَجْهِ، أَوْ مُسْفِرُ الْوَجْهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرَاكَ مُسْفِرَ الْوَجْهِ أَوْ مُشْرِقَ الْوَجْهِ؟ فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُنِي، وَأَتَانِي رَبِّي اللَّيْلَةَ فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ رَبِّي وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي أَيْ رَبِّ. قَالَ ذَاكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: فَوَضَعَ كَفَّيْهِ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَوَجَدْتُ بَرْدَهَا بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّى تَجَلَّى لِي مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ:" وَكَذَلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ" الْآيَةَ. [ ثُمَّ ] قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: فِي الْكَفَّارَاتِ، قَالَ: وَمَا الْكَفَّارَاتُ؟ قُلْتُ: الْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ [ إِلَى الْجَمَاعَاتِ ] ، وَالْجُلُوسُ فِي الْمَسْجِدِ خِلَافَ الصَّلَوَاتِ، وَإِبْلَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ عَاشَ بِخَيْرٍ وَمَاتَ بِخَيْرٍ، وَكَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَمِنَ الدَّرَجَاتِ طِيبُ الْكَلَامِ، وَبَذْلُ السَّلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِذَا صَلَّيْتَ فَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِذَا أَرَدْتَ فِي النَّاسِ فِتْنَةً فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن عائش، ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، تو آپ کا مزاج خوشگوار تھا اور آپ کا چہرہ مبارک جگمگا رہا تھا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کا چہرہ جگمگا رہا ہے (یہاں الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا کیوں نہ ہو؟ جبکہ گزشتہ رات میرا پروردگار، میرے پاس خوبصورت ترین شکل میں آیا اور اس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار میں حاضر ہوں اور سعادت تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، پروردگار نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: اے اللہ! میں نہیں جانتا، پروردگار نے دو یا تین مرتبہ یہ بات کہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر اُس نے اپنے دونوں ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھے، تو میں نے اُن کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی، یہاں تک کہ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے، وہ میرے سامنے روشن ہو گیا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اسی طرح ہم نے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی دکھائی۔۔۔۔۔“۔ پھر پروردگار نے فرمایا: اے محمد! ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: کفاروں کے بارے میں، پروردگار نے دریافت کیا: کون سے کفارے؟ میں نے عرض کی: با جماعت نماز کی طرف پیدل چل کر جانا، نماز کے علاوہ مسجد میں بیٹھے رہنا، جب طبیعت کو نا گوار گزرے، اُس وقت اچھی طرح وضو کرنا، جو شخص ایسا کرے گا وہ بھلائی کے ساتھ زندہ رہے گا اور بھلائی کے ساتھ مرے گا، اور اپنے گناہوں کے حوالے سے یوں ہو جائے گا، جیسے اُس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا اور (ملاء اعلیٰ اس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں) کہ درجات میں، پاکیزہ کلام کرنا، سلام پھیلانا، کھانا کھلانا اور رات کے وقت نماز پڑھنا شامل ہے، جب لوگ سو رہے ہیں، پھر پروردگار نے فرمایا: ”اے محمد! جب تم نماز پڑھو، تو یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ چیزیں مانگتا ہوں اور منکرات کو ترک کرنے کا اور مسکینوں سے محبت کرنے کا سوال کرتا ہوں اور یہ سوال کرتا ہوں کہ تو میری توبہ قبول فرما لے، اور جب تو لوگوں میں کوئی فتنہ پیدا کرنے کا ارادہ کرے، تو مجھے ایسی حالت میں وفات دینا کہ میں فتنے سے محفوظ ہوؤں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11738]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11738]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (66/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16185»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11739
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِشٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: أَنْتَ أَعْلَمُ أَيْ رَبِّ. فَوَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَوَجَدْتُ بَرْدَهَا بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَعَلِمْتُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ. ثُمَّ تَلَا:" وَكَذَلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ". ثُمَّ قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى يَا مُحَمَّدُ؟ فَقُلْتُ: فِي الْكَفَّارَاتِ، قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ قُلْتُ: الْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ، وَالْجُلُوسُ فِي الْمَسَاجِدِ خِلَافَ الصَّلَوَاتِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ أَمَاكِنَهُ فِي الْمَكَارِهِ". قَالَ:" وَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَعِشْ بِخَيْرٍ وَيَمُتْ بِخَيْرٍ وَيَكُونُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَمِنَ الدَّرَجَاتِ إِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَبَذْلُ السَّلَامِ، وَأَنْ تَقُومَ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي، وَتَرْحَمَنِي، وَتَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةً فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوهُنَّ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُنَّ الْحَقُّ".
سیدنا عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار کو خوبصورت ترین شکل میں دیکھا، اس نے فرمایا: اے محمد! ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو زیادہ بہتر جانتا ہے، تو اُس نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا، تو میں نے اُس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی، تو مجھے ان چیزوں کا علم ہو گیا، جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اسی طرح ہم نے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی دکھائی، تاکہ وہ یقین رکھنے والوں میں ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔“۔ پھر پروردگار نے فرمایا: اے محمد! املاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: کفاروں کے بارے میں، اس نے دریافت کیا: وہ کیا چیزیں ہیں؟ میں نے عرض کی: باجماعت نماز کی طرف پیدل چل کر جانا، نماز کے علاوہ مساجد میں بیٹھے رہنا، اور جس وقت طبیعت کو ناگوار ہو، اُس وقت اچھی طرح وضو کرنا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پروردگار نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسا کرے گا، وہ بھلائی کے ساتھ زندہ رہے گا اور بھلائی کے ساتھ مرے گا، اور اپنے گناہوں کے حوالے سے یوں ہو جائے گا، جیسے اُس دن تھا، جب اُس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور درجات کے بارے میں (ملاء اعلیٰ گفتگو کر رہے ہیں) کہ وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا ہے اور رات کے وقت اس وقت نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، پھر پروردگار نے فرمایا: اے محمد! تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ میں پاکیزہ کام کروں، منکر چیزیں ترک کر دوں، مسکینوں سے محبت رکھوں اور تو میری مغفرت کر دے، اور تو مجھ پر رحم کر اور تو میری توبہ قبول فرما، اور جب تو کسی قوم کو آزمائش میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے ایسی حالت میں وفات دینا کہ میں آزمائش سے محفوظ ہوؤں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ان کلمات کو سیکھ لو! اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ کلمات حق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11739]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22699»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11740
وَفِي رِوَايَةٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَا مُسْتَبْشِرًا عَلَى أَصْحَابِهِ يَعْرِفُونَ السُّرُورَ فِي وَجْهِهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" وَإِذَا صَلَّيْتَ يَا مُحَمَّدُ فَقُلْ"، وَقَالَ فِيهِ:" وَالدَّرَجَاتُ: الصَّوْمُ وَطِيبُ الْكَلَامِ"
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے، تو آپ کے چہرہ مبارک سے خوشی کا اظہار ہو رہا تھا اور لوگوں کو آپ کے چہرے سے خوشی کا پتہ چل گیا،۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ایک روایت میں، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں (پروردگار نے فرمایا:) ”اے محمد! جب تم نماز ادا کر لو، تو یہ پڑھو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور درجات، روزہ رکھنا اور پاکیزہ کلام کرنا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11740]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن صحیح
حدیث نمبر: 11741
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَائِشٍ يَقُولُ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ. قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَ الَّذِي قَبْلَ هَذِهِ الرِّوَايَةِ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْحَدِيثِ الَّذِي فِيهِ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ الرِّوَايَةُ الْأُولَى، وَفِي الرِّوَايَةِ الْوُسْطَى مُعَاوِيَةُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَرْمِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَقَدْ سُئِلَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ، عَنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِشٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَذَكَرَ أَنَّهُ صَوَابٌ، هَذَا مَعْنَاهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: خالد بن لجلاج بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”ایک دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے، اس سے پہلے والی روایت کی مانند روایت نقل کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس حدیث کے رجال جس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، وہ رجال ثقہ ہیں، اسی طرح پہلی روایت کے رجال بھی ہیں اور درمیانی روایت میں ایک راوی معاویہ بن عمران حرمی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ امام أحمد بن حنبل سے، سیدنا عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث نقل کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ یہ درست ہے، اس کا مفہوم یہی بنتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11741]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11742
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ:" إِنَّ رَبِّي أَتَانِي اللَّيْلَةَ فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ تَدْرِي فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟". قَالَ:" قُلْتُ: لَا". قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا قَالَ:" فَخُيِّلَ لِي مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ". قَالَ:" قُلْتُ: نَعَمْ، يَخْتَصِمُونَ فِي الْكَفَّارَاتِ وَالدَّرَجَاتِ، فَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَبَذْلُ السَّلَامِ، وَقِيَامُ اللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَمَشْيٌ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكْرُوهَاتِ، وَجُلُوسٌ فِي الْمَسَاجِدِ خَلْفَ الصَّلَوَاتِ، ثُمَّ قَالَ: يَامُحَمَّدُ، قُلْ تُسْمَعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ". قَالَ:" قُلْتُ: فَعَلِّمْنِي. قَالَ: قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةً فِي قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي إِلَيْكَ وَأَنَا غَيْرُ مَفْتُونٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبًّا يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحْبِيِّ، وَأَبُو يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے بعد، ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ رات میرا پروردگار، میرے پاس خوبصورت ترین شکل میں آیا اور اس نے فرمایا: اے محمد! کیا تم جانتے ہو؟ ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ نے کچھ چیزیں ذکر کیں پھر فرمایا: میرے سامنے آسمان اور زمین کے درمیان موجود چیزیں ظاہر ہو گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو میں نے عرض کی جی ہاں! وہ کفاروں اور درجات کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں، جہاں تک درجات کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کو اس وقت نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں اور جہاں تک کفاروں کا تعلق ہے، تو وہ باجماعت نماز کے لئے پیدل چل کر جانا، طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا اور نماز ادا کرنے لینے کے بعد مسجد میں بیٹھنا ہے، پھر پروردگار نے فرمایا: اے محمد! تم بولو سنا جائے گا، تم مانگو، تمہیں دیا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے عرض کی: تو مجھے تعلیم دے! تو پروردگار نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ میں بھلائی کے کام کروں، منکرات کو ترک کر دوں، مسکینوں سے محبت رکھوں (اور یہ سوال کرتا ہوں) کہ تو میری مغفرت کر دے اور تو مجھ پر رحم کر اور جب تو کسی قوم کو آزمائش میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے وفات دے دینا، ایسی حالت میں کہ میں فتنے سے محفوظ ہوؤں۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت اور اس شخص کی محبت کا سوال کرتا ہوں، جو تجھ سے محبت رکھتا ہو، اور اس محبت کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے“۔
یہ روایت امام بزار نے، ابویحیی کے حوالے سے، ابواسماء رحبی سے نقل کی ہے اور ابویحیی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11742]
یہ روایت امام بزار نے، ابویحیی کے حوالے سے، ابواسماء رحبی سے نقل کی ہے اور ابویحیی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11742]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2129)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11743
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَبَّثَ عَنْ أَصْحَابِهِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى قَالُوا: طَلَعَتِ الشَّمْسُ - أَوْ تَطْلُعُ - ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الصُّبْحِ فَقَالَ:" اثْبُتُوا عَلَى مَصَافِّكُمْ". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا حَبَسَنِي عَنْكُمْ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنِّي صَلَّيْتُ فِي مُصَلَّايَ فَضُرِبَ عَلَى أُذُنِي، فَجَاءَنِي رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ رَبِّي وَسَعْدَيْكَ. قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي يَا رَبِّ. فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَعَلِمْتُ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ رَبِّي وَسَعْدَيْكَ. قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: فِي الْكَفَّارَاتِ وَالدَّرَجَاتِ. قَالَ: وَمَا الْكَفَّارَاتُ وَالدَّرَجَاتُ؟ قُلْتُ: الْكَفَّارَاتُ: إِسْبَاعُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْكَرِيهَاتِ، وَمَشْيٌ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ، وَجُلُوسٌ فِي الْمَسَاجِدِ خَلْفَ الصَّلَوَاتِ، وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَطِيبُ الْكَلَامِ، وَالسُّجُودُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. فَقَالَ لِي رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: سَلْنِي يَا مُحَمَّدُ. قُلْتُ: أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةً فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي إِلَى حُبِّكَ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي حَتَّى أَعْلَمَ أَنَّهُ لَا يُصِيبُنِي إِلَّا مَا كُتِبَ لِي، وَرِضًا بِمَا قَضَيْتَ لِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ، وَلَمْ يُلْتَفَتْ إِلَيْهِ فِي ذَلِكَ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز کے لئے، اپنے اصحاب کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، یہاں تک کہ لوگ یہ کہنے لگے کہ شاید سورج طلوع ہونے والا ہے، پھر آپ تشریف لائے، آپ نے ان لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہو، پھر آپ اُن کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ کس چیز نے مجھے تمہارے پاس آنے سے روکے رکھا؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنی جائے نماز پر، نماز ادا کی، پھر میرے کانوں پر بندش ڈال دی گئی (یعنی میری آنکھ لگ گئی یا میری توجہ دنیا سے ہٹ گئی) میرا پروردگار میرے پاس بہترین صورت میں آیا، اُس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں حاضر ہوں اور سعادت تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں نہیں جانتا، پھر اُس نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا، یہاں تک کہ میں نے اُس کی ٹھنڈک اپنے سینے کے درمیان محسوس کی اور میں نے وہ چیز جان لی، جس کے بارے میں اس نے مجھ سے پوچھا: تھا، پھر اس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کی: میں حاضر ہوں، اے میرے پروردگار! اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کسی چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: کفاروں کے بارے میں، اور درجات کے بارے میں، اس نے دریافت کیا: کفارات کیا ہیں؟ اور درجات کیا ہیں؟ میں نے عرض کی: کفارات یہ ہیں: طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا، باجماعت نماز کے لئے پیدل چل کر جانا اور نمازوں کے بعد مساجد میں بیٹھے رہنا، اور جہاں تک درجات کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، پاکیزہ گفتگو کرنا اور رات کے وقت سجدے کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، میرے پروردگار نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! تم مجھ سے مانگو! میں نے عرض کی: ”میں تجھ سے بھلائی کے کام سر انجام دینے، منکرات کو ترک کرنے اور مسکینوں سے محبت کرنے کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے یہ چیز مانگتا ہوں، کہ تو میری مغفرت کر دے اور تو مجھ پر رحم کر اور جب تو کسی قوم کے لئے کسی آزمائش کا ارادہ کرے، تو مجھے ایسی حالت میں موت دینا کہ میں آزمائش سے محفوظ رہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت اور ایسے عمل کی محبت کا سوال کرتا ہوں، جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں کہ جو میرے دل میں یوں پیوست ہو جائے کہ میں یہ بات جان لوں کہ مجھے صرف وہی چیز نصیب ہو گی، جو میرے نصیب میں لکھی ہوئی ہے اور اس چیز کے حوالے سے رضا مندی کا سوال کرتا ہوں، جو تو نے میرے بارے میں فیصلہ دیا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس بات کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث اچھی طرح وضو کرنے اور نماز ادا کرنے اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11743]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس بات کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث اچھی طرح وضو کرنے اور نماز ادا کرنے اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11743]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف