🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11877
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَّبَ بِالْقَدَرِ فَقَدْ كَذَّبَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَصَّاصُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تقدیر کو جھٹلاتا ہے، وہ اس چیز کو جھٹلاتا ہے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسین قصاص ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11877]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11878
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ: ذُكِرَتِ الْقَدَرِيَّةُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ [ عَبْدُ اللَّهِ ] بْنُ عُمَرَ: لُعِنَتِ الْقَدَرِيَّةُ عَلَى لِسَانِ سَبْعِينَ نَبِيًّا وَ [ مُحَمَّدٍ ] نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ وَجَمَعَ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ نَادَى مُنَادٍ يُسْمِعُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ: أَيْنَ خُصَمَاءُ اللَّهِ؟ فَيَقُومُ الْقَدَرِيَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى [ فِي الْكَبِيرِ ] بِاخْتِصَارٍ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَمْرٍو، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٍ وَحَبِيبٌ: مَجْهُولٌ.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے قدریہ فرقے کا ذکر کیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ”ستر انبیاء کرام علیہم السلام اور ہمارے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی قدریہ فرقے کے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے، جب قیامت کا دن ہو گا، تو اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا اور پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا، جسے سب پہلے والے اور بعد والے لوگ سنیں گے، وہ کہے گا: اللہ تعالیٰ کے مقابل لوگ کہاں ہیں؟ تو قدریہ فرقے کے لوگ اُٹھ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جو بقیہ بن ولید نے حبیب بن عمرو سے روایت نقل کی ہے بقیہ نامی راوی مدلس ہے اور حبیب نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7158»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11879
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَادَى مُنَادٍ: أَلَا لِيَقُمْ خُصَمَاءُ اللَّهِ وَهُمُ الْقَدَرِيَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَحَبِيبُ بْنُ عَمْرٍو مَجْهُولٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا، تو منادی یہ کہے گا: خبردار! اللہ تعالیٰ کے مقابل فریق کے لوگ کھڑے ہو جائیں، اور وہ قدریہ فرقے کے لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور وہ مدلس ہے اور اس میں ایک راوی حبیب بن عمرو ہے، جو مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11879]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11880
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي آخِرِ الزَّمَانِ تَأْتِي الْمَرْأَةُ فَتَجِدُ زَوْجَهَا قَدْ مُسِخَ قِرْدًا لِأَنَّهُ لَا يُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ قِيرَاطٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں کوئی عورت آئے گی اور اپنے شوہر کو پائے گی کہ اسے مسخ کر کے بندر بنا دیا گیا ہو گا، اس کی وجہ یہ ہو گی کہ وہ شخص تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشار بن قیراط ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11880]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11881
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ فَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ سَرْجٍ وَكَانَ خَارِجِيًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اچھی اور بری (ہر قسم کی) تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا، میں اُس سے لاتعلق ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن سرج ہے اور وہ خارجی تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11881]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 208»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11882
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَكَمِ الثَّقَفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابوحکم ثقفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11882]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5900)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11883
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: عَاقٌّ، وَمَنَّانٌ، وَمُدْمِنُ خَمْرٍ، وَمُكَذِّبٌ بِقَدَرٍ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کے لوگ ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا (والدین کا) نافرمان، احسان جتانے والا شخص، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص، اور تقدیر کو جھٹلانے والا شخص۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7938)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7547، 7938، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5154»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11884
وَفِي رِوَايَةٍ" ثَلَاثَةٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُمْ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا" فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْآخَرِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11884]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7547)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11885
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صِنْفَانِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس اُمت کے دو گروہوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1785)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1648»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11886
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ السَّقَّاءُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اُمت کے دو قسم کے گروہوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز سقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11886]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5813»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں