🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَنْ يَتَأَلَّى عَلَى اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی حکم منسوب کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11897
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى الْجَدْعَاءِ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، يَقُولُ:" لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ [ لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ ] ، فَإِنَّهُ مَنْ تَأَلَّى عَلَى اللَّهِ أَكْذَبَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ”جدعاء“ (نامی اونٹنی پر سوار تھے اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی حکم منسوب نہ کرو (یعنی یہ کہنا کہ اللہ کی قسم! فلاں شخص ضرور جہنم میں جائے گا) کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے جھوٹا ثابت کر دیتا ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7898)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ كُلِّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ .
ہر چیز، تقدیر کے مطابق ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11898
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: تُمَارَى بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقَدَرِ فَكَرِهَهُ كَرَاهِيَةً شَدِيدَةً حَتَّى كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ:" فِيمَا أَنْتُمْ؟"، قَالُوا: تَمَارَيْنَا فِي الْقَدَرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" كُلُّ شَيْءٍ بِقَضَاءٍ وَقَدَرٍ وَلَوْ هَذِهِ" وَضَرَبَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ عَلَى حَبْلِ ذِرَاعِهِ الْآخَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تقدیر کے بارے میں بحث کی گئی، تو آپ نے اس کے بارے میں شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا، یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے آپ کے چہرے پر انار کے دانے ڈال دیے گئے ہوں، آپ نے فرمایا: تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم تقدیر کے بارے میں بحث کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز قضا و قدر کے مطابق ہے، خواہ یہ ہی کیوں نہ ہو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی، دوسرے بازو کی کلائی پر رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11898]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6043»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11899
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: اجْتَمَعْتُ أَنَا وَطَاوُسٌ الْيَمَانِيُّ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَمَكْحُولٌ الشَّامِيُّ وَالْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ فِي مَسْجِدِ الْخِيفِ، فَتَذَاكَرْنَا الْقَدَرَ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا وَكَثُرَ لَغَطُنَا، فَقَامَ طَاوُسٌ فَقَالَ: أَنْصِتُوا أُخْبِرْكُمْ مَا سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَنَهَاكُمْ عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَكَلَّفُوهَا، رَحْمَةً مِنْ رَبِّكُمْ، فَاقْبَلُوهَا، الْأُمُورُ كُلُّهَا بِيَدِ اللَّهِ، مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مَصْدَرُهَا، وَإِلَيْهِ مَرْجِعُهَا، لَيْسَ لِلْعِبَادِ فِيهَا تَفْوِيضٌ وَلَا مَشِيئَةٌ"، فَقَامَ الْقَوْمُ جَمِيعًا وَهُمْ رَاضُونَ بِمَا قَالَ طَاوُسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ التِّرْمِذِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں طاؤس یمانی، عمرو بن دینار، مکحول شامی اور حسن بصری (ہم سب) مسجد خیف میں موجود تھے، ہم تقدیر کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، ہماری آوازیں بلند ہو گئیں، جب ہماری آوازیں زیادہ ہو گئیں، تو طاؤس کھڑے ہوئے اور بولے: تم لوگ خاموش ہو جاؤ! میں تمہیں وہ بات بتاتا ہوں، جو میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر فرائض عائد کیے ہیں، تو تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ حدود مقرر کی ہیں، تم ان کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے تمہیں کچھ چیزوں سے روکا ہے، تو تم ان سے باز آ جاؤ اور وہ کچھ چیزوں کے حوالے سے، بھولے بغیر خاموش رہا ہے، تو تم اُن (امور یا چیزوں) کے درپے نہ ہو، یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ہے، تم اسے قبول کرو، تمام امور اللہ تعالیٰ کے دست مبارک میں ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کا صدور ہوتا ہے اور اُسی کی طرف أن (امور) نے لوٹنا ہوتا ہے، اُن کے بارے میں بندوں کے لئے کوئی تفویض یا مشیت نہیں ہے۔“ تو تمام لوگوں نے یہ کہا: کہ وہ طاؤس کی بیان کی ہوئی اس بات سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ترمذی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11899]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8933»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11900
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْخَيْلُ تَمْزَعُ مِنَّا أَوْ تَنْزِعُ؟ فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَانَ هَذَا فِي الْكِتَابِ السَّابِقِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! گھوڑا ہماری طرف سے تیز دوڑتا ہے، یا الگ ہوتا ہے؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ بھی پہلے کی کتاب (یعنی تقدیر) میں موجود ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں:
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11900]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2162)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ لَا يُقَالُ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ غَيْرُهُ .
یہ نہیں کہا جائے گا: جو اللہ چاہے، اور جو اس کے علاوہ (کوئی اور) چاہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11901
عَنْ عَائِشَةَ - فِيمَا يَعْلَمُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ - أَنَّ يَهُودِيًّا رَأَى فِي الْمَنَامِ: نِعْمَ الْقَوْمُ أُمَّةُ مُحَمَّدٍ لَوْلَا أَنَّهُمْ يَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، قُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَحْدَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک یہودی نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت اچھی قوم ہے، اگر وہ لوگ یہ نہ کہیں کہ جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، اس یہودی نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ نہ کہو: جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، تم صرف یہ کہو: جو اللہ چاہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11901]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4655)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4844/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ الطَّيْرِ تَجْرِي بِقَدَرٍ .
پرندہ، تقدیر کے فیصلے کے مطابق چلتا ہے (یا اڑتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11902
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الطَّيْرُ تَجْرِي بِقَدَرٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”پرندہ، تقدیر کے فیصلے کے مطابق چلتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: یہ صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یوسف بن ابوبردہ کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11902]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2161) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7704)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ دَفْعِ مَا لَمْ يُقَدَّرْ عَلَى الْعَبْدِ .
اس چیز کو پرے کرنا، جو بندے کی تقدیر میں نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11903
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وُكِّلَ بِالْمُؤْمِنِ تِسْعُونَ وَمِائَةُ مَلَكٍ يَذُبُّونَ عَنْهُ مَا لَمْ يُقَدَّرْ عَلَيْهِ، مِنْ ذَلِكَ الْبَصَرُ تِسْعَةُ أَمْلَاكٍ يَذُبُّونَ عَنْهُ كَمَا تَذُبُّونَ عَنْ قَصْعَةِ الْعَسَلِ الذُّبَابَ فِي الْيَوْمِ الصَّائِفِ، وَمَا لَوْ بَدَا لَكُمْ لَرَأَيْتُمُوهُ عَلَى جَبَلٍ وَسَهْلٍ كُلُّهُمْ بَاسِطٌ يَدَيْهِ فَاغِرٌ فَاهُ، وَمَا لَوْ وُكِّلَ الْعَبْدُ فِيهِ إِلَى نَفْسِهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ خَطَفَتْهُ الشَّيَاطِينُ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر مومن کے ساتھ ایک سو نوے فرشتے متعین کیے جاتے ہیں، جو اس سے اس چیز کو پرے کرتے ہیں، جو اس کے تقدیر میں اس کے خلاف نہ ہو، ان میں سے نو فرشتے نگاہ کے لئے ہوتے ہیں، وہ اس سے اس چیز کو یوں پرے کرتے ہیں، جس طرح تم لوگ گرم دن میں شہد کے پیالے سے مکھیاں دور کرتے ہوں، اگر وہ (فرشتے) تمہارے سامنے ظاہر ہوں، تو تم انہیں ہر پہاڑ پر اور سیدھے راستے پر بھی دیکھ لو، اور وہ سب اپنے ہاتھ کو پھیلائے ہوئے ہوں گے، منہ کو کھولے ہوئے ہوں گے، اور اگر انسان کو پلک جھپکنے کے عرصے کے لئے بھی اُس کے نفس کے سپرد کر دیا جائے، تو شیاطین اُسے اچک کر لے جائیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11903]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ .
پرہیز، تقدیر کے مقابلے میں، فائدہ نہیں دیتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11904
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَضَاءُ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ وَالدُّعَاءَ لَيَلْتَقِيَانِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پرہیز، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتا، اور دعا اُس صورت حال میں نفع دیتی ہے، جس میں تقدیر کا فیصلہ نازل نہ ہوا ہو، آزمائش اور دعا، آسمان اور زمین کے درمیان ایک دوسرے سے ملتی ہیں، اور پھر قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2164)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11905
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَدَرُ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ لِيَلْقَى الْبَلَاءَ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الدُّعَاءِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پرہیز، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتا ہے، اور دعا اُس چیز کے بارے میں نفع دیتی ہے، جو تقدیر کا حکم نازل نہ ہوا ہو، دعا، آزمائش سے ملتی ہے، اور پھر وہ دونوں قیامت کے دن تک جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے، جسے أحمد بن صالح مصری نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث کتاب الدعاء میں آگے چل کر آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11905]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2165)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2519، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8149»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ قَضَاءِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - لِلْمُؤْمِنِ .
مومن کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کا فیصلہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11906
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - لِلْمُؤْمِنِ، إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَشَكَرَ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ، الْمُؤْمِنُ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر میں حیران ہوتا ہوں، اگر اُسے بھلائی لاحق ہو تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور شکر کرتا ہے اور اگر اسے مصیبت لاحق ہو، تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے، مومن کو ہر صورت حال میں اجر دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان سب کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11906]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1447 و 1492 و 1531 و 1575)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں